... loading ...
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرار داد 33ارکان کی حمایت سے منظور کرلی گئی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 25اکتوبر کو صبح گیار بجے ہوگی ۔ بدھ کو بلوچستان اسمبلی کا اجلاس بیس منٹ کی تاخیر سے اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت شروع ہوا ۔ اجلاس میں پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا کہ قواعد کے مطابق تحریک عدم اعتماد بیس فیصد ارکان کی حمایت سے پیش کی جاسکتی ہے البتہ کیا اسپیکر یہ بتائیں گے کہ یہ بیس فیصد ارکان وہ لوگ ہیں جنہوں نے قرار داد پر دستخط کیے تھے یا پورے ایوان سے بیس فیصد اراکین اس کی اجازت دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کیا قرار داد کے محرکین کی عدم موجودگی میں اسے پیش کیا جاسکتا ہے ؟ جس پر اسپیکر نے جواب دیا کہ آپ پہلی بار اسمبلی میں نہیں آئے ۔ سینئر رکن ہیں آپ کو سب پتہ ہے ۔ جب 14ارکان نے دستخط کیے ہیں تو ان میں سے ایک بھی موجود ہو تو قرار داد پیش ہوسکتی ہے اور ایک شخص بھی اسے پڑھنے کے لیے کافی ہے قرار داد کو پیش کرنے کی اجازت کے لیے صرف 13ارکان کی ضرورت ہے بعدازاں ایوان سے تحریک عدم اعتماد کو پیش کرنے کی اجازت لی گئی جس پر اسمبلی کے33ارکان نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر تحریک پیش کرنے کی اجازت دی اس موقع پر ارکان نے ڈیسک بجائے جس کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی کے سردار عبدالرحمان کھیتران نے وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرار داد پیش کرتے ہوئے کہا گزشتہ تین سال کے دوران جام کمال خان وزیراعلیٰ بلوچستان کی خراب حکمرانی کے باعث بلوچستان میں شددی مایوسی ، بدامنی ، بے روزگاری اور اداروں کی کارکردگی بری طرح متاثر ہوئی ہے وزیراعلیٰ جام کمال نے اقتدار پر براجمان ہو کر خود کو عقل کل سمجھ کر صوبے کے تمام اہم معاملات کو مشاورت کے بغیر ذاتی طو رپر چلارہے ہیں جس سے صوبہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایاگیا ہے ۔ جبکہ ا س بارے میں انہیں اراکین وقتاً فوقتاً آگاہ بھی کرتے رہے لیکن انہوں نے اس جانب کوئی توجہ نہ دی ۔ علاوہ ازیں بلوچستان کے حقوق کے حوالے سے وزیراعلیٰ جام کمال خان نے وفاقی حکومت کے ساتھ آئینی اور بنیادی حقوق کے مسائل پر انتہائی غیر سنجیدگی کا ثبوت دیا ہے ۔ جس سے صوبہ میں بجلی ، گیس ، پانی ، اور شدید معاشی بحران پیدا ہوا ۔ نیز اس وقت صوبہ کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد جن میں بیورو کریٹس ، ڈاکٹرز ، طلباء اور زمیندار حکومت کی بیڈ گورننس کی وجہ سے سراپا احتجاج ہیں۔ لہٰذا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جام کمال خان وزیراعلیٰ بلوچستان کی خراب کارکردگی کو مد نظر رکھ کر انہیں وزیراعلیٰ/قائد ایوان کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ پر ایوان کی اکثریت کے حامل رکن اسمبلی کو وزیراعلیٰ/قائد ایوان منتخب کیا جائے ۔قرار داد کی موزونیت پر بات کرتے ہوئے سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہا کہ یہ 65ارکان کا مقدس ایوان ہے ۔ یہاں اصولی فیصلہ ہوچکا ہے جام کمال خان ہمارے لئے قابل احترام شخصیت ہیں ہم نہیں چاہتے کہ ان کے نام کے ساتھ ریموڈ لکھا جائے انہوں نے کہا کہ ہمارے پانچ اراکین مسنگ پرسنز میں آگئے ہیں یہ روایت اچھی نہیں ہے ۔ ایوان کا تقدس پامال ہورہا ہے اگر وہ بازیاب نہ ہوئے تو ہم احتجاج کریں گے ہمیں اس حد تک نہیں جانا چاہئے کسی بھی رکن کو لاپتہ کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جاسکتی۔ ہماری گزارش ہے کہ مسنگ اراکین کو ریلیز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سے اس ایوان کا اعتماد اٹھ گیا ہے میں سمجھتا ہوں کہ انہیں مستعفی ہوجانا چاہئے ۔ا قتدار سے چمٹے رہنا مناسب نہیں ہے ۔ اگر وزیراعلیٰ مزید ارکان کو مسنگ کرکے بچ بھی جائیں تو یہ ایوان اب نہیں چل پائے گا۔ قرار داد پر بات کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈ رملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ پانچ ارکان اسمبلی کو لاپتہ کرنے پر ہم شدید احتجاج کرتے ہیں ارکان کو گرفتار یا لاپتہ کرکے ایوان کا تقدس پامال کیا گیا ہے۔ اسپیکر کی ذمہ داری ہے کہ وہ تقدس کو بحال کریں اور پانچوں ارکان کو فوری طو رپر ایوان میں واپس لایا جائے انہوں نے کہا کہ جب چیف ایگزیکٹیو وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم کرے تو اسے عوام کا اعتماد حاصل نہیں ہوتا جب وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم ہوگی تو معاملات نہیں چل پاتے چیف ایگزیکٹیو پر لازم ہے کہ وہ سرکاری خزانے کی حفاظت کرے اور اسے بہترین انداز میں خرچ کرے۔ اگر ایسا نہیں کیا جاتا تو مسائل بڑھیں گے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا کام ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ صوبے میں لوٹ کھسوٹ ، غبن ، بدعنوانی ، بے ایمانی کا خاتمہ ہو اور ان تمام کاموں میں ملوث افراد کو سزائیں دی جائیں تاکہ آئندہ کوئی بھی ایسا کام نہ کرے لیکن وزیراعلیٰ اس میں ناکام رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کا اعتماد برقرار رکھنے کے لیے صوبے کے چیف ایگزیکٹیو کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو ان کا حق دلائیں اور ان کے حقوق کا تحفظ کریں قانون کی عملداری کو یقینی بنائیں اور گورننس کو بہتر بنانے کے لیے وہ بیورو کریسی کو پابند کریں کہ وہ اپنی حدود میں رہ کر کام کریں لیکن بلوچستان میں اس کے برعکس کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو قانون پر عملدرآمد کرنے کا پابند بنانے کی ذمہ داری بھی صوبے کے چیف ایگزیکٹیو کی ہوتی ہے۔ بعدازاں سپیکر نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر بحث مکمل ہونے کے بعد تمام ارکان کو ووٹنگ کے طریقہ کار کے حوالے سے مطلع کردیاگیا ہے بلوچستان اسمبلی کے قواعدوانضباط کار مجریہ1974ء کے آرٹیکل 19بی (5)کے تحت تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری25اکتوبر بروز سوموار صبح گیارہ بجے ہوگی ۔
8ماہ میں ٹیکس وصولی کا ہدف 6کھرب 14ارب 55کروڑ روپے تھا جبکہ صرف 3کھرب 11ارب 4کروڑ ہی وصول کیے جاسکے ، بورڈ آف ریونیو نے 71فیصد، ایکسائز نے 39فیصد ،سندھ ریونیو نے 51فیصد کم ٹیکس وصول کیا بورڈ آف ریونیو کا ہدف 60ارب 70 کروڑ روپے تھا مگر17ارب 43کروڑ روپے وصول کیے ، ای...
عمران خان کی تینوں بہنیں، علیمہ خانم، عظمی خان، نورین خان سمیت اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر،صاحبزادہ حامد رضا اورقاسم نیازی کو حراست میں لیا گیا تھا پولیس ریاست کے اہلکار کیسے اپوزیشن لیڈر کو روک سکتے ہیں، عدلیہ کو اپنی رٹ قائ...
روس نے 2003میں افغان طالبان کو دہشت گردقرار دے کر متعدد پابندیاں عائد کی تھیں 2021میں طالبان کے اقتدار کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آنا شروع ہوئی روس کی سپریم کورٹ نے طالبان پر عائد پابندی معطل کرکے دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نام نکال دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے ...
وزیراعظم نے معیشت کی ڈیجیٹل نظام پر منتقلی کے لیے وزارتوں ، اداروں کو ٹاسک سونپ دیئے ملکی معیشت کی ڈیجیٹائزیشن کیلئے فی الفور ایک متحرک ورکنگ گروپ قائم کرنے کی بھی ہدایت حکومت نے ملکی معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ کر لیا، اس حوالے سے وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں ا...
فاٹا انضمام کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ تھی اور اس کے پیچھے بیرونی قوتیں،مائنز اینڈ منرلز کا حساس ترین معاملہ ہے ، معدنیات کے لیے وفاقی حکومت نے اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے ، 18ویں ترمیم پر قدغن قبول نہیں لفظ اسٹریٹیجک آنے سے سوچ لیں مالک کون ہوگا، نہریں نکالنے اور مائنز ا...
قابل ٹیکس آمدن کی حد 6لاکھ روپے سالانہ سے بڑھانے کاامکان ہے، ٹیکس سلیبز بھی تبدیل کیے جانے کی توقع ہے ،تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کے لیے تجاویز کی منظوری آئی ایم ایف سے مشروط ہوگی انکم ٹیکس ریٹرن فارم سادہ و آسان بنایا جائے گا ، ٹیکس سلیبز میں تبدیلی کی جائے گی، ب...
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو فیملی اور وکلا سے نہیں ملنے دیا جا رہا، جیل عملہ غیر متعلقہ افراد کو بانی سے ملاقات کیلئے بھیج کر عدالتی حکم پورا کرتا ہے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن...
پنجاب، جہلم چناب زون کو اپنا پانی دینے کے بجائے دریا سندھ کا پانی دے رہا ہے ٹی پی لنک کینال کو بند کیا جائے ، سندھ میں پانی کی شدید کمی ہے ، وزیر آبپاشی جام خان شورو سندھ حکومت کے اعتراضات کے باوجود ٹی پی لنک کینال سے پانی اٹھانے کا سلسلہ بڑھا دیا گیا، اس سلسلے میں ...
ہمیں یقین ہے افغان مہاجرینِ کی دولت اور جائیدادیں پاکستان میں ضائع نہیں ہونگیں ہمارا ملک آزاد ہے ، امن قائم ہوچکا، افغانیوں کو کوئی تشویش نہیں ہونی چاہیے ، پریس کانفرنس پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے کہا ہے کہ افغانستان آزاد ہے اور وہاں امن قائم ہ...
عدالت نے سلمان صفدر کو بانی پی ٹی سے ملاقات کرکے ہدایات لینے کیلئے وقت فراہم کردیا چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ کی عمران خان کے ریمانڈ سے متعلق اپیل پر سماعت سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانے کے لیے تحریری حکم نامہ جاری کرنے کی ان کے وکی...
جب تک اس ملک کے غیور عوام فوج کے ساتھ کھڑے ہیں فوج ہر مشکل سے نبردآزما ہوسکتی ہے ، جو بھی پاکستان کی ترقی کی راہ میں حائل ہوگا ہم مل کر اس رکاوٹ کو ہٹادیں گے جو لوگ برین ڈرین کا بیانیہ بناتے ہیں وہ سن لیں یہ برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین ہے ،بیرون ملک مقیم پاکستانی ا...
اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے کوششیں تیز کی جائیں ، ممکنہ اتحادیوں سے بات چیت کو تیز کیا جائے ، احتجاج سمیت تمام آپشن ہمارے سامنے کھلے ہیں,ہم چاہتے ہیں کہ ایک مختصر ایجنڈے پر سب اکٹھے ہوں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین سے ملاقات تک مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر کوئی بات نہیں ہوگی، ہر...