... loading ...
عالمی طاقتیں جسے خطے کا تھانیدار بنانے کا منصوبہ بنائے بیٹھی ہیں وہ بھارت دنیا میں دہشت گردی کا مرکزبن چکا ہے اسلاموفوبیا کا شکار دنیا نے بروقت ادارک نہ کیا تو جنونی ہندو عالمی امن کے لیے خطرہ بن جائیں گے امن کو درپیش چیلنجز کا بروقت ادراک کیے بغیر دنیا کو محفوظ نہیں بنایا جا سکتا کیونکہ بھارت نے دیگر ممالک میں سرکاری سرپرستی میں دہشت گردی شروع کر ارکھی ہے جب سے سی پیک جیسے معاشی منصوبے کا آغاز ہوا ہے بھارت کی بے چینی عود کرآئی ہے کوئلہ،تیل ،گیس ،سونا سمیت دیگر قیمتی معدنیات کا مرکز ہونے کی وجہ سے بلوچستان خاص طور پر نشانہ ہے کیونکہ گوادر کی سی پیک میں بہت اہمیت ہے اسی لیے بلوچستان میں تخریبی کاروائیاں کرائی جارہی ہیں مچھ میں کان کنوںبھارت کی بزدلانہ کاروائیوں میں سے ایک ہے امن کو درپیش چیلنجز کا ادراک کرتے ہوئے بروقت توڑ ناگزیر ہے محض زمہ دار قرار دینے اور ڈوزیئر پیش کرنے کے علاوہ کچھ کرنے کی ضرورت ہے بھارتی جنرل اپنی فوجی استعداد سے مایوس ہو چکے اِس لیے خطے کی طاقت بننے کے لیے شرپسندی کو ہتھیار بن کر حاکمیت کا خواہاں ہے جس سے امن کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔
جس ملک میں درجنوں علیحدگی کی مسلح تحریکیں ہوں اقلیتیں بے چینی کا شکار اور مستقبل سے مایوس تاجر ،کسان اور مزدور خودکشیاں کرنے پر مجبور ، سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار نے ایک کروڑ آبادی پر مشتمل مقبوضہ کشمیر جیل بنا دی جائے ٹیلی فون،انٹر نیٹ ، ذرائع ابلاغ پر پابندیاں اورمعیشت کوتاریخی کسادبازاری کا سامنا ہو اُسے خطے کی طاقت تسلیم نہیں کیا جاسکتا بلکہ بھارت کامستقبل سوالیہ نشان ہے غالب امکان ہے کہ جلدہی روس کی طرح بکھر جائے لیکن بھارتی حکومت کو ملکی حالات سے کوئی سروکار نہیں نہ ہی وہ معاشی ناہمواری سے مختلف طبقات کی محرومیاں دور کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے بلکہ خطے اور ملک کے اندر خوف و ہراس پھیلاکر اقتدار مستحکم کرنا عزیز ہے۔
چین سے بدترین ہزیمت سے لگے زخموں نے بھارتی قیادت کو حواس باختہ کر دیا ہے اور وہ کسی نہ کسی طرح شرمندگی مٹانے کے لیے کوشاں ہے زخمی سانپ کی طرح ہمسایوں پر حملہ آور ہے جس سے خطے پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں اورترقیاتی منصوبوں کی بجائے اکثر ممالک اپنے وسائل دفاع پر صرف کر نے پر مجبور ہیں سارک جیسی تنظیم غیر فعال ہو چکی جس کی وجہ بھارت ہے اگر خطے کے ممالک نے معاشی نمو بہتر بنانی ہے توسب کو مل کر بھارت کی مکاریوں کاتوڑ کرنا ہوگا تبھی خود مختاری و سالمیت کے تحفظ کو درپیش چیلنجز ختم ہوں گے کیونکہ بھارت کو کسی بھی ہمسائے کی آزادانہ خارجہ پالیسی گوارہ نہیں بلکہ وہ سب کو ڈراکر اورزیلی ریاست بنا کر رکھنے پر یقین رکھتا ہے ۔
پاک بھارت کو آزادی حاصل ہوئے چوہتر برس ہونے کو ہیں لیکن مسلمانوں کی طرف سے آزاد ملک پاکستان بنانے کو بھارتی قیادت بھول نہیں سکی مگر تہائی صدی گزرنے کے باوجود حالات نے قائدِ اعظم محمد علی جناع کی فہم و فراست اور مستقبل بینی کی تائید ی مہر ثبت کردی ہے بیس کروڑ سے زائد بھارت میں بسنے والے مسلمانوںکی حالت سماجی و معاشی پابندیوں کی بنا پر ناگفتہ بہ ہے آسام میں مدارس پر پابندی لگا کر ثابت کیا گیا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں کے لیے جگہ نہیں مسلمانوں کی مذہبی شناخت ختم کرنے کے لیے مساجد پر حملے ہوتے ہیں تاکہ ہندئووں کی طرف سے جاری مذہب تبدیلی کی تحریک کو قبول کرتے ہوئے مسلمان دوبارہ ہندو بن جائیںیہ سلسلہ بھارت کے تمام علاقوں میں شروع ہے آبادی کے تناسب سے سو گنا زیادہ مسلمان جیلوں میں بند ہیں اور اب تو لوجہاد کے تدارک کے لیے بنائے گئے قانون کے تحت بھی پکڑ دھکڑ کی جانے لگی ہے اِن حالات میں دنیا کی خاموشی دراصل بھارتی میںجاری جرائم کی سرپرستی کے مترادف ہے اِس میں شائبہ نہیں کہ بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کو نسل کشی کا سامنا ہے یہ ایسا چیلنج ہے جس کا ادراک کرتے ہوئے مہذب دنیا کو لبوں کے قفل کھولناچاہیئے وگرنہ خطے کو ایک اور مہاجرت کا سامنا ہوسکتا ہے۔
روزِ روشن کی طرح عیاں حقیقت ہے کہ بھارت کی حکمران سیاسی قیادت مجرمانہ کردار کی حامل ہے جلائو گرائو ۔ماردھاڑ اور خوف کی فضا بنا کر اقتدار میں آ نے پر یقین رکھتی ہے اسی طریقہ کارسے غیرمقبول جماعت بی جے پی نے مقبولیت حاصل کی بھارتی معاشرے میں ہونے والی شکست وریخت پر ذرائع ابلاغ بھی نہ صرف خاموش ہیں بلکہ حوصلہ افزائی کی فضا بنانے کا زریعہ ہیں اسی لیے بھارتی معاشرے کے روزوشب پر نظر رکھنے والے نکتہ داں کہتے ہیں کہ بھارت کے ساتھ یہ فضا پورے خطے کو نقصان سے دوچار کرسکتی ہے افغانستان میں سیاح کے روپ میں آنے والا دیپ ڈیسائے گزشتہ ماہ اٹھائیس دسمبر کو دارالحکومت کابل میں ایک کم سن لڑکی جس کی عمر محض پندرہ برس تھی سے جنسی زیادتی کا مرتکب ہوا جنسی زیادتی کا یہ کوئی پہلا کیس نہیں بلکہ بھارتی سفارتخانے بھی ریپ کیسوں میں ملوث رہے ہیں جن کے بارے کہا جاتا ہے کہ جنسی زیادتی میں مردانہ جبلت کی بجائے ہندئووں کی مسلمانوں سے نفرت کا جذبہ کارفرما ہے کابل میں اربوں کی سرمایہ کاری افغانوں سے الفت نہیں پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لیے بیس کیمپ کی وجہ سے ہے اگر افغانوں سے اُلفت میں صداقت ہوتی تودہلی ہزاروں ٹن خراب گندم کا تحفہ کابل ہر گز نہ بھیجتا یہ اِسی سوچ کا عکاس ہے کہ ہندو ہر طریقے سے مسلمانوں کو نقصان پہنچانے پر یقین رکھتے ہیں خراب گندم کھلاکر افغانوں کی صحت کو نقصان پہنچانا مقصود تھا ایران سے ظاہری قربت اُسی وقت ختم کردی جب امریکا نے نا پسندیدگی ظاہر کی خطے میں ہندو وں میں جنونیت کاپروان چڑھنا ایسا چیلنج ہے جو امن کو تہہ بالا کر سکتا ہے۔
کرک میں ہندئووں کے مقدس مقام کو نظرِ آتش کرنے پر دہلی نے کِس طرح بڑھ چڑھ کر الزام ترشی کی لیکن بابری مسجد سے لیکر دیگر درجنوں مساجد کو نقصان پہنچانے پر آج تک شرمندگی نہیں بلکہ مندرکا سنگِ بنیاد رکھنے مودی خود پہنچ جاتے ہیں مقصد اکثریت کی خوشنودی حاصل کرنا ہے لیکن سچ یہ ہے کہ مودی کو صرف ووٹر ہندو عزیز ہیں اگر پاکستان سے ہندوبھارت جائیں تو انھیں قتل کرنے میں عار تصور نہیں کی جاتی ہندئووں میں پرورش پاتی جنونیت و انتہا پسندی ایک حقیقت ہے اگر دنیا نے ہندوانتہا پسندی کا برقت سدِ باب نہ کیا تو خطے کے امن کو درپیش خطرات ناقابل ِ حل ہوجائیں گے چیلنجز کا ادراک کرنے میں ہی مہذب دنیا کی عافیت ہے وگرنہ اسی کروڑ جنونی ہندوآزاد چھوڑ دیے گئے تو پوری دنیا کا امن دائو پر لگ سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