... loading ...
فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ نے قطر میں کھیلوں کے مقابلوں میں اسرائیلی کھلاڑیوں کو اجازت دینے اور دوحا میں صہیونی کھلاڑیوں کے ستقبال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اپنے اتحادی قطر اسرائیلی کھلاڑیوں کے ایک وفد کو دوحا میں ہونے والے کھیل کے مقابلوں میں حصہ لینے کی اجازت دینے اور ان کے استقبال پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔حازم قاسم نے کہا کہ ہمیں ریاست قطر میں اسرائیلی کھلاڑیوں کے وفد کی میزبانی کرنے پر افسوس ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ اسرائیل فلسطینی عوام پر مظالم ڈھانے کے ساتھ فلسطینی سرزمین، ہماری مقدسات پرقبضہ اور غزہ کی پٹی کے محاصرے جیسے سنگین جرائم کا مرتکب ہے۔ ایسے میں اسرائیلی ریاست کے کھلاڑیوں کو قطر میں کھیلوں میں حصہ لینے کی اجازت دینا اور اسرائیل کو اپنا پرچم لہرانے کا موقع فراہم کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی کھلاڑیوں کی قطر میں میزبانی ایک غیرمعمولی اقدام ہے جس کا مقصد قابض اسرائیل کی گرتی ساکھ کوبہتر بنانا اور عالمی سطح پر اپنا امیج بہتر کرنا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ قطر کی طرف سے اسرائیلی کھلاڑیوں کی میزبانی سے صہیونی ریاست کو اس کے جرائم کے تسلسل کی حوصلہ افزائی ہوگی۔
کھیل کا سب سے بڑا میلہ فیفا ورلڈ کپ آج (اتوار) سے قطر میں شروع ہو گا ۔ یہ عرب سرزمین پر ہونے والا پہلا فٹ بال ورلڈکپ ہے۔ فیفا ورلڈ کپ 2022 کا میلہ سجنے کو ہے۔ قطر میں شائقین نے ڈیرے جمالئے۔ فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے ٹیمیں بھی قطر پہنچ چکی ہے۔ یہ پہلا ورلڈ کپ ہے جو عرب سرزمین پر اور م...
افغانستان کے حکمران طالبان نے قطر چھوڑنے والی نیوزی لینڈ کی حاملہ مگرغیرشادی شدہ صحافیہ کو پناہ کی پیش کش کردی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق صحافیہ شارلٹ بیلس کو یہ معلوم ہونے کے بعد قطر چھوڑنا پڑا تھا کہ وہ ایک ایسے ملک میں حاملہ ہیں جہاں بغیرشادی سے بچے کو جنم دینا غیرقانونی ہے۔ بیلس...
قطری حکومت نے پاکستان کو ویزا فری ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا تاہم مسافر کو قطر روانگی سے قبل ریٹرن ٹکٹ اور ہوٹل بکنگ شرط پوری کرنی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق قطر حکومت کی جانب سے 95 ممالک کے شہریوں کو ویزافری انٹری سہولت فراہم کردی گئی ، ذرائع کے مطابق فہرست میں پاکستانی شہریوں کو...
ترکی اور قطر کے حکام کا افغانستان کے ایئر پورٹ کے انتظام سے متعلق بات چیت کیلئے کابل کا دورہ کرنے کا ارادہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس حوالے سے ترک وزیر خارجہ چاوش اولو کا کہنا تھا کہ ترکی اور قطر کے عہدیداران رات دوحا میں ملاقات کریں گے، جس کے بعد دونوں ملکوں کے حکام باضابطہ معاہ...
انسانی حقوق کی عالمی انجمن ایمینسٹی انٹرنیشنل کی ایک نئی رپورٹ نے 2022ء کے فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے اسٹیڈیم کی تعمیر پر تارک وطن مزدوروں کے استحصال کا انکشاف کیا ہے۔ گو کہ قطر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کوئی نئی بات نہیں لیکن ملک ان خبروں کے دنیا بھر میں پھیلنے پر پریشان ہے اور ...