وجود

... loading ...

وجود

معلومات ہی معلومات

جمعه 21 مئی 2021 معلومات ہی معلومات

دوستو، ہماری کوشش ہوتی ہے کہ مہینے میں ایک آدھ بار آپ کو معلومات سے بھرپور ایسا کالم دینے کی کوشش کریں جس میں ایسی باتیں شامل ہوں جو آپ نے اس سے پہلے کبھی سنی ہو نہ پڑھی ہو۔۔ آپ اگر بہت زیادہ مطالعہ کی عادت رکھتے ہوں تو شاید ایک آدھ چیز آپ نے کہیں پڑھی بھی ہو۔۔ لیکن الحمدللہ ہمیں سوفیصد امید ہے کہ ہماری قوم کو قطعی طور پر مطالعے کی عادت نہیں، اس لیے زیادہ امکانات یہی ہیں کہ آپ کے لیے یہ باتیں نئی ہوں گی۔۔
چلیں تو پھر معلوماتی خبروں کاآغاز کرتے ہیں۔۔ 1965ء میں ایک جاپانی مارکیٹنگ مہم کے نتیجے میں یہ خیال راسخ ہوا کہ بیماریوں سے بچنے اور صحت مند رہنے کے لیے روزانہ 10ہزار قدم چلنا چاہیے۔ تب سے دنیا اس بات پر متفق چلی آ رہی تھی مگر اب برطانوی ماہرین نے اسے غلط قرار دے ڈالا ہے۔ ہارورڈ میڈیکل ا سکول کے ماہرین نے اپنی ایک تحقیق کے نتائج میں بتایا ہے کہ بیماریوں سے بچنے اور صحت مند رہنے کے لیے روزانہ 10ہزار قدم چلنے کی ضرورت نہیں بلکہ اس کے لیے صرف4ہزار 400قدم چلنا ہی کافی ہوتا ہے۔اس حوالے سے یونیورسٹی آف ہرٹ فورڈ شر کی ورزش و ہیلتھ سائیکالوجی کی ماہر لنزے بوٹمز کا بھی کہنا ہے کہ 10ہزار قدم روزانہ چلنے کا خیال کسی تحقیق کا نتیجہ نہیں بلکہ ایک تشہیری مہم کا نتیجہ تھا چنانچہ اس کے پیچھے کوئی سائنسی دلیل موجود نہیں ہے۔ یہ جاپان کی یاماسا کلاک نامی کمپنی نے اپنے ’پیڈومیٹر‘ کی تشہیری مہم میں بتایا تھا کہ صحت مندی کے لیے روزانہ 10ہزار قدم چلنا چاہیے۔ ہارورڈ یونیورسٹی کی طرف سے 4400قدم چلنے کا جو آئیڈیا دیا ہے اس کے پیچھے منطق موجود ہے لہٰذا اس پر عمل کرنا بہتر ہو گا۔
گھر کی خواتین کی اکثریت کو علم نہیں ہوتا کہ بستر کی چادر کتنے عرصے بعد دھونی چاہیئے۔۔ زیادہ گھروں میں تو خواتین جب مہمان آتے ہیں تو چادریں تبدیل کرتی ہیں یا پھر عیدکے عید یہ زحمت کرتی ہیں، چادروں کی تبدیلی کے حوالے سے یقینا لوگ مختلف آرا رکھتے ہوں گے تاہم اب ماہرین نے اس سوال کا حتمی جواب دے دیا ہے۔ لانڈری سروس ’آکس واش‘ کے بانی ڈاکٹر کیلی گرانٹ کا کہنا ہے کہ ’’ہم بہت زیادہ وقت اپنی بیڈ شیٹ میں گزارتے ہیں چنانچہ ہمیں انہیں جتنا زیادہ ہو سکے دھونا چاہیے۔ ہمیں کم از کم ہر ہفتے دس دن بعد بیڈ شیٹ دھو لینی چاہیے۔نیل رابنسن نامی ایک ماہر کا کہا ہے کہ ’’اوسط لوگوں کو ہر دو ہفتے بعد اپنی بیڈ شیٹ دھونی چاہیے۔ تاہم گرمیوں کے موسم میں مہینے میں دو بار بیڈ شیٹ دھونا ناکافی ہوتا ہے چنانچہ اس موسم میں ہر ہفتے بیڈ شیٹ دھونی چاہیے، تاکہ اسے پولن، دھول مٹی اور جراثیم وغیرہ سے صاف کیا جا سکے۔‘‘رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے برطانیہ میں ایک سروے کیا گیا ہے جس میں 18فیصد لوگوں نے یہ حیران کن اعتراف کیا ہے کہ وہ اپنی جینز سال میں ایک بار دھوتے ہیں، جبکہ 36فیصد نے اعتراف کیا ہے کہ وہ مہینوں بعد اپنی بیڈ شیٹ دھوتے ہیں۔1فیصد نے تو بتایا کہ وہ سال میں ایک بار بیڈ شیٹ دھوتے ہیں،اور یہی وہ ایک فیصد ہیں جو ہماری خواتین سے متاثر لگتے ہیں۔۔
آج تک ہم کپ میں گرم پانی ڈالنے کے بعد اس میں ٹی بیگ، چینی اور دودھ ڈال کر ہلاتے اور چائے بناتے ہیں لیکن یہ سن کر آپ کو سخت حیرت ہو گی کہ ماہرین نے اس طریقے کو غلط قرار دے دیا ہے۔ برطانیا کی لیڈز یونیورسٹی کے تحقیق کاروں نے سافٹ ویئر کمپنی آئی این ٹی یو کے اشتراک سے تحقیق کی ہے اور نتائج میں بتایا ہے کہ اس روایتی طریقے سے چائے ٹھیک نہیں بنتی۔تحقیق کاروں نے بتایا ہے کہ بہترین چائے بنانے کے لیے ہمیں کپ میں پہلے ٹی بیگ ڈالنا چاہیے اور اس پر دودھ ڈالنے کے بعد کیتلی سے گرم پانی ڈالنا چاہیے۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر ایلن میکی کا کہنا تھا کہ’’چونکہ پانی میں ہائی منرل کنٹینٹ ہوتا ہے چنانچہ یہ ذائقے کے کمپاؤنڈز پر ایسے اثرات مرتب کرتا ہے جس سے ذائقہ تبدیل ہوجاتا ہے۔ اگر ہم دودھ پہلے ڈالیں تو چائے کا ذائقہ سب سے بہترین ہوتا ہے۔۔اسی طرح آسٹریلیا کے میک اپ برانڈ میکا کے ماہرین نے پرفیوم کے انتخاب اور استعمال کے متعلق لوگوں کو انتہائی مفید مشورے دے دیئے ہیں، جنہیں سن کر آپ کو لگے گا کہ آپ آج تک غلط طریقے سے پرفیوم استعمال کرتے آئے ہیں۔۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آپ کو کئی طرح کے پرفیوم استعمال کرنے چاہئیں لیکن ایک ایسا پرفیوم منتخب کرنا چاہیے جس کی خوشبو آپ کی پہچان بن جائے۔ اس ایک پرفیوم کا انتخاب پورے سوچ بچار کے ساتھ کریں اور روزانہ اسی کا استعمال کریں۔ اس کے علاوہ دن اور رات کے لیے الگ الگ پرفیومز کا استعمال کریں۔ یہ بھی میک اپ کی طرح انتہائی اہم ہے۔ جس طرح دن کا میک اپ الگ اور رات کا الگ ہوتا ہے اسی طرح پرفیوم بھی الگ ہونے چاہئیں۔ماہرین کا کہنا تھا کہ آپ کو ہر موسم کے لیے الگ پرفیوم کا انتخاب کرنا چاہیے جو موسم کی مناسبت سے ہو۔ اس کے علاوہ وہ آپ کے موڈ، لائف اسٹائل اور لباس سے بھی مطابقت رکھتا ہو۔ آپ کو پرفیومز کی بھی ایک وارڈروب رکھنی چاہیے، جس میں پرفیومز کی ایک وسیع کولیکشن موجود ہو۔ آپ کو ایک یا چند پرفیومز تک محدود بھی نہیں رہنا چاہیے تاہم بیک وقت ایک سے زائد پرفیومز ہرگز استعمال نہ کریں۔ پرفیوم کی خریداری آن لائن کرنے کی بجائے خود اسٹور پر جائیں اور اچھی طرح دیکھ بھال کر خریدیں۔
کئی تحقیقات کے بعد اب ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنس داں بھی کہہ رہے کہ بچوں کو بات بات پر مارنے سے گریز کریں کیونکہ یہ رویہ ان میں ڈپریشن، بے چینی، رویے میں تبدیلی اور یہاں تک کہ کسی لت کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔اس طرح کہا جاسکتا ہے کہ بچوں کو مارنا ان کے دماغ پر عین اسی طرح اثرڈالتا ہے جس طرح شدید نوعیت کا تشدد یا زیادتی اثرانداز ہوتی ہے۔ہارورڈ یونیورسٹی میں سماجی علوم کی ماہر ڈاکٹر کیٹی مک لافلن اور جان لوئب نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ تھپڑ مارنا اور جسمانی تشدد سے بچوں کی دماغی نشوونما کو عین اسی طرح نقصان ہوتا ہے جس طرح شدید تشدد میں ہوتا ہے۔ اس سے بچوں کی دماغی صحت متاثر ہوسکتی ہے، علاوہ ازیں دماغ کے وہ حصے بھی متاثر ہوتے ہیں جو فیصلہ سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اگرچہ یہ مطالعہ مختصر ہے لیکن اس میں 147 ایسے بچوں کا انتخاب کیا گیا جو اسکول یا گھر میں مار
کے شکار ہورہے تھے۔ ایسے بچوں کے ایک دماغی گوشے پری فرنٹل کارٹیکس (پی ایف سی) کی سرگرمی متاثر ہوتی ہے۔ اسی وجہ سے ماہرین نے والدین اور اساتذہ سے گزارش کی ہے کہ وہ بالخصوص بچوں کے سر پر مارنے سے گریز کریں۔بچوں پر تشدد سے ان کی نشوونما متاثر ہوتی ہے اور جوانی تک اس کے اثرات برقرار رہتے ہیں۔ ماہرین نے کہا ہے کہ بچوں کی پٹائی ڈپریشن، اداسی اور بے چینی کی وجہ بنتی ہے۔
اور اب چلتے چلتے آخری بات۔۔پریشان نہ ہواکریں،زندگی بہت آسان ہے، بس شروع کے چالیس،پچاس سال ’’اوکھے‘‘ ہوتے ہیں۔۔خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
کشمیری انصاف کے منتظر وجود اتوار 24 نومبر 2024
کشمیری انصاف کے منتظر

غموں کا پہاڑ وجود اتوار 24 نومبر 2024
غموں کا پہاڑ

منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں وجود اتوار 24 نومبر 2024
منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں

کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟ وجود اتوار 24 نومبر 2024
کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟

33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر