وجود

... loading ...

وجود

سالے نو ۔۔مبارک (علی عمران جونیئر)

بدھ 01 جنوری 2020 سالے نو ۔۔مبارک (علی عمران جونیئر)

دوستو،آج سے پورا سال پوری قوم ’’ٹوئنٹی ٹوئنٹی‘‘ میں لگی رہے گی۔۔کچھ لوگ آج سے شروع ہونے والے سال کو بیس سو بیس بولیں گے تو کچھ کا اصرار ہوگا کہ اسے دوہزار بیس کہا جائے۔۔لیکن جب بیوی کو اہلیہ،زوجہ یا وائف کہا جائے تو اس سے بیوی کو کوئی فرق نہیں پڑتا اس کی خصوصیات اورــ’’کمین یات‘‘ اپنی جگہ بہرحال برقرار ہی رہیں گی، یہی حال رواں سال کا ہوگا،اسے جس نام سے بھی پکاریں گے اسے وہی رہنا ہے جو یہ ہے۔۔ ہر نیا سال ۔۔(اب اسے ’’ہرنیا‘‘ نہ پڑھ لینا)نئی امنگوں اور نئی امیدوںکے ساتھ آتا ہے لیکن جاتے جاتے مایوسیاں دے جاتا ہے۔۔ ابھی یقین سے نہیں کہا جا سکتا کہ سورج اپنی اوٹ میں کتنی خوشیاں، خوشخبریاں اور بری خبریں لے کر طلوع ہوگا لیکن خدائے رب ذوالجلال سے یہی دعا ہے کہ آنے والا یہ نیا سال دنیا کے لیے امن و آشتی اور انسانوں کے لیے خوشحالی کا پیغام لے کر آئے۔ اس نئے سال سے ہماری بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔ خدا کرے یہ سال ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کا سال ثابت ہو۔

جیسا کہ ہم نے شروع میں بیوی کا ذکر کیا کہ اس کے کئی نام ہوتے ہیں۔۔ہمارے کسی زندہ دل دوست نے ہمیں واٹس ایپ کیا کہ۔۔ بیویوں کی تعداد کا اس کے ناموں کے حروف کی تعداد سے ہی اشارہ ملتا ہے۔بیگم میں چار حروف۔۔ب،ی،گ،م۔۔بیوی میں چار حروف، ب،ی،و،ی۔۔زوجہ میں چار حروف۔۔ز ،و ، ج ،ہ۔۔پشتو میں بیگم کو ’’ناوی‘‘ کہتے ہیں ناوی میں بھی چار حروف۔۔ن،ا،و ، ی۔۔نسائ(عربی) میںچارحروف ن،س،ا،ئ۔۔بڈھی(پنجابی) میں چارحروف۔۔ب،ڈ،ھ،ی۔۔وائف (انگریزی) میں چار حروف و،ا،ئ،ف۔۔حتیٰ کہ ان سب ناموں سے بننے والی دلہن میں بھی چار حروف د،ل،ہ،ن۔۔ان سب ناموں کے حروف کی تعداد سے یہی اشارہ ملتا ہے کہ بیویاں چار ہی ہوں۔۔ہماری دعا ہے کہ اس نئے سال میں اللہ تعالی سب مسلمانوں کو چارچار شادیاں کرنے کی توفیق عطاء فرمائیں۔۔

پپو ہمارے لنگوٹیا فرینڈ ہیں، میڈیا انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ہمارے احباب کو اچھی طرح سے علم ہے کہ پپو میں کیا کیا خوبیاں ہیں ۔۔ میڈیا انڈسٹری کے لیے ’’پپو‘‘ کسی دہشت گرد سے کم نہیں، لیکن درحقیقت پپو ایک بے ضرر سے انسان اور ہمارا بچپن کا دوست ہے، پپو کا کراچی کے مضافاتی علاقے کورنگی میں پان کا کیبن ہے جہاں ہم روز رات کو بیٹھک لگاتے ہیں ، یہ بیٹھک باباجی اور ہمارے پیارے دوست کے علاوہ ہوتی ہے ، پپو کے ساتھ بیٹھک ہمیشہ اس کے پان کے کیبن پر ہی لگتی ہے،جہاں پپو کی ’’پرمغز‘‘باتوں سے دماغ کی دہی بننا لازم ہوجاتی ہے۔۔گزشتہ روز پپو سے ایک ماہ بعد کیبن پر ملاقات ہوئی،اس ایک ماہ میں ہم ہی مصروف رہے خاندان میں کچھ شادیاں تھیں جنہیں نمٹانے میں ٹائم لگ گیا،کراچی میں شادیاں رات دس بجے کے بعد شروع ہوتی ہیں اور رات دو سے تین بجے تک جاری رہتی ہیں اس کے بعد گھر واپس آتے آتے نماز فجر کاوقت ہوجاتا ہے۔۔تو بات ہورہی تھی ،پپو سے ملاقات جب بھی ہوتی ہے پپو کی بانچھیں کھل جاتی ہیں کیوں کہ انہیں ایک شاندار سامع میسر آجاتاہے جو ان کی ہر بات پر آمنا صدقنا کہتا ہے۔۔انہوں نے فوری ملباری کی چائے کا آرڈر دیا۔۔باتوں کا سلسلہ شروع ہوا، ہم نے جب کہا کہ یہ سال بھی بس ایک دو روز کا مہمان ہے تو کہنے لگے۔۔آنے والے نئے سال کی وجہ سے میں ایک بڑی مصیبت میں پھنس گیا ہوں۔۔ہم نے حیرت سے پوچھا وہ کیسے؟؟ کہنے لگے۔۔ نئے سال کو سال نو کہتے ہیں؟ ہم نے اثبات میں گردن ہلائی۔۔پپو پھر گویا ہوئے۔۔عمران بھائی میرے ایک دوست کی مارچ میں شادی ہے ،وہ جس بچی(لڑکی) سے شادی کررہا ہے وہ نوبھائیوں کی اکلوتی بہن ہے۔۔یہ کہہ کر اس نے ملباری سے آنے والی چائے کا کپ ہماری طرف بڑھایا۔۔اور بسکٹ کا ایک پیکٹ بھی برہنہ کرکے ہمیں پیش کیا۔۔پھر پپو بھائی؟؟ نوبھائیوں کی اکلوتی بہن سے اگر آپ کا دوست شادی کررہا ہے تو آپ کس طرح مصیبت میں پھنس گئے؟؟ ہماری سوئی اپنی جگہ اٹکی ہوئی تھی۔۔وہ مسکرائے اور کہنے لگے۔۔پرابلم بس اتنی سی ہے کہ جب میں مارچ میں اس کی شادی میں شرکت کرونگا تو کیا اپنے دوست کو صرف اتنا کہہ سکتا ہوں۔۔۔’’سالے نو مبارک ‘‘۔۔

ایک سردار جی اپنی محبوبہ کے گھر گئے، دستک دی، ان کی محبوبہ نے اندر سے سوال کیا، کون؟؟ سردار جی کے لبوں پر مسکراہٹ آئی، مونچھوں پر تاؤ دے کر کہا، میں۔۔محبوبہ پہچان نہ سکی، پھر سوال کرڈالا۔۔ میں کون؟ سردارجی برجستہ بولے۔۔ لے دس ! کملی توں گلابو ہور کون۔۔جب انہی سردار جی کو کسی نے بتایا کہ ۔۔باہر تمھارا دوست تمھارے بھائی کو مار رہا ہے،سردار جلدی سے باہر گیا، تھوڑی دیر بعد واپس آیا اور بولا ۔۔ایسے ہی چکر لگوا دیا وہ میرا دوست نہیں ہے۔۔ ہر کوئی سردار جی کی طرح معصوم نہیں ہوتا، خاتون خانہ نے جب کہا کہ ، میں نے گدھوں پر ریسرچ کی ہے وہ اپنی گدھی کے سوا کسی دوسری گدھی کو دیکھتا تک نہیں۔۔۔۔شوہرنے بیگم کی غلط فہمی دور کرتے ہوئے کہا، پاگل اسی لیے تو اسے گدھا کہتے ہیں۔۔۔ایک جگہ پولیس میں بھرتیاں ہورہی تھیں، ایک امیدوار سے افسر نے پوچھا۔۔۔۔مجمع کو منتشر کرنا ہو تو کیا کرو گے۔۔۔۔امیدوار نے کہا، میں چندہ جمع کرنا شروع کر دوں گا۔۔۔

