... loading ...
وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال میں ملکی اقتصادی نمو کی شرح 5فیصد رہنے کی توقع ہے ، ن لیگ نے غلط معاشی فیصلے کیے جس سے ان کے دور میں معیشت کو بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑا، ہمارا مقصد ٹیکس لگانانہیں بلکہ ٹیکسوں کے دائرہ کار کو وسعت دینا ہے ۔ اسلام آباد میں وفاقی وزاراء ، حماد اظہراور خسروبختیار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ سابقہ دور میں قرضے لے کر ملکی معیشت کوبہتر دکھانے کی کوشش کی گئی ۔ ن لیگ کے دور میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کو مصنوعی طریقے سے مستحکم رکھا گیا ن لیگ والے جانتے ہیں اسحاق ڈار نے ملکی معیشت کے ساتھ کیا حشر کیا۔ ن لیگ کے غلط فیصلے سے ملکی معیشت کو20 ا رب ڈالر کا نقصان ہوا جس کا خمیازہ پی ٹی آئی حکومت کو بھگتنا پڑا ۔ مجبوراً ہماری حکومت کومالی مدد کیلئے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا ۔ آئی ایم ایف کے پاس جانے سے اضافی ٹیرف لگانے پڑے ۔ کووڈ کے باوجود حکومت نے ملکی معیشت کو سنبھالا اور اب شرح نمو 4فیصد پر لے آئی ہے ۔ انشاء اللہ اگلے سال 5 فیصد اور اس سے اگلے سال 6 فیصد ہوگی ۔ وزیر خزانہ نے کہاکہ موجودہ حکومت مثبت سوچ رکھتی ہے ۔ہم نے قلیل اور طویل المدتی منصوبے بنائے ہیں۔ ہم انشاء اللہ اپنے ٹیکس ہر سال 20 فیصد بڑھائیں گے ۔ اگلے دو سال میں ریونیو 7ٹریلین سے بھی اوپر لے جائیں گے ۔ ہم ٹیکس نہیں لگائیں گے بلکہ ٹیکس بیس بڑھائیں گے اس کیلئے ٹیکنالوجی استعمال کریں گے ۔ ایف بی آر کی حراسمنٹ ختم کریں گے اب کوئی ایف بی آر والا حراساں نہیں کرسکے گا۔ پی ایس ڈی پی کو 38فیصد بڑھائیں گے ۔ ہم مراعات دیں گے بجٹ میں زراعت برآمدات انڈسٹری کو مراعات دیں گے ۔ اسحاق ڈار نے کہاکہ ہم 30 یونٹس کو دو سال میں پرائیویٹائز کر دیں گے مگر ایک بھی نہ کیا اور نقصانات بڑھ گئے ۔ اب ہم وہ کرکے دکھائیں گے ہم ری اسٹرکچرنگ اور پرائیویٹائزیشن کا عمل شروع کریں گے ۔ ہم نے غریب طبقے کواوپر اٹھانا ہے ۔4 سے 6 ملین لوگوں کو گھردینا ہے ہم لوگوں کو کاروبار کیلئے پیسے دیں گے ہیلتھ کارڈ دیں گے ، نوجوانوں کو ٹیکنیکل ٹریننگ دیں گے ۔ مدینہ کی ریاست میں لوگوں کیلئے فلاح اور انصاف تھا۔ ہم انشاء اللہ ضرور لوگوں کو دیں گے ۔ 2022-23ء میں نہ صرف گروتھ زیادہ ہوگی بلکہ اس میں غریبوں کو حصہ دار بنایا جائے گا۔ جبکہ حماد اطہر نے کہاکہ ن لیگ کی معاشی ٹیم ملک کو دیوالیہ کی حد تک لے آئی تھی ن لیگ کے آخری 17 ماہ میں زرمبادلہ کے ذخائر نصف کم کردئیے گئے ۔ ن لیگ کی حکومت کے اختتام پر ہمیں ہر سال عالمی اداروں کو 10 ارب ڈالر واپس کرنے پڑے ۔ موجودہ حکومت کی بہتر معاشی پالیسیوں کی وجہ سے آج ملکی شرح نمو 4 فیصد ہے زرمبادلہ کے ذخائر بلند ترین سطح پر ہیں۔ اب کرنٹ اکائونٹ خسارہ سرپلس ہے بڑی صنعتوں کی پیداوار 9فیصد ہے انشاء اللہ جلد 14 فیصد تک بڑھ جائے گی۔ برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے ۔ ریونیو سے اپنے تمام اہداف حاصل کررہے ہیں مہنگائی کا پوری دنیا کو سامنا ہے ہم مہنگائی کا مقابلہ کررہے ہیں۔ اقتصادی ترقی کو دیکھ کر اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے انہیں معیشت ترقی ہضم نہیںہورہی ۔ ن لیگ سمجھتی تھی جس طرح ملکی معیشت کو تباہ کیا گیا آئندہ آنے والی حکومت اس تباہی میںبہہ جائے گی ۔ الحمد اللہ اللہ تعالیٰ نے ہمارا ساتھ دیا بہتر معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت کو مستحکم کیا ہے ۔ موجودہ دور میں زرمبادلہ کے ذخائر 2016 کے بعد بلند ترین سطح پر ہیں ملکی معیشت کا پہیہ چل رہا ہے روزگار کے مواقع بڑھ رہے ہیں۔ میڈیا کے سوالوں کاجواب دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہاکہ خسارے میں چلنے والے بڑے اداروں کی نجکاری کرکے دکھائیں گے ۔ ہمارا مقصد نچلے طبقے کو سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ ایک فلاحی ریاست قائم ہوسکے ۔ ہمارا ہدف ہے کہ ٹیکس ریونیو کو ہر سال 20 فیصد بڑھائیں۔ آئی ایم ایف پر واضح کردیا کہ غریبوں پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے ۔غربت میں کمی کیلئے غریب اور مستحق افراد کو براہ راست مالی معاونت فراہم کریں گے ۔
سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ قوم اپنی توجہ 24 نومبر کے احتجاج پر رکھے۔سعودی عرب ہر مشکل مرحلے میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔عمران خان نے اڈیالہ جیل سے جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ، آئین ک...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دیرپاامن واستحکام کے لئے فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر امن دشمنوں کا پیچھا کرے گی، پاک فوج ...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ بھائی بن کرمدد کی، سعودی عرب سے متعلق بشریٰ بی بی کا بیان پاکستان کے ساتھ دشمنی ہے ، سعودی عرب کے خلاف زہر اگلا جائے تو ہمارا بھائی کیا کہے گا؟، ان کو اندازہ نہیں اس بیان سے پاکستان کا خدانخوستہ کتنا نقصان ہوگا۔وزیراعظم نے تونس...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان بڑھنے لگا۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اگلے 24گھنٹے میں میگا ایونٹ کے شیڈول کا اعلان مشکل ہے تاہم اسٹیک ہولڈرز نے لچک دکھائی تو پھر 1، 2 روز میں شیڈول منظر عام پرآسکتا ہے ۔دورہ پاکستان سے بھارتی ا...
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3خواتین اور بچے سمیت 38 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملے میں 29 زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کے تناظر میں بنے نئے قانون کی خلاف ورزی میں احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کی ہدایت کردی اور ہدایت دی کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ ہوا ہے ، ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے ، اس وقت لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لئے ہم نے حکمتِ...
وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے غیر رجسٹرڈ امیر افراد بشمول نان فائلرز اور نیل فائلرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایک انفورسمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشن کی سطح پر انفورسمنٹ پلان پر عمل درآمد کے لیے اپنا ہوم ورک ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا کرا کر دم لیں گے ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کے لیے تحریک انصاف کا نعرہ’ ا...
دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کو احتجاج کے تمام امور پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پنجاب سے قافلوں کے لیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا مانیٹرنگ یونٹ قیادت کو تمام قافلوں کی تفصیلات فراہم...
ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔جڑواں شہروں کیلئے 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے 6، 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے ۔کمیٹی میں اسلام آباد سے عامر مغل، شیر افضل مروت، شعیب ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں دس دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ایف آئی اے پر...