... loading ...
سندھ ہائی کورٹ نے آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے کے الزام میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی اور اپنے فیصلے میں ہدایت کی ہے کہ ماتحت عدالت ریفرنس کا فیصلہ جلد کرے ۔عدالتِ عالیہ نے خورشید شاہ کی ضمانت سے متعلق 11 صفحات پر مشتمل فیصلہ بھی جاری کر دیا ہے ۔سندھ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ بڑی حیران کن بات ہے کہ خورشید شاہ کو تمام سہولتیں اسپتال میں ملی ہوئی ہیں، جس شخص نے ایک دن بھی جیل میں نہیں گزارا، اس کی ضمانت جیل میں مشکلات کی بنا پر کیسے منظور کی جا سکتی ہے ؟عدالت کا فیصلے میں کہنا ہے کہ ہمارے نظام کی خرابی ہے کہ ایک قیدی جیل میں سڑتا رہتا ہے ، دوسرا قیدی سیاسی اثر کی وجہ سے تمام سہولتیں حاصل کرتا ہے ، دونوں قیدیوں کی تکالیف میں بڑا فرق ہے ۔فیصلے میں سندھ ہائی کورٹ نے سوال اٹھایا ہے کہ ایسا قیدی جو سہولتیں حاصل کرتا ہے اس کی ضمانت ہارڈ شپ پر کیسے منظور کی جا سکتی ہے ؟ خورشید شاہ کا سب جیل میں رہنا ہمارے نظام پر سوالیہ نشان ہے ۔ عدالتِ عالیہ کا فیصلے میں کہنا ہے کہ 9نومبر 2019 کو خورشید شاہ کا عدالتی ریمانڈ ہوا، اسی روز سندھ حکومت نے این آئی وی ڈی سکھر کو سب جیل قرار دے دیا۔فیصلے میں عدالت کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ سب جیل میں نارمل زندگی گزار رہے ہیں، ان کے وکیل نے کسی بیماری سے ان کی زندگی کو خطرے سے متعلق دلائل نہیں دیئے ۔سندھ ہائی کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ مطلب، خورشید شاہ سب جیل میں تمام سہولتیں لے رہے ہیں، سیاسی اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے تمام سہولتیں لی جا رہی ہیں۔عدالتِ عالیہ نے اپنے فیصلے میں ٹرائل کورٹ کو 6 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم بھی دیا ہے اور کہا ہے کہ ملزمان کو شفاف ٹرائل کا پورا موقع دیا جائے ، آئندہ سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور نہ کی جائے ، ٹرائل کورٹ دلائل سن کر ریفرنس کا میرٹ پر فیصلہ کرے ۔سندھ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا ہے کہ عدالت خورشید شاہ کی درخواستِ ضمانت مسترد کرتی ہے ۔واضح رہے کہ رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے اور ان کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت سکھر میں زیرِ سماعت ہے ۔
تحریک انصاف کے اسلام آباد لانگ مارچ کے لیے مرکزی قافلے نے اسلام آباد کی دہلیز پر دستک دے دی ہے۔ تمام سرکاری اندازوں کے برخلاف تحریک انصاف کے بڑے قافلے نے حکومتی انتظامات کو ناکافی ثابت کردیا ہے اور انتہائی بے رحمانہ شیلنگ اور پکڑ دھکڑ کے واقعات کے باوجود تحریک انصاف کے کارکنان ...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر پاکستان تحریک انصاف کے قافلے رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے اسلام آباد میں داخل ہوگئے ہیں جبکہ دھرنے کے مقام کے حوالے سے حکومتی کمیٹی اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات بھی جاری ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان چونگی 26 پر چاروں طرف سے بڑی تعداد میں ن...
پاکستان بھر میں انٹرنیٹ اور موبائل ڈیٹا سروس دوسرے دن پیرکوبھی متاثر رہی، جس سے واٹس ایپ صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے کئی شہروں میں موبائل ڈیٹا سروس متاثر ہے ، راولپنڈی اور اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس معطل جبکہ پشاور دیگر شہروں میں موبائل انٹر...
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اعتراف کیا ہے کہ اٹھارویں آئینی ترمیم، سپریم کورٹ کے فیصلوں اور بین الاقوامی بہترین طریقوں کے پس منظر میں اے جی پی ایکٹ پر نظر ثانی کی ضرورت ہے وزیر خزانہ نے اے جی پی کی آئینی ذمہ داری کو پورا کرنے کے لئے صوبائی سطح پر ڈی جی رسید آڈٹ کے دف...
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ حکومت کا دو ٹوک فیصلہ ہے کہ دھرنے والوں سے اب کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے ۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج کرنے والوں کا رویہ سب نے دیکھا ہے ، ڈی چوک کو مظاہرین سے خال...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد اور ڈی چوک پہنچنے والے کارکنان کو شاباش دیتے ہوئے مطالبات منظور ہونے تک ڈٹ جانے کی ہدایت کی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے بانی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے عمران خان سے منسوب بیان میں لکھا گیا ہے کہ ’پاکستانی قوم اور پی ٹی آئی...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد میں احتجاج کے دوران کارکنان پیش قدمی نہ کرنے پر برہم ہوگئے اور ایک کارکن نے علی امین گنڈاپور کو بوتل مار دی۔خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قیادت میں کارکنان اسلام آباد میں موجود ہ...
سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس میں اپنا اضافی نوٹ جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ آمرانہ ادوار میں ججزکی اصل طاقت اپنی آزادی اور اصولوں پر ثابت قدم رہنے میں ہے ، آمرانہ مداخلتوں کا مقابلہ کرنے میں تاخیر قانون کی حکمرانی کے لیے مہلک ثابت ہو سکتی ہے ۔منگل کو...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی قیادت میں قافلے پنجاب کی حدود میں داخل ہوگئے جس کے بعد تحریک انصاف نے حکمت عملی تبدیل کرلی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج میںپنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے قافلے...
تحریک انصاف ک فیصلہ کن کال کے اعلان پر خیبر پختون خواہ ،بلوچستان اورسندھ کی طرح پنجاب میں بھی کافی ہلچل دکھائی دی۔ بلوچستان اور سندھ سے احتجاج میں شامل ہونے والے قافلوںکی خبروں میں پولیس نے لاہور میں عمرہ کرکے واپس آنے والی خواتین پر دھاوا بول دیا۔ لاہور کی نمائندگی حماد اظہر ، ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت جتنے بھی راستے بند کرے ہم کھولیں گے۔وزیراعلیٰ نے پشاور ٹول پلازہ پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی رہائی کی تحریک کا آغاز ہو گیا ہے ، عوام کا سمندر دیکھ لیں۔علی امین نے کہا کہ ...
پاکستان تحریک انصاف کے ہونے والے احتجاج کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس، رینجرز اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ پنجاب اور کے پی سے جڑواں شہروں کو آنے والے راستے بند کر دیے گئے ہیں اور مختلف شہروں میں خندقیں کھود کر شہر سے باہر نکلنے کے راستے بند...