... loading ...
وفاق اور سندھ کے دو ادارے آمنے سامنے آگئے ، وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے سندھ پولیس کے افسر پر مبینہ ٹیکس چور اور منی لانڈرنگ میں ملوث شخص کی پشت پناہی کا الزام لگاتے ہوئے وزیراعلی سندھ کو بھی خط لکھ دیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) کی رپورٹ پر گریڈ 22 کے افسر ڈائریکٹر جنرل کسٹمز انٹیلی جنس پر فیروزآباد میں تھانے میں مبینہ طور پر ٹیکس فراڈ اورمنی لانڈرنگ میں ملوث شخص کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔مقدمے کے اندراج کے بعد کسٹمز حکام مشیر خزانہ شوکت ترین کے پاس پہنچے اور مسئلہ بیان کیا جس پر شوکت ترین نے ناراضی بھرا خط وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو لکھ دیا ہے اور سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ایس پی جمشید ٹاؤن فاروق بجارانی کو اس مقدمے کیمدعی کا ساز باز ٹہراتے ہوئے یہ کیس سندھ پولیس کے خود احتسابی یونٹ کو بھیجنے کا مطالبہ بھی کردیا ہے ۔اس صورتحال میں وفاق اور صوبہ سندھ کے درمیان ایک نیا ممکنہ تنازع جنم لے سکتا ہے اور اس ممکنہ تنازع کی وجہ پاکستان کسٹمز اور سندھ پولیس ہیں۔مشیر خزانہ شوکت ترین کے خط کی کاپی منظر عام پر آگئی جس کے مطابق فیروزآباد پولیس نے موجودہ ڈی جی کسٹمز انٹیلی جنس کیخلاف مقدمہ درج کیا ہے ، یہ مقدمہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ کے حکم پر درج کیا گیا ہے ۔ مقدمے میں اقدام قتل، زخمی کرنے اور سازش سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔خط کے مطابق رواں سال اپریل میں ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کا مقدمہ زبیر اسٹیلز کراچی کے خلاف درج کیا گیا، یہ مقدمہ تقریباً ڈھائی کروڑ ٹیکس چوری اور چار لاکھ 39 ہزار ڈالر سے زائد کی منی لانڈرنگ پر کیا گیا، مقدمے کے اندراج کے بعد کمپنی ڈائریکٹر زبیر گھی والا کی گرفتاری کے لیے فیروزآباد میں کارروائی کی گئی۔ذرائع کے مطابق اس دوران مبینہ طور پر اہلکاروں کی جانب سے فائرنگ ہوئی اور فائرنگ سے زبیر گھی والا کا ڈرائیور پاؤں میں گولی لگنے سے زخمی بھی ہوا۔خط کے مطابق زبیر گھی والا کو گرفتار کیا گیا جس نے 9 اپریل کو کسٹمز کورٹ سے ضمانت کرالی، ضمانت کے بعد زبیر گھی والا نے کسٹمز اہلکاروں کے خلاف مقدمے کے لیے عدالت سے رجوع کیا۔شوکت ترین کے خط کے مطابق زبیر گھی والا نے درخواست دی کہ اسے جان سے مارنے کے لیے فائرنگ کی گئی اور کسٹمز اہلکاروں نے رشوت طلب کی، نہ دینے پر مقدمہ کر دیا گیا۔ ایڈیشنل سیشن عدالت نے درخواست پر ایس ایچ او سے رپورٹ مانگی جو کسٹمز کے حق میں آئی، رپورٹ مخالفت میں آنے پر زبیر گھی والا نے فیصلے سے پہلے ہی مقدمے کی درخواست واپس لے لی۔خط میں لکھا گیا کہ اگلے روز زبیر گھی والا نے سیشن کورٹ میں دوبارہ مقدمے کی درخواست ایس پی جمشید ٹاؤن فاروق بجارانی کی بے بنیاد رپورٹ کے ہمراہ دی، ایس پی نے اپنے ہی ایس ایچ او کی مخالفت میں رپورٹ جمع کرائی، رپورٹ کی بنیاد پر کسٹمز انٹیلی جنس کو سنے بغیر پہلی ہی پیشی پر مقدمے کے اندراج کا حکم دے دیا گیا۔خط میں لکھا گیا کہ بے بنیاد، جانبدار، حقیقت سے عاری اور گمراہ کن پولیس رپورٹ پر ڈی جی کسٹمز انٹیلی جنس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، مقدمہ ٹیکس چور اور دھوکے باز شخص کی ایس پی سے گٹھ جوڑ کے باعث درج ہوا، ایس پی جمشید ٹاؤن نے جلد بازی اور بغیر سوچے سمجھے 22 گریڈ کے افسر کو نامزد کردیا، یہ تمام کام بغیر کسی تصدیق کے کیا گیا۔شوکت ترین نے لکھا کہ اس سے فراڈ عناصر کے غیر قانونی ذرائع سے حاصل رقم اور اختیارات کے استعمال کا اندازہ ہوتا ہے کہ کیسے ریاست کے اندر ایک ادارہ دوسرے کے خلاف استعمال ہوتا ہے ۔شوکت ترین نے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کے خلاف اعلیٰ سطح پر سخت ایکشن درکار ہے جو اس لیے بھی ضروری ہے کہ ایف بی آر کے فیلڈ فارمیشن یونٹ اپنا کام احسن طریقے سے کرسکیں، اس کیس کو سندھ پولیس کے خود احتسابی یونٹ کو بھی بھیجا جاسکتا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق خط پر سندھ پولیس کے سینئر حکام سے رابطہ کیا گیاتو نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر حکام نے خبر کی تصدیق کردی، ذرائع بتاتے ہیں کہ سندھ حکومت کی جانب سے خط پر کوئی ایکشن تاحال سامنے نہیں آیا ہے ۔
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا پر ملنے پر مزید ردعمل دیا ہے کہ نام نہاد ’بند لفافے ‘ کو حکومت اور تحقیقاتی ادارے کھولیں، اس میں کیا لکھا ہے عوام کو بتائیں تا کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے ۔واضح رہے کہ 17ج...
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اگر آپ نہیں سمجھتے تو کل آپ کا گریبان اور ہمارا ہاتھ ہو گا،یہ ملک کسی کی جاگیر نہیں، ملک بناتے وقت اسلام کے نام پر لوگوں نے قربانیاں دیں،یہ ہمارا ملک ہے اور اس میں امن چاہتے ہیں، ہم آج تک آپ سے نرم لہجے اور دلیل سے ب...
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انڈیا،بنگلہ دیش سرحد پر ہفتے کی صبح دونوں ممالک کے کسانوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور اس کے بعد جھڑپ ہوئی تاہم پیراملٹری فورس نے بتایا کہ صورت حال پر قابو پالیا گیا ہے ۔دونوں ممالک کے کسانوں کے درمیان جھڑپ سرحد کے اسی مقام پر ہوئی ہے جہاں ...
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومت کے مذاکرات کی مخالفت کردی اور ساتھ ہی انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے قومی حکومت قائم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے پی ٹی آئی کو حکومت کے ساتھ ...
سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ دو دو تین تین متوازی سطحوں پر مذاکرات نہیں ہوا کرتے ، پی ٹی آئی ’بیک ڈور‘اور’فرنٹ ڈور‘میں سے کسی ایک کا انتخاب کرلے ، اگر وہ اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات اور مبینہ مذاکرات سے مطمئن ہے تو اپنی کمیٹی کو آگاہ کرد...
مغربی افریقہ کے راستے غیر قانونی طور پر اسپین جانے والے کشتی حادثے کا شکار ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں 50افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 44پاکستانی بھی شامل ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تارکین وطن کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم واکنگ بارڈرز نے کہا کہ مغربی افریقہ سے کشتی کے ذریعے اسپ...
پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے ساتھ ہونے والی تیسری ملاقات میں اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ تحریری شکل میں پیش کردیا جس میں پی ٹی آئی نے 2الگ الگ انکوائری کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سہولت کاری میں حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکرات...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کو خوش آئند قرار دیا ہے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر غیر رسمی گفتگو ک...
سیکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے درمیان ملاقات خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی معاملات کے تناظر میں ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی نے سیاسی معاملات پر گفتگو کی کوشش کی جس پر انہیں سیاست دانوں سے بات کرنے کا مش...
سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس حسن رضوی نے ریمارکس دیے ہیں کہ عدالت دیکھنا چاہتی ہے کہ ٹرائل میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔وزارت دفاع ک...
ڈی آئی خان : پارا چنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ ہوئی، سکیورٹی اہل کاروں نے جوابی فائرنگ میں 6دہشت گردوں کو مارڈالا جب ایک جوان شہید اور چار زخمی ہوگئے، قافلہ واپس ٹل روانہ ہوگیا۔ لوئر کرم بگن میں پاراچنار جانے والے گاڑیوں پر ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ پیش ...
احتساب عدالت نے 190 ملین پائونڈز کیس کا فیصلہ سنا دیا، جس میں عمران خان کو 14 اور بشری بی بی کو 7 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنا دی گئی۔اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190ملین پائونڈز کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے ...