... loading ...
امریکا نے ترکی کو مقامی طور پر تیار کیے جانے والے 30 گن شپ ہیلی کاپٹرز کی پاکستان کو فراہمی سے روک دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترکی کے صدارتی ترجمان ابراہیم کلن نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکا نے پاکستان کو ترکی کے ہیلی کاپٹرز کی فروخت روک دی ہے ، جس کی وجہ سے اسلام آباد اسے چین سے خریدے گا۔اے ٹی اے کے ٹی 129 اگسٹا اے 129 منگسٹا پلیٹ فارم پر مبنی دو انجن، ٹینڈم سیٹ، ملٹی رول، آل ویدر اٹیک ہیلی کاپٹر ہے اور امریکی انجنوں سے لیس ہے ۔امریکا ایل ایچ ٹی ای سی انجن کے لیے ایکسپورٹ کلیئرنس روک رہا ہے ۔ابراہیم کلن نے کہا کہ اس رکاوٹ سے امریکی مفادات کو زیادہ نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ترکی اور پاکستان نے جولائی 2018 میں ترکی ساختہ ہیلی کاپٹر گن شپ کے لیے 1.5 ارب ڈالر کے معاہدے پر دستخط کیے تھے ۔تاہم پینٹاگون کی جانب سے ترک کمپنی کو انجنز کا ایکسپورٹ لائسنس جاری کرنے سے انکار کے بعد اس کی فراہمی کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی تھی۔ترک عہدیدار نے ترکی پر امریکی پابندیوں کے اثرات کے بارے میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے امریکی رکاوٹ کا ذکر کیا جس سے انقرہ نے روس سے ایس-400 میزائل خریدنے کا فیصلہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ترکی روسی میزائل خریدنے پر مجبور ہوا کیونکہ واشنگٹن نے انقرہ کو موثر شرائط پر پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم فراہم کرنے سے انکار کردیا تھا۔ایک یورپی ادارے اگسٹا ویسٹ لینڈ کی شراکت سے ترک ایرو اسپیس انڈسٹریز (ٹی اے آئی)کا تیار کردہ اے ٹی اے کے ٹی 129 ہیلی کاپٹر دن اور رات، گرم اور سرد دونوں حالات میں حملے اور جاسوسی مشن کے لیے ڈیزائن کیا گیا ۔واشنگٹن میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر اعظم عمران خان کے درمیان ملاقات سے چند روز قبل امریکا نے جولائی 2019 میں پہلی رکاوٹ کا اعلان کیا تھا۔جنوری 2020 میں ترکی کی دفاعی صنعت(ایس ایس بی)کے سربراہ نے کہا تھا کہ انقرہ اور اسلام آباد نے ترسیل کے معاہدے میں مزید ایک سال کی توسیع کردی ہے تاکہ ہموار ترسیل کو یقینی بنایا جاسکے ۔اس معاہدے کے تحت ترکی کے معاہدہ عمل میں نہ آنے کی صورت میں پاکستان کو چینی زیڈ 10 ہیلی کاپٹر خریدنے کا اختیار مل گیا ہے ۔ترک میڈیا کی اطلاعات کے مطابق ترک ساختہ ٹی 129 اے ٹی اے سی ہیلی کاپٹر ابھی بھی پاک فوج کی شاپنگ لسٹ میں ہے ۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی قیادت میں قافلے پنجاب کی حدود میں داخل ہوگئے جس کے بعد تحریک انصاف نے حکمت عملی تبدیل کرلی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج میںپنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے قافلے...
تحریک انصاف ک فیصلہ کن کال کے اعلان پر خیبر پختون خواہ ،بلوچستان اورسندھ کی طرح پنجاب میں بھی کافی ہلچل دکھائی دی۔ بلوچستان اور سندھ سے احتجاج میں شامل ہونے والے قافلوںکی خبروں میں پولیس نے لاہور میں عمرہ کرکے واپس آنے والی خواتین پر دھاوا بول دیا۔ لاہور کی نمائندگی حماد اظہر ، ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت جتنے بھی راستے بند کرے ہم کھولیں گے۔وزیراعلیٰ نے پشاور ٹول پلازہ پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی رہائی کی تحریک کا آغاز ہو گیا ہے ، عوام کا سمندر دیکھ لیں۔علی امین نے کہا کہ ...
پاکستان تحریک انصاف کے ہونے والے احتجاج کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس، رینجرز اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ پنجاب اور کے پی سے جڑواں شہروں کو آنے والے راستے بند کر دیے گئے ہیں اور مختلف شہروں میں خندقیں کھود کر شہر سے باہر نکلنے کے راستے بند...
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک کو انارکی کی طرف دھکیلا گیا ہے ۔ پی ٹی آئی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ہمیں 26ویں آئینی ترمیم منظور نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حکومتی رٹ ختم ہو چکی، ہم ملک میں امن چاہتے ہیں۔ اسد قیصر نے کہا کہ افغانستان ک...
رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی سعودی عرب سے درآمدات میں کمی دیکھنے میں آئی اور پاکستان کا ایران سے درآمدات پر انحصار مزید بڑھ گیا ہے ۔ایک رپورٹ کے مطابق جولائی تا اکتوبر سعودی عرب سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ایران سے درآمدات میں 30فیصد اضافہ ہ...
لاہور (بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان پر ٹیلی گراف ایکٹ 1885 اور دیگر دفعات کے تحت7 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی کے خلاف پنجاب کے علاقے ڈیرہ غازی خان کے تھانہ جمال خان میں غلام یاسین ن...
پی آئی اے نجکاری کیلئے حکومتی کوششیں جاری ہے ، گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدے کیلئے 30نومبر تک دوست ممالک سے رابطے رکھے جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کیلئے دوست ملکوں سے رابطے کئے جارہے ہیں، گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدے کیلئے حکومتی کوششیں جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق30نومبر ...
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے حصے کا ایک قطرہ پانی بھی کہیں جانے نہیں دیں گے ۔ سندھ میں پیپلز پارٹی کی دو تہائی اکثریت ہے ، مسلم لیگ ن کے ساتھ تحفظات بلاول بھٹو نے تفصیل سے بتائے ، ن لیگ کے ساتھ تحفظات بات چیت سے دور کرنا چاہتے ہیں۔ہفتہ کو کراچی میں میڈیا س...
سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ قوم اپنی توجہ 24 نومبر کے احتجاج پر رکھے۔سعودی عرب ہر مشکل مرحلے میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔عمران خان نے اڈیالہ جیل سے جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ، آئین ک...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دیرپاامن واستحکام کے لئے فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر امن دشمنوں کا پیچھا کرے گی، پاک فوج ...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ بھائی بن کرمدد کی، سعودی عرب سے متعلق بشریٰ بی بی کا بیان پاکستان کے ساتھ دشمنی ہے ، سعودی عرب کے خلاف زہر اگلا جائے تو ہمارا بھائی کیا کہے گا؟، ان کو اندازہ نہیں اس بیان سے پاکستان کا خدانخوستہ کتنا نقصان ہوگا۔وزیراعظم نے تونس...