وجود

... loading ...

وجود

تنظیم سازی کے رہنما اصول۔۔

بدھ 30 ستمبر 2020 تنظیم سازی کے رہنما اصول۔۔

دوستو،یہ تو آپ کے علم میں ہوگا ہی کہ نون لیگی رہنما طلال چودھری تشدد کا شکار بنے، جب ان سے وجہ پوچھی گئی تو کہنے لگے، رات تین بجے تنظیم سازی کے لئے بلوایا تھا، جس کے بعد پھینٹی پڑگئی۔۔ اس حوالے سے بہت سی کہانیاں بھی مختلف اطراف سے سامنے آرہی ہیں لیکن ہمارے خیال میں یہ سب ’’چسکے بازی‘‘ ہے۔۔ ہر بندہ اپنی پسند کی کہانی لکھ کریہ ثابت کرنے کی کوشش کررہا ہے کہ اصل کہانی صرف اسے ہی معلوم ہے۔۔باباجی نے دوران بیٹھک خدشہ ظاہر کیا ہے کہ لفظ ’’تنظیم سازی‘‘ جلد تمام سیاسی جماعتوں کے لئے ایک ’’گالی‘‘ بن کر رہ جائے گی، اب کسی بھی جماعت میں تنظیم سازی کی جائے گی تو اسے رکنیت سازی یا کوئی اور نام دیا جائے گا۔۔ تنظیم سازی سوشل میڈیا پر اتنا بدنام ہوچکا ہے کہ شاید ہی کسی سیاسی جماعت کی اب غیرت گوارا کرے کہ وہ اس نام سے کوئی مہم چلائے۔۔
ہمارے پیارے دوست نے تنظیم سازی کے رہنما اصول وضع کئے ہیں۔۔ ان کا کہنا ہے کہ ۔۔تنظیم سازی کرتے وقت کون سی باتوں کو مدنظر رکھنا چاہیے ۔۔سب سے پہلے تو تنظیم سازی ’’بالرضا‘‘ ہونی چاہیئے، تنظیم سازی ’’بالجبر ‘‘سے پرہیز کرنا چاہیے جس سے ناصرف آپ اپنی پارٹی رکنیت سے محروم ہو سکتے ہیں بلکہ آپ کو اپنی سب سے قیمتی اور نازک چیز سے بھی ہاتھ دھونا پڑ سکتے ہیں(نئے قانون کی روشنی میں)۔ تنظیم سازی کا ایک اور اہم اصول یہ ہے کہ ۔۔ تنظیم سازی ہمیشہ اپنے ڈیرے پر کرنی چاہئے ، اگر باامر مجبوری تنظیم سازی کسی اور کے گھر کرنی پڑ جائے تو اپنے قابل بھروسہ گارڈز کو ضرور ساتھ لے جائیں ۔۔ تنظیم سازی کا کام ہمیشہ یونین کونسل کی سطح سے شروع کروانا چاہئیے (یعنی چیئرمین یو سی کو تنظیم سازی کرنے دیں) ڈائریکٹ تحصیل یا ضلع کی سطح پر تنظیم سازی کرنے سے ہڈیاں بھی ٹوٹ سکتی ہیں۔ تنظیم سازی کے سلسلے میں جب بھی ملاقات کرنی ہو وہ ہمیشہ آفیشل جگہ / دفتر پہ ہو ، کسی کے گھر میں اجلاس سے سختی سے پرہیز کیا جائے۔۔اجلاس کا وقت نماز مغرب سے پہلے یا اندھیرا چھا جانے سے پہلے اختتام پزیر ہو جائے۔۔ اگر تنظیم میں خواتین ممبر بھی رکھنی ہوں تو منتظم صاحب اپنے ساتھ کم از کم ایک خاتون ممبر رکھیں۔ ۔ اگر تنظیم میں خواتین امیدوار بھی ہوں تو اپنے ماضی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ان کے بھائی گن لے۔ تنظیم سازی کا اجلاس پر تشدد ہو جائے تو کوئی اچھا سا بہانہ تیار رکھیں۔ ۔ ویسے تنظیم سازی سے اجتناب ہی کیا جائے تو بہتر ہوگا۔۔
تنظیم سازی کی سوشل میڈیا پر بہت دھومیں ہیں۔ ایک صارف نے نواز شریف کی پیروڈی میں لکھا کہ میرے محنتی پٹواری طلال چودھری رات کو اڑھائی بجے تنظیم سازی کر رہے تھے کہ کسی عائشہ نامی خاتون کے نامعلوم بھائیوں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ایک صارف نے طلال چودھری کاہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا اگلے چند روز اس کے گھر سے دور رہیں، اس کے بھائی تو درندے ہیں۔ایک منچلے نے پوسٹ کی پیارے پٹواریوں کیلئے مشورہ ہے کہ تنظیم سازی سے پہلے بھائیوں کی تعداد جان لیا کریں، بصورت دیگر ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا۔تنظیم سازی صحت کیلئے مضر ہے۔ایک منچلے نے شہباز شریف کی تصویر لگا کر کیپشن لگایا کہ جس سڑک پر طلال چودھری کی پٹائی ہوئی ہے، الحمد للہ وہ سڑک بھی میاں محمد نواز شریف نے بنوائی ہے۔طلال چودھری کی ایک تصویر کا کیپشن تھا کہ میں اس ملک میں خود کو محفوظ تصور نہیں کر رہا۔کوئی بتارہا تھا کہ طلال چودھری اسپتال کا بل اداکئے بغیر پولیس کے آنے سے پہلے ہی خاموشی سے کسی نامعلوم مقام پر منتقل ہوگئے۔۔ جاتے جاتے اسپتال کی نرس کو کہہ گئے کہ ۔۔میں گھر نہیں جارہا کیوں کہ بیگم کے بھائیوں نے بھی گھر میں تنظیم سازی کا بندوبست کررکھا ہوگا۔۔
اب کچھ باباجی کی نسلی باتیں بھی ہوجائیں، اس کے بعد دوبارہ تنظیم سازی پر توجہ دیں گے۔۔ باباجی فرماتے ہیں۔۔شادی شدہ بندہ کسی لڑکی کے بھائیوں سے پٹ جائے تو اس بے چارے کی اگلی پریشانی یہ ہوتی ہے کہ کس طرح اس بات کو چھپائے کہ معاملہ بیگم کے بھائیوں تک نہ پہنچ پائے۔۔باباجی کا مزید کہنا ہے کہ۔۔ویکسین کا انتظار کرتے کرتے، کورونا وائرس کا پہلا برتھ ڈے بھی نزدیک آن پہنچا ہے۔۔وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ۔۔کورونا وائرس کم ہواہے، ختم نہیں ہواہے، برائے مہربانی تنظیم سازی سے مکمل گریز کریں۔۔کنٹرول لائن پر مسلسل بھارتی خلاف ورزیوں پر باباجی جلال میں آکر فرماتے ہیں کہ۔۔بھارت ایک ایسی قوم کو للکار رہا ہے جو کب سے صرف یہ دیکھنا چاہتی ہے کہ آخر ایٹم بم چلتا کیسے ہے؟؟یہ بھی باباجی کا ہی فرمان ہے کہ ۔۔پاکستانی عوام کو دنیا کی کوئی طاقت آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتی، بس دعا کرو کہ راستے میں لنگر تقسیم نہ ہورہا ہو۔۔اپنے ملک کے حوالے سے باباجی کی رائے ہے کہ۔۔ہم ایک ایسے ملک میں رہتے ہیں کہ اگر ہم کسی دوست کو کچھ رقم قرض میں دیتے ہیں تو ، ہم دونوں کو ہی کھودیتے ہیں۔۔
چلئے پھر تنظیم سازی کی جانب چلتے ہیں۔۔ کسی دوست نے ہمیں تنظیم سازی کے حوالے سے ایک تازہ غزل واٹس ایپ کی ہے، خوب صورت لفظوں کی خالق پروین شاکر کی غزل کی اس پیروڈی کا رائٹر کون ہے، یہ ہم باوجود کوشش کہ نہ جان سکے۔۔ غزل کچھ اس طرح سے ہے کہ۔۔۔کو بہ کو پھیل گئی بات اس ٹھکائی کی،اُس کے بھائی نے میری ایسی کچھ دُھنائی کی۔۔کیسے کہہ دوں کہ مجھے مروڑ دیا ہے اس نے،بات تو سچ ہے، مگر بات ہے رسوائی کی۔۔میری ہڈی، میری پسلی کی طرح چُور ہوئی،مجھ پہ گذری قیامت، ایسی ہی پٹائی کی۔۔اس نے ٹوٹی ہوئی ہڈی پہ جب پاؤں رکھا،فلک تک گونج گئی، آواز اس دہائی کی۔۔وہ اکیلی نہ تھی، اس ظلم و ستم میں ہرگز،اُس کو حاصل تھی مدد، اس کے بڑے بھائی کی۔۔اب کے دے چھوڑ تو آئیندہ نہ کبھی چھیڑوں گا،بات یہ دل سے ہے نکلی، ترے شیدائی کی۔۔اب تو ہر رات ہی ٹیسوں سے بدن دکھتا ہے،جاگ اُٹھتی ہیں سب دردیں ہی اُس کُٹائی کی۔۔
اور اب چلتے چلتے آخری بات۔۔۔شرم سے پانی پانی ہونا سیکھ لیا جائے تو وطن عزیز میں پانی کی کمی دور ہوسکتی ہے۔خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں۔۔
٭٭٭٭٭٭٭


متعلقہ خبریں


مضامین
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ وجود هفته 23 نومبر 2024
بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ

روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن وجود جمعه 22 نومبر 2024
روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن

بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون وجود جمعه 22 نومبر 2024
بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون

ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟ وجود جمعه 22 نومبر 2024
ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر