وجود

... loading ...

وجود

داڑھی رکھنے کے ’جرم ‘میں داروغہ کی معطلی

جمعرات 29 اکتوبر 2020 داڑھی رکھنے کے ’جرم ‘میں داروغہ کی معطلی

بی جے پی کے اقتداروالی ریاست اترپردیش میں ایک مسلمان داروغہ کو سنّت نبویﷺ کی پیروی کی قیمت اپنی نوکری گنواکر ادا کرنی پڑی ہے۔الزام ہے کہ انھوں نے داڑھی رکھ کر پولیس سروس کے ضابطوں کی خلاف ورزی کی تھی اور بار بار کی وارننگ کے باوجود اپنی داڑھی صاف نہیں کروائی تھی، لہٰذا انھیں پولیس کی ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔ یہ واقعہ مغربی اترپردیش کے باغپت ضلع کا ہے جہاں سب انسپکٹر انتصار علی کوبلا اجازت داڑھی رکھنے کی پاداش میں لائن حاضرکر دیا گیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق انتصار علی کو داڑھی کٹوانے کے لیے تین بار وارننگ دی گئی تھی ، لیکن انھوں نے اس پر توجہ نہیں دی۔ ان سے اس معاملے میں باضابطہ اجازت لینے کی بات کہی گئی تھی لیکن انھوں نے بغیر اجازت داڑھی بڑھانا جاری رکھا۔ حالانکہ سب انسپکٹر کا کہنا ہے کہ انھوں نے ایک سال قبل اپنے افسران سے داڑھی رکھنے کی اجازت مانگی تھی ، لیکن انھیں کوئی جواب نہیں ملا۔
یہ خبر بھارت کی ایک ایسی ریاست سے آئی ہے جہاں ان دنوں لاقانونیت اپنے عروج پر ہے اور ہر روز آبروریزی کی دلدوز خبریں موصول ہوتی ہیں، لیکن انتظامیہ اور پولیس مشنری نظم ونسق کو درست کرنے کی بجائے ایک مسلمان سب انسپکٹر کی داڑھی میں الجھی ہوئی ہے۔ظاہر ہے کسی مسلمان کے چہرے پر داڑھی جہاں اس کی مذہبی عقیدت کی ترجمان ہوتی ہے ، وہیں کچھ لوگ خود کو وبائوسے محفوظ رکھنے کے لیے بھی داڑھی رکھتے ہیں۔اس کی ایک مثال ہمارے لائق وفائق وزیراعظم ہیں ، جنھوں نے کورونا دور میں اپنی داڑھی بڑھانے کا مضبوط ارادہ کیا اور اب ان کی داڑھی اتنی بڑھ گئی ہے کہ کچھ لوگوں کو ان کے ’ مسلمان ‘ ہونے کا گمان ہونے لگا ہے۔ حالانکہ وہ ایک پختہ کار ہندو ہیں اور مندروں کے درشن کرنا ان کی سب سے محبوب عادت ہے۔انھوں نے جب سے ملک کی باگ ڈور سنبھالی ہے تب سے ہندوئوں کی اتنی خدمت کی ہے کہ شاید ہی کسی اور وزیراعظم نے کی ہو۔ ان کی داڑھی پر نہ توکسی کو اعتراض ہے اور نہ ہی کسی نے اس پر سوال کھڑا کیا ہے۔ ظاہر ہے یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے جس کے لیے وہ پوری طرح آزاد ہیں۔ اگر وہ پولیس میں ہوتے تو یقینا انھیں اپنے اس عمل کے لیے جواب دہ ہونا پڑتا، لیکن چونکہ وہ ملک کے وزیراعظم ہیں اس لیے ان سے سوال کرنے کی ہمت کسی میں نہیں ہے۔
اس ملک میں ایک مسلمان پولیس انسپکٹر کو یہ آزادی حاصل نہیں ہے کہ وہ اپنے مذہب کی پیروی کرتے ہوئے داڑھی رکھنے کی جرات کرسکے۔یہاں سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ انتصار علی کے داڑھی رکھنے سے پولیس کے کام کاج پر کیا اثر پڑے گا اور کیا وہ داڑھی رکھ کر اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے قابل نہیں رہ سکیں گے؟ اس ملک میں سکھ فرقہ کے لوگوں کو نہ صرف داڑھی رکھنے بلکہ اپنے مذہبی احکامات کے تحت انھیں کرپان رکھنے کی بھی چھوٹ دی گئی ہے۔دراصل یہی وہ سوال ہے جس نے انتصار علی کی برطرفی کے خلاف سوشل میڈیا کے صارفین کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے اوروہاں اس مسئلہ پر زور دار بحث ہورہی ہے کہ جب سکھوں کو داڑھی رکھ کر پولیس اور فوج میں ملازمت کی اجازت ہے تو مسلمانوں کو کس بنیاد پر اس سے روکا جارہا ہے۔ یہاں یہ دلیل دی جاسکتی ہے کہ سب مسلمان چونکہ داڑھی نہیں رکھتے ہیں اس لیے اس ضابطے کو کلیہ کے طور پر تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔بہرحال یہ ایک حقیقت ہے کہ پولیس مینول سکھوں کے علاوہ کسی دوسرے فرقہ کے لوگوں کو داڑھی رکھنے کی اجازت نہیں دیتا اور ہرپولیس مین کے لیے صبح شیو کرنا ضروری ہوتا ہے۔
سب انسپکٹر انتصار علی کا معاملہ باغپت کے رمالا تھانے کا ہے، جہاں ایس پی باغپت نے انھیں محکمہ کی اجازت کے بغیر داڑھی رکھنے کی پاداش میں معطل کیاہے۔ ایس پی ابھیشیک سنگھ نے بتایا کہ داروغہ انتصار علی محکمے کی اجازت کے بغیر داڑھی رکھ رہے تھے۔ کئی بار انھیں داڑھی کٹوانے کی ہدایت دی گئی ، اس کے باوجود داروغہ ان کے احکامات کی تعمیل نہیں کررہے تھے، اس لیے ان کے خلاف معطلی کی کارروائی کی گئی ہے۔ایس پی نے یہ بھی بتایا کہ پولیس مینول کے مطابق صرف سکھوں کو داڑھی رکھنے کی اجازت ہے جبکہ دیگر پولیس والوں کے لیے چہرہ صاف ستھرا رکھنا ضروری ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی پولیس والا داڑھی رکھنا چاہتا ہے تو اسے اس کی اجازت لینی ہوگی۔ انتصارعلی سے بار بار اجازت لینے کے لے کہا گیا، لیکن انھوں نے بلااجازت داڑھی رکھ لی۔ واضح رہے کہ انتصار علی پچھلے پچیس برس سے پولیس کی ملازمت میں ہیںاورپچھلے تین سال سے باغپت میں سب انسپکٹر کے طور پر تعینات تھے۔ انھوں نے گزشتہ نومبر میں داڑھی رکھنے کی اجازت مانگی تھی لیکن انھیں کوئی ردعمل نہیں ملا۔ایک سینئر پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ صوبائی پولیس کے ضابطوں کی خلاف ورزی کے سلسلہ میں انتصارعلی کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔جبکہ انتصار علی نے اس بات کو دوہرایا کہ میری داڑھی رکھنے کی درخواست ایس پی اور آئی جی(میرٹھ زون)کے پاس گزشتہ ایک سال سے التواء میں ہے اور اس پر اب تک کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔باغپت کے ایس پی ابھیشیک سنگھ کا کہنا ہے کہ انتصار علی کو اس سے پہلے بھی صوبائی پولیس یونیفارم کے ضابطوں کی خلاف ورزی کے سلسلے میں وجہ بتائونوٹس جاری ہوئے ہیں لیکن انھوں نے ا س پر توجہ نہیں دی۔ ان کا یہ عمل ڈسپلن شکنی کے دائرے میں آتا ہے جسے فورسز میں برداشت نہیں کیا جاسکتا۔یہاں سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ جب انتصارعلی نے ایک سال قبل داڑھی رکھنے کی اجازت طلب کی تھی تو ایس پی اور آئی جی ان کی درخواست کو دباکر بیٹھے رہے ؟اور جب مجبور ہوکر انھوں نے داڑھی رکھ لی تو انھیں ملازمت سے معطل کردیا گیا۔
پولیس مینول کی تابعداری کرنے والے افسران سے ہماری ایک عاجزانہ گزارش ہے کہ اگر وہ اس معاملے میں غیر جانبدار ہیں تو انھیں پولیس کے سیکولر کردار پر بھی کچھ توجہ دینی چاہئے جس کی ضمانت ملک کے دستور میں دی گئی ہے۔ظاہر ہے پولیس کا مینول اس معاملے میں دویم درجے کی چیزہے۔یہ بات سبھی کو معلوم ہے کہ اترپردیش کے تمام تھانوں میں مندر تعمیر کئے گئے ہیں۔ شاید ہی کوئی پولیس اسٹیشن ایسا ہو جہاں مندر موجود نہ ہو۔ کیا یوپی پولیس کا مینول اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ ایک سیکولر جمہوری ملک کے تھانوں میں کسی اجازت کے بغیر مندر تعمیر کیے جائیں؟جب تھانوں میں مندر تعمیر کرنے کی اجازت نہیں ہے تو پھر یہ سب کن بنیادوں پر ہورہا ہے؟یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر کئی لوگوں نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انتصار علی کو مسلمان ہونے کی سزا دی جارہی ہے۔انڈین امریکن مسلم کونسل نے بھی اس معاملے میں ٹوئٹ کیا ہے۔بھیم آرمی سے وابستہ ہمانشو بالمیکی نے اپنے ٹوئٹ کہا ہے کہ ’’ اترپردیش کے ہر پولیس تھانے میںمندر تو بنے ہیں ، لیکن مسجد، چرچ، گرودوارے کیوں نہیں۔ ہندوستان دستور سے چلتا ہے منوسمرتی سے نہیں۔‘‘خاتون صحافی روہنی سنگھ نے ایک تصویر ٹوئٹ کی ہے جس میں ایک پولیس افسریوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے سامنے ہاتھ جوڑکر گھٹنوں کے بل بیٹھے ہوئے ہیں۔ انھوں نے لکھا ہے کہ اگر ملازمت کے ضابطے داڑھی رکھنے کی اجازت نہیں دیتے تو کسی سیاسی آدمی کے آگے جھکنے کی اجازت بھی نہیں دیتے۔ حقیقت میں یہ اس سے بھی بدتر ہے۔ اس پولیس افسر کو بھی معطل کیا جائے۔‘‘ اس معاملے میں اداکارہ سوارا بھاسکر نے اپنے ٹوئٹ میں ایس پی باغپت کے اقدام کا دفاع کیا ہے۔
پولیس اور فوج میں مسلمانوں کے داڑھی رکھنے کا معاملہ برسوں سے بحث کا موضوع بنا ہوا ہے اور اس سلسلے کے کئی مقدمات مختلف صوبائی عدالتوں سے ہوتے ہوئے سپریم کورٹ تک بھی پہنچے ہیں ، لیکن اس معاملے میں اب تک کوئی واضح فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔ضرورت اس بات کی اس سلسلہ میں کوئی واضح پالیسی وضع کی جانی چاہئے اور مسلمانوں کی عقیدت اور مذہبی احکامات کو ملحوظ رکھتے ہوئے سکھوں کی طرح انہیں بھی شرعی داڑھی رکھنے کی اجازت ملنی چاہئے۔ ایسا کرنا دستور کی بنیادی روح اور ان دفعات کے عین مطابق ہوگاجن میں ہر شہری کو بے خوف ہو کر اپنے مذہب پر عمل کرنے کی آزادی فراہم کی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
کشمیری انصاف کے منتظر وجود اتوار 24 نومبر 2024
کشمیری انصاف کے منتظر

غموں کا پہاڑ وجود اتوار 24 نومبر 2024
غموں کا پہاڑ

منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں وجود اتوار 24 نومبر 2024
منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں

کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟ وجود اتوار 24 نومبر 2024
کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟

33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر