وجود

... loading ...

وجود

زکوۃ کیسے اداکریں؟

جمعرات 15 اپریل 2021 زکوۃ کیسے اداکریں؟

بینک میں ایک صاحب بڑے غصہ میں تھے کہ ان کی اجازت کے بغیر بینک والوںنے کیونکر زکوٰۃ منہاکرلی میرے پیسے ہیں زکوٰۃ بھی میں اپنی مرضی سے دینا چاہتاہوں بینک والے نہ جانے کس کو زکوٰۃ دیں یا نہ دیں مجھے کیا خبر ۔ایک حدتک ان کا کہنا درست ہے کہ کسی اکائونٹ ہولڈرکے پیسے سے کوئی دوسرا زکوٰۃ کاٹنے کا مجازنہیں ہونا چاہیے ماہ ِ صیام میں ایک طرف لاکھوں صاحب ِ نصاب اپنا مال پاک کرنے کے لیے زکوٰۃ دیتے ہیں وہاں کروڑوں روپے بینکوں سے اس لیے نکال لیے جاتے ہیں زکوٰۃ نہ دینی پڑے کچھ لوگ مسلک ہی تبدیل کرلیتے ہیں وہ فارم بھرکر جمع کروادیتے ہیں کہ ہم شیعہ مسلک سے تعلق رکھتے ہیں کچھ حسب ِ منشا اپنے غریب رشتہ داروں دوستوںیا محلے والوں،کسی فلاحی ادارے۔ ہسپتال یل NGOکی زکوٰۃ کے ذریعے مددکرنا چاہتے ہیں لیکن بینک قوانین ان کی راہ میں رکاوٹ ہیں اس لیے وہ رقوم کال لیتے ہیں ویسے بھی عام لوگ زکوٰۃ کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے یا جاننا نہیں چاہتے، ہم الحمداللہ مسلمان ہیں اس لیے زکوٰۃ کے متعلق انتہائی اہم معلومات آور ہر طبقے مثلاً عام لوگوں، تاجر، زمیندار اور جانور پالنے والوں کے لیے عام کرنے کی ضرورت ہے ایک سادہ سی مثال ہی کافی ہوسکتی ہے جس میں عقل والوں کے لیے زبردست نشانیاں ہیں ۔

ہم پانچ کلو کا ایک ’’تربوز‘‘ خریدتے ہیں کھانے سے پہلے ہم اس کاموٹا چھلکا اتارتے ہیں پانچ کلو میں سے کم ازکم ایک کلو چھلکا نکل ہی جاتا ہے یعنی تقریبا بیس فیصد سچ سچ بتائیں اتنا چھلکاکی اتارکرکیا ہمیں افسوس ہوتا ہے؟ کیا ہم پریشان ہوتے ہیں؟ کیا ہم سوچتے ہیں کہ ہیں تربوز کو چھلکے کے ساتھ کھا لیں؟ قیمت تو ہم نے اس کی پوری پوری چکائی ہوتی ہے۔۔ نہیں بالکل نہیں یہی حال کیلے، مالٹے کا ہے ہم خوشی خوشی سے چھلکا اتار کر کھاتے ہیں مگر چھلکا پھینکتے وقت تکلیف نہیں ہوتی ایک اور مثال پر غورکریں ہم مرغی خریدتے ہیں مگر جب کھاناتیارکرنے لگتے ہیں تو اس کے بال، کھال اور پیٹ کی آلائشیں نکال باہر پھینک دیتے ہیں.. کیا اس پر دکھ یا ملال ہوتا ہے؟ یقینا آپ کہیں گے ۔۔۔ نہیں تو پھر چالیس ہزار میں سے ایک ہزار دینے پر، ایک لاکھ میں سے اڑھائی ہزار دینے پر کیوں ہمیں بہت تکلیف ہوتی ہے؟.. حالانکہ یہ صرف اڑھائی فیصد بنتا ہے یعنی سو روپے میں سے صرف اڑھائی روپے ۔۔ یہ سوچنے سمجھنے کے لیے کافی نہیں کہ یہ تربوز، کیلے، خربوزہ،کھیرا، آم کے چھلکے اور گٹھلی اور مالٹے کے چھلکے سے بھی کم ہے اس کٹوتی کو اللہ تبارک تعالیٰ نے اسے ’’زکوۃ‘‘ کانام دیاہے یہ بھی فرمایا کہ زکوۃ سے مال پاک ہوجاتا ہے اس کا مطلب یہ ہوا کہ مال بھی پاک ایمان بھی پاک، دل اور جسم بھی پاک اور اس سے روحانی اور قلبی سکون ہی سکون ،مستحقین کی مدد بھی معاشرہ میں خوشحالی بھی، اتنی معمولی رقم یعنی چالیس روپے میں سے صرف ایک روپیہ اور اس کے فائدے کتنے زیادہ، اجر کتنا زیادہ، برکت ہی برکت سکون ہی سکون ثواب کا ثواب مددکی مدد ۔

آپ بھی جانتے ہوں گے کہ 1 لاکھ پر 2500 روپے زکوۃ واجب ہے اسی طرح 2 لاکھ پر 5000 روپے کے حساب سے جتنی رقم ہواس پر زکوٰۃ کی شرح نکالی جاسکتی ہے۔ زکوۃ کے لغوی معنی پاکی اور بڑھو تری کے ہیں یہ دین اسلام کاایک بنیادی رکن ہے زکوٰۃسے انکار کرنے والاکافر ہے۔(حم السجدہ آیت نمبر6-7) منکرین ِ زکوٰۃ کے خلاف خلیفہ ٔ اول حضرت ابوبکرصدیق ؓ نے جنگ کی تھی اس سے زکوٰۃ کی اہمیت کااندازہ لگایا جاسکتاہے۔ارشادِربانی ہے 2۔زکوٰۃادا نہ کرنے والے کو قیامت کے دن سخت عذاب دیا جائیگا۔(التوبہ34-35) ، 3۔زکوٰۃ ادا نہ کرنے والی قوم قحط سالی کاشکار ہوجاتی ہے۔(طبرانی) ، 4۔زکوٰۃ کامنکر یعنی جوزکوٰۃادانہیںکرتااسکی نماز،روزہ،حج سب بیکار اور ہرقسم کی عبادات عبث ہیں۔، 5۔زکوٰۃاداکرنے والے قیامت کے دن ہر قسم کے غم اورخوف سے محفوظ ہونگے۔(البقرہ277) ، 6۔زکوٰۃ کی ادائیگی گناہوں کا کفارہ اور درجات کی بلندی کا بہت بڑا ذریعہ ہے۔(التوبہ103) یہ بھی ذہنوںمیں سوال گردش کرتاہوگا کہ سونا چاندی، زمین کی پیداوار، مال تجارت،جانور،پلاٹ،کرایہ پر دئیے گئے مکان،یادکانیں،گاڑیوں اوردکان وغیرہ کی زکوٰۃکیسے اداکی جاسکتی ہے۔ ، ہر مال دارمسلمان مرد /عورت پر زکوٰۃ واجب ہے۔خواہ وہ بالغ ہو یا نابالغ ،عاقل ہویا غیر عاقل بشرط یہ کہ وہ صاحب نصاب ہو۔ سود،رشوت،چوری ڈکیتی،اور دیگرحرام ذرائع سے کمایا ہوا مال ان سے زکوٰۃدینے کابالکل فائدہ نہیں ہوگاکیونکہ صرف حلال کمائی سے دی گئی زکوٰۃ قابل قبول ہے۔ زکوٰۃچار چیزوں پر فرض ہے۔ 1۔سونا چاندی 2۔زمین کی پیداوار/پراپرٹی سے حاصل ہونے والی آمدن 3۔مال تجارت 4۔جانورسونے کی 87گرام یعنی ساڑھے سات تولے سونا پر زکوٰۃ واجب ہے (ابن ماجہ1/1448) سونا محفوظ جگہ ہو کسی بینک کے لاکر میں ہی کیوں نہ ہو یا گھروالوں کے استعمال میںہو ہر ایک صورت میں زکوٰۃ واجب ہوگی۔(سنن ابودائود اول صفحہ 390) فتح الباری جز چار صفحہ 13) 612گرام یعنی ساڑھے باون تولے چاندی پر واجب ہے اس سے کم وزن پر نہیں۔(ابن ماجہ)۔زکوٰۃ کی شرح بلحاظ قیمت یا بلحاظ وزن اڑھائی فیصد ہے۔(صحیح بخاری کتاب زکوٰۃ) ، مصنوعی ذرائع سے سیراب ہونے والی زمین کی پیدا وار اگر پانچ وسق سے زیادہ ہے یعنی(725کلوگرام تقریبا18من)ہے تو زکوٰۃ یعنی عشر بیسواں حصہ دینا ہوگاورنہ نہیں۔جبکہ قدرتی ذرائع سے سیراب ہونے والی پیداوار پر شرح زکوٰۃ دسواں حصہ ہے دیکھئے(صحیح بخاری کتاب الزکوٰۃ) زرعی زمین والے افرادکو گندم،مکی،چاول،باجرہ،آلو،سورج مکھی،کپاس،گنااوردیگر قسم کی پیداوار سے زکوٰۃیعنی (عشر )بیسواں حصہ ہرپیداوار سے نکالناہوگا(صحیح بخاری کتاب الزکوٰۃ) پانچ اونٹوں کی زکوٰۃ ایک بکری اور دس اونٹوں کی زکوٰۃ 2بکریاں ہیں۔پانچ سے کم اونٹوں پر زکوٰۃواجب نہیں۔(صحیح بخاری کتاب الزکوٰۃ) 30گائیوں پر ایک بکری زکوٰۃ واجب ہے۔جبکہ 40گائیوں پردوسال سے بڑا بچھڑا زکوٰۃدینے کا حکم ہے۔(ترمذی1/509) کم ازکم 40سے ایک سو بیس بھیڑ بکریوں پر ایک بکری زکوٰۃ ہے۔ 120 سے سے لے کر200تک دو بکریاں زکوٰۃ دینا واجب ہے(صحیح بخاری کتاب الزکوٰۃ) چالیس بکریوں سے کم پرزکوٰۃ کا حکم نہیں ہے ۔ کرایہ پردیئے گئے مکان پر زکوٰۃ نہیں لیکن اگراسکاکرایہ سال بھر جمع ہوتا رہے جو نصاب تک پہنچ جائے اور اس پر سال بھی گزر جائے تو پھراس کرائے پرزکوٰۃ واجب ہے۔اگر کرایہ سال پورا ہونے سے پہلے خرچ ہو جائے توپھر زکوٰۃ لاگونہیں ہوگی رقم پر شرح زکوٰۃ اڑھائی فیصد ہی ہوگی۔اسی طرح زیر استعمال گاڑی پر زکوٰۃ نہیں ہے لیکن کرایہ پر چلنے والی گاڑیوں پر اس شرط کیساتھ کہ کرایہ سال بھر جمع ہوتا رہے اور نصاب تک پہنچ جائے زکوٰۃ دیناہوگی گھریلو استعمال والی گاڑیوں،جانوروں، حفاظتی ہتھیار۔مکان وغیرہ پرزکوٰۃ نہیں (صحیح بخاری) جبکہ ہرقسم کے کاروبار یا دکان جس میں سامان تجارت ہو اس پر زکوٰ ۃدینا واجب ہے اس شرط کے ساتھ کہ وہ مال نصاب کو پہنچ جائے اوراس پرایک سال گزر جائے۔ تمام مال کا حساب کر کے اسکا چالیسواں حصہ زکوٰۃ دیں اس کا مطلب یہ ہوا کہ دکان کی اس آمدنی پرزکوٰۃ نہیں جوساتھ ساتھ خرچ ہوتی رہے صرف اس آمدنی پر زکوٰۃدینا ہوگی جوبنک یا گھر میں پورا سال پڑی رہے اور وہ پیسے اتنے ہوکہ ان ساڑھے باون تو لے چاندی خریدی جاسکے۔

اس کے علاوہ جو پلاٹ منافع حاصل کرنے کے لیے خریدا گیاہو اس پرزکوٰۃ واجب ہوگی ذاتی استعمال کے لیے خریدے گئے پلاٹ پر زکوٰۃ نہیں دی جائے گی (سنن ابی دائودکتاب الزکوٰۃ حدیث نمبر1562)اب سوال یہ پیداہوتاہے کہ زکوٰۃ کس کس کو دی جا سکتی ہے۔ ویسے تو ہرغریب زکوٰۃ کا حقدارہے آسان الفاظ میں ذہن نشین کرلیاجائے کہ والدین اور اولاد کے علاوہ کسی بھی مستحق ،کم وسائل مسلمان کو زکوٰۃ دی جاسکتی ہے۔والدین اور اولاد پر اصل مال خرچ کرنے کا حکم ہے والدین میں دادا دادی ، نانا نانی اور اولاد میں پوتے پوتیاں،نواسیاں نواسے بھی شامل ہیں۔( ابن باز)لیکن مساکین(حاجت مند)،غریب ،مقروض،غیرمسلم جواسلام کے لیے نرم گوشہ رکھتاہو ،قیدی،مجاھدین،مسافر (سورۃالتوبہ60) ، مثال کے طورپراگر کچھ سونا ہے، کچھ چاندی ہے، یا کچھ سونا ہے، کچھ نقد روپیہ ہے، یا کچھ چاندی ہے، کچھ مالِ تجارت ہے، ان کو ملاکر دیکھا جائے تو ساڑھے باون تولے چاندی کی مالیت بنتی ہے اس صورت میں بھی زکوۃ فرض ہے۔ ایک صاحب نصاب شخص کودرمیان سال میں ۵۳ہزار کی آمدنی ہوئی،تویہ۵۳ ہزار بھی اموالِ زکوۃ میں شامل کیے جائیں گے یا نہیں؟ ایک صنعت کار کے پاس دو قسم کا مال ہوتا ہے، ایک خام مال، جو چیزوں کی تیاری میں کام آتا ہے، اور دْوسرا تیار شدہ مال، ان دونوں قسم کے مال پر زکوٰۃ فرض ہے جبکہ مشینری اور دیگر وہ چیزیں جن کے ذریعہ مال تیار کیا جاتا ہے، ان پر زکوٰۃ فرض نہیں؟ مسلمانوںکو اس بات پربھی غورکرناہوگا کہ حج کے لیے رکھی ہوئی رقم پر زکوٰۃ زکوٰۃ واجب ہے۔ایک سوال یہ بھی ہے کہ کسی کوہم زکوٰۃ د یں اور اس کو بتائیں نہیں تو اس صورت میں بھی زکوٰۃ اداہوجائے گی لیکن انکم ٹیکس ادا کرنے سے زکوٰۃ ادا نہیں ہوتی۔ یہ بات خاص طورپرقابل ِ ذکرہے کہ غریب بھائی، بہن، چچا، بھتیجے، ماموں، بھانجے کو زکوٰۃ دینا جائز ہے جبکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خاندان یعنی: آلِ علیؓ، آلِ عقیل، آلِ جعفر، آلِ عباسؓ اور آلِ حارث بن عبدالمطلب، ان پانچ بزرگوں کی نسل سے ہو تواس کو زکوٰۃ نہیںدی جاسکتی شرعی طورپر مال دار بیوی کا غریب شوہربیوی کے علاوہ دوسروں سے زکوٰۃ لے سکتا ہے آج کے دورمیں جس شخص کی تنخواہ40000سے کم ہے یا اس کے برابرآمدن ہے اسے آنکھیں بندکرکے زکوٰۃ دی جاسکتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
قائد اعظم کی شخصیت کے روحانی و سماجی پہلو وجود بدھ 25 دسمبر 2024
قائد اعظم کی شخصیت کے روحانی و سماجی پہلو

قائد اعظم ، دنیا کے خوش لباس اور نفیس انسان وجود بدھ 25 دسمبر 2024
قائد اعظم ، دنیا کے خوش لباس اور نفیس انسان

رناں والیاں دے پکن پراٹھے وجود بدھ 25 دسمبر 2024
رناں والیاں دے پکن پراٹھے

ہتھیاروں کی دوڑ اور امریکی دوہرا معیار وجود بدھ 25 دسمبر 2024
ہتھیاروں کی دوڑ اور امریکی دوہرا معیار

پاکستان کے میزائل پروگرام پرامریکی خدشات وجود بدھ 25 دسمبر 2024
پاکستان کے میزائل پروگرام پرامریکی خدشات

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر