وجود

... loading ...

وجود

امن دشمن ارتباط

جمعرات 10 مارچ 2022 امن دشمن ارتباط

دومارچ2022کو صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے فاطمہ جناح روڈ پر پیش آنے والا واقعہ ،8 مارچ کو صدر مملکت کی آمد کے موقع پر سبی میں خودکش حملہ اور پشاور کے قصہ خوانی کے کوچہ رسالدار میں واقع مسجد میں فائرنگ اور دھماکوں کے منصوبہ سازوں کے درمیان ارتباط پایا جاتا ہے۔ پشاور میں بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔ کوئٹہ میں تین قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے، جہاں ان کا منصوبہ پوری طرح کامیاب نہ ہو سکا ہے ۔ فاطمہ جناح روڈ پر واقع چپل سازی کی جس دکان کا انتخاب کیا گیا وہ ہزارہ افراد کی تھی ۔ نامعلوم افراد نے پہلے دکان کے اندر گھس کر گولیاں چلا کر دو افراد کو قتل کردیااور وہی ریموٹ کنٹرول بم رکھ دیا تاکہ جب پولیس اور ایف سی اہلکار پہنچیں گے، تو ریموٹ کنٹرول دھماکا کرکے زیادہ سے زیادہ جانی نقصان کرایا جاسکے۔ فائرنگ کے بعد آس پاس کے لوگ جمع ہو ئے تو اس اثنا دھماکا ہوا جس میں ڈی ایس پی کرائم برانچ اجمل سدوزئی جاں بحق ہوگئے، جبکہ پچیس افراد زخمی ہوئے۔ اجمل سدوزئی کا گھر قریب واقع تھا وہ فائرنگ کی آواز سن کر پہنچ گئے تھے۔ جنوری 2021کے بعد فرقہ وارنہ رنگ رکھنے والا یہ پہلا واقعہ ہے۔ البتہ صوبے میں حکومت کی تبدیلی کے بعد کئی سنگین واقعات رونما ہو چکے ہیں۔8مارچ کو سبی میں,میلہ کے اختتامی تقریب کے بعد خودکش دھماکا کرایا گیا۔ صدر پاکستان عارف علوی سبی میلے کے اختتامی تقریب میں شرکت کے لیے سبی میں موجود تھے۔ تقریب کے بعد صدرجس روٹ سے پندرہ منٹ پہلے گزرے وہاں سیکورٹی پر مامور اہلکار نشانہ بن گئے۔ جس کے نتیجے میں سات اہلکار جاں بحق ہو گئے،بیس سے زائد زخمی ہوئے۔ پشاور سانحہ کی ذمہ داری داعش گروہ نے قبول کرلی ہے۔ اس گروہ کا قوی ٹھکانہ افغانستان ہے۔ جنہیں عالمی ایجنسیوں کا تعاون حاصل ہے۔ افغانستان کے اندر انہیں امریکی، نیٹو اور بھار ت کی حمایت یافتہ حکومتوں میں زبردست تقویت ملی ۔ اس عرصہ بھی یہ گروہ اسپتالوں ، تعلیمی اداروں، مذہبی تقریبات کو نشانہ بناتا رہا۔ یہاں تک کہ افغانستان کے غیر مسلم عوام تک پر حملے کئے گئے۔ تب کی افغان حکومتیں اور انٹیلی جنس ادارے حقائق کی بجائے ان عملیات کو افغا ن طالبان سے جوڑنے کی کوشش کرتے۔
سرکاری میڈیا اور سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر گمراہ کن ماحول بنایاجاتا۔ جاپانی ماہر ڈاکٹر نا کا مورا کے قتل تک کو طالبان سے منسوب کرنے کی کوشش کی گئی۔ لوگوں کو طالبان مخالف احتجاج پر سڑکوں پر نکالا جاتا۔اس سرکاری خیانت کا نتیجہ یہ ہوا کہ داعش اور دوسرے گروہ مضبوط ہوتے اوران سے وابستہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہا۔ اس گروہ نے حتی کہ بلوچستان کے اندر علی الخصوص کوئٹہ اور اس کے قریبی اضلاع میں ٹھکانے قائم کرد یے۔ نوجوانوں کو بھرتی کیا جاتا ۔ کالعدم لشکر جھنگوی اس گروہ میں ضم ہوا۔ ٹی ٹی پی وغیرہ اور ان کے درمیان ترجیحات کا اشتراک ہوا ۔ بلا شبہ بلوچستان کے اندر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انہیں پنپنے نہیں دیا۔ لیکن پھر بھی کہیں نہ کہیں سر اٹھالیتے ہیں۔داعشی گروہ نے افغانستان کی نئی حکومت کے دوران بھی حملے جاری رکھنے ، حکومتی وابستگان کو ہدف بنایا ہے۔ حقیقت یہ بھی ہے کہ کابل حکومت نے ان کی خوب سرکوبی کر رکھی ہے۔ اورمسلسل ان کے تعقب میں ہے۔موجودہ افغان فورسز معاشرے میں پھیلی ہوئی ہے، اس بنا اس گروہ کی نشاندہی ہوتی رہتی ہے۔ حالیہ دنوں داعش گروہ کے ننگر کار کے معروف کمانڈر مولوی عبدالرحیم مسلم دوست نے حکومت کو تسلیم کرتے ہوئے گروہ کا ساتھ چھوڑ دیا ہے۔ نئی افغان حکومت ہر لحاظ سے اس گروہ کے صفایا پر قادر ہے۔جن کے مزید استحکام کے بعد کسی گروہ کے لئے ٹھکانہ نہ رہے گا۔ اشرف غنی رجیم کو ایران نے افغان افراد پر مشتمل اپنے تربیت یافتہ گروہ استعمال کرنے کی پیشکش کی تھی، جس پر طالبان نے خفگی کا اظہار کیا۔ حالاں کہ تب وہ حکومت میں نہ تھے اور قابض بیرونی افواج کے خلاف لڑرہے تھے ۔چناں چہ تہران پر واضح کردیا تھا کہ وہ داعشی گروہ سے نمٹنے کی اہلیت و قوت رکھتے ہیں۔ آمدہ معلومات کے مطابق ایران کے پاکستان سے متصل سرحدی علاقے میں بعض مسلح گروہوں کی آماجگاہیں قائم ہیں۔ تربت، پنجگو راور نوشکی واقعات کا رونما ہو نا اس تناظر میں دیکھا جاتا ہے۔ آمدہ معلومات کے مطابق پنجگور و نوشکی واقعات کے بعد وسط فروری میں ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان کے ایک مقام نیک شار میں کالعدم بی ایل ایف، اور بی این اے سے وابستہ بلوچ شدت پسند کمانڈروں کا اجلا س ہو ہے ۔اس اجلاس میں ٹی ٹی پی کی نمائندگی کمانڈر مخلص یار محسود نے کی۔ ایرانی اور انڈین انٹیلی جنس اداروں کے لوگ بھی شریک تھے۔ جس میںمشترکہ کام، باہمی رابطہ کار ی وغیرہ کے نکات پر اتفاق کیا گیا ۔ اجلاس میںکوئٹہ ، مضافات اور شمالی بلوچستان میں عملیات کی اسٹرٹیجی پرغو ر و خوص ہوا ہے۔ افغانستان کے علاقے نمروز سے بھی چند افراد شریک ہوئے جو بلوچستان کی شدت پسندتنظیموں سے ہم آہنگی رکھتے ہیں۔ فاطمہ جناح روڈ پر فائرنگ اور بم دھماکا اس اجلاس کے کے بعد ہوا ہے ۔ پنجگور، نوشکی سانحات کے بعد پاکستانی انٹیلی جنس اداروں پر مزید گوشے واضح ہوئے ہیں۔ اور کمانڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے انتظامی حکام کے ساتھ ایک ہمہ گیر اور طویل ملاقات کے بعد حکومتی و انتظامی نقائص اور حقائق بھی سامنے آئے ہیں۔ جسے رہنمابناتے ہوئے امن کی جانب اچھی پیشرفت کی جاسکتی ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کے انٹر سروسز انٹیلی جنس( آئی ایس آئی ) کے سربراہ کا منصب سنبھالنے کے بعد اچھے نتائج کی توقع کی جارہی ہے۔دراصل بلوچستان کی سیاسی اتھل پتھل اور نمایاں خامیاں و کمزوریاں بھی بد امنی کی وجوہات میں سے ہیں۔ایسی صورتحال میں یقینا نوجوان آسانی سے بد راہ و بدظن کئے جاسکتے ہیں۔ بہر حال بلوچستان میں حکومتی بگاڑ کے تناظر میں تادیبی کارروائی بھی ہوئی ہے ۔دریں اثناحکومت پاکستان درون خانہ ٹی ٹی پی سے بات چیت کا آوازہ ہے ۔ اچھی بات ہے کہ جلد نتیجہ پر پہنچ کر امن کا راستہ نکالا جائے۔چناں چہ ساتھ بلوچ شددت پسندوں سے روابط کی اہمیت بھی پیش نظر رہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ وجود هفته 23 نومبر 2024
بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ

روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن وجود جمعه 22 نومبر 2024
روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن

بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون وجود جمعه 22 نومبر 2024
بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون

ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟ وجود جمعه 22 نومبر 2024
ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر