وجود

... loading ...

وجود

امریکا کی گرتی ہوئی ساکھ

پیر 01 نومبر 2021 امریکا کی گرتی ہوئی ساکھ

(مہمان کالم)

بریٹ ا سٹیفنس

شام میں امریکا کی ایک فوجی چوکی پر ہونے والے ڈرون حملے کو پینٹاگون کے پریس سیکرٹری جان کربی نے ایک ’’پیچیدہ، مربوط اور سوچا سمجھا حملہ‘‘ قرار دیا ہے۔ اس چوکی پر امریکی حلیفوں کو داعش سے جنگ لڑنے کی تربیت دی جاتی ہے۔ یہ حملہ پانچ ایرانی ڈرونز کی مدد سے کیا گیا جسے ایران کے بہی خواہ اس کی مدد اور اشیرباد سے کنٹرول کر رہے تھے۔ ہم اس انتظار میں ہیں کہ اب امریکا اس کا جواب کیسے دیتا ہے۔ صدر بائیڈن کی حکومت کی ابھی تک شدید خواہش ہے کہ ایران کو ایسا ایٹمی معاہدہ کرنے کے لیے مذاکرات کی میز پر لایا جائے جس کے بعد ایران کے اربوں ڈالرز فری ہو جائیں گے اور وہ ایسے مزید حملے کرنے کے قابل ہو جائے۔ مائیکرو سافٹ سائبر سکیورٹی ماہرین کے مطابق دی ٹائمز کے ڈیوڈ سینگر نے بھی سوموار کو یہ رپورٹ دی کہ ایک روسی انٹیلی جنس ایجنسی SVR ایک مرتبہ پھر امریکا کے ’’ہزاروں سرکاری، کارپوریٹ اور تھنک ٹینک کمپیوٹر نیٹ ورکس کو تباہ کرنے میں ملوث ہے‘‘۔ جب صدر جو بائیڈن نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو ذاتی حیثیت میں یہ وارننگ دی کہ وہ ایسے مزید حملے کرنے سے باز رہیں اور اس سے پہلے ہونے والے حملوں پر امریکا کے کم جرمانے عائد کرنے کے باوجود اس کے ایک مہینہ بعد ہی یہ سب کچھ ہو گیا۔ عین انہی دنوں میں صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا ’’اب کشیدگی میں کمی لانے کا وقت بھی ا? گیا ہے‘‘۔ مگر ایسا لگتا ہے کہ ان کے روسی ہم منصب ان کی اس بات سے اتفاق نہیں کرتے۔ اس وقت تائیوان کی فضائی حدود میں چینی فضائیہ کے طیاروں کی بڑھتی ہوئی پروازیں بھی امریکا کے لیے سخت تشویش کا باعث ہیں۔
صدر بائیڈن متعدد بار اور حال ہی میں سی این این پر بھی اس بات کا اعادہ کر چکے ہیں کہ تائیوان کے ساتھ امریکی معاہدے کی رو سے کسی بھی بیرونی حملے کی صورت میں ہم اس کا دفاع کرنے کے پابند ہیں۔ اسی دوران وائٹ ہائوس کی طرف سے آنے والے وضاحتی بیان میں یہ تسلیم کیا گیا ہے کہ تائیوان ریلیشنز ایکٹ کے تحت کسی فوجی مداخلت کی ضمانت دیے بغیر امریکا کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ تائیوان کو اس کے دفاع میں خاطر خواہ مدد فراہم کرے۔ بالفاظ دیگر فارن پالیسی کے مرکزی چیلنجز میں سے ایک ایشو پر ہمارے صدر اس وقت حقائق کو بہتر انداز میں سمجھنے میں ناکا م رہے ہیں۔ ایک اور مسئلے پر وہ دنیا کو اپنا پیغام درست طریقے سے نہیں دے سکے۔ تیسرے مسئلے پر یہ بات واضح نہیں ہے کہ کیا امریکا کی کوئی مربوط پالیسی ہے بھی یا نہیں۔ امریکا کی قابل اعتماد دوستوں کے اتحادی اور مہم جو دشمنوں کے حقیقی حریف ہونے کے طور پر ساکھ بری طرح کمزور پڑ رہی ہے۔ اس کمزوری کی وجوہات کا سلسلہ ماضی کے کئی برسوں تک پھیلا ہوا ہے۔ امریکا کی اپنے موقف سے پھر جانے کی کوئی انتہا نہیں ہے۔ مگر صدر جو بائیڈن کو حالیہ الیکشن میں ان کی فہم و فراست، تجربے اور اہلیت کی بنا پر ہی صدارت کے منصب کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ کیا کوئی بھی سنجیدگی کے ساتھ یہ کہہ سکتا ہے کہ ہم نے اپنے مطلوبہ نتائج واقعتاً حاصل کر لیے ہیں؟ اور یہ بات صرف تائیوان، روس اور ایران سے متعلق ہی نہیں ہے۔ صدر بائیڈن نے اپنی حکومت اس دعوے کے ساتھ بنائی تھی کہ انہیں مکمل ادراک ہے کہ اس وقت دنیا کدھر جا رہی ہے۔ ہمارا خیال تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے جانے کے بعد اپنے اتحادیوں کے ساتھ ہمارے تعلقات میں بہتری آ جائے گی اور ہم اپنے حریفوں کے ساتھ بھی سفارتکاری کی سہولت کا بہترین استعمال کر سکیں گے۔
ہمارے جنوبی بارڈر پر انسانی پالیسی پر بھرپور عمل کرنے سے امریکا کو اندرونی طور پر درپیش انسانی بحران میں بھی کمی واقع ہو گی۔ 4 جولائی تک امریکا میں کووڈ کی تباہ کاریوں میں بھی کمی آ جائے گی۔ ہم 11 ستمبر تک افغانستان سے اپنی فوج کے محفوظ انخلا میں بھی کامیاب ہو جائیں گے۔ ہماری معیشت بھی پھلنا پھولنا شروع ہو جائے گی مگر ابھی تک ہماری کوئی توقع بھی پوری نہیں ہو سکی؛ تاہم اتنے اشارے ضرور ملے ہیں کہ ہماری حکومت نے اس بات پر غور ضرور کیا کہ کیا کچھ غلط ہو سکتا ہے۔ اگر اس نے کوئی عملی اقدام کیا بھی ہے تو اس میں منصوبہ بندی کا شدید فقدان نظر آیا۔ رہا افغانستان‘ تو جولائی میں صدر نے کہا تھا ’’ہمیں وہاں ایسے کوئی حالات نظر نہیں آئے کہ آپ کوسفارتخانے کی چھت سے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے ہزاروں افراد کو نکالنے کی ضرورت محسوس ہو‘‘۔ مگر اس کے چند ہفتے بعد ہی دنیا نے دیکھا کہ ہزاروں افغان شہری اس ملک سے جہازوں کی مدد سے نکالے جانے کی بھیک مانگ رہے تھے۔ اتحادیوں سے تعلقات‘ ٹائمز کے ا سٹیون ارلینگر نے اگست میں رپورٹ کیا تھا ’’صدر بائیڈن کہتے ہیں کہ افغانستان سے تباہ کن انخلا اور وہاں قائم اشرف غنی کی حکومت کے اچانک خاتمے پر ہمیں اپنے اتحادیوں کی جانب سے کسی قسم کی تنقید سننے کو نہیں ملی مگر یورپ میں تو زوردار اور مسلسل تنقید ہو رہی ہے‘‘۔ جہاں تک امریکی سرحدوں کی بات ہے تو مارچ میں صدر جو بائیڈن نے قوم کو یقین دہانی کرائی تھی کہ تارکین وطن کی آمد میں اضافہ عارضی ہے اور یہ ہر سال دیکھنے میں آتا ہے مگر اس کے برعکس گزشتہ سال امریکی بارڈر پٹرول اور تارکین وطن کے مابین تصادم کی تعداد اپنی ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئی۔ رہی معیشت تو جولائی میں صدر نے قیمتوں میں اضافے کو متوقع اور عارضی کہہ کر مسترد کر دیا تھا مگر آج کل ’دی ٹائمز‘ میں اس طرح کی شہ سرخیاں اکثر نظر آ رہی ہیں ’’بڑھتی ہوئی قیمتیں، جو کبھی عارضی سمجھی جاتی تھیں اب جو بائیڈن کے ایجنڈا کے لیے خطرہ بن گئی ہیں‘‘۔ حتیٰ کہ بائیڈن حکومت کی ایک حقیقی تزویراتی کامیابی یعنی امریکا برٹش آسٹریلین نیوکلیئر سب میرین معاہدہ بھی درست طریقے سے نہ کیا جا سکا کیونکہ فرانس نے اس معاہدے پر شدید ناراضی کا اظہا رکیا ہے۔ اگر آئندہ ہمیں کبھی اس کی مدد کی ضرورت پڑی تو کیا ہم یہ توقع رکھیں کہ فرانس اپنا سفارتی غصہ بھلا دے گا؟
یہ سب ہماری اپنی غلطیاں ہیں اور ان سب کی ذمہ داری بجا طور پر صدر بائیڈن پر ہی آئے گی۔ یہاں یہ یاد دہانی بھی ضروری ہے کہ سابق وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے 2014ء میں ہی کہہ دیا تھا کہ صدر بائیڈن اس امر کی ایک طویل تاریخ رکھتے ہیں کہ اہم خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے امور کے فیصلے کے موقع پر وہ ہمیشہ غلط پوزیشن پر کھڑے ہوتے ہیں مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ صدر بائیڈن کو اس وقت انتہائی غلط مشورے بھی دیے جا رہے ہیں۔ اس وقت امریکا کی اشد ضرورت ہے کہ جو بائیڈن کی صدارت کامیابی سے ہمکنار ہو اور دنیا کو ایک کامیاب امریکا کی فوری ضرورت ہے۔ جو بائیڈن کی ناکام صدارت کا متبادل حکومت کی تبدیلی ہرگز نہیں ہے۔ اس کا متبادل اس عالمی نظام کی مکمل تبدیلی ہو گا جو کسی ملک کو افلاس زدہ اور کمزور بنا دیتا ہے۔ صدر جو بائیڈن کے لیے مشورہ ہے کہ وہ اپنی نئی نیشنل سکیورٹی ٹیم کا انتخاب کریں، بڑے پن کا مظاہرہ کریں اور باب گیٹس جیسے لوگوں کو اپنے ساتھ کام کرنے کی دعوت دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ وجود هفته 23 نومبر 2024
بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ

روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن وجود جمعه 22 نومبر 2024
روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن

بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون وجود جمعه 22 نومبر 2024
بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون

ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟ وجود جمعه 22 نومبر 2024
ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر