... loading ...
ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی نے افغان لڑکیوں کے مستقبل کے حوالے سے افغان گرلز: این انسرٹین فیوچر کے نام سے ایک ویڈیو بنائی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انجلینا جولی نے انسٹاگرام پر افغان لڑکیوں کے مستقبل کے حوالے سے بنائی گئی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہو ں نے یہ ویڈیو برطانوی نشریاتی ادارے کے لیے بنائی ہے۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ صحافی نہیں لیکن ان کا ہمیشہ یہی جذبہ رہا ہے کہ نوجوانوں سے متعلق مسائل کو اجاگر کریں اور ان کی حمایت کریں۔انجلینا نے ویڈیو کے لیے برطانوی نشریاتی ادارے کی منظوری کے بارے میں بتاتے ہوئے لکھا کہ کیونکہ یہ تمام ادارتی مواد چینل کے نام سے نشر کیا گیا ہے تو اس لیے ویڈیو کو ادارے کی حتمی ادارتی منظوری حاصل ہے۔ انجلینا جولی نے امید ظاہر کی ہے کہ 25سال سے کم عمر کے نوجوان جو کسی نہ کسی عالمی مسئلے میں پھنسے ہوئے ہیں، ہم ان کو ایک دوسرے سے جوڑیں گے اور ان بڑی کہانیوں سے جو انہیں متاثر کرتی ہیں۔