... loading ...
وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزرا کو کالعدم تحریک لبیک سے مذاکرات کی ہدایت کردی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پیر نورالحق قادری سے ٹیلفونک رابطہ کرکے موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، اور کالعدم تحریک لبیک کے احتجاج کے حوالے سے بات کی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری اور وزیرداخلہ شیخ رشید کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کردی۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ڈاکٹر پیر نور الحق قادری کراچی سے لاہور پہنچ گئے ہیں اور وزیراعظم کی ہدایت پر حکومتی ٹیم لاہور میں ٹی ایل پی سے مذاکرات کرے گی، حکومتی ٹیم میں پیر نورالحق قادری، شیخ رشید احمد اور راجہ بشارت شامل ہوں گے۔دوسری جانب وفاقی پیر نورالحق قادری نے موجودہ صورتحال کے حوالے سے علمائے کرام سے ٹیلفونک رابطے کئے ہیں، وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ حکومت مذاکرات کے ذریعے معاملات کو حل کرنے پر یقین رکھتی ہے، عوام کی مال و جان کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔دوسری طرف وزارت داخلہ نے کالعدم ٹی ایل پی کے احتجاج سے نمٹنے کے لئے پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر سے پولیس فورس مانگ لی ہے۔ وزارت داخلہ نے پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹریوں کو اسلام آباد کی سیکورٹی کے لئے اینٹی رائٹ فورس دستے بھجوانے کے لئے مراسلے بھیج دیئے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر 10،10 ہزار نفری پر مشتمل پولیس دستے اسلام آباد بھیجیں ،ادھرلاہور میں کالعدم تنظیم تحریک لبیک اور پولیس کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں جس کے نتیجے میں دونوں اطراف کے متعدد افراد زخمی ہیں۔راولپنڈی میں دوسرے روز بھی کرفیو جیسی صورتحال سے معمولات زندگی متاثر ہونے لگے، مری روڈ سمیت رابطہ سڑکیں بند ہیں، میٹرو بس سروس اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہے۔ٹی ایل پی کے دھرنے کو روکنے کے لیے راولپنڈی میں دوسرے روز بھی مری روڈ سمیت اہم شاہراہیں مکمل سیل ہیں ۔ میٹروبس سروس اور پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے۔مری روڈ پر قائم نجی و سرکاری تعلیمی ادارے اور تمام کاروباری مراکز بھی بند ہیں، میٹرو ٹریک کا کنٹرول رینجرز نے سنبھال رکھا ہے۔ مری روڈ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے ۔ مری روڈ مریڑھ چوک سے فیض آباد انٹرچینج تک بند ہے، جہاں جگہ جگہ کنٹینر کھڑے کر دیئے گئے ہیں۔ اہم شاہراہیں سیل ہونے سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے،رکاوٹوں کی وجہ سے مریضوں کی اسپتالوں تک رسائی بھی مشکل ہو گئی ہے۔لاہور میں کالعدم ٹی ایل پی کے کارکنان اور پولیس آمنے سامنے ہیں۔ بتی چوک پر سیکیورٹی اہلکار ٹی ایل پی کے کارکنوں کو منتشر کرنے کیلیے شیلنگ کررہے ہیں جبکہ دوسری طرف سے پولیس پر پتھرا وکا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک 2 پولیس اہلکار اور ٹی ایل پی کے 2 کارکن جاں بحق ہوچکے ہیں۔ درجنوں پولیس اہلکار اور ٹی ایل پی کے مظاہرین بھی زخمی ہیں۔کالعدم ٹی ایل پی کی ریلی میں رکاوٹیں ہٹانے اور رستے کھلوانے کے لیے کرین بھی موجود ہے۔ راوی روڈ ، شفیق آباد ، شاہدرہ اور شاہدرہ ٹان سمیت کئی علاقوں میں موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ بند ہے،علاوہ ازیں اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کالعدم جماعت کے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے باعث راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس آئی جے پی روڈ تا پاک سیکریٹریٹ چلتی رہے گی۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق راولپنڈی میں میٹرو بس سروس بند رہے گی۔اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ میٹرو بس صدر راولپنڈی سے آئی جے پی روڈ تک معطل رہے گی،اسلام آباد میں کالعدم جماعت کے لانگ مارچ پر پولیس نے شہر کا ٹریفک پلان جاری کردیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق شہری ریڈ زون میں داخلے اور باہر نکلنے کے لیے نادرا چوک اور ایوب چوک استعمال کرسکتے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ مری روڈ فیض آباد سے پہلے اور راول ڈیم چوک سے فیض آباد تک ٹریفک کے لیے بند ہے، پارک روڈ، ترامڑی چوک اورلہترار روڈکو اسلام آباد ہائی وے تک پہنچنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ترجمان کے مطابق سری نگر ہائی وے، نائنتھ ایونیو اور آئی جے پی روڈ راولپنڈی پہنچنے کے لیے استعمال کی جاسکتی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے مرکزی قیادت کے خلاف وائٹ پیپر تیار کر کے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔پی ٹی آئی رہنماؤں نے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر، سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ سمیت مرکزی قیادت پر الزامات عائد کیے ہیں، پارٹی قائدین کا کہنا ہے کہ...
وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر پُرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام کے لیے قومی پالیسی 2024 کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے موصول اعلامیے کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ جس پر مختلف منصوبوں اور سفارشات کی منظ...
حکومت نے جامشورو، تھل اور ساہیوال کے کول پاور پلانٹس کو تھرکول پر شفٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 28واں تھرکول اینڈ انرجی بورڈ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ، رکن قومی اسمبلی شازیہ مری، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، وزی...
پاکستان پیپلز پارٹی کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ صدارت بلاول ہائوس میں ہوا، جس کا مقصد موجودہ سیاسی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی پر غور و خوض کرنا تھا۔ اجلاس میں سینٹرل پنجاب، جنوبی پنجاب، بلوچستان اور سندھ سمیت وفاقی سطح پر سیاسی، پالیسی...
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ گولی کیوں چلی اس کی معافی نہیں ملے گی، میں لوگوں کو روکنے میں ناکام رہی، بشری بی بی نے لیڈ کیا، باقی قیادت کو بھی آگے آنا چاہیے تھا۔علیمہ خان کے مطابق بانی پی ٹی آئی ڈی چوک واقعے پر شاک میں ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ سب سے پہلی ایف آئ...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں انتشار پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی پر پیش رفت کا ہفتہ وار جائزہ لیا جائے گا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں 24نومبر کو ہونے والے دھرنے میں فسادات کی تحقیقات کے لیے تشکیل کردہ ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ اجلاس سے...
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی جانب سے قرض پروگرام کی دوسری قسط کی وصولی سے قبل حکومت کو مختلف شرائط پوری کرنا تھیں جن میں سے کئی شرائط تاحال پوری نہیں کی جاسکیں۔ دستاویزات کے مطابق نئے قرض پروگرام کی دوسری قسط وصول کرنے سے قبل آئی ایم ایف کی کئی شرائط تاحال پوری نہ ہوسکی...
آئی ایم ایف نے گیس کی قیمتوں کے نوٹیفکیشن کے لیے 15فروری2025تک کی ڈیڈ لائن دے دی گیس کمپنیوں نے 53.47فیصد تک گیس مہنگی کرنے کامطالبہ کررکھا ہے ، ذرائع کے مطابق ششماہی گیس ٹیرف کی ایڈجسٹمنٹ سے متعلق آئی ایم ایف کی شرط ہے ،حکومتی ذرائع کے مطابق آئندہ سال 15فروری تک گیس ایڈجسٹمنٹ کا...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے لاپتا افراد کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ پارلیمنٹ کا عام یا مشترکہ اجلاس بلا کر مسئلے کو حل کریں۔آئینی بینچ نے لاپتا افراد کیس میں اٹارنی جنرل، وزارت داخلہ و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں سے رپورٹس طلب کر لیں۔دوران سما...
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج میں پاک فوج کا پرتشدد ہجوم سے براہ راست کوئی ٹکرا نہیں ہوا اور نہ ہی وہ اس کام کیلئے تعینات تھی۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے پرتشدد احتجاج میں تربیت یافتہ شر پسند اور غیر قانونی افغان شہری بھی شام...
بانی پی ٹی آئی عمران خان اڈیالہ جیل میں ہی ہیں اور ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، ان کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔یہ خبر ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب عمران خان کی صحت کے حوالے سے تشویش ناک دعوے کیے جا رہے تھے اور یہ بھی کہا جا رہا تھا کہ اُنہیں کسی نامعلوم ...
مرکزی رہنما تحریک انصاف سردارلطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ حکومتی مطالبے پر مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکارہوئے۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سردارلطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی احتجاج میں بشری بی بی کی موجودگی سے کارکنان میں جوش وجذبہ پیدا ہوا، علی امین گنڈا پور چاہتے تھے بشری بی بی ...