وجود

... loading ...

وجود

او آئی سی اجلاس اور مسلم دنیا کے مسائل

جمعرات 23 دسمبر 2021 او آئی سی اجلاس اور مسلم دنیا کے مسائل

کیا تمام مسلم ممالک واقعی آزاد اور خود مختار ہیں ؟ اِس سوال کے جواب سے پہلے ایک اور سوال ذیادہ اہم ہے کہ کیا مسلم ممالک میں کوئی ایک بھی ایسا ملک ہے جو کسی عالمی طاقت کا فرمانبرداریا کسی عالمی بلاک کا حصہ نہیں ظاہر ہے تمام اسلامی ممالک کسی نہ کسی حوالے سے دھڑوں میں منقسم ہیں کسی کو مریکی خوشنودی عزیز ہے تو کوئی چینی بلاک کا حصہ بن کر خوش ہے کسی کو یورپی یونین کی الفت مارے جارہی ہے ظاہر ہے ایسے حالات میںآزادانہ فیصلے نہیں ہو سکتے کیونکہ عالمی طاقتوں کے ہمنوا یا بلاک کا حصہ ممالک کو مختلف نوعیت کے دبائوکا سامنا رہتا ہے اِس وقت تمام مسلم ممالک کو ایسی ہی صورتحال درپیش ہے جس کے بعد آزاد ی و خود مختاری کے سوال کا جواب تلاش کرنے کی ضرورت ہی نہیں رہتی توپھر مسلم ممالک کی نمائندہ تنظیم او آئی سی کیونکر آزادانہ فیصلے کرسکتی ہے یہ بھی فیصلے کرتے ہوئے رکن ممالک کی طرح گروپوں اور سرپرست عالمی طاقتوں کی اجازت پیشِ نظر رکھتی ہے اور کسی ایسے فیصلے سے حتی الامکان گریز کرتی ہے جس سے کسی عالمی گروپ ،دھڑے یا طاقت کی ناراضگی کا خدشہ ہواسی وجہ سے غیر اہم ہے اور اسلامی دنیا کو درپیش مسائل جوں کے توں برقرار ہیں بظاہر آزاد لیکن مختلف جکڑ بندیوں کاشکار اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کے فیصلوں کواسی لیے عالمی دنیا اہمیت نہیں دیتی بلکہ اجلاسوں کو محض اُٹھک بیٹھک کے طور پردیکھتی ہے ۔
انتشار کا شکار مسلم دنیا وسائل کے اعتبار سے پس ماندہ نہیں بلکہ کافی خوشحال ہے ستم ظریفی یہ کہ وسائل کے باوجود دنیا میں سب سے ذیادہ غربت مسلم ممالک میں ہے جس کی بڑی وجہ توانائی کے بڑے زخائر سے مالا مال مسلم ممالک کا اپنی دولت علم و ہُنرکے فروغ کی بجائے غیر ملکی بینکوں میں محفوظ کرانا ہے یہ بینک عالمی طاقتوں کے کنٹرول میں ہوتے ہیں اسی لیے اکثر پابندیوں کی آڑ میں جمع شدہ دولت یا تو منجمد کردی جاتی ہے یا ضبط کر لی جاتی ہے ایسا کچھ لیبیا ،ایران ،عراق سمیت کئی ممالک سے ہاتھ ہو چکادراصل مسلم حکمران اپنے بُرے وقت کے لیے اپنی عوام کی افلاس کے باوجود ملکی دولت بیرونِ ملک چھپاتے ہیںلیکن شاہ ایران ہوِ یا صدام حسین یا پھر کرنل قذافی یہ چھپائی دولت کسی کے کام نہ آئی آج کل افغانستان کو بھی ایسی ہی صورتحال کاسامنا ہے صدر اشرف غنی کے فرار کے بعد اثاثے ایسے حالات میں منجمد کر لیے گئے ہیں جب ملک کی نصف سے زائد آبادی کوغربت اور بھوک کا سامنا ہے اور قحط جیسے حالات بننے لگے ہیں لیکن بے رحم دنیا افغان دولت کو افغانوں کو خوراک و ادویات کے لیے بھی جاری کرنے سے انکاری ہے اِس طرح دولت ہونے کے باوجود مسلم ممالک شہریوںکے مسائل حل نہیں کرپاتے لیکن کیا مستقبل قریب میں کچھ بہتری آثارہوسکتے ہیں افسوس ایسا نہیںاِس حوالے سے اُس وقت تک کوئی بھی یقینی طور پر ہاں میں جواب نہیں دیا جا سکتا جب تک دیگر عالمی مالیاتی اِداروں کی طرح اسلامی ترقیاتی بینک صیح معنوں میں فعال نہیں ہو پاتاخیر جب او آئی سی غیر فعال ہے تو اسلامی ترقیاتی بینک سے فعال ہونے کی اُمید کیسے رکھی جا سکتی ہے۔
او آئی سی کے اِس وقت دنیا میں 57 مسلم ممالک ممبر ہیں اِس تنظیم کے موجودہ سربراہ سعودی عرب کی تجویز پر اسلامی تعاون تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا موجودہ اجلاس اسلام آباد ہوا ہے جو موجودہ حالات میںبہت اہمیت کا حامل ہے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے اِس اجلاس کا واحد ایجنڈا بحرانی صورتحال سے دوچار افغانستان کے لیے ٹھوس عملی اقدامات تھااسلامی ممالک افغانستان کی امداد پر متفق تو گئے ہیں سعودی عرب نے ایک ارب ریال امداد کا وعدہ بھی کیا ہے لیکن ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد ہوگا یاحالیہ اجلاس بیٹھنے ،بات کرنے اور واپسی کے راہ لینے پر منتج ہوگا حتمی طور پر اِ س لیے کچھ کہنا مشکل ہے کیونکہ ماضی میں بھی او آئی سی اپنی قرار دادوں پر عمل کرانے میں ناکام رہی ہے بھارت جیسے کئی ممالک تو اِس تنظیم کے فیصلوں کو اہمیت ہی نہیں دیتے اور اگر کبھی کبھار اِس تنظیم کی طرف سے کشمیریوں بھائیوں کی ہمدردی میں دوچار لفظ بول دیے جاتے ہیں تو بھارت نہ صرف مذمت کرتا ہے بلکہ اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دے کر مسترد کر دیتا ہے پھر بھی اسلامی ممالک کشمیر کے حوالے سے کوئی متفقہ فیصلہ کرنے سے قاصر ہیں کیا اب افغانستان کے بارے میں ہونے والے فیصلے بھی کشمیریوں کے حق میں بیان جاری کرنے کی طرح ہی ثابت ہوں گے اسلامی قیادت کو اِس بارے سوچنا ہو گا۔
افغان عوام کو چالیس برس سے جنگ کے شعلوں کا سامنا ہے جس سے صنعت وزراعت کوسخت نقصان ہوا ہے اورپیدوار نہ ہونے سے سامانِ تجارت کم ہو گیا ہے جبکہ بیرونی بینکوں میں پڑے اربوں ڈالر امریکہ نے روک رکھے ہیں یہ طالبان کی عبوری حکومت کو ایسا جھٹکا ہے جس سے وہ سنبھل نہیں پارہی اور نہ صرف تنخواہوں کی ادائیگی مشکل ہو گئی ہے بلکہ ملک انسانی المیے کے دہانے پر پہنچ چکا ہے لیکن عالمی طاقتوں کی سنگ دلی میں کمی نہیں آئی ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ موجود حالات کا ذمہ دار امریکا آگے بڑھتا مگر لگائے زخموں پر مرہم رکھنے کی بجائے اُلٹا مالی مسائل بڑھانے میں دلچسپی لے رہا ہے جس سے درپیش انسانی مسائل اورمعاشی مشکلات میں مزید اضافہ ہوتاجارہاہے حالیہ اجلاس میں او آئی سی کے رُکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے علاوہ،اقوامِ متحدہ سمیت کئی مالیاتی اِداروں،امریکا،فرانس ،برطانیہ،روس ،جاپان ،اٹلی ،چین،،یورپی یونین کے نمائندوں اور بعض غیر رکن ممالک کو بھی مدعو کیا کیا گیا ہے جس سے حالیہ اجلاس کی ہمہ گیری اور وسعت کا اندازہ ہوتا ہے شاید اسی بنا پر عالمی سطح پر اِس اجلاس کی کچھ اہمیت بن جائے لیکن عالمی طاقتوں کی موجودگی سے آزادانہ فیصلوں کی توقع پوری نہیں ہو سکتی اگر عالمی طاقتیں مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہوتیں تو مسائل گھمبیر کیوں ہوتے اب بھی خوراک اور ادویات کی فراہمی کے ساتھ افغانستان کو تکنیکی معاونت فراہم کرنے پر توجہ دی جائے تو فغانستان کی کئی ٹریلین ڈالر کی معدنیات نکال کر افغانوں کی بھوک و افلاس مستقل بنیادوں پر ختم ہو سکتی ہے اِس حوالے سے روس اور امریکہ کے جیالوجیکل سروے رہنمائی کے لیے موجود ہیں مگر یہ کام تبھی ہو سکتا ہے جب آزادانہ فیصلے کیے جائیں اگر فیصلے کرتے ہوئے بھی عالمی طاقتوں کے اشارہ ابرو کا نتظار کرنا ہے تو حالیہ اجلاس بھی نتائج کے حوالے سے دودن کے میلے کے سوا کچھ نہیں ۔ (جاری ہے)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
اقوام متحدہ فلسطین و کشمیر کے مسئلہ میں ناکام وجود جمعه 01 نومبر 2024
اقوام متحدہ فلسطین و کشمیر کے مسئلہ میں ناکام

آپ سے بڑھ کر کون جانتا ہوگا؟ وجود جمعرات 31 اکتوبر 2024
آپ سے بڑھ کر کون جانتا ہوگا؟

ایرانی میزائل پروگرام: تاریخ، ترقی اور موجودہ چیلنجز وجود جمعرات 31 اکتوبر 2024
ایرانی میزائل پروگرام: تاریخ، ترقی اور موجودہ چیلنجز

مودی حکومت کی تخریب کاری کی عالمی کارروائیاں وجود جمعرات 31 اکتوبر 2024
مودی حکومت کی تخریب کاری کی عالمی کارروائیاں

یہ جنگ اسرائیل کو مہنگی پڑے گی! وجود بدھ 30 اکتوبر 2024
یہ جنگ اسرائیل کو مہنگی پڑے گی!

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق

امیر المومنین، خلیفہ ثانی، پیکر عدل و انصاف، مراد نبی حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ… شخصیت و کردار کے آئینہ میں وجود پیر 08 جولائی 2024
امیر المومنین، خلیفہ ثانی، پیکر عدل و انصاف، مراد نبی حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ… شخصیت و کردار کے آئینہ میں
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر