... loading ...
بعض حلقوں کا دعوی ہے کہ پاکستان اور بھارت میں درپردہ جاری بات چیت کا نتیجہ یہ ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی جلد ہی پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں۔ تاہم بھارت نے اس خبر کی تصدیق یا تردید کرنے سے انکار کر دیا ہے۔جرمن ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت اور پاکستان کے درمیاں گزشتہ چند برسوں سے تعلقات کشیدہ رہے ہیں اور حالت یہ ہے کہ فی الوقت دونوں کے درمیان پوری طرح کے سفارتی تعلقات بھی قائم نہیں ہیں۔ تاہم حالیہ دنوں میں اس طرح کی خبریں آئی ہیں کہ دونوں کے درمیان بیک چینل کی سطح پر ہونے والی بات چیت کے کچھ بہتر نتائج کے آنے کی توقع ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اگر مزید بات چیت سے تعلقات میں بہتری آئی تو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پاکستان کا جلد ہی دورہ بھی کر سکتے ہیں۔ پاکستان کے معروف تاجر میاں محمد منشا کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بیک چینلز کام کر رہے ہیں، جس کے اچھے نتائج برآمد ہونے کی توقع ہے۔ انہوں نے بدھ کے روز لاہور کے ایوان صنعت و تجارت میں تاجروں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ اگر دونوں پڑوسیوں کے درمیان حالات بہتر ہوتے ہیں تو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ایک ماہ کے اندر ہی پاکستان کا دورہ بھی کر سکتے ہیں۔تاہم ان کے اس بیان کے حوالے سے جب بھارتی میڈیا نے بھارتی وزارت خارجہ سے تفصیل جاننے کی کوشش کی تو اس نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ نئی دہلی میں وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے اس حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا، وزارت نجی افراد کے مشاہدات پر تبصرہ نہیں کرتی ہے۔ ہفتہ کو ہی بھارت کے ایک معروف میڈیا ادارے این ڈی ٹی وی نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ بعض حالیہ پیش رفت سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت اور پاکستان دونوں ہی فاصلے کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس سے دونوں پڑوسیوں کے درمیان کشیدگی میں مزید کمی آنے کی توقع ہے۔ بھارتی حکومت کے ایک سینیئر اہلکار کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان گزشتہ ایک برس سے جنگ بندی کے معاہدے پر باقاعدگی سے عمل ہوا ہے۔ اور یہ اس جانب ایک اچھا اشارہ ہے کہ اگر دونوں ملک ایک ساتھ مل کر کام نہیں کر سکتے تو کم سے کم ایک ساتھ چل ضرور سکتے ہیں۔حکومتی ذرائع کے مطابق حالیہ پیش رفت اس بات کا بھی عندیہ ہے کہ بھارت اور پاکستان فاصلے کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اور اس ضمن میں بھارت جذبہ خیرسگالی کے طور پر سیلاب اور پانی کے بہا وسے متعلق پاکستان کی درخواستوں پر انڈس واٹر ٹریٹی کے اصول و ضوابط سے آگے بڑھ کر بھی جائزہ لینے پر غور کر رہا ہے۔پاکستان کے فوجی سربراہ نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ سیاچن کو عسکری سرگرمیوں سے پاک اور غیر مسلح بنانے کے مخالف نہیں ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ میں ان بیانات کو پڑوسیوں کے درمیان نرم رویہ اپنانے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ بھارت اور پاکستان میں کشیدگی، زمینی راستوں کی بندش اور کووڈ کی وبا سے دونوں ممالک کے درمیان تمام طرح کی مذہبی سیاحت ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے۔ اس دوران بھارت میں جین مذہب کے ماننے والے ایک گروپ نے وزارت داخلہ سے اپیل کی ہے کہ انہیں مندروں کی زیارت کے لیے پاکستان جانے کی اجازت دی جائے۔ پاکستان نے 22 افراد پر مشتمل اس گروپ کو پہلے ہی ویزے فراہم کر دیے تھے، جنہیں 21 فروری کو ہی لاہور پہنچنا تھا تاہم بھارتی حکومت نے ابھی تک انہیں سرحد پار کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ جب تک وزارت داخلہ کی جانب سے انہیں اجازت نہیں ملتی اس وقت تک وہ پنجاب میں واہگہ اور اٹاری کی سرحد سے سفر نہیں کر سکتے۔ جین مذہب کے ماننے والے اس گروپ کو، جن مندروں کی زیارت کی امید ہے، اس میں گوجرانوالہ کا وہ مندر بھی شامل ہے، جو کچھ عرصہ پہلے تک محکمہ پولیس کے دفتر کے طور پر استعمال ہوتا رہا تھا۔ تاہم حکومت پاکستان نے ان تمام پرانے مندروں کی مرمت کا کام کیا ہے اور اب یہ سب بحال کر دیے گئے ہیں۔ بھارت میں ہندو عقیدت مندوں کے ایک طبقے کو پاکستان کے تاریخی مندروں میں کافی دلچسپی ہے اور وہ وہاں کا دورہ کرنا چاہتے ہیں۔
8ماہ میں ٹیکس وصولی کا ہدف 6کھرب 14ارب 55کروڑ روپے تھا جبکہ صرف 3کھرب 11ارب 4کروڑ ہی وصول کیے جاسکے ، بورڈ آف ریونیو نے 71فیصد، ایکسائز نے 39فیصد ،سندھ ریونیو نے 51فیصد کم ٹیکس وصول کیا بورڈ آف ریونیو کا ہدف 60ارب 70 کروڑ روپے تھا مگر17ارب 43کروڑ روپے وصول کیے ، ای...
عمران خان کی تینوں بہنیں، علیمہ خانم، عظمی خان، نورین خان سمیت اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر،صاحبزادہ حامد رضا اورقاسم نیازی کو حراست میں لیا گیا تھا پولیس ریاست کے اہلکار کیسے اپوزیشن لیڈر کو روک سکتے ہیں، عدلیہ کو اپنی رٹ قائ...
روس نے 2003میں افغان طالبان کو دہشت گردقرار دے کر متعدد پابندیاں عائد کی تھیں 2021میں طالبان کے اقتدار کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آنا شروع ہوئی روس کی سپریم کورٹ نے طالبان پر عائد پابندی معطل کرکے دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نام نکال دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے ...
وزیراعظم نے معیشت کی ڈیجیٹل نظام پر منتقلی کے لیے وزارتوں ، اداروں کو ٹاسک سونپ دیئے ملکی معیشت کی ڈیجیٹائزیشن کیلئے فی الفور ایک متحرک ورکنگ گروپ قائم کرنے کی بھی ہدایت حکومت نے ملکی معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ کر لیا، اس حوالے سے وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں ا...
فاٹا انضمام کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ تھی اور اس کے پیچھے بیرونی قوتیں،مائنز اینڈ منرلز کا حساس ترین معاملہ ہے ، معدنیات کے لیے وفاقی حکومت نے اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے ، 18ویں ترمیم پر قدغن قبول نہیں لفظ اسٹریٹیجک آنے سے سوچ لیں مالک کون ہوگا، نہریں نکالنے اور مائنز ا...
قابل ٹیکس آمدن کی حد 6لاکھ روپے سالانہ سے بڑھانے کاامکان ہے، ٹیکس سلیبز بھی تبدیل کیے جانے کی توقع ہے ،تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کے لیے تجاویز کی منظوری آئی ایم ایف سے مشروط ہوگی انکم ٹیکس ریٹرن فارم سادہ و آسان بنایا جائے گا ، ٹیکس سلیبز میں تبدیلی کی جائے گی، ب...
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو فیملی اور وکلا سے نہیں ملنے دیا جا رہا، جیل عملہ غیر متعلقہ افراد کو بانی سے ملاقات کیلئے بھیج کر عدالتی حکم پورا کرتا ہے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن...
پنجاب، جہلم چناب زون کو اپنا پانی دینے کے بجائے دریا سندھ کا پانی دے رہا ہے ٹی پی لنک کینال کو بند کیا جائے ، سندھ میں پانی کی شدید کمی ہے ، وزیر آبپاشی جام خان شورو سندھ حکومت کے اعتراضات کے باوجود ٹی پی لنک کینال سے پانی اٹھانے کا سلسلہ بڑھا دیا گیا، اس سلسلے میں ...
ہمیں یقین ہے افغان مہاجرینِ کی دولت اور جائیدادیں پاکستان میں ضائع نہیں ہونگیں ہمارا ملک آزاد ہے ، امن قائم ہوچکا، افغانیوں کو کوئی تشویش نہیں ہونی چاہیے ، پریس کانفرنس پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے کہا ہے کہ افغانستان آزاد ہے اور وہاں امن قائم ہ...
عدالت نے سلمان صفدر کو بانی پی ٹی سے ملاقات کرکے ہدایات لینے کیلئے وقت فراہم کردیا چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ کی عمران خان کے ریمانڈ سے متعلق اپیل پر سماعت سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانے کے لیے تحریری حکم نامہ جاری کرنے کی ان کے وکی...
جب تک اس ملک کے غیور عوام فوج کے ساتھ کھڑے ہیں فوج ہر مشکل سے نبردآزما ہوسکتی ہے ، جو بھی پاکستان کی ترقی کی راہ میں حائل ہوگا ہم مل کر اس رکاوٹ کو ہٹادیں گے جو لوگ برین ڈرین کا بیانیہ بناتے ہیں وہ سن لیں یہ برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین ہے ،بیرون ملک مقیم پاکستانی ا...
اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے کوششیں تیز کی جائیں ، ممکنہ اتحادیوں سے بات چیت کو تیز کیا جائے ، احتجاج سمیت تمام آپشن ہمارے سامنے کھلے ہیں,ہم چاہتے ہیں کہ ایک مختصر ایجنڈے پر سب اکٹھے ہوں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین سے ملاقات تک مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر کوئی بات نہیں ہوگی، ہر...