... loading ...
انٹرنیٹ اور فلموں کے خوف ناک تخیلاتی کردار جوکر ، جیپرز کریپرز یا سلنڈر مین انسانی نفسیات پر اثر انداز ہو کر جرائم کی پْرتشدد اور لرزہ خیز وارداتوں پر اکسانے کا سبب بن رہے ہیں۔جب تخیل اور حقیقت کے درمیان فرق ختم ہو جائے ، تو پھر ایسا ہی ہوتا ہے ، 2014ء میں امریکی ریاست وسکونسن میں اسکول کے بچوں کے ہاتھوں ہونے والی حیرت انگیز و ہولناک واردات نے سننے والوں پر لرزہ طاری کر دیا۔ دو 12 سالہ طالبات اینیسہ ویئر اور مورگن گیزیر نے چھپن چھپائی کھیلنے کے دوران اپنی ساتھی طالبہ پر 5 انچ لمبے تیز دھار آلے سے 19 بار حملے کیے ۔تفتیشی بیان میں انہوں نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے ایسا لیجنڈری کردار سلنڈر مین کو خوش کرنے کے لیے کیا، جس کے بارے میں انہیں ایک ویب سائٹ کے ذریعے پتہ چلا۔2014ء میں لاس ویگس میں اسی کردار سے متاثر ہو کر تشدد کا ایک اور افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جب ایک شادی شدہ جوڑے جیراڈ اور امینڈا ملر نے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور پھر خود کو بھی گولی مار لی۔محلے داروں کا کہنا تھا کہ شوہر اکثر سلنڈر مین اور بیوی ہیلری کوئن کے بھیس میں پھرا کرتے تھے ۔2012ء میں کولاراڈو میں جیمز ہومز نے رات گئے فلم دی ڈارک نائٹ رائزز کے شو کے دوران تھیٹر میں گھس کر لوگوں پر فائر کھول دیا اور 12 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ ہومز نے اپنے بال نارنجی رنگے ہوئے تھے اور خود کو نامور کردار جوکر تصور کرتے ہوئے بات چیت کر رہا تھا۔2019ء میں 27 سالہ آسٹریلوی خاتون جیسیکا کیمیلیری نے 100 بار چاقو کے وار کر کے سفاکی سے اپنی والدہ کا قتل کیا، پھر سر کاٹ کر اسے گھر کے سامنے فٹ پاتھ پر چھوڑ دیا۔خاتون کی فیس بک پوسٹس سے انکشاف ہوا کہ وہ فلم جیپرز کریپرز سے بے حد متاثر تھیں۔
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3خواتین اور بچے سمیت 38 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملے میں 29 زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کے تناظر میں بنے نئے قانون کی خلاف ورزی میں احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کی ہدایت کردی اور ہدایت دی کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ ہوا ہے ، ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے ، اس وقت لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لئے ہم نے حکمتِ...
وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے غیر رجسٹرڈ امیر افراد بشمول نان فائلرز اور نیل فائلرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایک انفورسمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشن کی سطح پر انفورسمنٹ پلان پر عمل درآمد کے لیے اپنا ہوم ورک ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا کرا کر دم لیں گے ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کے لیے تحریک انصاف کا نعرہ’ ا...
دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کو احتجاج کے تمام امور پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پنجاب سے قافلوں کے لیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا مانیٹرنگ یونٹ قیادت کو تمام قافلوں کی تفصیلات فراہم...
ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔جڑواں شہروں کیلئے 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے 6، 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے ۔کمیٹی میں اسلام آباد سے عامر مغل، شیر افضل مروت، شعیب ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں دس دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ایف آئی اے پر...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے شہر قائد میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا دورہ کیا اور دوست ممالک کی فعال شرکت کو سراہا ہے ۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کراچی کے ایکسپو سینٹر میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 ...
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی جس کے تحت کسی بھی قسم کے مذہبی، سیاسی اجتماع پر پابندی ہوگی جب کہ پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو شہر میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے ۔تفصیلات کے مطابق دفعہ 144 کے تحت اسلام آباد میں 5 یا 5 سے زائد...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے علی امین اور بیرسٹر گوہر کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کی اجازت دے دی ہے ۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے طویل ملاقات ہوئی، 24نومبر بہت اہم دن ہے ، عمران خان نے کہا کہ ...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملکی سیکیورٹی میں رکاوٹ بننے اور فوج کو کام سے روکنے والوں کو نتائج بھگتنا ہوں گے ۔وزیراعظم کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے ، کوئی یونیفارم میں ...