... loading ...
سعودیہ عرب کی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر ہشام نے غیرملکی خبررساں ادارے سے گفت گو میں بتایا کہ سعودی عرب میں 80فیصد خوراک 157سے زیادہ ممالک سے درآمد کی جارہی ہے ۔ 15فیصد غذائی اشیا برازیل سے درآمد کی جارہی ہیں جبکہ سالانہ ایک ارب ڈالر مالیت کی مرغیاں خریدی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اپنی 11 اعشاریہ 67فیصد غذائی ضروریات تھائی لینڈ سے غذائی مصنوعات کی درآمدت سے پوری کررہا ہے ، جس میں خشک خوراک کے پیکٹ اورسی فوڈزشامل ہیں۔