وجود

... loading ...

وجود

وزیراعظم پاکستان کا کامیاب دورۂ بیجنگ اور اُس کے فقید المثال ثمرات

پیر 14 فروری 2022 وزیراعظم پاکستان کا کامیاب دورۂ بیجنگ اور اُس کے فقید المثال ثمرات

ویسے تو وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان چین کا چار روزہ سرکاری دورہ مکمل کر کے اپنے وطن واپس لوٹ آئے ہیں ،لیکن عجیب بات یہ ہے کہ ابھی تک وزیراعظم پاکستان کے دورہ ٔ بیجنگ نے چینی و پاکستانی ذرائع ابلاغ کو پوری طرح سے اپنے سحر میں جکڑا ہواہے۔ہمارے ہاں تو خیر، ہمیشہ سے ہی دورۂ چین کو ہر حکمران جماعت نے عوام کے سامنے اپنا ایک اہم سنگِ میل اور سفارتی کارنامہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے۔ لیکن اِس بار چینی ذرائع ابلاغ میں جس طرح تادیر ،وزیراعظم پاکستان کے دورہ ٔ چین کا تذکرہ ہورہا ہے وہ انتہائی معنی خیز ہے۔اس واقعہ سے ہم یہ نتیجہ اخذ کرسکتے ہیں وزیراعظم پاکستان کا حالیہ دورۂ چین غیر معمولی عالمی سفارتی حالات کے تناظر میں چینیوں کے لیئے حد درجہ اہمیت کا حامل تھا۔ دراصل بیجنگ رواں برس سرمائی المپکس کا میزبان ہے اور امریکا نے اپنے حلیفوں کے ساتھ مل کر بیجنگ سرمائی اولمپکس کا سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہوا تھا۔ جس کی وجہ سے دنیا کے بے شمار ممالک کے سربراہانِ مملکت نے بیجنگ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے سے پیشگی معذرت کرلی تھی۔
اگرچہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب کا بائیکاٹ کرنے والے ہر سربراہ مملکت نے اپنی نجی مصروفیات کو بطور عذر پیش کیا،لیکن سب جانتے ہیں کہ درپردہ امریکی صدر جوبائیڈن کا شدید سفارتی دباؤ ہی وہ اہم عنصر تھا ،جس نے بیشتر ممالک کو نہ چاہتے ہوئے بھی بیجنگ سرمائی اولمپکس میں شرکت سے روکے رکھا۔ کیونکہ سرمائی اولمپکس کھیلوں کا سب سے بڑا اور نمایاں عالمی ایونٹ ہے۔اس لئے جوبائیڈن چاہتے تھے کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کا غیر معمولی سفارتی بائیکاٹ کرکے دنیا بھر میں بالخصوص چین کو اپنے خطے میں ہی عالمی تنہائی کی جانب دھکیل دیا جائے ۔ اس سفارتی ہدف کو پانے کے لیے امریکی صدر تقریباً دو ماہ سے بیجنگ سرمائی اولمپکس کے بائیکاٹ کی عالمی سفارتی مہم چلارہے تھے اور اُن کی آخری لمحے تک بھرپور کوشش تھی کہ دنیا کے کسی بھی اہم ملک کو خاص طور پر چین کے بعض اہم حلیفوں کو بھی بیجنگ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت سے سے باز رکھا جائے۔
اس تناظر میں امریکی انتظامیہ، دیگر ممالک کی طرح پاکستان پر بھی اپنا غیر معمولی اثرورسوخ اور سفارتی دباؤ بڑھاتے ہوئے حکومتِ پاکستان سے وقتاً فوقتاً مطالبہ کرتی رہی تھی کہ وہ بھی بیجنگ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں سربراہ ِ مملکت کی سطح پر شرکت کرنے کے بجائے اپنے وزیر خارجہ کے ہمراہ ایک نمائندہ وفد کو بھیج کر خانہ پری سے کام لے ۔ذرائع کے مطابق بطور ترغیب و لالچ پاکستانی حکام کو یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ اگر آپ امریکا کا یہ اہم ترین مطالبہ مان لیتے ہیں اور بیجنگ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں تیکنیکی انداز میں بھرپور شرکت سے باز رہتے ہیں تو بہت جلد نہ صرف امریکا اور پاکستان کے درمیان سرد پڑنے والے سفارتی تعلقات دوبارہ معمول پر آجائیں گے بلکہ امریکا ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے بھی پاکستان کا نام فوری طور پر نکلوادے گا۔بظاہر پیش کردہ ترغیبات ،کمزور پاکستانی معیشت کے لیے انتہائی پرکشش معلوم ہوتی تھیں مگر تمام تر معاشی فوائد اور امکانات کو ایک طرف رکھ کر ، پاکستانی دفتر خارجہ نے امریکی دباؤ کو یکسر مسترد کردیا اور بیجنگ سرمائی اولمپکس کی افتتاح تقریب میں اپنے وزیراعظم کے شریک ہونے کا سب سے پہلے باضابطہ اعلان کرکے عالمی ذرائع ابلاغ اور امریکی حکام کو حیران کردیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستانی دفتر خارجہ کے اعلان کے بعد بھی امریکی صدر جوبائیڈن کی بھرپور کوشش یہ ہی تھی کہ کسی نہ کسی طرح وزیراعظم پاکستان عمران خان کا دورہ ٔ چین ،بیجنگ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے قبل تک ملتوی ہوجائے ۔جیسے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان عین آخری لمحات میں بیجنگ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شریک نہ ہوسکے ۔ بظاہر اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’’سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سرمائی اولمپکس کی تقریب میں اپنے سخت شیڈول کے باعث شریک نہیں ہوسکے اور انہوں نے بیجنگ سرمائی اولمپکس کی کامیابی کے لیئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے‘‘۔ذرا ایک لمحے کے لئے تصور کیجئے کہ اگر ایسی ہی کوئی ملتی جلتی صورت حال وزیراعظم پاکستان کے دورہ چین کے حوالے سے پیدا ہوجاتی تو کیا ایسے وضاحتی بیانات پاکستانیوں اور چینیوں کے لئے قبول کرنا ممکن ہوسکتے تھا؟۔یقینا نہیں ۔
اس ساری تمہید کو بیان کرنے کا بنیادی مقصد وحید یہ ہے کہ قارئین کو اندازہ ہوجائے کہ وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان کا حالیہ دورہ ٔ چین، مشکل بین الاقوامی حالات میں چینیوں کے لئے کس قدر اہمیت کا حامل تھا۔ ہماری دانست میںاپوزیشن جماعتیں جس انداز میں وزیراعظم پاکستان کے دوۂ چین کو ہدف ِ تنقید بنا رہی ہیں ،وہ غیرضروری ہی نہیں بلکہ پاکستانی خارجہ پالیسی اور پاک چین دوستی کے لیے سخت نقصان کا باعث بھی بن رہا ہے۔ بلاشبہ اپوزیشن جماعتوں کا بنیادی وظیفہ حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرنا ہی ہوتا ہے ۔مگر بعض اپوزیشن رہنماؤں کو بالغ نظری کا ثبوت دیتے ہوئے ایک بار ضرور جائزہ لے لینا چاہیے تھا کہ کیا وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دورۂ چین پر تنقید کے نشتر چلانے سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو زیادہ نقصان پہنچے گا یا پھر اس زد میں پاکستان اور چین کے سفارتی و دوستانہ تعلقات بھی آسکتے ہیں ۔
بہرکیف ایک بات طے ہے کہ پاکستان اور چین کے نقطہ نظر سے جائزہ لیا جائے تو وزیراعظم پاکستان عمران خان کا چار روزہ دورۂ چین اپنے اہداف کے لحاظ سے بے پناہ کامیاب رہا اور سب سے بڑھ کر اپنے قیام چین کے آخری روز ،وزیراعظم پاکستان نے چینی صدر شی جن پنگ سے تفصیلی ملاقات بھی کی ۔یاد رہے کہ دونوں عالمی رہنماؤں کی ملاقات بیجنگ کے گریٹ ہال آف پیپل میں ہوئی، اکتوبر 2019میں وزیراعظم کے دورہ چین کے بعد دونوں رہنماؤں کی یہ پہلی ملاقات تھی۔ دونوں رہنماؤں نے پاک چین دوطرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور خوشگوار ماحول میں باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا، وزیراعظم عمران خان نے اولمپک سرمائی کھیلوں کی کامیاب میزبانی پر چینی قیادت کو مبارکباد دی اور چین کے نئے قمری سال پر چینی عوام کے لئے اپنی خواہشات کا بھی اظہار کیا۔نیز وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین پاکستان کا ثابت قدم ساتھی، مضبوط حامی اورآئرن برادر ہے، پاکستان اور چین کی شراکت داری نے وقتی آزمائشوں کا مقابلہ کیا اور دونوں ممالک امن، استحکام، ترقی وخوشحالی کے لیئے شانہ بشانہ کھڑے رہے، اس ملاقات میں وزیراعظم نے صدر شی جن پنگ کو جیو اکنامکس، پاکستان کی پائیدار ترقی سے آ گاہ کیا اس موقع پر صنعتی ترقی، زرعی ٹرانسفارمیشن پلان،علاقائی روابط کیلئے پالیسیوں پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا،علاوہ ازیں وزیراعظم نے پاکستان کی سماجی، اقتصادی ترقی کے لئے چین کی مسلسل حمایت اور مدد پر اظہار تشکر بھی کیا اور کہا کہ پاکستان،چین میں شراکت داری خطے میں امن و استحکام کیلئے ضروری ہے۔
دوسری جانب دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے بعد جاری کئے گئے 33 نکاتی مشترکہ اعلامیے میں پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط دفاعی اور سیکورٹی تعاون کو خطے کے امن و استحکام کے لیے بجا طور پر ایک اہم عنصر قرار دیا گیا ہے۔نیز دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کے بنیادی مفادات سے متعلق امور پر اپنی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے تجارت، انفرا سٹرکچر، صنعتی شعبوں میں ترقی، جدید زراعت، سائنسی اور تکنیکی تعاون اور مقامی لوگوں کی سماجی و اقتصادی بہبود سمیت تمام شعبوں میں تعاون کو مستحکم بنانے کیلئے سی پیک کی مشترکہ تعاون کمیٹی کو ذمے داری سونپنے پر اتفاق کیا ہے ۔جبکہ افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری کی جانب سے فوری اقدامات پر بھی زور دیا ہے۔مشترکہ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم پاکستان نے صدر شی جن پنگ کو جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔اعلامیے میں چین کی جانب سے پاکستان کی خود مختاری و سلامتی کے تحفظ اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے جبکہ پاکستان نے ون چائنا پالیسی کیلئے اپنی وابستگی اور حمایت کا اظہار اور تائیوان، جنوبی بحیرہ چین، ہانگ کانگ، سنکیانگ اور تبت کے معاملے پر چین کیلئے اپنی حمایت کو دہرایا ہے۔
واضح ہے کہ وزیراعظم کا دورۂ چین دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد کی فضا کو بہتر بنانے کا ذریعہ بنا ہے جبکہ سی پیک منصوبوں کی رفتار اور سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے پچھلے دنوں چینی قیادت کے عدم اطمینان کا تاثر عام تھا۔ تاہم اب باہمی اعتماد کے ماحول کو مستحکم کرنے کیلئے ضروری ہوگا کہ سی پیک منصوبوں پر کام میں سست روی کا تاثر مؤثر عملی اقدامات سے دور کیا جائے اور ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر سی پیک منصوبوں پر کام کرنیوالے چینی اورپاکستانی عملے کی یقینی حفاظت کا یقینی بندوبست کیا جائے۔یقینا اس دورہ ٔ چین میں دونوں رہنماؤں کے درمیان سی پیک کے اہم ترین ایم ایل ون کے حوالے سے بھی تفصیلی گفت و شنید ہوئی ہوگی۔ دراصل ایم ایل ون منصوبہ کافی عرصہ سے کھٹائی میں پڑا ہوا ہے، جس کی وجہ سے عالمی ذرائع میں یہ تاثر اُبھارا جارہا ہے کہ شاید پاکستان کی جانب سے سی پیک منصوبہ کی تکمیل میں پس و پیش سے کام لیا جارہا ہے۔ حالیہ دورہ ٔ چین میں ایم ایل ون منصوبہ کے جلد ازجلد آغاز کی یقین دہانی ایک اہم ترین پیش رفت ہے۔اَب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت حالیہ دورہ ٔ بیجنگ کے ثمرات سے کس حد تک فائدہ اُٹھاپاتی ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭
a


متعلقہ خبریں


مضامین
روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن وجود جمعه 22 نومبر 2024
روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن

بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون وجود جمعه 22 نومبر 2024
بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون

ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟ وجود جمعه 22 نومبر 2024
ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟

پی ٹی آئی کے کارکنوں کو چیلنج وجود جمعرات 21 نومبر 2024
پی ٹی آئی کے کارکنوں کو چیلنج

آسٹریلیا کا سکھوں کو نشانہ بنانے پر اظہار تشویش وجود جمعرات 21 نومبر 2024
آسٹریلیا کا سکھوں کو نشانہ بنانے پر اظہار تشویش

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر