... loading ...
معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی کارکردگی پر نظر رکھے ہوئے ہوں۔حمزہ علی عباسی ماضی میں پی ٹی آئی کے ذمہ دار رہے ،انہوں نے 2015 میں کلچرل سیکریٹری کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔وہ متعدد مرتبہ وزیر اعظم کے اقدامات کی تعریف بھی کر چکے ہیں۔حال ہی میں ٹوئٹر پر ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ وہ عمران خان کی بڑی سپورٹ کرتے رہے ہیں اور اب ان کا وزیر اعظم کی کارکردگی پر کیا کہنا ہے؟ مداح کو جواب دیتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے دلچسپ بات کی اور کہا کہ ان کی وزیر اعظم عمران خان کی کارکردگی پر نظر ہے اور مستقبل میں ان کی حمایت کرنے یا نہ کرنے سے متعلق وہ ان کی کارکردگی کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کریں گے۔ان کے مطابق اب تک وزیر اعظم عمران خان کی کارکردگی اور اسکور ‘ففٹی ففٹی ہے’ جب کہ ان کی مدت مکمل ہونے میں تاحال دو سال پڑے ہیں۔حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ وہ عمران خان کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ہی اگلی مرتبہ انہیں ووٹ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کریں گے۔انہوں نے جواب میں اعتراف کیا کہ وزیر اعظم مہنگائی جیسے مسائل پر قابو پانے میں ناکام ہو چکے ہیں لیکن انہوں نے ان کی بعض کارکردگیوں کی تعریف بھی کی۔حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ وزیر اعظم کی خارجہ پالیسی بہت اچھی ہے اور ان کی اب تک کی کارکردگی ففٹی ففٹی رہی ہے۔
سال 2021 کا سورج غروب ہونے کو ہے، یہ سال اپنے ساتھ شوبز کی دنیا کے بہت سے روشن افق بھی اندھیر کر گیا۔ مارچ 2021 میں پاکستان کی مایہ ناز ڈرامہ نگار حسینہ معین کینسر کے مرض سے مقابلہ کرنے کے بعد 79 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملیں، انہوں نے اسٹیج، ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے لیے متع...
قومی اسمبلی میں پیش کئے گئے ضمنی مالیاتی بل میں غیر ملکی ڈراموں اور اداکاروں پر بھاری ٹیکسز کی تجویز دی گئی ہے منی بجٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ غیر ملکی ڈراموں کی ایک قسط پر 10 لاکھ روپے کا ٹیکس نافذ کیا جائے۔اس کے علاوہ ایک قسط پر مشتمل غیر ملکی ڈرامے پر 30 لاکھ روپے کا ٹیکس نافذ ...
وزیراعظم عمران خان نے فحش ویب سائٹس کو بلاک کرنے سے متعلق حکام کو اہم ہدایات جاری کر دیں،وزیراعظم کی زیرصدارت ملک میں فحش ویب سائٹس کو بلاک کرنے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مواد ترسیل نیٹ ورکس،انٹرنیٹ ٹریفک کے شیئرکا2.1فیصدحصہ رکھتے ہیں انہیں فحش موادپ...
برطانیہ کی کمپیٹیشن اور مارکیٹس اتھارٹی نے جف پلیٹ فارم GIPHYکی خریداری سے متعلق مکمل معلومات نہ دینے پر فیس بک کو 55 کروڑ پاؤنڈ کا جرمانہ کر دیا۔ کمپیٹیشن اینڈ مارکیٹس اتھارٹی کے مطابق جف پلیٹ فارم کی خریداری سے متعلق تحقیقات میں درکار معلومات دینے سے انکار کرنے پر فیس بک پر جرم...
حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ٹرینڈ کا استعمال کرتے ہوئے کچھ صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں تو کچھ حکومت پر طنز کے تیر چلاتے دکھائی دے رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر کسی نے وزیراعظم سے گھبرانے کی اجازت مانگی تو کسی نے خان کو نئے پاکستان کی مبارک باد دے...
ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر سال 2021 کی دوسری سہ ماہی میں مجموعی طور پر 8 کروڑ 10 لاکھ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کی ہیں، دنیا بھر میں ڈیلیٹ کی گئی ویڈیوز میں تعداد کے اعتبار سے پاکستان دوسرے نمبرپر رہا ۔ٹک ٹاک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے م...
آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلِکس نے پاکستان میں صارفین کیلئے سبسکرپشن فیس میں کمی کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک ایسے وقت میں جب نیٹ فلِکس نے نیوزی لینڈ، نیدرلینڈز اور اسپین جیسے ملکوں میں اپنی فیسیں بڑھائی ہیں، پاکستان میں فیس میں 400 روپے کی کمی کردی ہے،اس کمی کے بعد نیٹ فل...
لیجنڈری ڈرامہ ساز، مزاح نگار اور مصنف انور مقصود نے پہلی بار آن ایئر انکشاف کیا کہ انہوں نے معروف کامیڈی پروگرام ''ففٹی ففٹی''سے کنارہ کشی اختیار کر کے ''شوشا ''نامی پروگرام کیوں شروع کیا تھا ۔ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جب ففٹی ففٹی کا آغاز ہوا تھا تو اس وقت ...
گریٹر اقبال پارک کیس میں متاثرہ خاتون عائشہ اکرم کے تحریری بیان کے بعد مرکزی ملزم ریمبو سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے بدسلوکی کیس نیا موڑ اختیار کر گیا، متاثرہ ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرم نے تمام واقعہ کا ذمہ دار ٹک ٹاک ویڈیو میں نظر آنے والے ساتھی...
منشیات کیس میں گرفتار بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو20 سال تک سزا سنائے جانے کا خدشہ ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق این ڈی پی ایس ایکٹ کی 4 دفعات سیکشن 8سی، 20 بی، 27 اور 35 کے تحت گرفتار کیا ہے،ان مقدمات میں انہیں 20 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے ۔ سیکشن 8 سی منشیات خریدنے اور ف...
پاکستانی نژاد ویژول آرٹسٹ لاریب عطا نے ایک اور بڑے بجٹ کی ہالی وڈ فلم میں اپنی خدمات پیش کردی ہیں۔ لاریب عطا نے باکس آفس پر تہلکہ مچانے والی ہالی وڈ فلم جیمز بونڈ 007 میں بطور ویژول آرٹسٹ کام کیا ہے، اس وقت یہ فلم برطانوی اور امریکی باکس آفس پر چھائی ہوئی ہے۔معروف گلوکارعطا اللہ ...
وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ پرائیویسی اور اعتماد کے خدشات کے پیش نظرفیس بک کو مزید کام اور اصلاحات کی ضرورت ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری جین ساکی کی طرف سے جاری ایک بیان میں فیس بک کے ڈھانچے میں اصلاحات کا مطالبہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا جب فیس بک کے سابق پروڈکٹ ڈ...