وجود

... loading ...

وجود

سکون کی تلاش

جمعرات 20 مئی 2021 سکون کی تلاش

٭ ایک اللہ والے سے کسی شخص نے اپنی بیوی کے عیب بیان کرنے شروع کردئیے وہ چپ چاپ سنتے رہے جب وہ شخص بیان کر چکا تو انہوںنے پوچھا تمہارے کپڑے کون دھوتاہے؟
’’میری بیوی ۔۔ اس نے جواب دیا
’’گھر میں کھانا کون تیارکرتاہے؟بزرگ نے پھر پوچھا۔۔۔میری بیوی ۔۔ اس نے بلا تامل جواب دیا
گھر اور مال کی حفاظت کون کرتاہے؟۔۔۔ اس نے پھر جواب دیا۔۔۔میری بیوی
’’اچھا یہ بتائو ۔۔بزرگ نے استفسارکیا اپنے ماں باپ کا گھر بار چھوڑ کر ساری عمر کے لیے تمہارا ساتھی کون بنا ہے؟پریشانی ،مشکل اور دکھ درد میں تمہاری دل جوئی کون کرتاہے؟ تمہاری اولاد کی دیکھ بھال کون کرتاہے؟ اس شخص نے فوراً کہا ظاہرہے یہ سب کام میری بیوی ہی کرتی ہے
’’اچھا بزرگ نے تفہیمی اندازمیں سر ہلاتے ہوئے ایک بار پھر پوچھا تمہاری بیوی ان سب کاموںکی تم سے اجرت مانگتی ہے؟۔۔۔اس نے کہا جی نہیں
انہوںنے کہا تم نے چند عیب تو تلاش کرلیے لیکن بیوی کی یہ خوبیاں نظر نہیں آئیں بھلے آدمی تم سب کاموں کے لیے نوکر بھی رکھ لو جتنی دلجوئی ،محبت اورخلوص سے بیوی سب امور انجام دیتی ہے کوئی ملازم دے ہی نہیں سکتا۔۔۔اچھی بیوی کوبلاشبہ اللہ تعالیٰ کاانعام کہا جا سکتاہے قرآن نے میاں بیوی کو ایک دوسرے کا لباس قراردیا ہے اچھی بیوی اپنی صلاحیت ،محبت اورگھرہستی سے اپنے گھرکو جنت بنا دیتی ہے
٭ہم جتنے ہی طاقتور، امیرکبیر کیوںنہ ہو جائیں ہر شام زندگی کا ایک دن کم ہورہاہے اور ہم اسے روک بھی نہیں سکتے لیکن اللہ کتنا مہربان ہے وہ اپنے بندوںکو نئی صبح دے کر پھرمہلت د ے دیتاہے شاید میرا بندہ راہ ِ راست پر آجائے توبہ کرلے تو میں اسے بخش دوں بندہ خواب ِ غفلت کا شکارہے یقینا اسی لیے کہا گیاہے کہ بے شک انسان خسارے میں ہے اس کے باوجودکوئی عورکرنا پسندنہیں کرتا
سامان سو برس کا پل کی خبرنہیں
٭ایک بوڑھا شخص ہاتھ میں موبائل پکڑے موبائل ریپرنگ شاپ میں داخل ہوا دکاندارکو موبائل دیتے ہوئے بولا اس کو چیک کریں دیکھوکیا مسئلہ ہے؟نوجوان دکاندارنے موبائل فون کو چیک کیا الٹ پلٹ کر دیکھا کال بھی کی سب کچھ ایک دم ٹھیک تھا موبائل فون درست کام کررہا تھا۔۔۔یہ تو بالکل ٹھیک چل رہاہے بابا جی۔۔دکاندارنے موبائل فون واپس کردیا۔۔بابا جی نے موبائل فون لیتے ہوئے حیرت سے اس کی جانب دیکھا اور کہا بیٹا یہ بجتاکیوں نہیں اس پرمیرے بچوںکے فون کیوں نہیں آتے ۔۔اس کی بوڑھی آنکھوںمیں آنسو تھے۔۔۔کسی کے عیب تلاش کرتے رہنا یاپھراپنوںکو نظراندازکرنا ان کو جیتے جی قتل کرنے کے مترادف ہے حالانکہ انسان کی سرشت میں شامل ہے وہ دو چہروں کو بھلانا بھی چاہے تو نہیں بھلا سکتا پہلا مشکل میں ساتھ چھوڑ جانے والا اور دوسرا مشکل میں ساتھ دینے والا۔۔۔اب تو ایسی نفسا نفسی آن پڑی ہے کہ الحفیظ و الامان ویسے سب انسانوں میں بشری کمزوریاں ضرور ہوتی ہیں ویسے انسان کبھی فرشتہ ہو ہی نہیں سکتا انسان اگر اپنے عیبوںپر نظردوڑائے تو یقین جانئے جہان میں ایک بھی برا نظرنہیں آئے گازندگی کی سب سے بڑی سچائی موت ہے جسے ہم بھلا بیٹھے ہیں سچ تویہ ہے کہ ہم جتنے ہی طاقتور، کتنے ظالم یا امیرکبیر کیوںنہ ہو جائیں ہر شام زندگی کا ایک دن کم ہورہاہے اور ہم اسے روک بھی نہیں سکتے لیکن اللہ کتنا مہربان ہے وہ اپنے بندوںکو نئی صبح دے کر پھرمہلت د ے دیتا ہے شاید میرا بندہ راہ ِ راست پر آجائے توبہ کرلے تو میں اسے بخش دوں ۔۔خوفناک بات یہ ہے کہ ہم سمجھتے کیوں نہیں ؟ بے شک مشکل وقت کے دو چہروں کو فراموش کردینے والے کتنے خسارے میں ہیں ان کو اندازہ ہی نہیں نہیں کہاوت جیسی بات ہے اچھے لوگ بھینس کی مانند ہوتے ہیں جو روکھی سوکھی کھاکر بھی قیمتی دودھ دیتی ہے جبکہ برے لوگ سانپ جیسے ہوتے ہیں جو میٹھا دودھ پی کر بھی اپنے محسنوں کو ڈس لیتے ہیں اب یہ انسان کا اختیار ہے کہ وہ کیا بننا پسند کرتاہے؟شنیدہے بعض انسانوںکے سامنے تو سانپ بھی شرماکر دم دباکر اپنے بلوں میں بھاگ کھڑے ہوتے ہیں۔۔ اپنوں کااحساس نہ کرنے والے تو سانپ کی خصلت کے مالک ہوئے نا۔۔ اللہ تبارک تعالیٰ نے انسان کو درددِل کے واسطے پیداکیا لیک نیلسن منڈیلا کا کہناہے انسان پیدائشی طورپر کسی سے نفرت نہیں کرتا اسے نفرت کرنا سکھایا جاتاہے نفرت کرنا حالات سکھاتے ہیں ۔۔والدین سکھاتے ہیں۔۔کتابیں سکھاتی ہیں۔۔میڈیا سکھاتاہے ورنہ انسان کی فطرت تو محبت کرناہے اسی لیے تو کہا جاتاہے دنیا کا سب سے بڑا مذہب انسانیت ہے غورکریں ۔۔ انسانیت کی خدمت کرنے والے ہمیشہ زندہ رہتے ہیں ان کا نام ضرب المثل بن کر جاوداںہو جاتاہے دنیا کا کوئی مذہب نفرت کرنا نہیں سکھاتا یہ انسان ہی ہے جس نے مذہب کو انسانیت پرفوقیت دے دی ہے اس کے لیے مذہبی رہنمائوںکا کردار انتہائی گھنائوناہے اسلام نے تو حالت ِ جنگ میں بھی دشمن کے بچوں،خواتین اور بوڑھوںکو نقصان پہچانے سے منع کیا ہے اور پیغمبرِ اسلام ﷺ کو اسی لیے اللہ تعالیٰ نے دونوں جہانوں کے لیے رحمت اللعالمین بناکر بھیجا۔
عیب تلاش کرنا انتہائی آسان کام ہے یہ بات دعوے سے کہی جا سکتی ہے عیب تلاش کرنے کا فن سیکھتے سیکھتے انسان انتہا پسند بن جاتاہے پھردل سے مسجد،مندر،چرچ، اسکول کی تمیز ختم ہو جاتی ہے ۔۔مذہب، مسلک اور زبان کا فرق بھی مٹ جاتاہے ،دلوںمیں نفرت کی فصل کاشت کرنے والے یقینا جہنمی ہیںپرلے درجے کے منافق اور انسانیت کے دشمن۔۔۔ سچ تویہ ہے کہ ہم جتنے ہی طاقتور، کتنے ظالم یا امیرکبیر کیوںنہ ہو جائیں ہر شام زندگی کا ایک دن کم ہورہاہے اور ہم اسے روک بھی نہیں سکتے لیکن اللہ کتنا مہربان ہے وہ اپنے بندوںکو نئی صبح دے کر پھرمہلت د ے دیتاہے شاید میرا بندہ راہ ِ راست پر آجائے
توبہ کرلے تو میں اسے بخش دوں ۔ اللہ کے فرشتے ہر پل یہ منادی کرتے پھرتے ہیں دیکھنایہ ہے کہ محبت کون بانٹنا چاہ رہاہے۔ انسانوںکے دکھ دردپر کون بیقرار ہے۔۔۔ یہ بات طے ہے جن کے دلوںمیں انسانیت کی خدمت کا جذبہ ہے طمانیت انہی کا نصیب ہے ۔۔۔ہے کوئی جسے اس بے سکونی کے دور میں سکون کی تلاش ہے وہ مخلوق ِ خداکی بھلائی کے لیے کمربستہ ہوجائے زیادہ وسائل کی کوئی شرط نہیں اللہ تعالیٰ جذبہ دیکھتاہے وہ قادر ِ مطلق ہے نیت کا حال جانتاہے انسان کو نیکی کرتے رہنا چاہیے وہ چاہے تو راستے سے کانٹے ہٹا دینے پر راضی ہو جائے اور بخش دے آج سے محبت کی آبیاری مقصدبنا لیں سکون آپ کو تلاش کرتا پھرے گا ازمائش شرط ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ وجود هفته 23 نومبر 2024
بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ

روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن وجود جمعه 22 نومبر 2024
روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن

بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون وجود جمعه 22 نومبر 2024
بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون

ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟ وجود جمعه 22 نومبر 2024
ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر