... loading ...
امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ ‘ہم یوکرین کے ساتھ تعاون کرتے رہیں گے جب تک وہ اپنے دفاع کے لیے کھڑا ہے، کانگریس یوکرین کی عوام کے دفاع کے لیے مزید اسلحے اور امداد کی منظوری دے۔بدھ کو اپنے سٹیٹ آف دا یونین خطاب میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ پیوٹن کا یوکرین پر حملہ سوچا سمجھا اور بلااشتعال تھا۔ پیوٹن نے سفارتی کوششوں کو مسترد کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے روس کے جھوٹ کا مقابلہ سچ سے کیا۔ پیوٹن اب دنیا میں پہلے سے زیادہ تنہا ہو گئے ہیں۔ انہوں نے جو کیا ہے دنیا انہیں ذمہ دار ٹھہرا رہی ہے۔ بائیڈن نے کہا کہ میں یہ بات واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ امریکہ اپنے نیٹو اتحادی ممالک کے ایک ایک انچ کا دفاع کرے گا۔ امریکہ اور اتحادی اپنی سرحدوں کی حفاظت پوری طاقت سے کریں گے۔جو بائیڈن نے کہا کہ آمر جب سبق نہیں سیکھتے تو وہ افراتفری پھیلاتے ہیں۔ ہم نے تاریخ سے یہی سبق سیکھا ہے۔ امریکہ یوکرینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔امریکی صدر نے مزید بتایا کہ’ہم تمام روسی پروازوں کے لیے اپنی حدود بند کر رہے ہیں۔ روسی اسٹاک مارکیٹ میں 40 فیصد گراوٹ آ چکی ہے۔ صدر بائیڈن نے منگل کو اس بات کا اعادہ کیا کہ روس کے حملے کے بعد امریکہ یوکرین میں اپنی فوجیں تعینات نہیں کرے گا۔ ‘میں یہ واضح کر دوں کہ ہماری افواج یوکرین میں روسی افواج کے ساتھ نہیں لڑ رہیں اور نہ ہی اس میں شامل ہوں گی۔ اس سے قبل امریکہ نے روسی صدر کے اقدام کو’مکمل طور پر ناقابل قبول’ قرار دیتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ ولادیمیر پیوٹن یوکرین کے خلاف ‘مزید جارحیت’ کے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں۔یاد رہے کہ پیر کو روس اور یوکرین کے مذاکرات کار جنگ شروع ہونے کے بعد پہلی دفعہ ملے تاہم پہلا راؤنڈ دونوں فریقین کی جانب سے مذاکرات کا دوسرا دور جلد شروع کرنے کے اتفاق پر اختتام پذیر ہوا تھا۔
روس اور نیٹو کے درمیان کشیدگی بڑھتی جارہی اور اسی تناظر میں امریکی فوج نے تقریبا 80 سالوں میں پہلی مرتبہ یورپ میں اپنی 101 ویں ایئر بورن ڈویژن کو تعینات کردیا۔یہ ایک لائٹ انفنٹری یونٹ ہے جسے "سکریمنگ ایگلز" کا نام دیا گیا ہے۔ اسے گھنٹوں میں دنیا کے کسی بھی میدان جنگ میں تعینات کر...
روس نے یوکرین میں کئی علاقوں میں پسپائی پر فوجی کمان نئے جرنیل کو سونپ دی، یوکرین میں کریملن کی جنگ آٹھویں مہینے میں داخل ہو رہی ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے ہفتے کے روز ایئر فورس کے جنرل سرگئی سورو وِکِن کو یوکرین میں لڑنے والی روسی افواج کا مجموعی کمانڈر مق...
مغربی دفاعی اتحاد نیٹو نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین جنگ طویل ثابت ہو سکتی ہے۔ روس اور یوکرین کے مابین گزشتہ تین ماہ سے جاری اس جنگ کے تناظر میں نیٹو کے چیف ژینس اشٹولٹن برگ نے کہا کہ فن لینڈ اور سوئیڈن فوری طور پر اس عسکری اتحاد کے رکن بن سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس کا فیصلہ ان...
یوکرین جنگ کے ردِعمل میں یورپی ممالک اٹلی، ڈنمارک، سویڈن اور اسپین نے کْل 73 روسی سفارتکاروں کو ملک سے بے دخل کردیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے اس اقدام پر کریملن کے ترجمان ڈمتری پیسکوف نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ متعدد یورپی ممالک سے روسی سفارت کاروں کی اس وسی...
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی سربراہ نے متنبہ کیا ہے کہ روسی جنگ کے سبب عالمی معیشت پر پڑنے والا دباؤ مشرق وسطی اور دیگر خطوں میں شہری بدامنی کا سبب بن سکتا ہے۔ روس پر لگنے والی پابندیوں کے سبب پیدا ہونے والی معاشی مشکلات سے دنیا کے غریب لوگ سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، میڈیارپورٹ...
روسی فوج نے کیف کا محاصرہ کرلیا، مختلف علاقوں میں شیلنگ جاری ہے، ماریوپول میں بھی آرٹ اسکول کو نشانہ بنایا گیا۔ روسی فوج نے یوکرینی فوج کو ماریوپول میں شام 5 بجے تک ہتھیار ڈالنے کی ڈیڈلائن دے دی۔ یورپی رہنما پناہ گزینوں کی بڑی تعداد سے پریشان ہوگئے۔ عارضی جنگ بندی ختم ہونے کے بع...
روس کی یوکرین سے جنگ شروع ہونے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت کم ہو کر 100 ڈالر فی بیرل سے کم ہو گئی۔ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 5 فی صد سے زائد گراوٹ کے بعد 97 اعشاریہ 13 ڈالرز پر آ گئی۔ برینٹ خام تیل کی قیمت کم ہو کر 100 اعشاریہ 54 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔۔ اس سے پہلے رو...
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ نیٹو اور روس کے درمیان براہ راست جھڑپ تیسری عالمی جنگ بنے گی اور نیٹو ممالک کے ایک، ایک انچ کا بھرپور طاقت سے دفاع کیا جائے گا۔ ہاوس ڈیموکریٹک کاکس کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے جو بائیڈن نے بتایا کہ جی-7 ممالک نے روس کے لیے پسندیدہ ملک کا درجہ ختم...
روسی وزارت دفاع نے یوکرین کے 146 جنگی ہیلی کاپٹرگرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ روسی وزارت دفاع نے کہا کہ یوکرینی فوج کے 953 ٹینک اور 2800 فوجی تنصیبات تباہ کردیں ۔ روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرین کے 90فیصد میزائل تباہ اور 90فیصد جنگی ہوائی اڈے بھی غیرفعال کرد یے ۔
یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی نے روس کے دونوں اہم مطالبات پر گھٹنے ٹیکتے ہوئے روسی صدر سے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں زیلینسکی نے کہا کہ وہ یوکرین کی مغربی دفاعی اتحاد نیٹو میں شمولیت کا مزید م...
روس کی جانب سے یوکرین کے شہروں خارکیف، چرنیہیف اور ماریوپول پر حملے جاری ہیں، یوکرین کے صدر زیلنسکی پولینڈ کی سرحد کے قریب منتقل ہوگئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے صدر زیلنسکی یوکرینی دارالحکومت کیف سے پولش بارڈرکے قریبی شہر لویف منتقل ہوگئے ہیں۔دوسری جانب ماریوپو...
روسی پارلیمنٹ ڈوما کے اسپیکر نے کہا ہے کہ مغرب میں جائیداد بنانے والے روسی شہریوں نے سنگین ترین غلطی کی۔ ایک بیان میں روسی پارلیمنٹ ڈوما کے سپیکر نے کہا ہے کہ مغرب میں نجی جائیداد کا مالک ہونے کا افسانہ اصل روپ میں سامنے آ گیا ، امریکا اور یورپ میں نجی پراپرٹی کے قانون کی اصل حقی...