وجود

... loading ...

وجود

مسلماں نہیں راکھ کا ڈھیر ہے

بدھ 21 جولائی 2021 مسلماں نہیں راکھ کا ڈھیر ہے

آہ یہ دن بھی دیکھنے تھے، حج کے دن گزرے جاتے ہیں۔ مگر دو ارب مسلمانوں کی یہ عبادت سفاکانہ طبّی تصورات کی بھینٹ چڑھا دی گئی ۔ فہم عامہ(کامن سینس) کے معمولی سوالات کے جواب دینے سے قاصر عالمی صحت کے ادارے ایک مخصوص ایجنڈا مسلط کرنے پر تُلے ہیں۔ مسلمانوں کی حقیقی عبادت گاہ بھی نشانے پر ہے۔مگر” جدیدیت” کے بیٹے اور” ترقی” کے دیوانے اللہ سے بے نیاز ہوگئے۔ ان کا نیا خدا عالمی ادارہ صحت کی منحوس عمارت میں رہتا ہے۔خدا پرستی کا سب سے پہلا مرکز اور معبود کو پکارنے کا سب سے قدیم طریقہ اب اللہ کی رضا کا ذریعہ نہیں۔ کورونا وبا کے نام پر طاری مصنوعی ماحول میں ضوابط کی پیروی اب جدیدیت کی نئی ”عبادت ” ہے۔ ہم سب ڈبلیو ایچ کے کعبے کے آگے سجدہ ریز ہیں۔ اس کے مسلط کردہ ضوابط اب دنیا کا نیا عقیدہ ہے۔ جدیدیت پر ایمان کے ان مظاہر میں حقیقی عبادت کا کوئی تصور شیطان کی پیروی جیسا خطرناک کام بنادیا گیا ہے۔ کیا کیفیت رہی ہوگی جب علامہ اقبال نے فرمایا:

عجم کے خیالات میں کھو گیا
یہ سالک مقامات میں کھو گیا
بجھی عشق کی آگ ، اندھیر ہے
مسلماں نہیں ، راکھ کا ڈھیر ہے

جادو کیا ہوتا ہے، وہی جو سرچڑھ کر بولے! جدیدیت کا جادو ایسا ہی ہے، سر چڑھ کر بولتا ہے۔ کورونا وبا پر منطقی، طبی اور حقیقی سوالات اُٹھائے جائیں تو آپ جاہل تصور کیے جاتے ہیں۔ جدیدیت کا جادو یہی ہے۔ مغرب سوال اُٹھانے کو علم کہتا ہے۔ فلسفے کی بنیاد قرار دیتا ہے۔ اللہ پر ایمان کو بھی عقل کی حاکمیت میں دینے والا جدید فلسفہ مذہب پر سوال اُٹھانے کو عین علم قرار دیتا ہے۔ مگر اپنی دنیا پر سوال اُٹھانے نہیں دیتا۔ اُسے وہ جہالت کے ہم معنی بنادیتا ہے۔ جادو یہی ہے کہ اسلامی تحریکوں کے کارکن بھی اس پر ایمان رکھتے ہیں۔ سوال اُٹھانے نہیں دیتے۔ اعداد وشمار کو ان دیکھا کرتے ہیں۔ عام اموات کو کورونا کی تعبیر دیتے ہیں۔ عبادتوں پر الحاد کے پیروکاروں کے ضوابط تسلیم کیے جاتے ہیں۔ آہ کن لوگوں سے ہمارا واسطہ پڑگیا؟ اسلامی تحریکوں کے سربراہ اب سرجیکل لباس پہن کر تصویریں کھنچواتے ہیںکہ جدیدیت کے خدا جان لیں ، ہم اُن کے پیروکار ہیں۔ اللہ کے نہیں۔ یہ دنیا دو اسکیموں پر ہے۔ ایک انسان کو خدا مان کر مغرب کی بنائی ہوئی اسکیم سے چلنے والی دنیا۔ دوسری انسان کو اللہ کا بندہ قرار دینے والے معبود کی بنائی دنیا۔ دونوں دنیاؤں کے چلنے چلانے کے ضوابط الگ الگ ہیں۔ ایک دنیا کا اعلان ہے، بل گیٹس کے ضوابط پر تمہارے شب وروز طے ہوں گے۔ دوسری دنیا کا اعلان ہے کہ اللہ کی ذات سے سب کچھ ہونے پر ایمان اور مخلوق سے اللہ کے حکم کے بغیر کچھ نہ ہونے کا یقین دراصل زندگی کو حقیقی معنی دیتا ہے۔ مسلمان فیصلہ کرلیں، وہ آج کل کس دنیا میں رہتے ہیں۔

حج دراصل مغرب کی بنائی ہوئی اسکیم سے چلنے والی دنیا کی ناکامی کا بلیغ اعلان کرتا ہے۔ یہ مغرب کے عقیدۂ ترقی کی حقیقی تذلیل کرتا ہے۔ مغرب اپنی ترقی کے اوج پر جن دعووں کے ساتھ بسیرا کرتا ہے، وہ حج کے روحانی اور معنوی ثمرات کے آگے پھیکے، ہلکے، جھوٹے، چھوٹے اور کھوکھلے پڑ جاتے ہیں۔ مغرب کے عقیدۂ ترقی سے جنمتا ہر دعویٰ دراصل بنی نوع انساں کے لیے ایک مسئلہ بھی ثابت ہوتا ہے۔ علوم میں ارتفاع، ٹیکنالوجی میںارفع ہونے کے مغربی اعلان سے جس دعوے نے جنم لیا تھا، وہ فاصلوں کے سمٹنے اور دنیا کو ایک عالمی گاؤں بنادینے سے عبارت تھا۔ جہاں بحروبر کا امتیاز ختم اورقوموں ،ملکوں کا فرق معدوم ہو جاتا ہے۔ دنیا کی تمام آبادی ایک دوسرے کے ساتھ منسلک اور مربوط ہوجاتی ہے۔ مگر اس مغربی دعوے کے ساتھ ایک مسئلہ بھی اُبھر آیاکہ دل اور دماغ میں فاصلہ نہ ختم ہونے والا پیدا ہو گیا۔ مختلف قوموں کے درمیان برگشتگی کے سرد نہ ہونے والے جذبات جنم لینے لگے۔ دنیا یکسانیت کے زعم میں اٹھی تھی ، مگر اس نے امن کے بجائے جنگیں برپا کرنا شروع کردیں۔ چنانچہ دنیاجتنی تیزی سے ترقی کرتی جارہی ہے، اُتنی تیزیں سے جنگوں کی لپیٹ میں بھی جارہی ہیں۔

جس نے سورج کی شعاعوں کو گرفتار کیا
زندگی کی شبِ تاریک سحر کر نہ سکا

درحقیقت اس مسئلے نے یہ سمجھایا کہ قومیں اور نسلیں ترقی سے ہم آہنگ نہیں ہوتیں۔ بلکہ یہ ایک روحانی تقاضا ہے۔ انسانوں کے گروہوں، نسلوں ، قوموں ، زبانوں اور جغرافیائی خلیجوں کو ایک زبردست اجتماعی یگانگت کے تصور سے دور کیا جاسکتا ہے۔ ایک ایسا ولولہ انگیز تصور جسے ملکی سرحدیں اور جغرافیائی حدیں تحلیل کرنے پر قادر نہ ہو۔ ظاہر ہے تب انسان کے اعضاء نہیں ، بلکہ اُن کی روحوں کو مخاطب کرنا ضروری ہو جاتا ہے۔ چنانچہ قادرِمطلق کی جانب سے یہ عمل حجاز کے چٹیل اور وادی غیر ذی زرع میں شروع کیا گیا۔ جہاں رخ کرنے والے مختلف ملکوں ، نسلوں اور قوموں سے ہونے کے باوجود ایک تصور میں بندھ جاتے ہیں۔ ترقی کی گمراہیوں سے دامن بچاتے ہوئے اپنی روحوں کو ہم آہنگ کرتے ہیں۔ ایک خالق کے آگے اپنی دنیوی پہچانوں سے پاک اور اپنی حقیقی پہچان یعنی عبدیت کے رنگ سے رنگ جاتے ہیں۔پھر زبانوں کا فرق باقی نہیں رہتا، نسلوں کا امتیاز جاتا رہتا ہے، قوموں کا جنون کافور ہونے لگتا ہے ۔ اللہ اللہ اب یہ وقت، رازونیازِ عبد ومعبود کا ہے۔

راز ونیازِ عبدومعبود میںکہیںکوئی تار یا بے تار جیبی فون کی ضرورت نہیں، یہاں زبان کی کوئی قید نہیں۔رابطے کے لیے کسی درمیان دار کی حاجت نہیں۔ یہ صرف دل کے عقیدے اور روح کے جذبے سے پکارنے اور سننے کا عمل ہے۔ یہ ملاقات ہے۔ دنیا و آخرت کی سب سے افضل ملاقات ۔ عبدومعبود کے درمیان ، خالق ومخلوق کے مابین۔ نہ وائر نہ وائر لیس، نہ فون نہ موبائل۔ بس ایمان کا ذریعہ ہی سب سے موثر ہے۔ اس عمل میں ملک اکٹھے ہیں۔قومیں مربوط ۔نسلیں اور زبانیںاپنے فرق سے بے نیاز ۔گورے کی کالے پر کوئی برتری نہیں، بادشاہ کا لباس ، فقیر کے لباس سے مختلف نہیں۔ محمود کو ایاز پر کوئی سبقت نہیں۔ انسانی اخوت اور نسلی مساوات اپنی اصلی صورت میں موجزن ہے ۔ یہ اسلام کی برکت ہے، یہ فریضۂ حج کی ادائیگی ہے۔ لبّیک، اللّٰھم لبّیک،لبّیک لاشریک لک لبّیک!!

اللہ کی عبادت کے لیے بنایا جانے والا یہ پہلا گھر اپنے عابدوں سے دور کیوں ہوگیا؟ عشق کی آنکھوں سے بہتے آنسو ، خشک کیوں ہوگئے؟محبت کے شعلوں سے اُٹھتی آہیں سرد کیوں پڑ گئیں؟دل سے نکلتی صدائیں سکوت کے ویرانوں میں مدہم کیوںپڑرہی ہیں؟کیا مقدس ندائیں گلوں میں پھنسی رہیں گی؟ کیا حج کا ترانہ زبانوں پر بے اظہار مچلتا رہے گا؟ہزاروں سال سے جاری راز و نیاز ِعبدو معبود کا الٰہی مقام اب بل گیٹس کی مرضی سے کھلے گا۔ اب مسلمانوں کی عبادتوں پر مغرب کے بدمعاشوں کے ضوابط کی پہرے داری ہوگی۔ مغربی آقا فرمان جاری کرتے ہیں کہ کورونا وبا ہے، چنانچہ آبِ زم زم اب انسان نہیں روبوٹ بانٹیں گے۔ تب جدیدیت کے تقاضے فتووں میں ڈھلنے لگتے ہیں۔ خطبوں میں گونجتے ہیں۔ اماموں کی منطق میں گویائی پاتے ہیں۔ یہاں فرقے فرق پیدا نہیں کرتے۔ بے دماغی طعنہ نہیں بنتی۔ شاہ دولہ کے چوہوں کی کوئی پھبتی سنائی نہیں دیتی۔ ایک وائرس کا راستا کسی سپر پاؤر کا ایٹمی بھی پروگرام روک نہیں پاتا۔چند لوگ رات کی تاریکیوں میں چمگاڈروں کے جاگنے کے وقت نئی دنیا کے نظام الاوقات طے کرتے ہیں، معبود کو پکارنے کی اجازت دینے نہ دینے کا فیصلہ کرتے ہیں۔ مگر مسلم ملکوں کے حکمران کسی تحقیق کا روگ نہیں پالتے۔ اپنا کوئی ورلڈ ویو نہیں بناتے۔ نئی دنیا میں اپنے مقام کا تعین کرنے کے لیے اپنی کوئی دنیا نہیں بناتے۔ اپنی زندگی کا کوئی ثبوت نہیں دیتے۔ ان کی دولت اچھے محلوں ، بڑی گاڑیوں اور اللوں تللوں کے لیے ہیں۔ کسی تحقیق کے لیے نہیں۔ اپنے ارادے کو آزاد بنانے کے لیے نہیں۔ اپنی دنیا آپ پیدا کرنے کے لیے نہیں۔ عیاشیوں کے لیے اپنی زندگی سے دستبردار ہونے والے مسلم حکمرانوں کایہ جتھہ کردار میں کسی بیمار کے منہ سے نکلنے والی قے سے بدتر ہوچکا۔ ان کامتعفن وجود مسلمانوں کے لیے خطرہ بن گیا۔ آج کا خطبۂ حج ان سے نجات کا اعلان ہونا چاہئے اور کچھ نہیں!!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ وجود هفته 23 نومبر 2024
بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ

روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن وجود جمعه 22 نومبر 2024
روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن

بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون وجود جمعه 22 نومبر 2024
بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون

ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟ وجود جمعه 22 نومبر 2024
ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر