... loading ...
برطانیا میں 60 ہزار ایسے مریضوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جن میں کووڈ 19 کی علامات 3 ماہ سے زیادہ عرصے تک برقرار رہیں۔یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی اور اس طرح کے مریضوں کو لانگ کووڈ کا شکار قرار دیا۔محققین کے مطابق کچھ افراد میں علامات کی شدت معتدل تھی مگر دیگر میں سنگین حد تک متاثر ہوئے تھے ۔تحقیق میں بتایا گیا کہ طویل المعیاد علامات سے متاثرہ کچھ افراد کا کہنا تھا کہ وہ پہلے فٹ اور صحت مند تھے مگر اب وہ وہیل چیئر تک محدود ہوگئے ہیں۔طویل عرصے تک علامات کا شکار رہنے والے افراد نے سانس لینے میں مشکلات اور تھکاوٹ کو رپورٹ کیا جبکہ کچھ کا کہنا تھا کہ خریداری یا سیڑھیاں چڑھنا بھی انہیں کئی روز تک بستر پر رہنے پر مجبور کردیتا ہے ۔کنگز کالج لندن کے پروفیسر اسپیکٹر کے مطابق صارفین کا ڈیٹا ایپ سے حاصل کیا گیا جس میں معلوم ہوا کہ 3لاکھ افراد نے ایک ماہ سے زائد عرصے تک علامات کو رپورٹ کیا اور اسے لانگ کووڈ کا نام دیا گیا،ان 3 لاکھ میں سے 60 ہزار کو علامات کا سامنا 3 ماہ سے زائد عرصے تک ہوا جبکہ برطانیہ کے ہیلتھ سیکرٹری میٹ ہینکوک نے رواں ہفتے بتایا تھا کہ کچھ افراد کو بیماری کے 6 ماہ بعد اب بھی علامات کا سامنا ہورہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ نوجوان افراد بھی کئی ماہ بعد تاحال علامات کا سامنا کررہے ہیں۔لانگ کووڈ کی اصطلاح کا مطلب یہ ہے کہ ایسے افراد جن میں کورونا وائرس کی علامات 2 ہفتے کے بعد بھی برقرار رہے ۔محققین نے لانگ کووڈ کے شکار افراد میں نظر آنے والی 16 علامات کو بھی شناخت کیا جن میں تھکاوٹ یا ناتوانی، الٹیاں، ہیضہ، زیادہ جسمانی درجہ حرارت، بالوں کا گرنا، سینے میں تکلیف، واہمے یا فریب نظر، سانس کے مسائل، پیروں کے ناخنوں کی رنگت جامنی ہوجانا، ٹھنڈ لگنا، وقت اور مقام کا احساس ختم ہوجانا، جسم یا پٹھوں میں تکلیف، بے خوابی، دل کی دھڑکن میں تبدیلی، دل کی دھڑکن بہت تیز ہوجانا جیسے یاک منٹ میں سو سے زیادہ بار، دماغی مسائل جیسے یادداشت متاثر اور الجھن۔یہ تحقیق اس وقت سامنے آئی ہے جب گزشتہ دنوں ایک الگ تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ کووڈ 19 کے صحتیاب مریضوں کو ہفتوں بعد بھی پھیپھڑوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے جبکہ سانس نہ لینے کی شکایت اور کھانسی جیسی علامات کا سامنا ہوسکتا ہے ۔
پاکستان میں جولائی تا اکتوبر کے دوران 1 ارب 9 کروڑ ڈالرز کی مجموعی بیرونی سرمایہ کاری آئی ہے ۔ وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آوٹ لک کی رپورٹ جاری کردی ۔ تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ اکتوبر میں ترسیلات زرمیں سالانہ 23 اعشاریہ 9 فیصد کا ریکارڈ اضافہ سامنے آیا ہے ۔ وزارت خز...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے اسلام آباد میں لشکر سے نمٹنے کے لیے بھرپور تعاون فراہم کیا، سیکورٹی اداروں نے بہت اچھی حکمت عملی سے دھرنے کا خاتمہ کیا اور عوام کو سکون میسر ہوا، یہ فسادی اور ترقی کے مستقل دشمن ہیں، آج کے بعد ان کو مزید موقع نہیں دیا جائے گا۔وفاقی ...
امریکا کے سابق ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس رچرڈ گرینیل اور متعدد ارکان پارلیمنٹ نے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق رچرڈ گرینیل نے بلوم برگ کی ایک رپورٹ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ عمران خان کو رہا کرو۔ عمران خان کی رہ...
آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے دوران 900 مظاہرین کو گرفتار کیا اور 200 گاڑیاں پکڑیں، سب کو احتجاج کرنے کا حق ہے مگر احتجاج کی آڑ میں دہشت گرد کارروائی برداشت نہیں کریں گے ۔چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھ...
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں رؤف عطا نے گزشتہ روز اسلام آباد کے ڈی چوک میں پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرین کے خلاف گرینڈ آپ...
پی ٹی آئی کا احتجاج ختم ہونے کے بعد جڑواں شہروں میں معمولات زندگی بحال ہوگئے جبکہ راستے بھی کھل گئے ، اسلام آباد پولیس نے ڈی چوک سے جناح ایونیو پر فلیگ مارچ کیا۔حالات نارمل ہوتے ہی جیل سے ملزمان کی پیشی کے ساتھ عدالتوں میں مقدمات کی ریگولر سماعت شروع ہوجائے گی۔ ماتحت عدلیہ کے مطا...
تحریک انصاف کے اسلام آباد لانگ مارچ کے لیے مرکزی قافلے نے اسلام آباد کی دہلیز پر دستک دے دی ہے۔ تمام سرکاری اندازوں کے برخلاف تحریک انصاف کے بڑے قافلے نے حکومتی انتظامات کو ناکافی ثابت کردیا ہے اور انتہائی بے رحمانہ شیلنگ اور پکڑ دھکڑ کے واقعات کے باوجود تحریک انصاف کے کارکنان ...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر پاکستان تحریک انصاف کے قافلے رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے اسلام آباد میں داخل ہوگئے ہیں جبکہ دھرنے کے مقام کے حوالے سے حکومتی کمیٹی اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات بھی جاری ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان چونگی 26 پر چاروں طرف سے بڑی تعداد میں ن...
پاکستان بھر میں انٹرنیٹ اور موبائل ڈیٹا سروس دوسرے دن پیرکوبھی متاثر رہی، جس سے واٹس ایپ صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے کئی شہروں میں موبائل ڈیٹا سروس متاثر ہے ، راولپنڈی اور اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس معطل جبکہ پشاور دیگر شہروں میں موبائل انٹر...
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اعتراف کیا ہے کہ اٹھارویں آئینی ترمیم، سپریم کورٹ کے فیصلوں اور بین الاقوامی بہترین طریقوں کے پس منظر میں اے جی پی ایکٹ پر نظر ثانی کی ضرورت ہے وزیر خزانہ نے اے جی پی کی آئینی ذمہ داری کو پورا کرنے کے لئے صوبائی سطح پر ڈی جی رسید آڈٹ کے دف...
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ حکومت کا دو ٹوک فیصلہ ہے کہ دھرنے والوں سے اب کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے ۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج کرنے والوں کا رویہ سب نے دیکھا ہے ، ڈی چوک کو مظاہرین سے خال...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد اور ڈی چوک پہنچنے والے کارکنان کو شاباش دیتے ہوئے مطالبات منظور ہونے تک ڈٹ جانے کی ہدایت کی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے بانی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے عمران خان سے منسوب بیان میں لکھا گیا ہے کہ ’پاکستانی قوم اور پی ٹی آئی...