وجود

... loading ...

وجود

امریکا کو خطرہ اندر سے ہے

منگل 21 ستمبر 2021 امریکا کو خطرہ اندر سے ہے

(مہمان کالم)

پال کرگمین

شاید یہ بات نیوز میڈیا سمیت اکثر لوگوں کواچھی نہ لگے کہ وہ نائن الیون حملوں کے حوالے سے ابھی تک ماضی میں پھنسے ہوئے ہیں‘ کچھ لوگ تو اس قومی وحدت اور یگانگت کے حوالے سے پریشان ہیں جو ان حملوں کے بعد ہمیں نظر آئی تھی۔ زیادہ گہرائی میں سوچیں تو میرا احساس یہ ہے کہ زیادہ تر لوگ ان دنوں کو یاد کرتے ہیں جب ہمیں اپنے سیاسی شدت پسندوں سے زیادہ غیر ملکی انتہا پسندوں سے خطرہ محسوس ہوتا تھا مگر اس طرح کی قومی وحدت کے دن ہم نے کبھی نہیں دیکھے۔ یہ محض ایک افسانوی بات ہے اور اگر ہم امریکی جمہوریت کی اس حالتِ زار کو سمجھنا چاہتے ہیں تو ہمیں اسے مزید فروغ پانے سے روکنا ہے۔
سچی بات یہ ہے کہ امریکی سیاست دانوں نے نائن الیون حملوں کے وقت سے ہی ان حملوں کو قومی اتحاد کو فروغ دینے کے بجائے اپنے سیاسی مفادات کے حصول کے لیے ایک موقع سمجھ کر استعمال کیا۔ اس دہشت اور خوف کی فضا میں بھی اس قنوطیت پسندی نے ہمیں یہ بات سمجھائی کہ جس وقت امریکا بیرونی حملوں کی زد میں تھا‘ اس وقت بھی ہمیں سب سے بڑے خطرات داخلی محاذ پر درپیش تھے۔ ریپبلکن پارٹی اس وقت تک مطلق العنانیت کی طر ف مائل نہیں ہوئی تھی مگر وہ جوکچھ کر سکتی تھی اور کرنا چاہتی تھی اس نے کیا۔ اسے اپنی اپوزیشن کی قانونی حیثیت اور جواز سے شدید نفرت تھی۔ ہم اس وقت بھی 6 جنوری کو کیپٹل ہل پر ہونے والی بغاوت کی راہ پر چل رہے تھے، اس ریپبلکن پارٹی کی طرف جا رہے تھے جو اس ہلڑبازی کی حمایت کر رہی تھی اور اگر اسے ایک اور موقع ملا تو بھی اس کی حمایت کرنے کی کوشش کرے گی۔ اب یہ عوامی ریکارڈ کا معاملہ ہے کہ نائن الیون حملوں کے وقت بش حکومت میں شامل اربابِ اقتدار کا فوری ارادہ یہی تھا کہ ان حملوں کو عراق پر حملے کے جواز کے طور پر استعمال کیا جائے۔ جس وقت پینٹاگون جل رہا تھا‘ وزیر دفاع ڈونلڈ رمز فیلڈ نے اپنے مشیروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا ’’سب کچھ ملیا میٹ کر دو‘‘۔
کئی میڈیا تنظیموں نے بھی اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے ان جنگی عزائم کے حامیوں کی حمایت کی تھی۔ دی ٹائمز نے تو اس حوالے سے ایک بڑا معذرت نامہ شائع کیا تھا۔ مگر جو لوگ نائن الیون حملوں کو ایک بڑی جنگ کے لیے استعمال کرنا چاہتے تھے اور جھوٹے دعووں کے ساتھ اس جنگ کو بیچنا چاہتے تھے اور جسے عوامی اعتماد کو ناقابل معافی انداز میں ٹھیس پہنچانے کے لیے استعمال کیا گیا تھا‘ بدقسمتی سے اب یہ سب کچھ عوام کی زبانوں اور ذہنوں سے غائب ہو چکا ہے۔ دہشت گردی کو جس طرح داخلی سیاسی اہداف کے حصول کے لیے استعمال کیا گیا تھا‘ اب ہم شاید ہی کبھی اس کا ذکر سنتے ہوں۔
قوم کو جب کسی خطرے کا سامنا ہوتا ہے تو ہم اپنے رہنمائوں سے مشترکہ قربانیاں دینے کی توقع کرتے ہیں مگر معروف ریپبلکن لیڈروں نے نائن الیون حملوں کو جواز بنا کر امیر طبقات اور کارپوریشنز کے ٹیکس میں کٹوتی کر دی۔ نائن حملوں کے صرف 48 گھنٹے کے اندر اندر ہائوس ویز اینڈ مینز کمیٹی کے چیئرمین نے کیپٹل گین ٹیکس کم کرنے کی کوشش شروع کر دی۔ بعد میں ہائوس میجارٹی وہپ ٹام ڈیلے نے اعلان کر دیا ’’جنگ کے زمانے میں ٹیکس میں کمی کرنے سے زیادہ اہم بات کوئی نہیں ہوتی‘‘۔ 2003ء میں ریپبلکن پارٹی نے عراق جنگ میں کامیابی کی آڑ میں کیپٹل گین ٹیکس اور منافع پر ٹیکس ریٹس کم کر دیے تھے۔ ہمیں اس بات کو بھی فراموش نہیں کرنا چاہئے کہ عراق پر قبضے کے معاملے کو کس غلط طریقے سے ہینڈل کیا گیا تھا۔
قوم سازی ایک مشکل کام ہوتا ہے اور اس کے لیے انتہائی قابل اور کوالیفائیڈ لوگوں کی ضرورت ہوتی ہے مگر بش حکومت نے اسے بالادستی کے ایک موقع کے طور پر استعمال کیا۔ یہ بھی اپنے سیاسی وفاداروں کو نوازنے کا ایک طریقہ ہوتا ہے۔ قصہ مختصر‘ جس وقت ہائی جیکروںنے ٹوئن ٹاورز پر حملہ کیا تھا‘ اس کے بعد ریپبلکن پارٹی ایک نارمل سیاسی جماعت نہیں رہی‘ جو خود کو وسیع تر قومی مفادات کی عارضی کسٹوڈین سمجھنے لگی۔ یہ ایسے کام کرنے کے لیے بھی تیار تھی جن کے بارے میں پہلے تصور بھی محال تھا۔
میں نے 2003 میں یہ اعلان کیا تھا کہ ریپبلکن پارٹی پر اس وقت اس موومنٹ کی بالا دستی ہے جس کے لیڈرز ہمارے موجودہ سیاسی نظام کی قانونی حیثیت کو تسلیم ہی نہیں کرتے‘‘ مگر بہت سے لوگ میری یہ بات سننے کے لیے آمادہ نہیں تھے۔ مجھ جیسے جن لوگوں نے بھی ان خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرنے کی کوشش کی‘ ان کی بات کو ’’سنسنی خیزی پھیلانے کی کوشش‘‘ کہہ کر مسترد کر دیا گیا حالانکہ ہم جیسے متنبہ کر نے والے ہر مرحلے پر درست نشاندہی کر رہے تھے؛ البتہ یہ سچ ہے کہ ماضی میں اس ادراک کی شدت کم کرنے والے کچھ عوامل بھی تھے۔
صدر جارج بش کو اس بات کا کریڈٹ جاتا ہے کہ نائن الیون حملوں کے چھ دن بعد ہی انہوں نے مسلم مخالف جذبات کو کم کرنے کے لیے ایک اسلامک سنٹر کا دورہ کیا اور امریکی عوام سے تمام مذاہب کا احترام کرنے کی استدعا کی۔ ذرا ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں بھی ایسا ہی کوئی کام کرنے کے بارے میں تصور کرنے کی کوشش کریں۔ یہاں ایک اور قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ ہمارے کئی معروف دانشور حضرات‘ جنہوں نے عراق کے خلاف جارحیت کے جذبات کو فروغ دینے میں ہاتھ بٹایا اور جو جنگوں کا ایک وسیع سلسلہ شروع کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے‘ کھل کر سامنے ا? گئے تھے۔ اس سے پتا چلتا ہے کہ جمہوری اقدار کے فروغ پر ان کا یقین تو پختہ تھا مگر اس کے لیے انہوں نے جو طریقہ کار اپنایا اور اپنے لیے جن اتحادیوں کا انتخاب کیا تھا‘ اس کے تباہ کن نتائج برآمد ہوئے تھے مگر یہ محض ایک حادثہ یا اتفاق نہیں ہے کہ ریپبلکن پارٹی نے جمہوریت کے لیے احترام اور برداشت جیسی قدروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ہم اس وقت جہاں کھڑے ہیں وہاںجمہوریت محض ایک دھاگے کے سہارے قائم ہے۔ اس سمت میں تو ہم طویل عرصے سے محو سفر تھے۔
20 سال پہلے امریکا پر سفاکی سے حملے کیے گئے تھے مگر اس کے باوجود اہم بات یہ ہے کہ اس کے خلاف آواز ہمارے ایوان کے اندر سے آ رہی تھی۔ اس وقت اس قوم کو جو حقیقی خطرہ درپیش ہے‘ وہ خودکش بمباروں سے نہیں بلکہ ہمارے اپنے دائیں بازو کے حامی حلقوں سے لاحق ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ وجود هفته 23 نومبر 2024
بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ

روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن وجود جمعه 22 نومبر 2024
روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن

بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون وجود جمعه 22 نومبر 2024
بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون

ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟ وجود جمعه 22 نومبر 2024
ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر