... loading ...
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عام انتخابات وقت سے پہلے ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی وقت عام انتخابات ہوسکتے ہیں کارکن اپنی تیار ی کریں،اگر ہم مل کر کام کریں گے تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں اگلی حکومت بنانے سے نہیں روک سکتی ، ایم کیو ایم کے دہشت گردوں کا راج ختم ہو چکا ہے لیکن پی ٹی آئی کی شکل میں نئی ایم کیو ایم سامنے آئی ہے ۔ کراچی سے لے کر کشمیر تک سلیکٹڈ کو بھگائیں گے ،کشمیر کے انتخابات میں کھلم کھلا دھاندلی ہوئی اور ایک وزیر پیسے بانٹ رہا تھا اور فائرنگ کی۔وزیراعلی ہاس کراچی میں تقریب سے خطاب اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئیبلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہماری حکمت عملی اب تک کامیاب ثابت ہوئی ہے ، جس میں پی پی پی کا سیاسی فیصلہ تھا کہ ضمنی انتخابات میں جانا ہے اور ان کا مقابلہ کرنا ہے تو ان سارے انتخابات میں پی پی پی اور اپوزیشن جیتی اور عمران خان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس سوچ کو رد کرتے ہوئے تجویز دی تھی کہ جب گلگت میں انتخابات ہوں تو وہاں مداخلت نہ کریں اور کشمیر میں روایت ہے کہ کون سی جماعت اقتدار حاصل کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان تمام حالات کے باوجود میں گلگت، اسکردو اور کشمیر میں گیا اور پی پی پی کے جیالے پہاڑوں میں جدوجہد کر رہے ہیں اور نظریے کو آگے لے کر چل رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں جس طرح کھلے عام اور جس تشدد سے دھاندلی ہو رہی تھی، سب نے دیکھا، پاکستان کا ایک وزیر وہاں پیسے بانٹ رہا تھا اور فائرنگ کر رہا تھا اور امیدواروں پر قاتلانہ حملے ہوئے ہیں۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ اس کے باوجود پیپلز پارٹی اپوزیشن کی بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے ، ہم کشمیر میں ان کو مشکلات سے دوچار کر رہے ہیں اوریہاں کراچی میں بھی ان کو شکست دی ہے ۔کارکنوں کو مخاطب کرکے انہوں نے کہا کہ جس طرح آپ نے کراچی میں بلوچ صاحب کے انتخاب میں پی ٹی آئی کو عبرت ناک شکست دی تھی اور قادر مندوخیل کے الیکشن میں بھی پی ٹی آئی اور دیگر کو عبرت ناک شکست دی تھی اسی طرح اب اس جدوجہد کو ہمارے ساتھ آگے لے کر چلنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سامنے مقامی حکومتوں کے انتخابات ہیں، کسی بھی وقت عام انتخابات ہوسکتے ہیں، اس کے لیے پی پی پی کو اب سے تیاری شروع کرنی چاہیے ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی میں پانی کا مسئلہ بہت اہم ہے ، صوبہ سندھ کو پانی کا حق نہیں دیا جاتا، ارسا اپنا رول ادا نہیں کرتا، عمران خان نے کراچی میں ڈی سالنیشن پلانٹ کا وعدہ کیا تھا۔ سندھ کو این ایف سی ایوارڈ کا حق نہیں دیا جاتا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے وفاق اور ایم کیو ایم کا مقابلہ کیا۔ کراچی میں بھی پی ٹی آئی کو ٹف ٹائم دے رہے ہیں۔ کراچی کو صرف پیپلز پارٹی ہی بچا سکتی ہے ، ہمیں ایک ہو کر آگے بڑھنا ہوگا۔انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ کراچی سے آپ نے بدمعاشوں کو بھگانا ہے ، آپس کے اختلافات کو 6 سے 8 ماہ تک ختم کر دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم مل کر کام کریں گے تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں اگلی حکومت بنانے سے نہیں روک سکتی۔ اگر اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی بنانی ہے تو کراچی کی سیٹوں اور اونرشپ کی ضرورت ہے ۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ایم کیو ایم کے دہشت گردوں کا راج ختم ہو چکا ہے لیکن پی ٹی آئی کی شکل میں نئی ایم کیو ایم سامنے آئی ہے ۔ کراچی سے لے کر کشمیر تک سلیکٹڈ کو بھگائیں گے ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد پر لشکر کشی کرنے والے شرپسند ٹولے کے خلاف فوری قانونی چارہ جوئی کی جائے،استغاثہ کے نظام میں مزید بہتری لائی جائے،ملک کو معاشی نقصان کے ذمہ دار انتشاری ٹولہ اور اس کے کرتا دھرتا ہیں، انتشاری ٹولے میں شرپسند عناصر کی فوری شناخت کرکے انکو ...
پی ٹی آئی رہنماؤں کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی درخواست منظور نہ ہوئی۔پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے جیل حکام سے رابطہ کیا تاہم انہیں ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔ ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے بھی بانی پی ٹی آئی سے فوری ملاق...
تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پشتون خوا میپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاؤن کی عدالتی انکوائری کا مطالبہ کردیا۔محمود خان اچکزئی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد کے الزام میں وزیراعظم، وزیر داخلہ ،آئی جی اسلام آباد کے خل...
اسلام آباد میں احتجاج پر بانی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں اور ہزاروں کارکنان کے خلاف اسلام آباد میں دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت 8 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں احتجاج کرنے پر بانی پی ٹی آئی، قیادت اور کارکنان کے خلاف انسداد دہشت گردی، اسمبلی ایکٹ،...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 24نومبر کے احتجاج کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے ایف سیون کے تاجروں کی تنظیم کے صدر کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کی جان...
پاکستان میں جولائی تا اکتوبر کے دوران 1 ارب 9 کروڑ ڈالرز کی مجموعی بیرونی سرمایہ کاری آئی ہے ۔ وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آوٹ لک کی رپورٹ جاری کردی ۔ تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ اکتوبر میں ترسیلات زرمیں سالانہ 23 اعشاریہ 9 فیصد کا ریکارڈ اضافہ سامنے آیا ہے ۔ وزارت خز...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے اسلام آباد میں لشکر سے نمٹنے کے لیے بھرپور تعاون فراہم کیا، سیکورٹی اداروں نے بہت اچھی حکمت عملی سے دھرنے کا خاتمہ کیا اور عوام کو سکون میسر ہوا، یہ فسادی اور ترقی کے مستقل دشمن ہیں، آج کے بعد ان کو مزید موقع نہیں دیا جائے گا۔وفاقی ...
امریکا کے سابق ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس رچرڈ گرینیل اور متعدد ارکان پارلیمنٹ نے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق رچرڈ گرینیل نے بلوم برگ کی ایک رپورٹ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ عمران خان کو رہا کرو۔ عمران خان کی رہ...
آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے دوران 900 مظاہرین کو گرفتار کیا اور 200 گاڑیاں پکڑیں، سب کو احتجاج کرنے کا حق ہے مگر احتجاج کی آڑ میں دہشت گرد کارروائی برداشت نہیں کریں گے ۔چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھ...
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں رؤف عطا نے گزشتہ روز اسلام آباد کے ڈی چوک میں پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرین کے خلاف گرینڈ آپ...
پی ٹی آئی کا احتجاج ختم ہونے کے بعد جڑواں شہروں میں معمولات زندگی بحال ہوگئے جبکہ راستے بھی کھل گئے ، اسلام آباد پولیس نے ڈی چوک سے جناح ایونیو پر فلیگ مارچ کیا۔حالات نارمل ہوتے ہی جیل سے ملزمان کی پیشی کے ساتھ عدالتوں میں مقدمات کی ریگولر سماعت شروع ہوجائے گی۔ ماتحت عدلیہ کے مطا...
تحریک انصاف کے اسلام آباد لانگ مارچ کے لیے مرکزی قافلے نے اسلام آباد کی دہلیز پر دستک دے دی ہے۔ تمام سرکاری اندازوں کے برخلاف تحریک انصاف کے بڑے قافلے نے حکومتی انتظامات کو ناکافی ثابت کردیا ہے اور انتہائی بے رحمانہ شیلنگ اور پکڑ دھکڑ کے واقعات کے باوجود تحریک انصاف کے کارکنان ...