وجود

... loading ...

وجود

کملے دی گل تے سیانے دا قیاس

منگل 28 اپریل 2020 کملے دی گل تے سیانے دا قیاس

اس کا اصل نام کیا ہے ہم میں سے اکثر اس سے ناواقف ہیں یا شاید اسے اس قابل ہی نہیں جانا کہ اس سے اس کا اصل نام ہی پوچھ سکیں۔ وہ پورے گاؤں میں “بھولا” مشہور ہے۔ بھولے کے نام سے آپ کہیں یہ نہ سمجھ بیٹھیں کہ وہ گلیوں میں بلاوجہ گھومتا ہوگا۔ بچوں کا مجمع اس پر سنگ باری کرتا ہوگا یا وہ الف ننگا گلیوں میں پھرتا ہوگا۔ ایسا بالکل بھی نہیں ہے۔ وہ ابھی تک غیر شادی شدہ اس کی وجہ بھی شاید یہی ہوگی کہ بیٹی والے کیوں ایسے شخص کو رشتہ دیں گے جو پورے گاؤں میں کملا مشہور ہے۔ ہمارے معاشرے کا یہی تو المیہ ہے کہ جو سیدھا سادہ بندہ ہو اس کا نام “بھولا” کملا یا بونگا رکھ دیا جاتا ہے۔ کملا۔ بھولا یا بونگا ایسا کردار بناکر پیش کیا جاتا ہے کہ چار جماعتیں پڑھا شخص بھی اسے “پاگل” سمجھ کر پاگل کی طرح ہی برتائو کرنے لگتا ہے۔ ہونا تو یہ چاہیے کہ جو بندہ جھوٹ نہ بولتا ہو مکروفریب سے دور ہو۔ سچی اور کھری بات منہ پر کہنے کی جراء ت رکھتاہو ایسے بندے کو تو عقلمند۔ سیانا کہنا اور سمجھنا چاہیے۔ یہاں اس سے یکسر الٹ رویہ اپنایا جاتا ہے جو تیزطرار۔ چالاک۔ ہوشیار یا چرب زبان ہو اسے “سیانا” سمجھا جاتاہے۔ میں تو جب بھی اپنے گاؤں کے “بھولا” سے ملا اس سے کچھ سیکھ کے ہی اٹھا۔ کل ہی اس سے سر راہ ملاقات ہوگئی اس نے ہمیشہ کی طرح سلام میں پہل کی۔ میں جب بھی اسے ملتا ہوں اس کے ساتھ ضرور بات کرتا ہوں۔ گلی کی نکر پہ کھڑے یا کسی تھڑے پر بیٹھ کر اس سے گپ شپ کرتا ہوں۔ میں نے اس کی فصل بارے پوچھا تو اسنے مجھے سیدھا سا جواب دینے کی بجائے پرانے زمانے کا ایک قصہ سنایا۔
اس نے بتایا کہ کسی ملک کا بادشاہ شکار کے لیے جنگل میں گیا اپنے لشکر سے الگ ہوکر وہ نشان راہ کھو بیٹھا بھٹکتا ہوا وہ کہیں دور نکل گیا۔ چلتے چلتے اس کی نظر ایک باغ پر پڑی وہ باغ میں داخل ہوا۔ باغ میں ایک خاتون بیٹھی تھی اس نے بادشاہ سے آمد کی وجہ جانی تو بادشاہ نے کہا میں راستہ بھٹک گیا ہوں۔ بہت پیاس لگی ہے مجھے پانی پلادیں۔ خاتون نہیں جانتی تھی کہ پانی مانگنے والا بادشاہ ہے اس نے مہمان کی طرح بادشاہ سے سلوک کیا۔ باغ میں سے ایک انار توڑا کپڑے کی مدد سے اس کا جوس نکالا بادشاہ کی آنکھوں کے سامنے ایک انار سے پورا گلاس بھرگیا۔ بادشاہ نے دیکھا کہ ایک انار سے گلاس بھرگیا ہے اس کے دل میں خیال آیا کہ واپس جاکر باغوں پر بھی ٹیکس لگاتا ہوں۔ یہ سوچتے ہوئے اس نے جوس کا گلاس ختم کیا مگر ابھی پیاس پوری طرح نہ بجھی تھی۔ ایک اور گلاس کی فرمائش کی اس خاتون نے پہلے سے بھی بڑا انار توڑا اور اس کا جوس نکالا۔ حیرت انگیز طور پر اس بار گلاس پورا بھرنے کی بجائے آدھا بھرا جس پر بادشاہ نے اس خاتون سے پوچھا کہ یہ انار پہلے انار سے زیادہ بڑا اور وزنی تھا پھر اس میں سے جوس کیوں کم نکلا اس خاتون نے جو کہا اس نے بادشاہ کے چودہ طبق روشن کردئیے۔ اس نے کہا ایک گھر کے سربراہ کیدل میں بے ایمانی آجائے تو قدرت اس سے ناراض ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے اس گھر میں نااتفاقی۔ ناچاکی اور بے برکتی ڈیرے ڈال لیتی ہے۔یہی بے ایمانی کسی علاقے کے سربراہ کے دل میں آجائے تو اس علاقے میں چوریاں۔ راہزنی اور قتل و غارت بڑھ جاتی ہیں اور اگر یہی بیایمانی کسی ملک کے سربراہ کے دل میں آجائے تو اس ملک میں خشک سالی۔ فصلوں میں بے برکتی۔ آفات کا نازل ہونا معمول بن جاتا ہے۔ اس خاتون نے کہا آپ نے جب پہلا گلاس پیا اس میں اللہ نے برکت ڈالی تب تک ہمارے ملک کے سربراہ کے دل میں کوئی بغض۔ بیایمانی یا فتور نہیں آیا تھا جب دوسرے گلاس کا وقت آیا تب ہمارے بادشاہ کے دل میں کوئی فتور آچکا تھا۔ اس خاتون کی یہ بات سن کر وہ مسافر بولا آپ کی بات سوفیصد درست ہے۔ میں بادشاہ ہوں میرے دل میں فتور آگیا تھا کہ میں اپنے محل واپس جاکر سب سے پہلے ان باغات پر ٹیکس لگائوں گا۔ جب میرے دماغ میں فتور آیا تو اللہ نے برکت اٹھالی۔ بادشاہ نے تہیہ کیا کہ وہ رعایا پر ناجائز اور بلاوجہ کوئی ٹیکس نہیں لگائے گا۔
“بھولا” بولا کہ مجھے لگتا ہے ہمارے ملک پر جو “بادشاہ ” اس وقت حکومت کررہاہے وہ اپنی مدت پوری نہیں کرسکے گا۔ میں نے کہا بھولے میاں آپ کیسے کہہ سکتے ہیں۔ نہ آپ کے گھر میں ٹی وی ہے نہ آپ انپڑھ ہونے کی وجہ سے اخبار پڑھ سکتے ہیں۔ آپ کو کوئی سمجھدار بندہ اپنی محفل میں اور کوئی چودھری اپنی چوپال یا ڈیرے پر نہیں بیٹھنے دیتا پھر تمھیں کیسے پتہ چل گیا کہ ہمارا “بادشاہ ” اپنی مدت پوری نہیں کرسکے گا۔ وہ بولا فصلوں سے برکت اڑگئی ہے۔ میں نے پوچھا وہ کیسے تو اس نے جٹکے انداز میں کہا اس بار بھی فی ایکڑ ایک سو دس سے زائد گٹھڑیاں باندھ کے رکھی ہیں لیکن جب یہ گٹھڑیاں تھریشر میں جاتی ہیں اور گندم نکلتی ہے تو پچھلے سال کی طرح اس بار بھی اوسط نہیں آئی فی ایکڑ بارہ۔ تیرہ بوریاں نکل رہی ہیں اس سے اندازہ لگایا کہ اللہ ہم سے ناراض ہے اللہ کی ناراضگی کی سب سے بڑی نشانی یہ ہے کہ فصلوں میں سے برکت اڑ چکی اس سے ثابت ہوا کہ حکمران بیایمان اور جھوٹا ہے۔ میں نے پوچھا چلیں میں مان لیتاہوں فصلوں سے برکت اڑ گئی حکمران چور اچکے ہوں گے لیکن اس سے یہ کہاں ثابت ہوا کہ اب ان کا بوریا بستر گول ہوجائے گا۔ میرے اس سوال پر بھولا بولا جب سے یہ حکومت آئی ہے ملک ایمرجنسی سے ہی نہیں نکلا۔ لگاتار تین فصلیں برباد ہوگئیں۔ فصلوں کی بربادی کا سلسلہ گزشتہ سال گندم کی فصل سے شروع ہوا تھا جو کپاس تک پہنچا اب دوسری بار گندم کی فصل آندھی۔ طوفان اور ڑالہ باری کی نظر ہوگئی جو بچ گئی اس کی شرح اوسط انتہائی کم ہے۔ بھولے نے کہا مجھے کسی نے بتایا کہ ہمارا “بادشاہ ” ٹیلیویڑن پر بیٹھ کر لوگوں سے چندہ مانگ رہا تھا۔ آپ بتائیں کبھی بادشاہ بھی اپنی رعایا سے مانگتے ہیں ؟ مانگنے والا بادشاہ نہیں ہوسکتا۔ بھولے نے کہا باؤ جی میری بات غور سے سنو۔ اس عورت نے بادشاہ سے کہا تھا جب کسی ملک میں آفات آنے لگیں تو سمجھیں ملک پر کسی بیایمان کی حکمرانی ہے۔ دوسری بات یہ کہ بادشاہ وہ ہوتا ہے جو اپنی رعایا کو دے۔ رعایا سے مانگنے والا بادشاہ نہیں ہوسکتا اور اگر کسی وجہ سے بن جائے تو رہ نہیں سکتا۔ میرے گاؤں کے بھولے نے اس بار کچھ زیادہ ہی گہری بات کہہ دی جو میرے جیسے عام انسان کے سر سے گزر گئی۔ مسندِ اقتدار “دینے” اور “لینے” والے بہت سیانے ہیں وہ کملے کی بات پر قیاس کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
کشمیری انصاف کے منتظر وجود اتوار 24 نومبر 2024
کشمیری انصاف کے منتظر

غموں کا پہاڑ وجود اتوار 24 نومبر 2024
غموں کا پہاڑ

منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں وجود اتوار 24 نومبر 2024
منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں

کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟ وجود اتوار 24 نومبر 2024
کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟

33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر