وجود

... loading ...

وجود

کورونا وائرس کی واپسی

جمعرات 08 اپریل 2021 کورونا وائرس کی واپسی

 

کورونا وائرس کی پاکستان میں تیسری لہر کی ہلاکت خیزی آخری حدوں کو چھورہی ہے لیکن ہم پاکستانی ابھی تک بدستور اپنی اُسی پرانی لہر میں ہیں کہ ’’کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑناہے‘‘۔لطیفہ ملاحظہ ہوکہ جب کورونا وائرس کی پہلی لہر آئی تھی تو ہم اس موذی وائرس سے ڈر،ڈر کر اور چھپ چھپ کر لڑ رہے تھے ،دوسری لہر میں ہماری جھجھک کچھ کم ہوئی تو ہم نے کورونا کے بالکل عین سامنے آکر لڑنا شروع کردیا تھا لیکن اَب ماشاء اللہ سے ہم کورونا وائرس کی تیسری لہر سے خم ٹھونک کر دوبدو ، پنجہ سے پنجہ ملاکر کسی ماہر پہلوان کی مانند آمادہ جنگ ہیں ۔اسے دنیا ہماری بے خوفی سمجھے یا بے وقوفی ،بہر حال ہمیں اس بات سے کوئی خاص سروکار نہیں ہے کیونکہ ہمیں تو بس ! کسی بھی طرح کورونا وائرس سے ڈرنے کے بجائے لڑنا ہے۔ ویسے بھی من حیث القوم ہمارے لیے یہ صورت حال انتہائی اطمینان بخش ہے کہ ساری دنیا کورونا وائرس سے ڈر رہی ہے اور ہم کووڈ 19 بیماری کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بے خوفی سے لڑ رہے ہیں ۔

یقینا ہمارے قارئین ابھی تک نہیں بھولے ہوں گے کہ کورونا وائرس کے پہلی لہر کے خلاف لڑی جانے والی ہماری کثیر المقاصد ’’ وبائی جنگ‘‘ کے سپہ سالار وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ تھے ۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے خلاف گزشتہ معرکہ میں انہیں سپہ سالار کے منصب پر وفاقی حکومت نے فائز نہیں کیا تھا۔بلکہ کچھ وبائی حالات کی سنگینی اور کچھ مراد علی شاہ کی اپنی کارکردگی نے انہیں اِس اہم ترین منصب پر متمکن کردیا تھا اور تمام پاکستانی قوم نے انہیں دل سے ’’وبائی معرکہ ‘‘ کا سپہ سالار تسلیم بھی کرلیا تھا۔ یادش بخیر کہ دو چار ،روز سے قرائن اور شواہد اس جانب بارِ دگر اشارہ فرما رہے ہیں وزیراعلی سندھ کورونا وائرس کی تیسری لہر کے خلاف بپا ہونے والے تازہ ترین معرکہ کے بھی سپہ سالار بننے کے لیے بھرپور ’’سیاسی ورک ‘‘ کر رہے ہیں۔

رواں ہفتہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے لائیو اسٹاک شعبے کے ذیلی ادارے سندھ انسٹیٹیوٹ آف اینیمل ہیلتھ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ’’ این سی او سی میں کورونا وائر س کے انسداد کے حوالے دی گئی میری کوئی تجویز مسترد نہیں ہوئی۔میں نے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کرنے کی تجویز دی تھی اور این سی او سی نے میر ی تجویز زیر غور لانے کی مکمل یقین دہانی کروائی ہے لیکن اگر وفاق نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند نہ کی تو ہم خود کردیں گے‘‘۔سید مراد علی شاہ کے اِن الفاظ سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پچھلی بار کی طرح اس بار بھی کورونا وائرس کو شکست دینے کے لیے وہ پوری طرح سے سنجیدہ ہیں ۔

بس شاہ صاحب کے قول و فعل میں ذرا سی تبدیلی یہ آئی ہے کہ پہلی اور دوسری لہر کے دوران مراد علی شاہ، کورونا وائرس کے انسداد اور روک تھام کے لیے جتنی گفتگو فرما یا کرتے تھے ،ماسک پہن کر کرتے تھے لیکن آج کل وہ اکثر سرکاری تقریبات میں بغیر ماسک کے دکھائی دیتے ہیں ۔مگر یہ احوال صرف وزیراعلی سندھ کے ہی نہیں ہے بلکہ وفاقی وزراء بھی ماسک پہننے کا تکلف کم کم ہی فرما رہے ہیں۔دراصل ہمارے حکومتی ادارے اور شخصیات کورونا وائرس کے انسداد کے لیئے وضع کردہ احتیاطی تدابیر ’’ایس او پیز‘‘ کو بھی اپنا بنایا ہوا، ایک ’’سیاسی قانون ‘‘سمجھ بیٹھے ہیں ، جسے وہ عوام پر تو بذور طاقت نافذ کرنا چاہتے ہیں لیکن خود ’’ایس او پیز‘‘ کی پابندی کرنا اپنی توہین خیال کرتے ہیں ۔ شاید یہ ہی وجہ ہے کہ ماسک نہ پہننے یعنی ایس او پیز کی دھجیاں اُڑانے والے افراد کو گرفتار کرنے والے اکثر پولیس اہلکار خود بھی بغیر ماسک کے ہی ہوتے ہیں ۔

کورونا وائرس کے بلائے جاں وبائی مرض کی تیسری جاری لہر کے حوالے سے تشویشناک ترین انکشاف یہ سامنے آیا ہے کہ صوبہ پنجاب میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران کووڈ 19 کے نئے وائرس سے نوعمر اور نابالغوں یعنی 18 سال سے کم عمر بچوں کے 19 ہزار 367 ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں۔حالانکہ زیادہ تر بچوں میں ہلکی علامات جبکہ بعض میں کوئی علامت نہیں تھی لیکن اس کے باوجود یہ صورت حال اس لیے تشویش کا باعث ہے کہ کووڈ19 بیماری کی پہلی اور دوسری لہر میں کورونا وائرس سے بچوں کے متاثر ہونے کے ضمن میں اعدادوشمار ایسے پریشان کن اور خطرناک نہ تھے۔مگر یہاں بھی ہماری انتظامی قابلیت کی دو رُخی ملاحظہ ہو کہ جب کورونا کی پہلی ، دوسری لہر کے دوران بجے کووڈ 19 کے مرض کا شکار ہونے سے محفوظ و مامون تھے ،تب تو ہم نے ملک بھر خاص طور پر سندھ میں تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل کردی تھیں ۔ لیکن اَب جب کے کورونا وائرس کی تیسری لہر سے بچے زیادہ متاثر ہورہے ہیں تو سندھ حکومت کے اربابِ اختیار ،وفاق کی جانب سے تعلیمی اداروں کی بندش کا اُصولی فیصلہ ہونے کے بعد بھی تعلیمی ادارے کھلے رکھنے پر بضد ہیں ۔

دوسری جانب ملک میں کورنا ویکسی نیشن سے متعلق صورت حال کو بھی تسلی بخش قرار نہیں دیا جاسکتا۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک میں 9 لاکھ 36 ہزار 383 افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے۔جس میں سے صرف گزشتہ ہفتے میں 2 لاکھ 65 ہزار831 افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے۔ویکسی نیشن لگانے کے عالمی معیار کے مطابق پاکستان میں ویکسین لگانے کی رفتار انتہائی سست ہے ۔گزشتہ دنوں وزیر اعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا تھا کہ’’ کورونا کی چینی ویکسین سائینوفارم کی مزید 5 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئی ہیں جبکہ مزید 5 لاکھ خوراکیں آج پہنچیں گی اورہم جلد ازجلد ویکسی نیشن کے مرحلے کو تیز کر رہے ہیں اور اسے ایسے مرحلے تک لے کر جانا چاہتے ہیں جہاں پاکستانیوں کی بڑی تعداد کو ویکسین لگ چکی ہو تاکہ بیماری کے پھیلاؤمیںنمایاں رکاوٹ پیدا کی جاسکے‘‘۔ مگر بیان سے ہٹ کر عملی طور پر ابھی تک ایسے شواہد دکھائی نہیں دیئے کہ ملک بھر میں زیادہ سے زیادہ افراد کو تیز رفتاری کے ساتھ ویکسی نیشن کے لیے حکومتی سطح پر خاطر خواہ اقدامات اُٹھائے گئے ہوں۔

بدقسمتی کی بات تو یہ ہے کہ پاکستان کو بین الاقوامی اتحاد کی جانب سے بھی ابھی تک ویکسین نہیں مل سکی، جس پر وفاقی حکومت نے صوبوں کو ویکسین کی خریداری کا مشورہ دیا ہے۔لیکن مصیبت یہ ہے کہ صوبوں کو ویکسین خرید کر منگوانے میں بھی کم ازکم دو ماہ کا عرصہ تو لگے گا ہی ۔ مذکورہ بالا تمام حقائق اس امر کے متقاضی ہیں کہ کورونا کے سد باب کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی میں کوئی تساہل نہ برتا جائے، لاک ڈاون ضروری ہو تو گریز نہ کیا جائے،بچوں کے بچائو پر خصوصی توجہ دی جائے اور تعلیمی اداروں کی بندش میں غیر ضروری انتظامی تساہل اور لیت و لعل سے کا م نہ لیا جائے ۔کہیں ایسا نہ ہوکا حفاظتی اقدامات اُٹھانے میں اربابِ اختیار اس قدر تاخیر کردیں کے اُن کے فوائد ہی ختم ہوکر رہ جائیں ۔اس لیے ہماری گزارش ہے کہ حکومت اپنا رسوخ اور وسائل استعمال کرتے ہوئے سب سے پہلے عوام کے لیے ویکسین کی جلد فراہمی یقینی بنائے اوراگر یہ ممکن نہیں ہوسکتاتو پھر اسمارٹ لاک ڈاؤن کے لیے مؤثر اور دیرپا حکمت عملی جلد ازجلد ترتیب دی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
مریم نواز کا مصافحہ! وجود هفته 11 جنوری 2025
مریم نواز کا مصافحہ!

ڈونلڈ ٹرمپ کا ارادہ اور گرین لینڈ وجود هفته 11 جنوری 2025
ڈونلڈ ٹرمپ کا ارادہ اور گرین لینڈ

جمہور اور جمہوریت وجود هفته 11 جنوری 2025
جمہور اور جمہوریت

خود کو بدلیں! وجود جمعه 10 جنوری 2025
خود کو بدلیں!

امریکہ میں مقیم مسلمانوں میں بے چینی وجود جمعه 10 جنوری 2025
امریکہ میں مقیم مسلمانوں میں بے چینی

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر