... loading ...
مسلم لیگ(ن) کے صدر اوروزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کراچی اورسندھ میں ایک بڑا سیاسی اتحاد کھڑا کرنے میں کامیاب ہوگئے نئی صف بندی کا حصہ ایم کیو ایم بہادرآباد اوراے این پی کو بنایا گیا ہے ۔ شہباز شریف کی نئی حکمت عملی اس لحاظ سے بہترین ہے کہ ایک جانب توپاکستان پیپلزپارٹی کواس اکثریتی صوبے میں ٹف ٹائم دیں گے دوسری جانب وہ تحریک انصاف کی راہ بھی روک سکیں گے ۔یہی نہیں سندھ کے شہری علاقوں میں تیزی سے جگہ بناتی ہوئی پاک سرزمین پارٹی کوزیادہ کھل کرکھیلنے کاموقع نہیں دیں گے ۔ اس حوالے سے یہ بات یقین سے کہی جاسکتی ہے کہ شہبازشریف ایک تیرسے کئی شکارکرناچاہتے ہیں ۔اس بات سے انکارممکن نہیں کہ کراچی میں ن لیگ کاووٹ بینک موجودہے ۔اگرایم کیوایم اوراے این پی ووٹرزنے اس اتحادکوقبول کرلیاتویقیناکامیابی شہباز شریف اوران کے حامیوں کے قدم چومے گی۔
اگر دیکھا جائے تویہ بات آسانی سے کہی جاسکتی ہے کہ کراچی میں موجودمسلم لیگ ن کا ووٹ بکھرا ہوا ہے۔دوسری جانب نوازشریف کی نااہلی کے باعث پنجاب کے علاوہ دیگرصوبوں میں ن لیگ کی مقبولیت خاصی کم ہوئی ہے ۔کم وپیش اسی قسم کی صورت حال سے سندھ کی دوسری بڑی ایم کیوایم بھی دوچارہے ۔بانی سے علیحدگی کے بعدسے تاحال ایم کیوایم کے رہنمائوں جن میں فاروق ستار‘خالدمقبو ل صدیق ‘عامر ودیگرشامل ہیں کی گرفت کمزورہوتی نظرآرہی ہے اوراب توایم کیوایم پاکستان واضح طور پر دو ڈھروں میں بٹی ہوئی نظرآرہی ہے۔ اوراس کاووٹربھی گومگوں کی کیفیت میں ہے ؛سینکڑوں کارکنوں ‘ذمے داروں اور درجنوں اراکین نے اسمبلی نے پاک سرزمین پارٹی میں پناہ لے لی ہے ۔
ایسے میں شہبازشریف کی حکمت عملی خاصی بہتر ثابت ہوسکتی ہے ۔اے این پی سے شہباز شریف کی 14اپریل کو گورنر ہائوس میں ہم آہنگی ہوگئی تھی جس کے بعد اے این پی کے رہنما شاہی سید نے پریس کانفرنس میں مسلم لیگ(ن) کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا اعلان کردیا تھا حالیہ دورے میں ایم کیو ایم بہادرآباد سے بھی معاملات طے پاگئے، جس دن ایم کیوا یم بہادرآباد اور مسلم لیگ کے سربراہ کے درمیان مذاکرات ہوئے رات کو ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیوا یم بہادر آباد کے عامر خان کو مائنس کرنے کا مطالبہ کردیا ایم کیوا یم کے دھڑوں کے دوبارہ انضمام کے لیے انہوں نے ایک نکاتی فارمولا پیش کردیا اورکہا کہ ایم کیو ایم فاروق ستار یا عامر خان میں کسی ا یک کا انتخاب کرلے۔
جہاں تک تعلق ہے ڈاکٹرفاروق ستار اوران کے حامیوں کااس بات سے انکار ممکن نہیں کہ وہ ن لیگ سمیت کسی سیاسی جماعت سے الحاق یا کم ازکم کراچی اورحیدرآباد کی سطح تک اتحادکے حامی نظرنہیں آتے،
ان کی کوشش ہے کہ ایم کیوایم کے تمام دھڑے ایک پلیٹ فارم پرضرورآجائیں پرماضی کی طرح اس باربھی کسی دوسری سیاسی جماعت سے انتخابی اتحادنہ کریں۔چاہے وہ پاک سرزمین پارٹی ہی کیوں نہ ہو۔ اس حوالے سے ایم کیوایم پاکستان کے کارکنان بھی منقسم نظرآتے ہیں ۔ہوسکتاہے جلدیابدیرایم کیوایم بہادر آباد اور پی آئی بی کالونی اپنے اختلافات ختم کرنے میں کامیاب ہوجائیں اور فاروق ستار اورا نکے حامی ن لیگ سے اتحادپرتیارہوجائیں۔لیکن سوال یہ کیاجارہاہے کہ ایم کیوایم اوراے این پی بھی ایک ہوسکتے ہیںکیوں کراچی کی سیاسی تاریخ گواہ ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی اورمتحدہ قومی موومنٹ دونوں ہمیشہ ایک دوسر ے کے مقابل کھڑی رہی ہیں ۔اوران کے رہنماایک دوسرے کے خلا ف زہراگلتے رہے ہیں ۔ ایم کیوایم کے کارکن اورنگی ٹائون کے علاقے قصبہ کالونی میں ہونے والے فسادات کاذمے داراے این پی کوگردانتے ہیں تواے این پی کے کارکن مختلف علاقوں میں اپنے ساتھیوں اورہمدردوں پرمظالم کاذمے دارایم کیوایم کو ٹھہراتے ہیں ۔ ایسی صورت میں دونوں جماعتوں کا اتحاد یقیناًغیرفطری ثابت ہوگا۔ رہی بات میاں شہبازشریف کی کوششوں کی توفی الحال ابھی اتحادقائم ہواہے ۔ ایم کیوایم بہادرآبادکے لوگوں نے ان کے لیے دیدہ ودل فرش راہ کیے ہیں۔ ن لیگ کے صدرپرگل پاشی بھی کی گئی لیکن اس استقبال کے دوران ایم کیوایم کے رہنمافاروق ستاراوران کے حامی موجودنہیں تھے ۔اس حوالے سے یہ بات کہی جاسکتی ہے کہ تقریباآدھی ایم کیوایم اس اتحادکی حامی نہیں تھی یاہے ۔ اس کے علاوہ ابھی الیکشن میں وقت ہے ہوسکتاہے آنے والے دنوں میں ایم کیوایم بہادرآبادبھی ن لیگ سے راہیں جداکرلے ۔
ہتھیار طالبان کے 2021میں افغانستان پر قبضے کے بعد غائب ہوئے، طالبان نے اپنے مقامی کمانڈرز کو امریکی ہتھیاروں کا 20فیصد رکھنے کی اجازت دی، جس سے بلیک مارکیٹ میں اسلحے کی فروخت کو فروغ ملا امریکی اسلحہ اب افغانستان میں القاعدہ سے منسلک تنظیموں کے پاس بھی پہنچ چکا ہے ، ...
اسحاق ڈار افغان وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند ، نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر سے علیحدہ، علیحدہ ملاقاتیں کریں گے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات بھی کریں گے ہمیں سیکیورٹی صورتحال پر تشویش ہے ، افغانستان میں سیکیورٹی...
ہم نے شہباز کو دو بار وزیراعظم بنوایا، منصوبہ واپس نہ لیا تو پی پی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی سندھ کے عوام نے منصوبہ مسترد کردیا، اسلام آباد والے اندھے اور بہرے ہیں، بلاول زرداری پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے...
قرضوں سے جان چھڑانی ہے تو آمدن میں اضافہ کرنا ہوگا ورنہ قرضوں کے پہاڑ آئندہ بھی بڑھتے جائیں گے ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کا سفر شروع ہوچکا، یہ طویل سفر ہے ، رکاوٹیں دور کرناہونگیں، شہبازشریف کا خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے کے زیر التوا ٹیکس کیسز کے فوری فی...
8ماہ میں ٹیکس وصولی کا ہدف 6کھرب 14ارب 55کروڑ روپے تھا جبکہ صرف 3کھرب 11ارب 4کروڑ ہی وصول کیے جاسکے ، بورڈ آف ریونیو نے 71فیصد، ایکسائز نے 39فیصد ،سندھ ریونیو نے 51فیصد کم ٹیکس وصول کیا بورڈ آف ریونیو کا ہدف 60ارب 70 کروڑ روپے تھا مگر17ارب 43کروڑ روپے وصول کیے ، ای...
عمران خان کی تینوں بہنیں، علیمہ خانم، عظمی خان، نورین خان سمیت اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر،صاحبزادہ حامد رضا اورقاسم نیازی کو حراست میں لیا گیا تھا پولیس ریاست کے اہلکار کیسے اپوزیشن لیڈر کو روک سکتے ہیں، عدلیہ کو اپنی رٹ قائ...
روس نے 2003میں افغان طالبان کو دہشت گردقرار دے کر متعدد پابندیاں عائد کی تھیں 2021میں طالبان کے اقتدار کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آنا شروع ہوئی روس کی سپریم کورٹ نے طالبان پر عائد پابندی معطل کرکے دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نام نکال دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے ...
وزیراعظم نے معیشت کی ڈیجیٹل نظام پر منتقلی کے لیے وزارتوں ، اداروں کو ٹاسک سونپ دیئے ملکی معیشت کی ڈیجیٹائزیشن کیلئے فی الفور ایک متحرک ورکنگ گروپ قائم کرنے کی بھی ہدایت حکومت نے ملکی معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ کر لیا، اس حوالے سے وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں ا...
فاٹا انضمام کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ تھی اور اس کے پیچھے بیرونی قوتیں،مائنز اینڈ منرلز کا حساس ترین معاملہ ہے ، معدنیات کے لیے وفاقی حکومت نے اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے ، 18ویں ترمیم پر قدغن قبول نہیں لفظ اسٹریٹیجک آنے سے سوچ لیں مالک کون ہوگا، نہریں نکالنے اور مائنز ا...
قابل ٹیکس آمدن کی حد 6لاکھ روپے سالانہ سے بڑھانے کاامکان ہے، ٹیکس سلیبز بھی تبدیل کیے جانے کی توقع ہے ،تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کے لیے تجاویز کی منظوری آئی ایم ایف سے مشروط ہوگی انکم ٹیکس ریٹرن فارم سادہ و آسان بنایا جائے گا ، ٹیکس سلیبز میں تبدیلی کی جائے گی، ب...
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو فیملی اور وکلا سے نہیں ملنے دیا جا رہا، جیل عملہ غیر متعلقہ افراد کو بانی سے ملاقات کیلئے بھیج کر عدالتی حکم پورا کرتا ہے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن...
پنجاب، جہلم چناب زون کو اپنا پانی دینے کے بجائے دریا سندھ کا پانی دے رہا ہے ٹی پی لنک کینال کو بند کیا جائے ، سندھ میں پانی کی شدید کمی ہے ، وزیر آبپاشی جام خان شورو سندھ حکومت کے اعتراضات کے باوجود ٹی پی لنک کینال سے پانی اٹھانے کا سلسلہ بڑھا دیا گیا، اس سلسلے میں ...