... loading ...
مقبوضہ کشمیر کی سابق کٹھ پتلی وزیراعلی محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کی حالیہ تقریر سے کشمیریوں کو حوصلہ ملا اور تقریر کے بعد کشمیریوں نے سڑکوں پر آ کر نعرے بازی کی۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹریو دیتے ہوئے التجا مفتی کا کہنا تھا کہ آج کشمیری سوچ رہے ہیں کہ بٹوارے کے وقت ہم جس بھارت کے ساتھ منسلک ہوئے وہ اب سیکولر نہیں رہا تو کیا ہماری قیادت کا فیصلہ درست تھا؟ جب کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں ہمارے لیے بات کی جو کشمیریوں کو اچھا لگا اور انہیں حوصلہ ملا، اس وقت کشمیر میں نوجوانوں میں بہت زیادہ انڈیا مخالف جذبات پیدا ہو گئے ہیں۔التجا مفتی کا کہنا تھا کہ اگر بھارت مقبوضہ کشمیر میں ترقی کی بات کرتا ہے تو انھوں نے ریاست کے حصے کیوں کیے ؟ یہ کشمیریوں سے اختیارات لینا چاہتے ہیں اور یہ بتانا چاہتے ہیں کہ آپ کو مزہ چکھا کر رہیں گے اور مکمل طور پر کشمیریوں سے اختیارات لے لیں گے ۔ایک سوال کے جواب میں التجا مفتی نے بھارت کا یہ موقف رد کردیا کہ آرٹیکل 370 کشمیر کی ترقی کے لیے کیا گیا، انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 اور ترقی کا آپس میں کوئی لینا دینا نہیں ہے ، بھارت جو دکھانا چاہ رہا ہے کہ کشمیری پرامن نہیں ہیں اور ترقی کے لیے یہ سب کیا گیا وہ غلط ہے ، اتنا بڑا فیصلہ کرنے سے پہلے کیا یہاں کہ لوگوں کا حق نہیں بنتا کہ ان سے مشاورت کر کے فیصلہ کیا جائے ۔التجا مفتی نے کہا کہ انٹرنیٹ بند کرنے کا یہ جواز درست نہیں ہے یہ چاہتے نہیں کہ کشمیر سے کوئی آواز اٹھے ، ایک دفعہ انٹرنیٹ آجائے گا تو لوگ بتا سکیں گے کہ ان دو ماہ میں انھیں کیسے قید میں رکھا گیا البتہ مودی حکومت دنیا بھر میں کوئی نہ کوئی جواز پیش کرنا چاہتی ہے اس لیے یہ ترقی کی بات کررہے ہیں، ورنہ بھارت کو اب تک کس نے روک رکھا تھا اور جموں اور کشمیر میں ترقیاتی پیمانے جیسے شرحِ خواندگی، یا غربت دیکھیں، ریاست بہار سے لوگ یہاں مزدوری کے لیے آتے ہیں کیونکہ یہاں انھیں بہتر اُجرت ملتی ہے ۔
ریپ کیپیٹل کے نام سے مشہور بھارت میں خواتین مسلسل جنسی زیادتیوں اور ہراسگی کا شکار ہو رہی ہیں، روزانہ 86 خواتین جنسی زیادتی کا نشانہ بنتی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنسی درندگی کا نشانہ بننے والی بھارتی خواتین کی ایک طویل داستان بن گئی، ریپ کیپیٹل کے نام سے مشہور بھارت میں خواتین ...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا۔پیر کو سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے لیے دائر اپیل پر سماعت جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کی۔وفاق...
بھارت میں مارکیٹ پر غلبے کیلئے ناجائز ہتھکنڈوں کے استعمال کے الزام میں گوگل پر 161 ملین ڈالر (13 ارب بھارتی روپے) کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔ کمپیٹیشن کمیشن آف انڈیا نے بیان میں الزام عائد کیا کہ گوگل اپنے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے متعدد اسمارٹ فونز، ویب سرچز، برازنگ اور ویڈیو ہوسٹ...
امریکا، آسٹریلیا، جاپان اور بھارت کے اعلیٰ سفارت کاروں کی میلبورن میں اپنے چار رکنی اتحاد(کواڈ)کی نشست ایشیا پیسفک خطے میں چین کی بڑھتی طاقت کو ختم کرنے کے لیے امریکا، آسٹریلیا، جاپان اور بھارت کے اعلی سفارت کاروں نے میلبورن میں اپنے چار رکنی اتحاد(کواڈ) کو مزید مضبوط کرنے کے...
سعودی عرب کے سینٹر فار ریسرچ اینڈ نالج کمیونیکیشن نے سعودی عرب اور بھارت کے تعلقات پر ایک تحقیقی کتاب شائع کی ہے، عرب ٹی وی کے مطابق اس مطالعہ کا مقصد سعودی عرب اور ہندوستان کے درمیان موجودہ تعلقات کا تجزیہ اور اس کے تاریخی تناظر کو دیکھتے ہوئے دونوں ممالک جن حالات سے گزرے ہیں او...
بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹکا میں طالبات کو کالجوں میں حجاب سے روکنے کا مسئلہ گھمبیر ہوگیا ، ایک اور کالج میں مسلمان طالبات کو حجاب کے ساتھ داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرناٹکا کے ضلع اڈوپی کے ساحلی علاقے کنڈاپور میں 27 طالبات کو سرکاری کالج میں داخلے سے ...
حکومت کی طرف سے جاری کی گئی ملکی تاریخ میں پہلی بار قومی سلامتی پالیسی میں دفاع ، داخلہ، خارجہ اور معیشت جیسے شعبو ں پر مستقبل کا تصوردینے کی کوشش کی گئی ہے۔قومی سلامتی پالیسی میں سی پیک سے متعلق منصوبوں میں دیگر ممالک کو سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی ہے، نئی پالیسی کے مطابق کشمیر ب...
پاکستانیوں نے خوش رہنے میں بھارتی اور افغان شہریوں کو پیچھے چھوڑدیا،تمام مسائل کے باوجود 65 فیصد پاکستانی خوش ہیں۔ گیلپ پاکستان کے نئے سروے کے مطابق 65 فیصد پاکستانی ہر حال میں خوش ہیں جبکہ 23 فیصد نے ناخوش ہونے کا اظہار کیا ہے۔ گیلپ سروے کے مطابق پاکستان میں سب سے زیادہ خوش افرا...
بھارت کے خلاف فتح پر پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کو سراہنے والے بھارتی ریاست اترپردیش کے عوام کو پاکستان کی فتح پر جشن منانے کی صورت میں غداری کے مقدمات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔یہ اطلاعات ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہیں جب پاکستان کی فتح پر جشن منانے والے تین طلبا کی ویڈیو سوشل میڈی...
ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر 12 راؤنڈ کے میچ میں شاہین شاہ آفریدی کی عمدہ بالنگ اور اوپنرز محمد رضوان اور بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ کی بدولت یکطرفہ مقابلے کے بعد پاکستان نے ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر تاریخ بدل دی ، بھارتی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان ...
وزیراعظم عمران خان بھی قومی کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی جیت کیلئے پرامید ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قریبی رفقا سے کرکٹ سے متعلق گفتگو میں کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔عمران خان نے کہا کہ ٹیم میں ٹیلنٹ موجود ہے، بھارت کیخلاف کامیاب ...
بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع سدھارتھ نگر میں نامعلوم مسلح افراد نے مسجد میں عبادت میں مصروف 55سالہ مسلمان کو گولی مارکر شہید کردیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس سریش چند راوت نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع کے علاقے چلیہ کے گاؤں کولوا میں نامعلوم افراد نے نماز فجر کی اد...