وجود

... loading ...

وجود

نیشنل ہارس ٹریڈنگ شو

پیر 14 مارچ 2022 نیشنل ہارس ٹریڈنگ شو

پاکستانی سیاست میں حزب اختلاف کی جانب سے ایک منتخب اور جمہوری وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنا ہرگز کوئی انوکھا واقعہ نہیں ہے۔لیکن اگر حزب اختلاف تحریک عدم اعتماد کے ذریعے وزیراعظم کو واقعی اُن کے عہدے سے ہٹانے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو یقینا یہ ہماری پارلیمانی تاریخ کا ایک منفرد اور تاریخ سازواقعہ ہوگا۔یعنی آنے والے چند دنوں میں یا تو متحدہ اپوزیشن مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں تاریخ کا دھارا بدل کر اپنا نام ہمیشہ ہمیشہ کے لیئے اَمر کروالے گی یا پھر حزب اختلاف کی تمام جماعتیں تاریخ کے کوڑے دان میں جاپڑیں گی ۔ اقتدار کے بے رحم کھیل کا آغاز ہوچکا ہے اور سیاسی جوڑ توڑ اپنے بامِ عروج پر ہے ۔دونوں فریقین مقابلے کو جیتنے کے لیے سر دھڑ کی بازی لگانے کے لیے پوری طرح سے تیار ہیں ۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس وقت سب سے زیادہ ناز نخرے جن کے اُٹھائے جارہے ہیں وہ حکومتِ وقت کے اتحادی ہیں ۔ کیونکہ ایک عام تاثر یہ پایا جاتاہے کہ اگر اپوزیشن کے گھاگ اور تجربہ کار رہنما تحریک انصاف کی حکومت کے چار ، پانچ اتحادی جماعتوں میں سے زیادہ نہیں بس دو ، تین جماعتوں کو بھی اپنے ساتھ ملانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو تحریک عدم اعتماد کو باآسانی کامیابی سے ہم کنار کروایا جاسکتاہے ۔گویا تحریک عدم اعتماد کے اِس شطرنجی کھیل میں مرکزی اہمیت پیادوں کو حاصل ہوچکی ہے اور سیاست کے بادشاہ کہلانے والے اَب چاہے اُن کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہو، یا مسلم لیگ ن سے یا پھر پیپلزپارٹی سے اپنی اپنی’’عزتِ سیاست‘‘ بچانے کے لیے پیادوں کے قدموں میں سربسجود ہیں ۔
دوسری جانب ہماری سیاست کے پیادے بھی الا ماشاء اللہ اپنی اچانک بڑھ جانے والی قدروقیمت سے اچھی طرح سے آگاہ ہیں ۔ یہ ہی وجہ ہے وہ بھی ’’گرمی بازار ‘‘ دیکھ کر اپنے دام حکومت اور اپوزیشن دونوں کی’’سیاسی بساط‘‘ اور اپنی’’سیاسی اوقات ‘‘سے کہیں بڑھ چڑھ کر لگارہے ہیں ۔ بھاؤ تاؤ کے معاملات اِس نہج پر آ پہنچے ہیںکہ 5 سیٹیں رکھنے والی مسلم لیگ ق ،وزراتِ اعلیٰ پنجاب مانگ رہی ہے اور اپوزیشن نے اُن کی یہ مانگ بھرنے کا عندیہ بھی دے دیا ہے۔ نیز متحدہ قومی موومنٹ نے اپنی 7 سیٹوں کے عوض پیپلزپارٹی سے صوبہ سندھ کی حکومت میں 4 من چاہی وزارتیں ، سرکاری ملازمتوں میں 40 فیصد کوٹہ اور ترقیاتی فنڈز میں 30 فیصد حصہ نقد تحریری یقین دہانی کے ساتھ طلب فرمالیا ہے، جس پر آصف علی زرداری نیم رضامند بھی ہوچکے ہیں۔ جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی نے اپوزیشن رہنماؤں کو اپنے 5 ووٹ صوبہ بلوچستان کا اقتدار اعلیٰ الف سے لے کر یے تک کی یقین دہانی پر دینے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔
متحدہ اپوزیشن کے برعکس اگر تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لیئے حکومتی حکمت عملی کی بات جائے تو بقول منیر نیازی صرف یہ ہی کہا جاسکتاہے ’’کہ حرکت تیز تر ہے ۔۔۔ اور سفر آہستہ آہستہ‘‘۔یعنی جہاں اپوزیشن اپنی تحریک عدم اعتماد کو پاس کروانے کے لیے تمام سیاسی مال و متاع حکومتی اتحادیوں کے قدموں میں ڈھیر کر چکی ہے ،وہیں تحریک انصاف ابھی تک یہ فیصلہ بھی نہیں کرسکی کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار جیسے بھاری بھرکم پتھر کا بوجھ اپنے سر سے اُتارنا ہے یا اِس کے وزن تلے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے اقتدار کو چکنا چور ہوتے ہوئے دیکھتے رہنا ہے۔ شنید ہے کہ عمران خان اپنے وسیم اکرم پلس عثمان بزدار کی وزارتِ اعلیٰ کو بھی بچانا چاہتے ہیں اور ساتھ ہی تحریک عدم اعتماد کی دست برد سے اپنا اقتدار اعلیٰ بھی محفوظ رکھنے کی راہیں تلاش کررہے ہیں ۔ اگر خدانخواستہ یہ خبر درست ہے تو پھر حزب اختلاف کی تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے امکانات خوب روشن سمجھئے ۔
واضح ر ہے کہ تحریک عدم اعتماد کو کامیاب کروانے کے لیے جس قدر سیاسی قوت کا مظاہرہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے دیکھنے میں آرہا ، ویسی سیاسی کوششیں اور جد و جہدپاکستان تحریک انصاف کے اہم ترین رہنماؤں کی جانب سے دکھائی نہیں دیتیں ۔ جس کا واضح ثبوت تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کی جانب سے مسلم لیگ ق کی قیادت پر ہونے والی مسلسل کڑی تنقید ہے ۔ مانا کہ مسلم لیگ ق، اہم ترین حکومتی اتحادی ہونے کے باوجود تحریک عدم اعتماد کے معاملہ پر کچھ زیادہ ہی اپوزیشن کی طرف مائل بہ کرم دکھائی دیتی ہے اور سیاسی اخلاقیات کے نقطہ نگاہ سے مسلم لیگ ق کا یہ سیاسی طرزِ عمل قطعی غیر مناسب ہے اور تحریک انصاف کے کارکنان میں چوہدری برادران کی اِس مبینہ بلیک میلنگ کو لے کر سخت غم و غصہ بھی پایا جاتا ہے مگر اِن تمام تلخ حقائق کے باوجودحالیہ صورت حال کا تقاضا یہ ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما مسلم لیگ ق، کی قیادت پر تنقید کرنے سے حتی المقدور گریزکریں کیونکہ چوہدری شجاعت اور پرویز الہٰی کی جیب میں موجود 5 ووٹ تحریک عدم اعتماد کو کامیاب اور ناکام کروانے میں فیصلہ کن حیثیت رکھتے ہیں ۔
حیران کن بات یہ ہے کہ پاکستانی ذرائع ابلاغ میں حکومت اور اُن کی اتحادی جماعتوں کے اراکین قومی اسمبلی کے بکنے اور خریدنے کی باتیں تو پورے شد و مد کے ساتھ کی جارہی ہیں لیکن ہمارا میڈیا اپوزیشن جماعتوں کے اراکین قومی اسمبلی کی بابت کوئی خبر بریک نہیں کررہا کہ اَب تک اِن میں سے کتنے اراکین بک چکے ہیں یا بکنے کے لیے تیار بیٹھے ہیں ۔ کیونکہ پاکستانی سیاست کی تاریخ تو اَب تک یہ ہی بتاتی ہے کہ حکومت ِ وقت کے خلاف حزب ِ اختلاف کی پیش کردہ عد م اعتماد کی تحریکیں ناکامی سے دوچار ہی فقط اس لیے ہوتی رہی ہیں کہ عین آخری لمحات میں اپوزیشن کے اراکین اپنا ووٹ بیچ کر اپنے دام کھرے کرلیتے ہیں۔ اگر آئین میں درج فلور کراسنگ کے قانون کی رو سے بھی جائزہ لیا جائے تو حکومتی اراکین قومی اسمبلی کی بہ نسبت اپوزیشن جماعتوں کے اراکین کے لیے بکنا زیادہ آسان ہوگا۔ یعنی بکنے والے اپوزیشن رکن کو صرف ایوان میں نہ آنے کا صر ف ایک جھوٹا سچا بہانہ اور جواز تراشنا ہوگا۔ جبکہ اگر کوئی حکومتی رکن ،تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ کھڑا ہوتاہے تو اس کا اپنی منتخب نشست سے ہاتھ دھونا کم و بیش یقینی ہے۔ اس لیے میرا مشورہ تو یہ ہی ہو گا کہ جناب آصف علی زرداری ، شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمن کو حکومتی اراکین قومی اسمبلی کو خریدنے کے بجائے اپنے صفوں سے بک کر حکومتی صف میں شامل ہونے والے اراکین ِ قومی اسمبلی کی فکر کرنی چاہیے۔مزید’’ نیشنل ہارس ٹریڈنگ شو ‘‘کے اختتام پرساری قوم کو معلوم ہو ہی جائے گا کہ بکنے والے گھوڑے کون تھے اور خریدنے والے گدھے کون ہیں؟
٭٭٭٭٭٭٭


متعلقہ خبریں


مضامین
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ وجود هفته 23 نومبر 2024
بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ

روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن وجود جمعه 22 نومبر 2024
روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن

بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون وجود جمعه 22 نومبر 2024
بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون

ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟ وجود جمعه 22 نومبر 2024
ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر