وجود

... loading ...

وجود

خطرہ ہے مولاناکو،خطرے میں عمران نہیں

جمعرات 31 دسمبر 2020 خطرہ ہے مولاناکو،خطرے میں عمران نہیں

گزشتہ دنوں وفاقی وزیر علی زیدی نے اپوزیشن الیون پر پھبتی کستے ہوئے فرمایا ہے کہ ’’اپوزیشن کے پانچ رہنما ،ابھی اپنے کنفرم استعفے اسپیکر کی خدمت میں پیش کریں اور ہم سے عمرے کے ٹکٹ بطور انعام فوری طور پر حاصل کرلیں‘‘۔عوامی نقطہ نظر سے علی زیدی کی سیاسی پیشکش بظاہر نفع بخش معلوم ہوتی ہے مگر یہ پیشکش اپوزیشن رہنماؤں کے حسبِ حال اور حسب خواہش ہرگز نہیں ہے ۔ ہمارا ذاتی خیال ہے کہ اگر وفاقی وزیر علی زیدی تھوڑی سی مزیدسیاسی وسیع القلبی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کنفرم استعفوں کے عوض عمرے کے بجائے لندن یا واشنگٹن کے ٹکٹ دینے کا اعلان کرتے تو عین قرین قیاس تھا کہ اپوزیشن کے بہت سے رہنما اُن کی اِس پرکشش سیاسی پیشکش کو بلاکسی حیل و حجت قبول فرمالیتے ،خاص طور مسلم لیگ ن کی نائب صدر محترمہ مریم نواز نے تو حکومت اور ریاستی ادروں کے خلاف احتجاج کا سارا تام جھام سجایا ہی فقط اس لیے ہے کہ کسی طرح اُنہیں لندن واپسی کا ٹکٹ حاصل ہوسکے ۔مگر شومئی قسمت کہ سرِ دست تحریک انصاف کی حکومت کنفرم استعفوں کے عوض لندن یا واشنگٹن کا ٹکٹ دینے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی ،لہٰذا غالب امکان یہ ہی ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں کے استعفے ایک جیب سے دوسری جیب میں ہی خجل خوار ہوتے رہیں گے اور کبھی بھی منظوری کے لیے اسپیکر کی میز تک نہیں پہنچ سکیں گے۔ لطیفہ تو یہ ہے کہ سیاسی غلطی سے جن دو اپوزیشن اراکین کے استعفے قومی اسمبلی کے اسپیکر تک پہنچ گئے ہیں ،اُنہیں بھی واپس ہتھیانے کے لیے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کی جانب سے ایڑی چوٹی کا زور لگایا جارہا۔

دراصل مینارِ پاکستان لاہور میں اپوزیشن الیون کے تاریخی فلاپ ترین جلسے نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کی صفوںمیں بے شمار دراڑیں ڈال دی ہیں اور سیاسی نفاق کی یہ دراڑیں اس قدر کشادہ اور گہری ہیںکہ اِن کی مرمت یابخیہ گری کرپانا ،اپوزیشن اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے لیے کم و بیش ناممکن ہی سمجھئے۔ویسے بھی مولانا کی اپنی جماعت میں بھی ،خود ان کے خلاف یکے بعد دیگرے چہار جانب سے علم ِ بغاوت بلند ہونا شروع ہوگئے ہیں ۔ نیز پاکستان پیپلزپارٹی بھی سندھ حکومت کو گرانے کے اپنے سابقہ بیانیے سے مکمل طور پر رجوع فرماچکی ہے۔ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم میں جاری ٹوٹ پھوٹ اور شکست و ریخت کی شدت کا درست اندازہ لاڑکانہ میں بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر منعقدہ جلسہ سے بھی بخوبی لگایا جاسکتاہے۔

بادی النظر میں لاڑکانہ کا یہ جلسہ پی ڈی ایم کا زبردست سیاسی پاور شو بھی بن سکتا تھا ،اگر اس جلسے میں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن شرکت کرنے کی زحمت فرمالیتے ۔لیکن مولانا فضل الرحمن کو جس سیاسی مصروفیت نے لاڑکانہ آنے سے روکے رکھا ،وہ لاڑکانہ میں جمعیت علمائے اسلام ف کی جملہ قیادت کا بے نظیر بھٹو کے مزار پر زبردست احتجاجی مظاہر ہ کرنے کا اندیشہ تھا ۔ ذرائع کے مطابق لاڑکانہ میں جے یو آئی ف اور پاکستان پیپلزپارٹی کی مقامی قیادت کے درمیان من پسند افسران کی تعیناتی کے معاملے پر اختلافات اس قدر شدید ہوگئے تھے کہ جے یو آئی ف کے مقامی رہنماؤں نے مولانا فضل الرحمن پر واضح کردیا تھا کہ اگر انہوں نے پیپلزپارٹی کی قیادت سے اُن کے مطالبے کو منظور کروائے بغیر لاڑکانہ میں منعقدہ پیپلزپارٹی کے جلسہ میں شرکت کرنے کی کوشش کی تو وہ اُن کی آمد کا ذرہ برابر بھی لحاظ کیے بغیر بے نظیر بھٹو شہید کے مزار پر احتجاجی دھرنا دے دیں گے۔ایک لمحہ کے لیے ذرا سوچئے کہ اگر مولانا فضل الرحمن کی موجودگی میں بے نظیر بھٹو کے مزار پر جے یو آئی ف کی مقامی قیادت کی جانب سے احتجاجی مظاہر ہوجاتا تو پی ڈی ایم کا مردہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دفن ہونے میں کتنی دیر لگنا تھی؟۔

 

بظاہر مولانا فضل الرحمن نے سیاسی بصیرت کا مظاہر ہ کرتے ہوئے بے نظیر بھٹو کی برسی میں شرکت نہ کرکے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کو یقینی سیاسی موت سے فی الحال تو بچالیا ہے۔ لیکن دوسری جانب اُن کے اس اقدام سے بلاول بھٹو زرداری کے دل میں بداعتمادی کی ایک سخت گرہ ضرور لگ گئی ہے کہ جمعیت علمائے اسلام ف ایک چھوٹے سے سیاسی و انتظامی معاملے پر اُن کی والدہ مرحومہ کے مزار پر احتجاجی مظاہرہ کی دھمکی دے سکتی ہے تو وہ مستقبل میں سیاسی مفادات کے لالچ میں پیپلزپارٹی کے ساتھ کیا کچھ نہیں کرسکتی؟۔جبکہ پیپلزپارٹی کے جملہ کارکنان اور رہنماؤں میں بھی اس دھمکی کو لے کر جمعیت علمائے اسلام ف کی مقامی و مرکزی قیادت کے خلاف شدید ترین غم و غصہ پایا جاتاہے ۔پیپلزپارٹی کے بعض رہنماؤں کا تو یہ بھی خیال ہے کہ پی ڈی ایم کو قائم رکھنے کے لیے اَب ضروری ہوگیا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کو اتحاد کی صدارت سے علیحدہ کردیا جائے ۔جبکہ سیاسی تجزیہ کاروں کی اکثریت بھی یہ ہی رائے رکھتی ہے کہ اگر مولانا فضل الرحمن کی اپنی جماعت میں انہیں قیادت سے ہٹانے کے لیئے کوئی ’’سیاسی کوششیں‘‘ تیز ہوجاتی ہے تو پھر مولانا کا پی ڈی ایم کی صدارت پر فائز رہنا بھی انتہائی مشکل ہوجائے گا۔

اپوزیشن الیون کی سیاسی خستہ حالی اور بدحالی دیکھ کر صاف نظر آرہاہے کہ سینٹ الیکشن سے پہلے پہلے پی ڈی ایم اتحاد پارہ پارہ ہوکر راہی ملک عدم ہوجائے گا اور مولانا فضل الرحمن ماضی میں کیے گئے آزادی مارچ کی طرح مستقبل کے لانگ مارچ کرنے کے لیے بھی’’ ٹک ٹک دیدم ،دم نہ کشیدم ‘‘ کے مصداق حکومت کے خلاف اکیلے ہی کھڑے رہ جائیں گے۔ پچھلی بار تو پھر بھی مولانا نے امانت کا ’’سیاسی وعدہ ‘‘لے کر اپنی عزتِ سادات بچالی تھی لیکن اِس بار مولانا خود کو نیب کی ممکنہ حراست سے ہی بچالیں تو بڑی سیاسی بات ہوگی ۔ اس لیے مولانا فضل الرحمن کے لیے مخلصانہ مشورہ تو وہی ہے جو وفاقی وزیر علی زیدی نے دیا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کی قیادت سے ازخود ہی’’کنفرم استعفا ‘‘دے کر مفت میں عمرہ کا ٹکٹ حاصل کرلیا جائے ۔کیونکہ لاڑکانہ کے جلسے کے بعد تو بچہ بچہ جان گیا ہے کہ ’’اَب خطرہ ہے مولاناکو، خطرے میں عمران نہیں ‘‘۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
مریم نواز کا مصافحہ! وجود هفته 11 جنوری 2025
مریم نواز کا مصافحہ!

ڈونلڈ ٹرمپ کا ارادہ اور گرین لینڈ وجود هفته 11 جنوری 2025
ڈونلڈ ٹرمپ کا ارادہ اور گرین لینڈ

جمہور اور جمہوریت وجود هفته 11 جنوری 2025
جمہور اور جمہوریت

خود کو بدلیں! وجود جمعه 10 جنوری 2025
خود کو بدلیں!

امریکہ میں مقیم مسلمانوں میں بے چینی وجود جمعه 10 جنوری 2025
امریکہ میں مقیم مسلمانوں میں بے چینی

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر