... loading ...
محکمہ موسمیات نے ویک اینڈ پر مری میں شدید برفباری کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ترجمان ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کے مطابق جمعہ کی شب ملک میں بارشوں نیا سلسلہ داخل ہو گا،اسلام آباد اور راولپنڈی ڈویڑن میں شدید بارش اور مری میں شدید برف باری سوموار تک جاری رہے گی،برفباری سے مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ سے سوموار تک اسلام آباد، مری، کشمیر ،گلگت بلتستان ، چترال ، خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ، پنجاب کے میدانی اور وسطی علاقوں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کے روز ڈیرہ اسماعیل خان، اوکاڑہ، پاکپتن، ڈیرہ غازی خان، لیہ، راجن پور، ملتان، خانیوال اور بہاولنگر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،کوئٹہ، زیارت پشین، ڑوب ،قلعہ عبداللہ ،نوکنڈی ،دالبدین ، نوشکی، بارکھان میں بھی تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی توقع ہے ،ہفتہ اور اتوار کو مری، گلیات، ناران ،کاغان ،ہنزہ ،گلگت ، اسکردو ، میں چند مقامات پر درمیانی سے شدید برفباری کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق چترال ، دیر ، سوات ،کوہستان ، شانگلہ ، بونیر ، مانسہرہ ، وادی نیلم ،باغ ، حویلی اور راولا کوٹ میں چند مقامات پر درمیانی سے شدید برفباری کی توقع ہے، ہفتہ اور اتوار کو شدید برفباری کے باعث مری، گلیات، نتھیا گلی ،کاغان ،ناران ،چترال ،دیر ، سوات ، استور ، اسکردو ، ہنزہ ، گلگت ،نیلم ویلی ،باغ اور حویلی کے اضلاع میں رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات نے سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ویک اینڈ کے دوران تیز بارش کے باعث راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ، فیصل آباد، سرگودھا اور سیالکوٹ کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، کشمیر، گلگت بلتستان، مری ،گلیات آور خیبرپختونخوا میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی ہے،حالیہ بارشیں فصلوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہونگی، بارشوں سے پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔
حکومت اور جے یو آئی کے درمیان مدارس بل پر مذاکرات کامیاب ہوگئے اور نوٹی فکیشن جلد جاری ہونے پر اتفاق کیا گیا، وزیراعظم نے وزارت قانون کو آئین اور قانون کے مطابق نوٹی فکیشن جاری کرنے کی یقین دہانی کرادی۔مدارس بل کے معاملے پر وزیراعظم ہائوس میں بڑی بیٹھک ہوئی، سربراہ جے یو آئی مو...
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) سے تعلق رکھنے والے صوبائی گورنرز اور وزرائے اعلیٰ نے صوبوں کے ساتھ کی جانے والی وفاقی حکومت کی یقین دہانیوں پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں بلاول ہاؤس کراچی میں اجلاس ہوا، جس میں پنجاب کے گ...
سپریم جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا، جس میں آئینی بینچ کی توسیع کا معاملہ بھی شامل کرلیا گیا ہے ۔سپریم کورٹ کی جانب سے 21 دسمبر کو ہونے والے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے اور سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی مدت میں توسیع بھی ایجنڈے کا ح...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق کیس کے دوران امریکا میں سزا معافی کی درخواست دائر ہونے کے بعد سے اب تک وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے دنیا بھر کے دوروں کی تفصیلات طلب کرلیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپ...
وزیراعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلنگ کو پوری دنیا میں پاکستان کے لیے بدنامی کا باعث قرار دیتے ہوئے اس کی روک تھام کے لیے متعلقہ اداروں کو موثر رابطہ کاری پر زور دیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت انسانی اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق اہم اجلاس ہوا جہاں انہوں نے کہا کہ انسانی اسم...
9مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں فرد جرم عائد ہونے کے خلاف عدالت نے عمران خان، شاہ محمود اور وزیر اعلیٰ کے پی سمیت 13رہنماؤں کی درخواستیں مسترد کردیں۔ جی ایچ کیو حملہ کیس میں فرد جرم عائد ہونے کے خلاف عمران خان اور دیگر رہنماؤں نے درخواستیں دائر کیں جس پر انسداد دہشت گردی عدالت کے ...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ بہت ہوگیا اب غزہ میں فوری جنگ بند ی ہونی چاہیے،عالمی برادری عزہ میں مظلوم فلسطینیوں کی آواز اور آہ و بکا کو سن لے۔یہ مطالبہ انہوںنے ڈی-ایٹ سمٹ کے موقع پر فلسطین اور لبنان کی صورت حال پر خصوصی اجلاس سے خطاب میں کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ میں پاکستان ...
علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات، مذاکرات کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشرفت سے آگاہ ...
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کی 50 فیصد آبادی کو پانی کی قلت کا سامنا ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے برطانوی ہائی کمشنرجین میرٹ کی وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ملاقات میں موسمیاتی تبدیلی، س...
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذکرات کیلیے اسپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے اس ہفتے پارلیمانی کمیٹی بنائے جانے کا امکان ہے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی طرف سے اس ہفتے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا امکان ہے، وزیراعظم کے ڈی 8 سربراہی کانفرنس میں مصروفیات کی وجہ س...
امریکا کی جانب سے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے منسلک چار اداروں پر اضافی پابندیوں کے اعلان پر پاکستان کے دفتر خارجہ نے اپنا ردِ عمل دیتے ہوئے اسے متعصبانہ قرار دیا ہے۔ امریکا کی جانب سے پاکستان کے نیشنل ڈویلپمنٹ کمپلیکس اور دیگر تین تجارتی اداروں پر بیلسٹک میزائل پروگرام م...
جمعیت علمائے اسلام ( ف) کے سینیٹر کامران مرتضی نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے مطالبہ کیا ہے کہ ایوان بالا کے اجلاس کے دوران یونان میں ہونے والے کشتی حادثے اور امریکا کی جانب سے پاکستان کے 4 اداروں پر عائد کردہ پابندیوں کا معاملہ اٹھایا جائے۔ جمعرات کو چیئرمین سینیٹ یوسف رضا ...