وجود

... loading ...

وجود

چوہدریوں سے انتقام

جمعه 30 جولائی 2021 چوہدریوں سے انتقام

اِس میں کوئی دورائے نہیں کہ پاکستان آزاد ملک ہے مگر قلم قبیلے کے کچھ لوگ اختلافِ رائے اور تعمیری تنقید کی بجائے تذلیل کرنے کو آزادی کانام دیتے ہیں اگر اُن سے جواز یا ثبوت طلب کیا جائے تووہ جمہوری حق کہہ کر بات ختم کر دیتے ہیں لیکن کیا واقعی جمہوریت میں شہریوں یا سیاسدانوں کی تذلیل کی آزادی ہے میری سوجھ بوجھ کے مطابق تو یہ آزادی اظہار نہیں بلکہ انتقامی صحافت ہے جس کا کئی دہائیوں سے چوہدریوں کو سامنا ہے اور وہ انتقام کا شکار ہیںٹھیک ہے جواب میں وہ مروت اور خاندانی وضع داری کی بنا پر خاموش رہتے اوربدترین ناقد سے ملتے ہوئے بھی ظرف کا مظاہرہ کرتے ہیںمگر قلم کے ذریعے اندر کا زہر صفحات پر منتقل کرنے کے عمل کی حوصلہ شکنی اشد ضروری ہے لیکن میں پھر بھی شریکِ حیات کے علاوہ کسی کی کسی کے ساتھ شب بسری کی داستان نہیں سنائوں گا کیونکہ کم ظرفی کا جواب کم ظرفی سے دینابھی نیچ حرکت ہے مگر رئوف کلاسرا کے سولہ جولائی کوروزنامہ دنیا میں لکھے کالم ،چوہدری کا انتقام،میں لکھے تذلیلی پہلو کی درستگی ضروری سمجھتا ہوں میں حاکمانِ وقت کا قصیدہ گو نہیں نہ ہی کسی کو فرشتہ ثابت کرنے پر مامور ہوںکِس نے اپوزیشن کے دنوں میں کھائی قسمیں توڑیں یا کمپرومائز کرتے ہوئے یوٹرن لیے مجھے صفائی دینے سے کوئی غرض نہیں جس نے جو کیا ہے تاریخ اُسے ویسے ہی الفاظ میں یادکرے گی مجھے تو صحافت میں دَر آنے والی تذلیلی خباثت کی حوصلہ شکنی کا فرض انجام دیناہے۔
چوہدری کوئی فوج نہیں جن سے کسی کی طویل جنگ ہو لیکن بدقسمتی سے سیاستدانوں کا ایک دوسرے پر الزام لگانا روایت سی بن گئی ہے الزامات غلط ثابت ہونے پرمعافی تو دور کی بات، کوئی شرمندہ بھی نہیں ہوتا پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکوکہنا اور ہاتھ نہ ملانے کے عزم کی بات کا جواب یہ ہے کہ ایک طرف جب پورے ملک میں عدم برداشت کا رویہ ہے پھر بھی پنجاب میں سیاسی صورتحال کافی بہتر ہے یہاں بلامقابلہ سینٹر منتخب اور بجٹ بھی باآسانی منظور ہوجاتا ہے وجہ سیاسی مخالفت کے باوجوداسپیکرکااسیراپوزیشن لیڈرحمزہ شہبازکی اسمبلی اجلاس میں شرکت کو یقینی بنانا ہے پرویز مشرف کی طرف سے ناپسندیدگی کے باوجود میاں شریف کی وفات پر پُرسہ دینا اور موجودہ حکومت کے نہ چاہنے ہوئے بھی کلثوم نواز اور شمیم شریف کی وفات پر تعزیت کرنا ہے نواز شریف کے شدید بیمارہونے کی خبریں آتی ہیں تو حکمران اتحاد میں سابق وزیرِ اعظم کی بیرونِ ملک روانگی کے حق میں سب سے پہلی اور طاقتور آواز چوہدری شجاعت حسین کی ہوتی ہے یہ ہے وضع داری ،رواداری اور براشت ،جس کی ملک میں کمی ہوتی جارہی ہے اگر مولانا فضل الرحمٰن اسلام آباد میں دھرنا دیتے ہیں تو چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی دھرنا ختم کرنے اور گھرجانے پر مذاکرات کرتے ہیں انھوں نے سیاسی اختلاف کوکبھی دشمنی کے قالب میں نہیں ڈھالا بلکہ سنجیدہ اور اصولی سیاست کی ہے اسی لیے اُن کی عزت ہے حالانکہ سنجیدہ اور اصولی سیاست کمزوری نہیںپھر کیوں بے سروپا تنقید کے زریعے چوہدریوں سے انتقام لیا جارہا ہے۔
چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف نیب مقدمات ختم کرنے میں وزیرِ اعظم کے کردار کی بات کرنے والے یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ خان صاحب اِتنے ہی سیاہ وسفید کے مالک ہیں تو الیکشن کمیشن سے عطیات کی مد میں بیرون ِملک سے رقوم کی ترسیل کا کیس کیوں ختم نہیں کر سکے؟صدارتی ریفرنس عدالت کیوں رَد کر دیتی ہے؟وزیرِ اعظم کی تنقید کے باوجود اِدارے اپنی روش تبدیل کیوں نہیں کرتے ؟ بات دراصل یہ ہے کہ چوہدریوں کے خلاف دو دہائیوں سے نیب متحرک ہے کبھی اثاثے چیک کیے جاتے ہیں اور کبھی گھروں کی تعمیر کے اخراجات کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے حتٰی کہ باتھ روم میں لگی پانی کی ٹونٹیوں(نل)کی قیمت سینٹری سٹوروں سے معلوم کی جاتی ہے یہ بدترین انتقام ہے لیکن چوہدری برسوں سے اِس انتقام کا سامنا کر رہے ہیں اگر یہ کیس سچے ہوتے تو مسلم لیگ ن اپنی حکومت کے دوران کب کی چوہدریوں کو پابندِ سلاسل کر چکی ہوتی جہاں حمزہ شہباز کے کہنے پر پولیس کے زریعے چوہدری مونس الٰہی کاکاروبارمحدود کرنے کی کاروائیاں ہوئیں دکانداروںکو پرائما دودھ رکھنے کی صورت میں جیل جانے کی دھمکیوں سے زمانہ آشنا ہے لیکن جن سے جانے کیوں رئوف کلاسرالاعلم ہیں ارے بھئی صحافی تو بہت باخبر ہوتا ہے دودہائیوں سے چلنے والے کیسوں نے آج نہیں تو کل ختم ہی ہونا تھا کوئی کیس ہمیشہ تو جاری نہیں رہ سکتا ویسے بھی اگر چوہدریوں نے کیس ختم کرانے کے لیے دبائو ہی ڈلوانا تھا تو بہترین موقع پرویز مشرف دور تھا جب چوہدری پرویز الٰہی وزیرِ اعلٰی اور پرویز مشرف کی آنکھ کا تاراتھے موجودہ دورِ حکومت اختیارات کے حوالے سے بہت کمزور ہے نیب ،الیکشن کمیشن اورعدالتیں جب وزیروں کی سرزنش کرتے ہوئے کوئی لحاظ نہیں کرتیں توکوئی چوہدریوں کی خاک مدد کر سکتا ہے؟۔
چوہدری مونس الٰہی میں خدمت کا جذبہ ہے لیکن وہ جب سے سیاست میں آئے ہیں انھیں کسی نہ کسی حوالے سے تنقید کا سامنا ہے جسٹس افتخار چوہدری کو چوہدری پرویز الٰہی پر غصہ تھا کہ وہ پرویز مشرف کے ہاتھ کیوں مضبوط کررہے ہیں افتخار چوہدری نے حمایت کے لیے ایک سے زائد بارخود اور مختلف زرائع سے روابط بھی کیے لیکن چوہدریوں سے بات نہ بنی وجہ چوہدری کسی کو ڈبل کر اس نہیں کرتے صاف گو لوگ ہیںیہ خوشی یا غصہ چھپا ہی نہیں سکتے چوہدریوں کو بدنام کرنے کے لیے اُن کے ہونہار سپوت چوہدری مونس الٰہی پر این آئی سی ایل کیس بنوایا گیاجب یہ کیس بنا تب چوہدری مونس الٰہی برطانیہ مقیم تھے اور یہ کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ملزمان کی حوالگی کا کوئی معاہدہ نہ تھا پھر بھی چوہدری مونس الٰہی واپس وطن آئے گرفتاری دی اور کیس کا سامنا کیا جسٹس افتخار چوہدری نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس اعجاز چوہدری کو چوہدری مونس الٰہی کی ضمانت نہ ہونے کا ٹاسک سونپ رکھا تھاجس کااُن کی اہلیہ شبنم چوہدری نے نجی محفل میں پاکستانی نژادنارویجن سے اظہار بھی کیا لیکن من گھڑت کیس کو کب تک التوا میں رکھا جاتا آخر کار چوہدری مونس الٰہی سرخرو ہوئے ۔
جہاں تک چوہدری مونس الٰہی کے وفاقی وزیر بننے کا تعلق ہے اوراِس پرکچھ لوگوں کے پیٹ میں مروڑ اُٹھناہیں یہ لوگ دراصل کسی کو کامیاب ہوتا دیکھ ہی نہیں سکتے موجودہ حکومت کی مدت ہی دوبرس رہ گئی ہے ایسے میں کوئی کیونکر وزارت کی خواہش کر سکتا ہے چوہدری مونس الٰہی کوتو وزارت کی ہوس ہی نہیں حلف اُٹھاتے ہی بیرونِ ملک روانگی بے نیازی کی دلیل ہے درا صل اتحاد کرتے وقت دونوں جماعتوں کے درمیان کچھ عہدو پیمان ہوئے تھے جوتین برس سے تشنہ تکمیل تھے پنجاب میں ق لیگ کا دوسرا وزیر بھی کافی تاخیر سے بنایا گیا یہ کِس کا کِس سے انتقام تھا اِس پر پھر کبھی رئوف کلاسرا دوچار اور جھوٹ بول سکتے ہیں مگر ایک باکردار اور خدمتِ خلق کے جذبہ سے سرشاردلیر نوجوان چوہدری مونس الٰہی کے اُجلے کردار کو داغدار بنانا مزموم حرکت ہے جو چوہدریوں سے انتقام کی مُہم کے حصے کے سواکچھ نہیں۔
ملک میں ہلے گلے اورشورشرابے کے دلداہ لوگوں کوسیاسی استحکام بے چین کر دیتا ہے اتحادی ایک دوسرے کے گریبان نوچیں ،لٹھ لیکر سیاستدان ایک دوسرے پر حملے کریں دنگا وفساد ہوتویہ لوگ خوش رہتے ہیں ایک سوال پوچھنے کی جسارت کرتا ہوں اگر محمد خان جو نیجو صدر کے مالی یاکک کی مدتِ ملازمت میں توسیع کر دیتے تو ملک کا کیا نقصان ہوتا ؟ جہاں تک وزیرِ خارجہ یعقوب علی خان کی سبکدوشی کو صدر ضیاالحق سے جوڑنے کی کوشش ہے اِس میں رتی برابر صداقت نہیں بلکہ استعفٰی طلب کرنے کے پسِ پردہ افغان معاملات تھے جن سے وزیر ِ اعظم اور صدر کے درمیان ناخوشگوار حالات نے جنم لیا وزیرِ اعظم نے ایک دوبار یعقوب علی خان سے شکوہ بھی کیا جب روش تبدیل نہ کی تو کابینہ سے باہر کردیا گیا لیکن شکر ہے اِس بات کو بھی چوہدریوں کے کھاتے میں شمار نہیں کیا گیاوگرنے شرفا کو بدنام کرنے کے لیے جھوٹے لوگ کچھ بھی کر سکتے ہیں ضرورت اِس امرکی ہے کہ چوہدریوں سے انتقام کی روش پر چلنے کی بجائے دلیل اور اخلاق بات کریں اور مسائل اُجاگر کرنے والے قلم کو انتقام لینے کا ذریعہ نہ بنایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
سعودی عرب اور ایران کے تعلقات میں تبدیلی وجود جمعه 29 نومبر 2024
سعودی عرب اور ایران کے تعلقات میں تبدیلی

انتقام کی فصل وجود جمعه 29 نومبر 2024
انتقام کی فصل

بی جے پی کی مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہم وجود جمعه 29 نومبر 2024
بی جے پی کی مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہم

خواتین کا عالمی دن مسرت اور سیمل کی یاد وجود جمعرات 28 نومبر 2024
خواتین کا عالمی دن مسرت اور سیمل کی یاد

ہندوتوا کا ایجنڈا، مسلمان اقلیتوں کا عرصہ حیات تنگ وجود جمعرات 28 نومبر 2024
ہندوتوا کا ایجنڈا، مسلمان اقلیتوں کا عرصہ حیات تنگ

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر