... loading ...
ایران میں انسانی حقوق کی صورت حال سے متعلق اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ جاوید رحمان نے اپنے پہلے مشن کی رپورٹ نیویارک میں عالمی ادارے کے ایک پینل کو پیش کردی ہے ۔اس میں امریکا ، برطانیا اور یورپی یونین نے پھانسیوں کی تعداد اور جبرو تشدد کی کارروائیوں میں اضافے پر ایران کو تنقید کا نشانا بنایا ہے۔پاکستانی نژاد برطانوی اسکالر جاوید رحمان نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ایران میں پست معیارِ زندگی اور ابتر معاشی حالات کے خلاف لوگوں نے حال ہی میں مظاہرے کیے ہیں لیکن حکام نے انھیں جبر سے دبانے کی کوشش کی ہے۔
انھوں نے ایرانی حکومت سے ملک کا دورہ کرنے کی اجازت طلب کی تھی تاکہ وہ ایرانی شہریوں کے انٹرویو کرکے ان سے انسانی حقوق کی صورت حال اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق زمینی حقائق کا جائزہ لے سکیں ۔ بالخصوص لوگوں کو تختہ دار پر لٹکانے ، تشدد، جبر واستبداد ، آزادانہ اجتماعات، آزادیِ اظہار رائے پر پابندی اور مذہبی اور نسلی اقلیتوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھنے کی اطلاعات کا جائزہ لے سکیں ۔جاوید رحمان نے نیویارک میں اقوا م متحدہ کے پینل کے اجلاس میں شرکت کے بعد ایک نیوز کانفرنس کی ہے اور اس میں گفتگو کرتے ہوئے ایران میں گزشتہ کئی ماہ سے زیر حراست ماحول کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے کارکنان کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔انھوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اقوام متحدہ نے ایران میں احتجاجی مظاہروں کا جائزہ لیا ہے۔اس کو بالخصوص جبر وتشدد اور زیر حراست افراد کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش ہے ۔اس جبر وتشدد کے نتیجے میں بعض قیدیوں کی جیلوں ہی میں اموات ہوچکی ہیں۔انھوں نے ایران میں صحافیوں کے خلاف بھی جبر وتشدد اور دھونس دھاندلی کے واقعات ، دْہری شخصیت کے حامل ایرانیوں کو سنائی گئی قید کی سزاؤں اور سیاسی قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکانے کے واقعات کی نشان دہی کی ہے۔
رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی سعودی عرب سے درآمدات میں کمی دیکھنے میں آئی اور پاکستان کا ایران سے درآمدات پر انحصار مزید بڑھ گیا ہے ۔ایک رپورٹ کے مطابق جولائی تا اکتوبر سعودی عرب سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ایران سے درآمدات میں 30فیصد اضافہ ہ...
لاہور (بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان پر ٹیلی گراف ایکٹ 1885 اور دیگر دفعات کے تحت7 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی کے خلاف پنجاب کے علاقے ڈیرہ غازی خان کے تھانہ جمال خان میں غلام یاسین ن...
پی آئی اے نجکاری کیلئے حکومتی کوششیں جاری ہے ، گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدے کیلئے 30نومبر تک دوست ممالک سے رابطے رکھے جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کیلئے دوست ملکوں سے رابطے کئے جارہے ہیں، گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدے کیلئے حکومتی کوششیں جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق30نومبر ...
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے حصے کا ایک قطرہ پانی بھی کہیں جانے نہیں دیں گے ۔ سندھ میں پیپلز پارٹی کی دو تہائی اکثریت ہے ، مسلم لیگ ن کے ساتھ تحفظات بلاول بھٹو نے تفصیل سے بتائے ، ن لیگ کے ساتھ تحفظات بات چیت سے دور کرنا چاہتے ہیں۔ہفتہ کو کراچی میں میڈیا س...
سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ قوم اپنی توجہ 24 نومبر کے احتجاج پر رکھے۔سعودی عرب ہر مشکل مرحلے میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔عمران خان نے اڈیالہ جیل سے جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ، آئین ک...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دیرپاامن واستحکام کے لئے فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر امن دشمنوں کا پیچھا کرے گی، پاک فوج ...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ بھائی بن کرمدد کی، سعودی عرب سے متعلق بشریٰ بی بی کا بیان پاکستان کے ساتھ دشمنی ہے ، سعودی عرب کے خلاف زہر اگلا جائے تو ہمارا بھائی کیا کہے گا؟، ان کو اندازہ نہیں اس بیان سے پاکستان کا خدانخوستہ کتنا نقصان ہوگا۔وزیراعظم نے تونس...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان بڑھنے لگا۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اگلے 24گھنٹے میں میگا ایونٹ کے شیڈول کا اعلان مشکل ہے تاہم اسٹیک ہولڈرز نے لچک دکھائی تو پھر 1، 2 روز میں شیڈول منظر عام پرآسکتا ہے ۔دورہ پاکستان سے بھارتی ا...
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3خواتین اور بچے سمیت 38 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملے میں 29 زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کے تناظر میں بنے نئے قانون کی خلاف ورزی میں احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کی ہدایت کردی اور ہدایت دی کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ ہوا ہے ، ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے ، اس وقت لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لئے ہم نے حکمتِ...
وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے غیر رجسٹرڈ امیر افراد بشمول نان فائلرز اور نیل فائلرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایک انفورسمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشن کی سطح پر انفورسمنٹ پلان پر عمل درآمد کے لیے اپنا ہوم ورک ...