... loading ...
مقبوضہ جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی نے بھارتی وزیراعظم کی زیر صدارت منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس(اے پی سی)میں نریندر مودی کو کھری کھری سنا دیں،محبوبہ مفتی نے کہا کہ آپ نے کشمیر میں غیرقانونی اور غیرآئینی اقدامات کیے ، ہم آپ کے تمام اقدامات کے خلاف جدوجہد کریں گے ، مقبوضہ کشمیر کو اصل صورت میں بحال کیا جائے ، خطے میں قیام امن کے لیے بھارت کو پاکستان سے مذاکرات کرنا ہوں گے ، اگر آپ سرحدوں پر سیزفائر کراسکتے ہیں تو پھر پاکستان سے بات چیت کیوں نہیں کرسکتے ہیں؟ ۔عالمی اور بھارتی میڈیا کے مطابق محبوبہ مفتی نے اے پی سی میں کہا کہ کشمیر کے لوگ مصیبت میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو کشمیریوں کو ان کا حق دینا ہوگا۔بھارتی وزیراعظم کو اے پی سی میں مخاطب کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ آپ نے کشمیر میں غیرقانونی اور غیرآئینی اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے اپنے عزائم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے تمام اقدامات کے خلاف جدوجہد کریں گے ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق محبوبہ مفتی نے اپنے سابقہ موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے پاکستان سے بات کرکے سیزفائرکرایا،اچھی بات ہے تاہم انہوں نے استفار کیا کہ اگر آپ سرحدوں پر سیزفائر کراسکتے ہیں تو پھر پاکستان سے بات چیت کیوں نہیں کرسکتے ہیں؟سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ خطے میں قیام امن کے لیے بھارت کو پاکستان سے مذاکرات کرنا ہوں گے ۔ انہوں نے مقبوضہ وادی کشمیر کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیے سانس لینا بھی مشکل ہوگیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی کشمیری سانس لیتا ہے تو اسے گرفتار کر لیا جاتا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محبوبہ مفتی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبات کیے کہ مقبوضہ کشمیر کو اصل صورت میں بحال کیا جائے ، کشمیری عوام کے لیے روزگار کی سہولیات بہتر کی جائیں اور پاکستان سے مذاکرات کے ذریعے کاروبار بحال کیا جائے ۔
مغربی افریقہ کے راستے غیر قانونی طور پر اسپین جانے والے کشتی حادثے کا شکار ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں 50افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 44پاکستانی بھی شامل ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تارکین وطن کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم واکنگ بارڈرز نے کہا کہ مغربی افریقہ سے کشتی کے ذریعے اسپ...
پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے ساتھ ہونے والی تیسری ملاقات میں اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ تحریری شکل میں پیش کردیا جس میں پی ٹی آئی نے 2الگ الگ انکوائری کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سہولت کاری میں حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکرات...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کو خوش آئند قرار دیا ہے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر غیر رسمی گفتگو ک...
سیکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے درمیان ملاقات خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی معاملات کے تناظر میں ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی نے سیاسی معاملات پر گفتگو کی کوشش کی جس پر انہیں سیاست دانوں سے بات کرنے کا مش...
سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس حسن رضوی نے ریمارکس دیے ہیں کہ عدالت دیکھنا چاہتی ہے کہ ٹرائل میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔وزارت دفاع ک...
ڈی آئی خان : پارا چنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ ہوئی، سکیورٹی اہل کاروں نے جوابی فائرنگ میں 6دہشت گردوں کو مارڈالا جب ایک جوان شہید اور چار زخمی ہوگئے، قافلہ واپس ٹل روانہ ہوگیا۔ لوئر کرم بگن میں پاراچنار جانے والے گاڑیوں پر ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ پیش ...
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دینے کا بیان منافقت کی کلاسیکل مثال ہے، ایک سینئر بھارتی فوجی افسر پاکستان میں دہشت گردی کرتے ہوئے پکڑا گیا بھارتی جنرل نے اس بات کو مکمل نظر انداز کردیا۔اپنے بیان میں کہا ہے کہ آئی ایس پی آر نے کہ...
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے کیسز کی سماعت سے متعلق کیس میں جسٹس جمال خان مندوخیل نے استفسار کیا ہے کہ فوجی عدالت میں دہشت گردوں کے ٹرائل کے لیے آئین میں ترمیم کیوں کرنا پڑی؟گٹھ جوڑ اور آرمی ایکٹ ہوتے ہوئے بھی ملٹری ٹرائل کیوں نہیں ہوا؟فوجی عدالتوں میں سویلینز کے کیسز سے متعلق مقد...
وزارت توانائی نے کے الیکٹرک صارفین سے 8 مختلف قسم کے ٹیکسز وصول کیے جانے کا اعتراف کر لیا۔کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی بلوں پر وصول کیے جانے والے ٹیکسز کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں جس میں انکشاف ہوا کہ صارفین سے 4 مختلف قسم کے جی ایس ٹی وصول کیے جاتے ہیں۔دستاویز کے مطا...
وزیراعلیٰ کا احتجاج کام کرگیا،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مراد علی شاہ کو فنڈز کے اجرا کی یقین دہانی کرادی۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی جس میں فنڈز کے اجرا پر گفتگو کی گئی۔مراد علی شاہ کے ہمراہ نوید قمر، وزیر منصوبہ بندی سندھ، چیف سیکرٹری سندھ ...
شہریوں کو ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں سے الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل کرنے کے لیے حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا۔وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ عوام کے لیے بجلی کی قیمت کم کرنے اور ایندھن والی گاڑیوں کے مقابلے میں الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل ...
سندھ ہائی کورٹ نے ایم ڈی اے اور کے ڈی اے کے مرحوم ملازم کے واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف درخواست پر ڈی جی کے ڈی اے کی عدم پیشی پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔عدالت کا ڈی جی کے ڈی اے کو پچیس ہزار کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔عدالت کا ایس ایس پی شرقی کو وارنٹ کی تعمی...