... loading ...
ایک تحقیق سے علم ہوا ہے کہ کووڈ 19 سے بچوں اور نوجوانوں میں بہت زیادہ بیمار ہونے اور موت کا شکار ہونے کی شرح کم ہوتی ہے ۔بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق برطانیہ کی لیور پول یونیورسٹی اور لندن کالج یونیورسٹی کی نئی تحقیق سے پتہ چلا کہ کووڈ 19 سے بچوں اور نوجوانوں میں بہت زیادہ بیمار ہونے اور موت کا خطرہ نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے ۔یہ اس حوالے سے اب تک کی سب سے جامع اور بڑی تحقیق تھی جس میں عوامی طبی ڈیٹا کا منظم انداز سے تجزیہ کرکے یہ نتیجہ نکالا گیا۔تحقیق میں کہا گیا کہ ایسے بچوں اور نوجوانوں میں کووڈ کی سنگین شدت کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے جو پہلے سے کسی بیماری سے متاثر ہوں، تاہم مجموعی طور پر یہ خطرہ بہت کم ہوتا ہے ۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کووڈ کی وبا کے ایک سال کے دوران (فروری 2021 کے آخر تک)برطانیہ میں 18 سال سے کم عمر 251 افراد اس بیماری کے نتیجے میں ہلاک ہوئے ۔ماہرین نے یہ تعین کرنے کی کوشش کی کہ اس عمر کے گروپ میں خطرات بڑھانے والے عناصر کون سے ہوتے اور دریافت کیا کہ اس عمر کے گروپ میں 50 ہزار میں سے صرف ایک میں کووڈ کے باعث آئی سی یو میں داخلے کا امکان ہوتا ہے ۔کووڈ سے بچوں میں ورم کے ایک سینڈروم پی آئی ایم ایس ٹی ایس کا الگ سے جائزہ لینے پر محققین نے دریافت کیا کہ 309 بچوں کو اس عارضے کے باعث آئی سی یو میں داخل کیا گیا اور یہ خطرہ ہر 38 ہزار 911 میں سے ایک کو ہوتا ہے ۔ماہرین نے بتایا کہ نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ بچوں اور نوجوانوں میں کووڈ کی سنگین شدت اور موت کا خطرہ بہت کم ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس عمر کے گروپ میں وہ افراد زیادہ خطرے کی زد میں ہوتے ہیں جن کو موسم سرما کے کسی وائرس یا دیگر بیماریوں کے بہت زیادہ خطرے کا بھی سامنا ہوتا ہے ، مختلف بیماریوں اور معذوریوں کے شکار بچوں اور نوجوانوں میں یہ مرض خطرناک ہوسکتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ نتائج بہت اہم ہیں اور اس سے بچوں اور نوجوانوں میں ویکسنیشن کے حوالے سے فیصلے کرنے میں نہ صرف برطانیہ بلکہ بین الاقوامی سطح پر رہنمائی مل سکے گی۔
وزیرِ اعظم نے ملک میں آئندہ کسی بھی قسم کے انتشار و فساد کی کوشش کو روکنے کیلئے وفاقی انسداد فسادات ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان کی صورتحال پر اعلی سطح اجلاس ہوا۔ جس میں انہوں نے نے گزشتہ دنوں اسلام آباد میں انتشار و فساد پھی...
پی ٹی آئی کے اسلام آباد دھرنے میں بڑی تعداد میں ہلاکتوں کے دعوے کے بعد ترجمان نے 12 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان وقاص اکرم شیخ نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے احتجاجوں کی تاریخ میں اس قس...
اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے دعوی کیا ہے کہ ان پر آئی جی اسلام آباد اور وفاقی حکومت نے قاتلانہ حملہ کیا ہے۔عدالت میں کیس کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ ہم پر بوگس کیسز بنائے گئے ہیں۔ ہم پر موٹر سائیکل چوری کے کیسز بھی بن...
تحریک انصاف پر ممکنہ پابندی پرن لیگ،اتحادی پیپلزپارٹی کی سینئر قیادت میں اختلاف رائے ، ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پرپابندی پرمسلم لیگ ن کی سینئرقیادت مخالف، بعض وفاقی وزرا حامی ہے ، ن لیگ کے تین سینئررہنماوں نے قیادت کو پی ٹی آئی پر پابندی نہ لگانے کامشورہ دیا، مختلف رہنماوں کی رائ...
جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ڈی چوک بہت غلط ہوا مگر پی ٹی آئی کو بھی اپنے طرز عمل پر غور کرنا ہوگا۔رحیم یار خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم قوم کو درست رخ دے سکیں، جلسے ، احتجاج کو اپنے اور ...
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد پر لشکر کشی کرنے والے شرپسند ٹولے کے خلاف فوری قانونی چارہ جوئی کی جائے،استغاثہ کے نظام میں مزید بہتری لائی جائے،ملک کو معاشی نقصان کے ذمہ دار انتشاری ٹولہ اور اس کے کرتا دھرتا ہیں، انتشاری ٹولے میں شرپسند عناصر کی فوری شناخت کرکے انکو ...
پی ٹی آئی رہنماؤں کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی درخواست منظور نہ ہوئی۔پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے جیل حکام سے رابطہ کیا تاہم انہیں ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔ ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے بھی بانی پی ٹی آئی سے فوری ملاق...
تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پشتون خوا میپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاؤن کی عدالتی انکوائری کا مطالبہ کردیا۔محمود خان اچکزئی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد کے الزام میں وزیراعظم، وزیر داخلہ ،آئی جی اسلام آباد کے خل...
اسلام آباد میں احتجاج پر بانی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں اور ہزاروں کارکنان کے خلاف اسلام آباد میں دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت 8 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں احتجاج کرنے پر بانی پی ٹی آئی، قیادت اور کارکنان کے خلاف انسداد دہشت گردی، اسمبلی ایکٹ،...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 24نومبر کے احتجاج کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے ایف سیون کے تاجروں کی تنظیم کے صدر کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کی جان...
پاکستان میں جولائی تا اکتوبر کے دوران 1 ارب 9 کروڑ ڈالرز کی مجموعی بیرونی سرمایہ کاری آئی ہے ۔ وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آوٹ لک کی رپورٹ جاری کردی ۔ تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ اکتوبر میں ترسیلات زرمیں سالانہ 23 اعشاریہ 9 فیصد کا ریکارڈ اضافہ سامنے آیا ہے ۔ وزارت خز...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے اسلام آباد میں لشکر سے نمٹنے کے لیے بھرپور تعاون فراہم کیا، سیکورٹی اداروں نے بہت اچھی حکمت عملی سے دھرنے کا خاتمہ کیا اور عوام کو سکون میسر ہوا، یہ فسادی اور ترقی کے مستقل دشمن ہیں، آج کے بعد ان کو مزید موقع نہیں دیا جائے گا۔وفاقی ...