باباجی نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک میں رواں سال بھی جمہوریت ہی رہنی ہے۔۔ساتھ ہی انہوں نے جمہوریت کو منہ بھربھر کر سنابھی دی۔۔ ہم نے بھی جب ان کی باتیں سنیں تو اتفاق کیے بغیر نہ رہ سکے، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ یہ ساری باتیں جمہوریت کے خلاف سازش ہیں۔۔باباجی دانت بھینچ کر فرمارہے تھے۔۔پہلے لوگ کنویں کا میلاکچیلا پانی پی کر بھی سوسال سے زیادہ جیا کرتے تھے، اب یہ کیسی جمہوریت ہے جہاں ’’آر او‘‘ اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کا خالص و شفاف پانی پی کر بھی چالیس سال کی عمر میں بوڑھے ہورہے ہیں۔۔ پہلے کے تیل میں کھاکربڑھاپے میں محنت ہوجاتی تھی اب ڈبل ، ٹرپل فلٹر تیل، اولیوآئل، کولیسٹرول فری اور پتہ نہیں کیاکیاقسم کے تیل کھاکر بھی جوانی میں ہانپ رہے ہوتے ہیں، یہ کیسی جمہوریت ہے؟؟؟پہلے کوئی ڈلی والانمک کھاکر بھی بیمار نہیں ہوتا تھا،اب جب کہ جمہوریت ہے تو آیوڈین والا نمک کھاکربھی لوبلڈپریشر اور ہائی بلڈپریشر کے ہزاروں مریض گھوم رہے ہیں۔۔پہلے نیم،ببول،کوئلے،نمک سے دانت چمکاتے تھے اور بڑھاپے تک اصلی دانتوں کے ساتھ خوراکیں کھاتے تھے، اب جمہوریت ہے تو ہر فلیور،ہرنسل،ہرطرح کا ٹوتھ پیسٹ جس پر دنیا کے سارے دندان سازوں کا اتفاق بھی ہوتا ہے، لیکن دانت ٹوتھ پیسٹ سے اتفاق نہیں کرتے،اور ان کا آپس کا اتفاق ایک ایک کرکے ختم ہوجاتا ہے۔۔پہلے نبض پکڑتے ہی کسی بھی بیماری کو پکڑ لیا جاتا تھا، اب جمہوریت ہے تو ہرطرح کی جدید مشینری کے باوجود مرض پکڑائی نہیں دیتا۔۔پہلے آٹھ، دس بچے پیدا کرنے والی مائیں بھی اسی نوے سال کی عمرتک اپنے کھیتوں میں کام کرتی تھیں، اب جمہوریت ہے تو پہلے مہینے سے ڈاکٹرز کی آبزرویشن میں ہونے، گھر کے کسی کام کو ہاتھ نہ لگانے والی نازک خواتین کے بچے پھر آپریشن سے ہورہے ہیں، کیا اسی دن کے لیے جمہوریت کو برداشت کیا تھا؟؟؟
اور اب چلتے چلتے آخری بات۔۔ بڑی بڑی باتیں تو بچہ بھی کرتا ہے… انسان تب سمجھدار ہوتا ہے جب وہ چھوٹی چھوٹی باتوں کو سمجھ سکے۔۔خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
روس اور امریکامیں کشیدگی وجود بدھ 27 نومبر 2024
روس اور امریکامیں کشیدگی

تاج محل انتہا پسندہندوؤں کی نظروں میں کھٹکنے لگا! وجود بدھ 27 نومبر 2024
تاج محل انتہا پسندہندوؤں کی نظروں میں کھٹکنے لگا!

خرم پرویز کی حراست کے تین سال وجود منگل 26 نومبر 2024
خرم پرویز کی حراست کے تین سال

نامعلوم چور وجود منگل 26 نومبر 2024
نامعلوم چور

احتجاج اور مذاکرات کا نتیجہ وجود پیر 25 نومبر 2024
احتجاج اور مذاکرات کا نتیجہ

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر