... loading ...
امریکا کے ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی اور کانگریس کے سینئر ارکان غیر علانیہ دورے پر افغانستان پہنچ چکے ہیں۔ نینسی پلوسی نے کابل افغان صدر اشرف غنی، امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر اور امریکی فوج کے کمانڈروں و فوجیوں سے ملاقاتیں کیں۔نینسی پلوسی نے افغانستان کا دورہ ایسے موقع پر کیا ہے کہ جب امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر بھی اْسی روز افغانستان پہنچے ہیں۔ہائوس اسپیکر اور وزیر دفاع کے ایک ہی روز دورہ افغانستان کو اتفاق قرار دیا جا رہا ہے۔ جب کہ مارک ایسپر کا کہنا تھا کہ ان کے دورے کا مقصد امن معاہدے کا حصول ہے اور آگے بڑھنے کا یہی بہترین طریقہ ہے۔نینسی پلوسی کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شدید مخالف سمجھا جاتا ہے اور انہوں نے صدر کے مواخذے کی تحقیقات کا بھی اعلان کر رکھا ہے جب کہ ان کے اچانک دورہ افغانستان کو بھی خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔ دورہ افغانستان کے دوران صحافیوں سے گفتگو میں مارک ایسپر کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ وہ ایک سیاسی معاہدے پر پہنچ جائیں گے اور اس سے وہ مقاصد حاصل ہوں گے جو ہم کرنا چاہتے ہیں۔ نینسی پلوسی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کے لیے ہونے والی کوششوں سے متعلق ان کے وفد کو امریکی سفارت کاروں نے بریفنگ دی ہے۔نینسی پلوسی نے افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ، سول سوسائٹی کے رہنمائوں اور خواتین سے بھی ملاقاتیں کیں۔نینسی پلوسی کا مزید کہنا تھاہم سمجھتے ہیں کہ قیام امن کے لیے مذاکرات میں افغانستان کی خواتین کی شمولیت بھی ضروری ہے۔یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ کابل میں ہونے والے ایک دھماکے میں امریکی فوجی کی ہلاکت کے بعد افغان طالبان سے امن مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس اعلان کے بعد مختلف حلقوں کی جانب سے صدر ٹرمپ پر شدید تنقید کی جا رہی تھی۔افغانستان میں موجود ہائوس اسپیکر نینسی پلوسی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ان کے وفد نے کرپشن سے نمٹنے کی اہمیت پر زور دیا ہے جو افغانستان کی سیکیورٹی اور افغان عوام کے مستحکم اور خوشحال مستقبل کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ انہوں کہا کہ ہمیں افغانستان کے حالیہ صدارتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر سے متعلق بھی معلوم ہوا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اس کے نتائج جلد سامنے آجائیں گے۔
سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ قوم اپنی توجہ 24 نومبر کے احتجاج پر رکھے۔سعودی عرب ہر مشکل مرحلے میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔عمران خان نے اڈیالہ جیل سے جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ، آئین ک...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دیرپاامن واستحکام کے لئے فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر امن دشمنوں کا پیچھا کرے گی، پاک فوج ...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ بھائی بن کرمدد کی، سعودی عرب سے متعلق بشریٰ بی بی کا بیان پاکستان کے ساتھ دشمنی ہے ، سعودی عرب کے خلاف زہر اگلا جائے تو ہمارا بھائی کیا کہے گا؟، ان کو اندازہ نہیں اس بیان سے پاکستان کا خدانخوستہ کتنا نقصان ہوگا۔وزیراعظم نے تونس...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان بڑھنے لگا۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اگلے 24گھنٹے میں میگا ایونٹ کے شیڈول کا اعلان مشکل ہے تاہم اسٹیک ہولڈرز نے لچک دکھائی تو پھر 1، 2 روز میں شیڈول منظر عام پرآسکتا ہے ۔دورہ پاکستان سے بھارتی ا...
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3خواتین اور بچے سمیت 38 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملے میں 29 زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کے تناظر میں بنے نئے قانون کی خلاف ورزی میں احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کی ہدایت کردی اور ہدایت دی کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ ہوا ہے ، ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے ، اس وقت لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لئے ہم نے حکمتِ...
وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے غیر رجسٹرڈ امیر افراد بشمول نان فائلرز اور نیل فائلرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایک انفورسمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشن کی سطح پر انفورسمنٹ پلان پر عمل درآمد کے لیے اپنا ہوم ورک ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا کرا کر دم لیں گے ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کے لیے تحریک انصاف کا نعرہ’ ا...
دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کو احتجاج کے تمام امور پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پنجاب سے قافلوں کے لیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا مانیٹرنگ یونٹ قیادت کو تمام قافلوں کی تفصیلات فراہم...
ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔جڑواں شہروں کیلئے 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے 6، 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے ۔کمیٹی میں اسلام آباد سے عامر مغل، شیر افضل مروت، شعیب ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں دس دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ایف آئی اے پر...