... loading ...
کامیڈی کے بے تاج بادشاہ،میزبان، فلمساز، ہدایتکار، شاعر، موسیقار، کہانی نویس اور مصور لیجنڈمحمد عمر المعروف عمر شریف 66برس کی عمر میں جرمنی میں انتقال کر گئے ، شوبز شخصیات نے عمر شریف کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے انتقال سے فن کا ایک باب ہمیشہ کیلئے بند ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق لیجنڈ عمر شریف دل کے عارضہ کی وجہ سے آپریشن کیلئے ائیر ایمبولینس کے ذریعے 28ستمبر کو پاکستان سے امریکہ کے سفر پر روانہ ہوئے تھے ،طویل سفر کی وجہ سے ائیر ایمبولینس نے جرمنی میں قیام کیا تاہم اس دوران ہی ان کی طبیعت بگڑ گئی جس پر انہیں جرمنی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج رکھا گیا تھا، اسی دوران عمر شریف کو نمونیا کی شکایت بھی ہو گئی۔ بتایاگیا ہے کہ گزشتہ صبح عمر شریف کے ڈائلسز کئے گئے تھے جس کے بعد سے ان کی حالت مزید بگڑ گئی اور وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ عمر شریف عارضہ قلب، گردوں اور ذیابیطس کے مرض میں مبتلا تھے اور گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے ان کا کراچی کے آغا خان ہسپتال میں علاج بھی کیا جارہا تھا۔ سندھ حکومت کی جانب سے عمر شریف کے علاج کے لئے خصوصی طو رپر چار کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے اور ائیر ایمبولینس کا بھی انتظام کیا گیا ۔امریکہ میں اداکارہ ریما کے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب نے ان کے علاج معالجے کے انتظامات کئے تھے اور انہیں امریکہ پہنچنے پر جارج واشنگٹن یونیورسٹی ہسپتال میں زیر علاج رکھا جانا تھا اور اس کے بعد ان کا آپریٹ ہونا طے پایا تھا لیکن عمر شریف منزل مقصود پر پہنچنے سے پہلے ہی اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔اداکار عمر شریف 19اپریل1955ء کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پیدا ہوئے تھے اور انہوںنے 70ء کی دہائی میں صرف 14سال کی عمر میں تھیٹر سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا ۔ان کا اصل نام محمد عمر تھا،وہ پاکستانی مزاحیہ اداکار منور ظریف سے بہت متاثر تھے اور ان کو اپنا روحانی استاد بھی مانتے تھے اورانہی کے نقش قدم پر چل کر اپنی کامیڈی کے خدوخال تشکیل دئیے۔ ابتدا ء میں آپ اپنا نام عمر ظریف لکھتے تھے لیکن پھر اپنے نام کے ساتھ شریف کا لاحقہ لگالیا جس کی وجہ ان کا ہولی وڈ کی فلم ”لارنس آف عربیہ”کے مرکزی کردار نبھانے والے مصری اداکار سے متاثر ہونا تھا اور ان کا نام بھی عمر شریف تھے۔عمر شریف نے کامیڈی کا جو منفرد انداز متعارف کرایا اس میں عوامی لہجہ، چوٹی کے اداکاروں کی نقل، طنز و مزاح سے بھرپور چٹکلے اور جگت بازی سمیت وہ سب کچھ تھا جس کا نظارہ کرتے ہی شائقین ہنستے ہنستے لوٹ پوٹ ہوجاتے تھے۔ کامیڈین عمر شریف تھیٹر اور اسٹیج ڈراموں کے بے تاج بادشاہ تھے، انہوں نے ٹی وی اور فلموں میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا لیکن ان کی مقبولیت کی بڑی وجہ مزاحیہ اسٹیج ڈرامے ہیں۔ عمرشریف صرف پاکستان ہی میں مقبول نہیں بلکہ بھارت سمیت جہاں جہاں اردو بولی اور سمجھی جاتی ہے وہاں ان کے مداح موجود ہیں۔کامیڈین عمر شریف نے میزبانی کے میدان میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔بکراقسطوں پے اور بڈھا گھرپہ ہے جیسے لازوال اسٹیج ڈراموں کو ان کے مداح آج بھی دیکھتے اور لطف اٹھاتے ہیں۔ عمر شریف کی خدمات کے عوض انہیں نگار ایوارڈ، تمغہ امتیاز ، میلنیم ایوارڈ سمیت کئی اعزازات سے نوازا گیا۔پاکستان میں اسٹیج ڈراموں کی تاریخ عمر شریف کے بغیر ادھوری رہے گی۔ انہوں نے اردو زبان پر مبنی خاص مزاج کے ڈراموں اور لہجے کو فروغ دیا ۔عمر شریف نے پاکستانی فلمی صنعت میں بھی کافی کام کیا۔ کچھ فلموں میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ ان میں ہدایت کاری کے فرائض بھی انجام دئیے جبکہ کچھ میں صرف اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کی چند نمایاں فلمیں جن میں انہوں نے ہدایت کاری کی اور جن کو لکھا بھی ان میں مسٹر 420 ، مسٹر چارلی اور مس ٹربل سم شامل ہیں۔ان کی دیگر فلمیں جن میں انہوں نے صرف اداکاری کی ان میں سب سے بڑا رپیا، حساب، کندن، خاندان، لاٹ صاحب، مستانہ ماہی، ایکٹر، البیلا عاشق، بت شکن، ڈاٹر، مس فتنا، نہلادہلا، غنڈہ راج، چلتی کا نام گاڑی، ہتھکڑی اور پیدا گیر شامل ہیں۔ سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا کہ عمر شریف کے انتقال کی خبر سن کر میرے سمیت ان کے دنیا بھر میں چاہنے والے سکتے کی حالت میں ہیں۔عمر شریف کے انتقال سے فن کا ایک باب ہمیشہ کیلئے بند ہو گیا ۔میر ااور عمر شریف کا چالیس سال تک تعلق رہا ۔ پاکستان میں انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں شاید ہی عمر شریف جیسا فنکار دوبارہ پیدا ہوگا ۔انہوںنے کہا کہ میں نے جو پہلا ڈرامہ کیا تھا وہ محترمہ فاطمہ ثریا بجیا نے لکھا تھا لیکن اس میں میر اجو کردار تھا وہ عمر شریف نے تحریر کیا تھا۔ سینئر اداکار مصطفی قریشی ، ندیم بیگ، سید نور نے عمر شریف کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمر شریف جیسا اداکار صدیوں میں پیدا ہوتا ہے ۔ انہوںنے حقیقی معنوںمیں فن کی خدمت کی اور ان کی وجہ سے روتے ہوئے چہروں پر مسکراہٹیں بکھر جاتی تھیں ۔ شکیل صدیقی نے کہا کہ آج کامیڈی کا بادشاہ دنیا سے چلا گیا ۔ وہ برصغیر پاک و ہند میں برابر مقبول تھے اور انہیں تمام فنکار عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔عمر شریف جہاں کھڑے ہو جاتے تھے وہیں میلہ لگ جاتا تھا۔ بشری انصاری، ذوالقرنین حیدر، بہروز سبزواری، اسماعیل تارانے عمر شریف کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔ ان اداکاروںنے کہا کہ عمر شریف فن کی جن بلندیوں پر تھے ان کے لئے الفاظ کم پڑ جاتے ہیں۔ عمر شریف نے حقیقی معنوں میں فن اور اپنے ملک کی خدمت کی ۔ خدا کی ذات انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے ۔ عثمان پیرزادہ ، ریشم، احسن خان، معمر رانا، میرا نے کہا کہ عمر شریف جیسا انسان صدیوں میں پیدا ہوتا ہے ، وہ حقیقی معنوں میں کامیڈی کے بے تاج بادشاہ تھے اور کسی فنکار کا ان سے موازنہ نہیں ۔ عمر شریف کی وجہ سے لوگوں کی چہروں پر مسکراہٹیں بکھر جاتی تھیں ۔عمر شریف دل کے بھی بادشاہ تھے ۔ قوی خان ، عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ انہیں معلوم تھاکہ کس وقت کیا کہنا ہے ، ہمیں جب تک اسکرپٹ نہ ملے ہم بول نہیں سکتے تھے وہ ایک آنکھ سے سننے والوںکو رولا او رایک آنکھ سے ہنسا بھی دیتے تھے ۔ جب وہ اسٹیج پر آتے تھے تو ان کا تالیوں سے جس طرح استقبال ہوتا تھا وہ کوئی معمولی لمحہ نہیں ہوتا تھا ۔ سہیل احمد، شہزاد رضا ، عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا کہ عمر شریف انسانیت سے بھرے ہوئے انسان تھے ، انہوںنے اپنے فن کے ذریعے معاشرے کی اصلاح کا فریضہ بھی سر انجام دیا ، عمر شریف کے فن کو مدتوں یاد رکھا جائے گا اور جب بھی کامیڈی اداکاری کی تاریخ لکھی جائے گی وہ عمر شریف کے ذکر کے بغیر ادھوری ہو گی ۔ انہوںنے کہا کہ اتنا بڑا فنکار ہونے کے باوجود ان میں تکبر نام کی کوئی چیز نہیں تھے بلکہ وہ خود لوگوں سے رابطہ کرتے تھے۔
افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے پاکستان اورکالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی) کے درمیان کابل میں دو دن قبل مذاکرات مکمل ہوگئے ہیں، ممکن ہے پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات کسی نتیجے پر پہنچ جائیں، مذاکرات ناکام ہوئے تو کسی کو افغان سرزمین پاکستان ...
پاکستان نے آئی سی سی کی تازہ ترین ون ڈے رینکنگ میں ایک درجہ مزید ترقی کرتے ہوئے آسٹریلیا سے تیسری پوزیشن چھین لی۔ گزشتہ روز سری لنکا نے دوسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا کو 26 رنز سے شکست دے کر 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر کردی تھی، سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد آسٹ...
پشاورزلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو24رنزسے شکست دے دی، پشاورکی ایونٹ میں چوتھی کامیابی ، پوائنٹس ٹیبل پرکوئٹہ سے چوتھی پوزیشن چھین لی۔کوئٹہ کے ول سمید کے99رنزرائیگاں چلے گئے۔ حسین طلعت میچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپرلیگ کے بائیسویں میچ میں پشاو...
سال 2021 کا سورج غروب ہونے کو ہے، یہ سال اپنے ساتھ شوبز کی دنیا کے بہت سے روشن افق بھی اندھیر کر گیا۔ مارچ 2021 میں پاکستان کی مایہ ناز ڈرامہ نگار حسینہ معین کینسر کے مرض سے مقابلہ کرنے کے بعد 79 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملیں، انہوں نے اسٹیج، ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے لیے متع...
عالمی مالیاتی ادارے اور پاکستان کے درمیان اسٹاف لیول پر قرض کا معاہدہ طے پاگیا۔ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ارنیسٹو رامیرزو ریگو کی قیادت میں آئی ایم ایف کے توسیعی فنڈ سہولت کے تعاون سے 4 اکتوبر سے 18 نومبر کے درمیان آئی ایم ایف 2021 کے آرٹیکل نمب...
جرمنی میں بدھ سے جمعرات اٹھارہ نومبر کے درمیان پینسٹھ ہزار افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ ابھی چند روز قبل چوبیس گھنٹوں میں پچاس ہزار سے زائد نئی انفیکشنز کے نئے ریکارڈ کا بتایا گیا تھا، جو اب ٹوٹ گیا ہے۔جرمن میڈیا کے مطابق جرمنی اس وقت وبائی بیماری کووڈ انیس کی چوتھی ل...
موبائل فون بنانے والی شیاؤمی ائیرلنک نے پاکستان میں موبائل فون مینوفیکچرنگ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کی ٹوئٹ کے مطابق میک ان پاکستان پالیسی کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے۔ اسمارٹ فون بنانے والی دنیا کی دوسری بڑی کمپنی شیاؤمی ائیرلنک کمیو...
ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے آصف علی کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5وکٹوں سے شکست دیکر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی ، افغانستان نے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 147رنز بنائے ، پاکستان نے19اوورز میں ہدف حاصل کرلیا ، آصف علی نے سات گیندوں...
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد گراؤنڈ میں سکیورٹی سکیورٹی کے نعرے لگ گئے۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں دوسری فتح اپنے نام کی ہے،شکست کے بعد گراؤنڈ میں موجود شائقین نے نیوزی لینڈ پر طنز کے نشتر ...
بھارت کو شکست دینے پر بین الاقوامی میڈیا میں بھی پاکستانی ٹیم کے چرچے ،ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے میچ میں پاکستان کی جانب سے بھارت کو تاریخی شکست کی داستان دنیا بھر کے اخباروں کی سرخیوں کی زینت بن گئی۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ میں روایتی حریف بھارت کو تاریخ ساز معرکے میں شکست دی...
آئی سی سی ٹی20میچوں میں اب تک 4ٹیمیں10وکٹوں سے کامیابی حاصل کرسکی ہیں۔ پہلے نمبرپر20ستمبر2007ء کوآسٹریلیا نے سری لنکا کو10وکٹوں سے شکست دی، دوسرے نمبرپر20ستمبر2012ء کوجنوبی افریقہ نے زمباوے کو10وکٹوں سے شکست دی۔تیسرے نمبرپر17اکتوبر2021ء کواومان نے پاپوانیوگنی کو10وکٹوں سے شکست دی...
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے تین روزہ اجلاس کے بعد اعلان کیا ہے کہ پاکستان نے بہتری دکھائی ہے لیکن مزید کام کرنے کی ضرورت ہے تاہم بدستور گرے لسٹ میں رہے گا۔جمعرات کو ایف اے ٹی ایف کے صدر ڈاکٹر مارکوس پلییئر نے تین روزہ اجلاس کے بعد ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ واٹس...