... loading ...
70 وفاقی و صوبائی وزرامیں سے 50 سے زائد سیاسی محاذ سے غائب ہیں۔ وفاق اور پنجاب میں پی ٹی آئی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی جنگ شدت اختیار کرچکی ہے، حکومت اور اپوزیشن کی صفوں میں ابھی تک بے یقینی کی کیفیت برقرار ہے، حکومتی اتحادی جماعتوں نے واضح طور پر کسی کا ساتھ دینے کا اعلان نہیں کیا، جبکہ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا فیصلہ بھی مبہم ہے۔اس تمام سیاسی صورتحال میں حکومت کے 70 وفاقی اور صوبائی وزرا میں سے 50 سے زائد ارکان سیاسی محاذ سے غائب ہیںاور اسی بے یقینی کے سبب خاموش ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی منظر نامے سے غائب ہونے والوں میں 35 وفاقی وصوبائی مشیران اور معاونین خصوصی میں سے 25 کے لگ بھگ اور 55 رکنی وفاقی کابینہ میں 28 وزیر، 4 وزیر مملکت، 4 مشیر اور 19 معاون خصوصی شامل ہیں، جبکہ 46 رکنی پنجاب کابینہ میں 38 وزیر، 4 مشیر اور 4 معاون خصوصی شامل ہیں۔ دوسری جانب وفاقی سطح پر شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، حماد اظہر، پرویزخٹک، مراد سعید، شفقت محمود ،شیخ رشید اور بابر اعوان وزیر اعظم عمران خان کے ہراول دستے میں شامل ہیں، جب کہ پنجاب میں عثمان بزدار سرکار کا دفاع مضبوط بنانے میں راجہ بشارت، میاں محمود الرشید، میاں اسلم اقبال، اسد کھوکھر، مراد راس کے لئے متحرک نظر آتے ہیں، تاہم بڑی تعداد میں وفاقی وصوبائی وزرااور اراکین کابینہ کی جانب سے مضبوط آواز اور نمایاں سرگرمیاں دکھائی نہیں دے رہیں۔
آئینی ترامیم کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوگئی جس میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی آئینی عدالتوں کے قیام سے پیچھے ہٹ گئیں۔چیئرمین کمیٹی خورشید شاہ کی زیر صدارت خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر بات چیت کی گئی۔ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادی جماعتو...
اسرائیلی فوج کے سینیئر اہلکار نے کہا ہے کہ غزہ میں حالیہ بمباری میں حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار کی ہلاکت کا قوی امکان ہے جس کی تحقیقات کررہے ہیں۔اسرائیل کے آرمی ریڈیو کی جانب سے کہا گیا کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا جس میں تین افراد کو ہلاک کی...
لبنان میں 24گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں نباطیہ کے میئر سمیت 27 افرادشہید 185زخمی ہو گئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے پہلی بار لبنان کی کسی سرکاری عمارت کو نشانہ بنایا۔ جاں بحق ہونے والوں میں میئر سمیت اکثریت سرکاری افسران شامل ہیں، اْس وقت حملہ کیا جب وہاں شہری...
بلدیہ عظمیٰ کراچی کا محکمہ ویٹرنری غیرفعال ہونے پر نیوکراچی اور لیاقت آباد میں مضرصحت گوشت کی فروخت میں اضافہ ہوگیا۔ عام مقامات پر ذبح کیے جانے والے جانوروں کے گوشت کے معائنے کا کوئی نظام موجود نہیں۔ ڈائریکٹر ویٹرنری نے سیکیورٹی خدشات پر کارروائی سے معذرت کرلی نیو کراچ...
ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی نے سندھ میں تعلیم کے شعبے میں انوکھا اقدام اٹھالیا اپوزیشن نے سندھ کے تباہ حال اسکولوں کی ذمہ داری اپنے کاندھوں پر اٹھا لی محکمہ تعلیم سندھ نے اراکین اسمبلی سندھ کے اسکول گود لینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ایم کیو ایم کے اپوزیشن ل...
صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے علیحدہ علیحدہ اجلاس طلب کرلیے، جن میں ممکنہ طور پر آئینی ترمیم پیش ہونے کا امکان ہے۔وفاقی حکومت نے 26 ویں آئینی ترمیم پہلے سینیٹ سے منظور کرانے کا فیصلہ کرلیا۔دو تہائی اکثریت کیلئے قومی اسمبلی میں 224 اور سینیٹ میں...
پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے آئینی ترامیم کے خلاف بھرپور مزاحمت کرنے اورکل ملک گیر سطح پر شدید احتجاج کا اعلان کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین بیرسٹر گوہر کی زیر صدارت ہوا جس میں آئینی ترامیم کی بھرپور مزاحمت کا فیصلہ کیا گیا۔ اعلامی...
حزب اللہ نے کہا ہے کہ وہ اسرائیلی شہر حیفا پر ایک بہت بڑا حملہ کرنے والا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق حزب اللہ کا یہ اعلان گزشتہ روز سامنے آیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق حزب اللہ نے محض دو دن قبل حیفا میں ایک بہت سنگین میزائل حملہ کرتے ہوئے فوجی اڈے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4فوجی ہلاک...
کسٹمز حکام نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب بھیجنے والے کتابوں کے پارسل سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔کسٹمز حکام کے مطابق حیدرآباد سے سعودی عرب بھیجنے والے کتابوں کے پارسل سے منشیات برآمد کی گئی۔برآمد شدہ ایک کلو آئس کرسٹل پاؤڈ...
آئینی ترمیم کے حوالے سے قومی اسمبلی اجلاس کا معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے سر جوڑ لیے، پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت نے آج پارٹی اجلاس طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت نے اجلاس طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئنی ترمیم کیلئے بلائے گئے ...
مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف ملک بھر کے وکلا ایک پلیٹ فارم پر آگئے، کراچی بار کے کنونشن میں وکلا نے آئینی ترمیم لانے پر ملک گیر تحریک چلانے کی دھمکی دے دی۔تفصیلات کے مطابق کراچی بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام وفاقی آئینی عدالت اور مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف آل پاکستا...
صدر مملکت آصف علی زرداری اور چینی وزیراعظم کے درمیان ملا قات ہوئی، چینی وزیراعظم نے کہا ہے کہ چین پاکستان کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور خوشحالی کی حمایت جاری رکھے گا۔تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے دورہ پاکستان پر آئے چینی وزیراعظم لی ...