وجود

... loading ...

وجود

سورہ نصر کی گونج

منگل 17 اگست 2021 سورہ نصر کی گونج

تاریخ اُنہیں کیسے یاد رکھے گی؟
افغانستان پر امریکی سرپرستی میں کٹھ پتلی حکومت کا قبضہ دراصل بھگوڑوں کی ایک کہانی کے طور پر سامنے آیا۔ اشرف غنی اب کسی سابقے لاحقے کے بغیر ہے۔ وہ تاجکستان فرار ہوا، ایسے کہ خود تاجکستان تسلیم نہیں کررہا کہ وہ اُن کے ملک میں وارد ہوا۔ تازہ انکشاف اشرف غنی کے کھوکھلاپن کو واضح کرنے کے لیے کافی ہے۔ بھگوڑے اشرف غنی نے جو وقت استعفیٰ لکھنے میں صرف کرنا چاہئے تھا، وہ افغانستان سے بھاگتے ہوئے امریکی ڈالرز کو جمع کرنے میں لگایا۔ وہ بھاگتے ہوئے ڈالرز سے بھری ہوئی چار گاڑیاں ساتھ لے گیا۔ ایک ہیلی کاپٹر بھی ۔ روسی سفات خانے کا انکشاف یہ ہے کہ جہاز میں جگہ نہ ہونے کے باعث اُسے ڈالر کی بڑی مقدار چھوڑنی پڑی۔ اشرف غنی امریکی انتخاب تھا۔ اور اشرف غنی کا کیا انتخاب تھا، یہ واضح ہے۔ اشرف غنی جب افغانستان میں خون بہانے پر اُٹھنے والے خرچے سے خُرد بُرد کیے گئے ڈالرز جمع کررہا تھا تو اُس پرجھوٹا اعتماد رکھنے والے کسی نہ کسی شکل میں طالبان کا راستار وکنے کے بھرم میں ابھی کابل میں موجود تھے۔وہ سب اس غلط فہمی میں مبتلا تھے کہ بھگوڑا اشرف غنی امریکی چھتر سائے میں محفوظ رہے گا۔ اشرف غنی نے خود پر اعتماد کرنے والے اپنے ساتھی خونی درندوں میں سے کسی کو اعتماد میں نہیںلیا۔ غنی انتظامیہ کے قائم مقام وزیر دفاع جنرل بسم اللہ محمدی نے سے رہا نہیں گیا، اُس کا تبصرہ انتہائی غصے کی حالت میں فوری اور بے ساختہ تھا: ” اُس نے ہمارے ہاتھ ہماری پیٹھ کے پیچھے باندھے اور وطن کو بیچ دیا ، غنی اور اس کے گروہ پر لعنت ہو”۔عبداللہ عبداللہ بھی یہ کہے بغیر نہ رہ سکا کہ ”وہ قوم کو چھوڑ کر بھا گے ہیں ، ان کو اللہ پوچھے گا ”۔اشرف غنی تو محض ایک مثال ہے۔

کابل ائیرپورٹ پر ایک افراتفری دکھائی جارہی ہے۔ مگر یہ حقیقی منظر نہیں۔ یہاں سے فرار ہونے والے درحقیقت جنگ کا ”حلوہ” کھانے آئے تھے۔ یہ کون لوگ ہیں؟کابل شہر سے بھاگنے والے ان عناصر میں وہ لوگ شامل ہیں جو طالبان کے خلاف بھیانک جرائم میں ملوث رہے۔ امریکی سائے اور غنی انتظامیہ کی سرپرستی میں یہ ایسے مظالم کے مرتکب تھے، جو انسانیت کے لیے باعثِ عار سمجھے جاتے ہیں۔
ان مناظر میں اتحادی سفارت خانوں کے ”بزدل” اہلکار بھی دیکھے جاسکتے ہیں جو اپنے پیچھے ہتھیاروں کی طاقت سے زبانوں کو حرکت دیتے ہیں۔ اب یہ بھگوڑے کابل میں پائے جانے والی افراتفری کے طور پر دکھائے جارہے ہیں۔انہیںامریکا اور برطانیا کی طرف سے تازہ دم تعینات فوجیوں کی مدد سے یہاں نیانیا بھیجا گیا تھا۔ اشرف غنی نے افغانستان میں ان کی ہی چاکری کی تھی۔ اس کے پاس دو راستے تھے، وہ ان سب کو باہر نکالنے تک ایک جعلی ہمت دکھا سکتا تھا، جیسے اُس نے عید کی نماز پر ایک جعلی حملے کی ویڈیو سے اپنی بہادری دکھانے کی کوشش کی تھی۔ آخر وہ ان سے ڈالر لے رہا تھا۔ مگر اشرف غنی نے جان بچانے کو ترجیح دی۔ اس کے سامنے نجیب اللہ کی کھمبے پر لٹکی لاش کے مناظر رہے ہوں گے۔ اب ذرا ایک ایک کرکے اشرف غنی کے اُن بیانات کو یاد کیجیے جو وہ امریکا کی اشیر باد سے دیا کرتا تھا۔ سفلے اور اوچھے لوگوں کی شیخی بگھارنے کی روش پر اردو مثل یہاں کیا لطف دیتی ہے: تھوتھا چنا باجے گھنا”۔

ابھی چار روز قبل 11 اگست کو اشرف غنی اپنے جامے میں نہیں تھا،وہ کابل سے مزار شریف پہنچا، اُس کے ہمراہ خون کا پیاسا” آدم بو آدم بو ”کی صدا لگانے والا ازبک وحشی درندہ عبدالرشید دوستم تھا۔ جس نے قلعہ جنگی اور دشت لیلیٰ ایسی خونی اور وحشی داستانیں تخلیق کی تھیں۔ تُرک صدر رجب طیب اردوان کے حمایت یافتہ بدنام زمانہ عبدالرشید دوستم کے ساتھ غنی ایک او روحشی جنگجو عطا محمد نور سے ملا۔نسلاً تاجک جنگجو نے طالبان کے خلاف محاذ کو سنبھالنا تھا۔ طالبان کے خلاف امریکا کی فضائی حمایت کے ساتھ ایک مضبوط محاذ کی تشکیل کی یہ کوشش چار روز قبل بھی جاری تھی۔اس کے پیچھے ماضی میں ازبک تاجک اتحاد کے ساتھ طالبان کے خلاف لڑائیوں کے لمبے سلسلے کی مثالوں کو تقویت کے طور پر دُہرایا جارہا تھا۔ عطا محمد نور نے دو ماہ قبل صوبہ بلخ میں طالبان کا راستا روکنے کی ہامی بھری تھی۔وہ بلخ میں پسپائی کو شمال سے پسپائی سمجھتے تھے۔ اور شمال کی پسپائی کا مطلب کامل افغانستان پر طالبان کی ظفریابی تھا۔ نور ماضی میں طالبان سے کچھ معرکوں میں کامیابی کی ایک تاریخ رکھتا تھا مگر وہ دوستم کو 1993 ء میں چھوڑ چکا تھا۔ ظاہر ہے کہ یہ کوشش تمام طالبان مخالف قوتوں کو یکجا کرکے پسپائی کو روکنے کی آخری صورت تھی۔ ان کوششوں میں دورنگ واضح تھے۔ ایک نسلی جو ازبک اور تاجک جنگجو مل کر مختلف نسلی اکائیوں کی صف بندی کے ساتھ دکھا رہے تھے۔ دوسرا رنگ زیادہ خطرناک تھا۔ اس کے ذریعے عام شہریوں کو طالبان کے خلاف مختلف عنوانات سے اُبھارنا تھا۔ یہاں تک کہ سیاست دان بھی شہریوں کو طالبان کے خلاف اُکسا رہے تھے۔ یہ دونوں کوششیں رائیگاں گئیں۔ امریکیوں نے کن پر بھروسا کیا؟

یاد کیجیے ! امریکی صدر جوبائیڈن نے دو روز قبل ہی یہ یقین دہانی کرائی تھی کہ ”ہم امریکی اور دیگر اتحادی اہلکاروں کے علاوہ اپنے معاون افغانیوں کے منظم اور محفوظ انخلاء کو یقینی بنائیں گے”۔کابل ائیرپورٹ کے مناظر امریکی صدر کا مزاق اڑارہے ہیں۔ یہ طالبان کی آمد یا واپسی سے اُبھرنے والے مناظر نہیں، بلکہ امریکیوں اور اُن کے لے پالکوں کی رخصتی مناظر ہیں جو 1975 میں ویت نام سے امریکی انخلا کے ساتھ واضح مماثلت رکھتے ہیں۔ امریکیوں کو بنے بنائے کام بھی بگاڑ کر کرنے کی عادت ہے۔ یقین نہ ہوتو طالبان کے ساتھ افغانستان سے ”باعزت واپسی ”کی ضمانت پانے کے باوجود کابل ائیرپورٹ سے رسواکن رخصتی کے مناظر دیکھ لیں۔ اب ایک اور منظر ہے جو امریکا مخالف ہونے کے باوجود محض اسلام دشمنی میں بعضوں کو ہضم نہیں ہوتا۔ امریکا کو شکست دینے والے یہ لوگ چی گویرا جیسے کیوں نہیں؟ ان کی داڑھی کیوں ہے؟ارے یہ تو سفید اور کالے عمامے باندھتے ہیں۔یہ کون لوگ ہیں جو کابل کے صدارتی محل میں داخل ہورہے ہیں؟ان کے جوتے دیکھیں۔ انہیں عالی شان صدارتی محل میں ائیرکنڈیشنروں کی ذرا بھی پروا نہیں۔ یہ اپنے عماموں کے پروجیہ پیچوں سے لٹکتے کپڑے سے اپنا پسینہ پونچھتے ہیں۔تاریخ ان کے بانکپن کو ہمیشہ محفوظ رکھے گی۔ یہ کس کس کا سامنا کرتے یہاں تک پہنچے ہیں۔ صدارتی محل میں داخل ہونے سے قبل ان کا استقبال بی۔ 52طیاروں نے کیا۔ مہلک ڈرون ان کے تعاقب میں تھے۔ فارس اور وسطی ایشیا کے اڈوں سے اڑنے والے طیارے اُنہیں شکار کرنے کے لیے اڑتے رہے۔ امریکا ، نیٹو سمیت تیس ممالک اور افغانستان کے اندر حریف ملیشیاؤں کی افواج سے بھی یہ بچ گئے۔ اب وہ خود کو ایک ایسے شخص کی امارت میں پاتے ہیں جو کسی نامعلوم مقام پر حدیث اور تفسیر کا مطالعہ کرنے میں مصروف ہیں۔ جنہیں کسی خود نمائی کا شوق نہیں۔ اب آپ امارت اسلامیہ افغانستان میںہیں۔ تاریخ اپنا دائرہ بیس برس میں پورا کرکے واپس وہیں کھڑی ہے۔ مغرب کی جدید ترغیبات ، بھاری جنگی مشینری یہاں پر کہیں دفن ہو چکی ہیں۔ بس ایک صدارتی محل کے اندر میز پڑی ہے ، اور افغان صدر کی کرسی۔ یہاں امیر المومنین ملا ہیبت اللہ اخوند نہیں بیٹھے ہوئے، ابھی ملاعمر کے ہانڈی وال ملا عبدالغنی برادر بھی وہاں نہیں پہنچے۔میز دھری ہے اور کرسی پڑی ۔ جسے قرآن پڑھنے والے ایک مجاہد قاری آبرو دے رہے ہیں۔ اور ایک آواز آرہی ہے۔ ِذَا جَائَ نَصْرُ اللَّہِ وَالْفَتْحُ ۔۔۔۔۔۔
یہ سورہ نصر کی گونج ہے۔ اسے سننے والے وہائٹ ہاؤس کی طرف نہیں آسمان کی طرف دیکھتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ وجود هفته 23 نومبر 2024
بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ

روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن وجود جمعه 22 نومبر 2024
روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن

بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون وجود جمعه 22 نومبر 2024
بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون

ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟ وجود جمعه 22 نومبر 2024
ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر