... loading ...
ائیر کوالٹی انڈیکس نے پاکستان کی فضا کو آلودہ قرار دے دیا ، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چوتھے اور لاہور چھٹا نمبر پر آگیا ۔ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں میں ہوا میں غیر صحت بخش ذرات کی تعداد 250سے تجاویز کر گئی ۔دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چوتھے اور لاہور پانچواں نمر پر آگیا ، فیصل آباد میں 290،مریدکے میں 247،کراچی میں 212،اسلام آباد میں 204، اور لاہور میں 203 غیر صحت بخش ذرات کی تعداد ریکارڈہوئی ۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے جاری کردہ چارٹ میں دنیاکے آلودہ شہروں میں منگولیا کا شہر الانباتارپہلے نمبر پراور بنگلہ دیش کا شہر ڈھاکہ دوسرے نمبر پررہا، درجہ بندی کے مطابق 151سے 200درجے تک آلودگی مضرصحت ہے ،201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہوتی ہے ،301 سے زائددرجہ خطرناک آلودگی کوظاہر کرتاہے ۔