وجود

... loading ...

وجود

صبح دھونا ہاتھ کا ور شام دھونا ہاتھ کا

جمعرات 02 اپریل 2020 صبح دھونا ہاتھ کا ور شام دھونا ہاتھ کا

آپ سے کیا گلہ کریں۔ گلہ تو اپنے آپ سے ہے۔ ٹک کے جو نہیں بیٹھا جارہا۔ اب گھومنے پھرنے کی عادت کوئی چار دن کی تو ہے نہیں۔ اس لیے ٹکتے ٹکتے ہی تو ٹیکیں گے۔ابھی تو وہم کے مرض نے دل و جان کو قابو کیا ہوا ہے۔ ایک ہی کام ہے،صبح دھونا ہاتھ کا اور شام دھونا ہاتھ کا۔ لیکن اب یہ صبح شام سے نکل کر ہر وقت کا ہاتھ دھونا ہوگیا ہے۔ کبھی اس مرض وہم میں اہلیہ مبتلا تھیں۔اب سارے اہل خانہ ہیں۔پہلے ہم کہتے تھے۔آپ کو کچھ وہم ہوگیا ہے، اور اس وہم کا علاج تو حکیم لقمان کے پاس بھی نہ تھا۔ا ب ہم سے کہا جارہا ہے۔آپ تندرست ہیں۔ ماشا اللہ بھلے چنگے ہیں۔ دنیا جہاں کی نعمتوں سے سرفراز ہیں۔ لیکن یہ ہاتھ دھونے کا مرض ہے کیا؟ اور اس مرض کی دوا کیا ہے؟ اور اگر یہ مرض لادوا آپ کو لاحق ہوگیا ہے تو اللہ شافی، اللہ کافی کا ورد کریں۔ اور کسی طبیب سے رجوع کریں۔ ورنہ گھر کے کونے کھدرے میں منہ ڈال کر اس بات کو زور زور سے اپنے آپ سے کہیں۔ میں ٹھیک ہوں، میری صحت اچھی ہورہی ہے۔ میں تندرست ہورہا ہوں۔ آج کل سب طبیب بھی اسی مرض میں مبتلا ہیں۔ ڈرے ڈرے سے کمروں میں بند ہیں۔ نہ کسی کو ہاتھ دیتے ہیں اور نہ کسی کا ہاتھ لیتے ہیں۔پہلے تو لوگ ایسے پائے کے تھے۔ کہ جب سے لیا ہاتھ تیرے ہاتھ میں۔ میں تو ولی بن گیا اک رات میں۔لیکن چچا غالب نیہمارے ولی بنے کی راہ بھی مسدود کردی۔ اور شرط لگا دی کہ تجھے ہم ولی سمجھتے جو نہ بادہ خوار ہوتا۔

یہ چھوٹا سا ایک جرثومہ ہے۔لیکن ساری دنیا کو نچا کر رکھ دیا ہے۔اس کا علاج بھی ہاتھ کی صفائی وہ بھی صابن سے کرنے میں ہے۔ اس لیے کہتے ہیں، کرونا صفائی،کرونا صابن سے،لیکن ذہنی رو ہے کہ ایک اور طرف لیجاتی ہے۔ اب کرونا۔۔۔۔ بمباری کلسٹر بموں سے۔ وہ جو ساری بموں کی ماں تھی کہاں گئی، کہاں ہے وہ سپر طاقت اور کہاں ہے تمارا ورلڈ آرڈر۔کہاں ہے تمارے جراثیمی ہتھیار سے محفوظ رہنے والے غلاف اور ماسک،کہاں ہے تماری سپر ٹیکنالوجی،معصوم بچوں کی آہ نے تمہیں گھیر لیا ہے، ابھی تو تم بلیک امریکن سے معافی مانگ رہے ہو، انھیں غلام بنانے کی، ان کے انسانی حقوق سلب کرنے کی، انھیں مساوی حقوق نہ دینے کی،انھیں ووٹ کے حق سے محروم کرنے کی،لیکن وہ دن بھی نزدیک ہیں۔ جب تمہیں معافی مانگنی پڑے گی، ان مطلوم افغانیوں سے، عراقیوں سے، شام سے،ایران سے اور جہاں جہاں تم نے انسانیت پر ظلم کے پہاڑ توڑے ہیں۔ تم اس زمین کے فرعون بن کر اس دنیا پرحکمرانی کا خواب دیکھ رہے تھے نا، اور اس ظلم میں سارے یورپی ممالک تمارے ہمنوا تھے۔ تم نے انسانوں کو گونتانامو بے میں پنجروں میں محصور کرکے رکھا تھا نا، آج تم گھروں کے پنجروں میں، قرنطینہ کے پنجروں میں قید ہو، خدا کی آخری کتاب کی بے حرمتی کی تھی نا، انسانوں کو جانوروں کی طرح گھسیٹا تھا نا آج تماری لاشیوں کو کتوں بلیوں کی طرح گھسیٹ گھسیٹ کر لیجایا جارہا ہے۔مظلوم انسانوں کو بمباری سے مارکر ان کی لاشوں کو بے گور کفن چھوڑ دیا تھا نا، انھیں گڑھوں اور خندوقوں میں اجتماعی طور پر دفن کردیا تھا نا، آج تم بھی اس عذاب سے گذر رہے ہو، تمارے گلی کوچوں میں لاشیں اٹھانے والے نہیں ہیں۔ انھیں دفن کرنے والے نہیں ہیں، ان کی مذہبی رسوم ادا کرنے والے نہیں ہیں۔انھیں گڑھوں میں پھینکا جارہا ہے، انھیں اکھٹا کرکے پیٹرول ڈال کر جلایا جارہا ہے، یاد کرو، تم نے کتنے انسانوں کو زندہ پیٹرول چھڑک کا جلادیا تھا۔ اللہ جسے تم بھول چکے تھے، اب کیوں یاد آرہا ہے، یہ سڑکوں پر کیوں سجدے میں گرے آہ وزاریاں کر رہے ہو۔ اللہ کا عذاب بہت سخت ہوتا ہے۔ تم نے تو شائد کبھی ایسا سوچا بھی نہ ہوگا۔ دیکھو وہ تماری شہ رگ سے کتنا قریب ہے۔

اللہ کی سنت ہے، جب اس کا عذاب آتا ہے تو پھر وہ اپنے نیک بندوں کو بھی سزا دیتا تھا۔ کیونکہ اللہ اس معاملے میں غیرت مند ہے کہ اس کے احکامات کی دھجیاں بکھری جائیں،اور اس کے نیک بندے خاموش رہیں ، وہ معاشرے میں پھیلی چور بازاری کو کھلی آنکھوںسے دیکھتے رہیں، جب معصوم بچے اور بچیاں جنسی دیوانوں کے ہاتھ میں کھلونا بن جائیں اور وہ انھیں جب چاہیں توڑ مروڑ کر پھینک دیں، جب معصوم بچوں کے سامنے ان کی ماں باپ کو گولیوں سے بھون دیا جائے،جب بڑے بڑے سپر اسٹور دولت کی ہوس میں اندھے ہوجائیں اور انسانی جان بچانے والی دوائیں، حفاظتی جراثیم کش لوشن، ماسک چھپانے لگیں اور مہنگے داموں بیچنے کی ہوس میں مبتلا ہوجائیں، جب خوراک کے ذخیرہ اندوز بلیک مارکیٹنگ پر سینہ سپر ہوجائیں۔جب ملاوٹ کا بازار گرم ہو، جب کم تولنا، جھوٹ بولنا، مکر وفریب کاری کرنا ایک آرٹ بن جائے۔ جب اللہ کے احکامات کو چیلنج کیا جائے، اور سب سے بڑھ کر تو یہ کہ جس ریاست کو اس کے نام اور اس کے قانون نافد کرنے کے لیے بنایا جائے۔ وہاں اس وعدے کو بھول جایا جائے۔ سارے احتیاط اپنے پاس رکھو، لیکن رات کے پچھلے پہر ذرا سربسجدہ ہوکر اپنے رب کے حضور پیش ہوکر اپنے گناہوں پر شرمسار تو ہو، توبہ کاجو در کھلا ہے، اس کے در پر پیشانی تو رگڑو۔ اس سے عفو اور معافی تو مانگو۔یہی معافی یہی ندامت شاید ہمارے گناہوں کی سیاہی کو دھو ڈالے اور اللہ ہم پر سے اس آفت کو ٹال دے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
کشمیری انصاف کے منتظر وجود اتوار 24 نومبر 2024
کشمیری انصاف کے منتظر

غموں کا پہاڑ وجود اتوار 24 نومبر 2024
غموں کا پہاڑ

منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں وجود اتوار 24 نومبر 2024
منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں

کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟ وجود اتوار 24 نومبر 2024
کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟

33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر