... loading ...
معروف فنکار عمر شریف کوعبداللہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں واقع شیخ لیاقت کمپاؤنڈ میں سپردخاک کردیاگیا۔پاکستان کے لیجنڈ اداکار و کامیڈی کنگ عمر شریف شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے کے باوجود اولیاء اللہ سے انتہائی عقیدت رکھتے تھے اور ان کی وصیت تھی کہ ان کی میت کو عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں دفن کیا جائے۔بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور فاطمہ جناح کی بہن شیریں جناح کی قبر عبداللہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں موجود ہیں۔مزار کے احاطے میں جمعیت علمائے پاکستان کے سابق سربراہ علامہ شاہ احمد نورانی اور مشہور نعت خواں خورشید احمد آرام فرما ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت حسین کی والدہ محترمہ سلطانہ محمود اور والدِگرامی شیخ لیاقت بھی مزار کے احاطے میں دفن ہیں۔عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں معروف سیاسی شخصت رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر تاج حیدر کے والد سابق وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی پروفیسر کرار حسین بھی مدفون ہیں، اب کامیڈی کنگ عمر شریف بھی مزار کے شیخ لیاقت کمپاؤنڈ میں ابدی نیند سوئیں گے۔
افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے پاکستان اورکالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی) کے درمیان کابل میں دو دن قبل مذاکرات مکمل ہوگئے ہیں، ممکن ہے پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات کسی نتیجے پر پہنچ جائیں، مذاکرات ناکام ہوئے تو کسی کو افغان سرزمین پاکستان ...
پاکستان نے آئی سی سی کی تازہ ترین ون ڈے رینکنگ میں ایک درجہ مزید ترقی کرتے ہوئے آسٹریلیا سے تیسری پوزیشن چھین لی۔ گزشتہ روز سری لنکا نے دوسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا کو 26 رنز سے شکست دے کر 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر کردی تھی، سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد آسٹ...
پشاورزلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو24رنزسے شکست دے دی، پشاورکی ایونٹ میں چوتھی کامیابی ، پوائنٹس ٹیبل پرکوئٹہ سے چوتھی پوزیشن چھین لی۔کوئٹہ کے ول سمید کے99رنزرائیگاں چلے گئے۔ حسین طلعت میچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپرلیگ کے بائیسویں میچ میں پشاو...
عالمی مالیاتی ادارے اور پاکستان کے درمیان اسٹاف لیول پر قرض کا معاہدہ طے پاگیا۔ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ارنیسٹو رامیرزو ریگو کی قیادت میں آئی ایم ایف کے توسیعی فنڈ سہولت کے تعاون سے 4 اکتوبر سے 18 نومبر کے درمیان آئی ایم ایف 2021 کے آرٹیکل نمب...
موبائل فون بنانے والی شیاؤمی ائیرلنک نے پاکستان میں موبائل فون مینوفیکچرنگ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کی ٹوئٹ کے مطابق میک ان پاکستان پالیسی کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے۔ اسمارٹ فون بنانے والی دنیا کی دوسری بڑی کمپنی شیاؤمی ائیرلنک کمیو...
ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے آصف علی کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5وکٹوں سے شکست دیکر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی ، افغانستان نے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 147رنز بنائے ، پاکستان نے19اوورز میں ہدف حاصل کرلیا ، آصف علی نے سات گیندوں...
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد گراؤنڈ میں سکیورٹی سکیورٹی کے نعرے لگ گئے۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں دوسری فتح اپنے نام کی ہے،شکست کے بعد گراؤنڈ میں موجود شائقین نے نیوزی لینڈ پر طنز کے نشتر ...
بھارت کو شکست دینے پر بین الاقوامی میڈیا میں بھی پاکستانی ٹیم کے چرچے ،ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے میچ میں پاکستان کی جانب سے بھارت کو تاریخی شکست کی داستان دنیا بھر کے اخباروں کی سرخیوں کی زینت بن گئی۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ میں روایتی حریف بھارت کو تاریخ ساز معرکے میں شکست دی...
آئی سی سی ٹی20میچوں میں اب تک 4ٹیمیں10وکٹوں سے کامیابی حاصل کرسکی ہیں۔ پہلے نمبرپر20ستمبر2007ء کوآسٹریلیا نے سری لنکا کو10وکٹوں سے شکست دی، دوسرے نمبرپر20ستمبر2012ء کوجنوبی افریقہ نے زمباوے کو10وکٹوں سے شکست دی۔تیسرے نمبرپر17اکتوبر2021ء کواومان نے پاپوانیوگنی کو10وکٹوں سے شکست دی...
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے تین روزہ اجلاس کے بعد اعلان کیا ہے کہ پاکستان نے بہتری دکھائی ہے لیکن مزید کام کرنے کی ضرورت ہے تاہم بدستور گرے لسٹ میں رہے گا۔جمعرات کو ایف اے ٹی ایف کے صدر ڈاکٹر مارکوس پلییئر نے تین روزہ اجلاس کے بعد ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ واٹس...
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرار داد 33ارکان کی حمایت سے منظور کرلی گئی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 25اکتوبر کو صبح گیار بجے ہوگی ۔ بدھ کو بلوچستان اسمبلی کا اجلاس بیس منٹ کی تاخیر سے اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت شروع ہوا ۔ اجلاس میں پوائ...
پاکستان قانون کی حکمرانی کے لحاظ سے سب سے کم درجہ والے اور بدترین ممالک میں شامل ہوگیا۔ورلڈ جسٹس پروجیکٹ رول آف لا انڈیکس 2021 میں پاکستان 139 ممالک میں سے 130 ویں نمبر پر ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کا انڈیکس میں اسکور 0.39 رہا، جبکہ انڈیکس میں رینکنگ صفر سے ایک کے درمیان کی جاتی ...