... loading ...
معاون خصوصی وزیراعظم برائے ریونیو ہارون اختر نے کہاہے کہ حکومت مالی خسارہ کو 8.2فیصد کو کم کر کے 5.3فیصد تک لے آئی ہے ، اگر مالی خسارہ چار فیصد تک لانے کی کوشش کی گئی تو جی ڈی پی پیچھے جاسکتا ہے، دیکھنا ہوگا کہ روپیہ اپنی قدر مستحکم رکھ سکتا ہے یا نہیں، حکومت صحیح معاشی سمت میں چل رہی ہے ایمرجنسی کی کوئی ضرورت نہیں ہے، تھیوری کے بجائے زمینی حقائق پر مبنی معاشی پالیسی بنانا ہو گی۔ میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ نگراں وزیراعظم کی تلاش ابھی تک جاری ہے نواز شریف کا نگراں وزیراعظم کا نام تجویز کرنے سے دستبرداری کا مقصد آصف علی زرداری کو منانا ہے سینئر تجزیہ کاربی این پی نے کہا کہ تحریک انصاف نگراں وزیراعظم کے لیے نام قبول کرے یا نہ کرے اس کا مرکز میں اثر نہیں ہوگا البتہ پنجاب میں پڑسکتا ہے۔ پیپلز پارٹی نے نگراں وزیراعظم کے لیے ن لیگ کی طرف سے دیئے گئے نام مسترد کردیئے تھے، پیپلز پارٹی ان ناموں پر کسی صورت اتفاق کے لیے تیار نہیں تھی، پیپلز پارٹی اورن لیگ میں حالیہ دنوں میں ایک بڑی مس انڈراسٹینڈنگ ہوئی، اسلام آباد میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں سینیٹ الیکشن سے دو دن پہلے اتفاق ہوا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کے لیے رضا ربانی دونوں پارٹیوں کے متفقہ امیدوار ہوں گے، یہ بھی طے پایا تھا کہ ن لیگ کی طرف سے یہ نام لیک نہیں کیا جائے گا تاکہ رضا ربانی کا نام متنازع نہ ہو، لیکن ن لیگ کی قیادت نے پوائنٹ اسکورنگ کے لیے پہلے ہی رضا ربانی کا نام دیدیا ، اس واقعہ کے بعد پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان ڈیڈ لاک ہوگیا تھا، ن لیگ کی ایک بہت اہم شخصیت اس غیر رسمی اتفاق رائے میں ضامن تھی جس کی وجہ سے اس کی ساکھ متاثر ہوئی، کچھ دنوں پہلے انہوں نے دوبارہ پیپلز پارٹی سے رابطہ کیا اور کہا کہ ہم سے پہلے جو غلطی ہوئی دوبارہ نہیں کریں گے اب آپ نگراں وزیراعظم کے لیے نام لے آئیں ہم نام نہیں دیتے تاکہ اتفاق رائے ہوجائے۔
حامد میر نے بتایا کہ فی الحال آصف زرداری اور نواز شریف کی سطح پر کوئی رابطہ نہیں ہے، ن لیگ کی اہم شخصیت نے فریال تالپور سے رابطہ قائم کیا لیکن انہوں نے اس حوالے سے بات کرنے سے انکار کردیا، اب تمام معاملہ خورشید شاہ اور شاہد خاقان عباسی کے درمیان چل رہا ہے، دونوں نے کچھ نام غیررسمی طور پر ایک دوسرے سے شیئر کیے ہیں۔ میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ، حکومت اور اپوزیشن مل کر نگراں حکومت کا انتخاب کریں گے، کس کا انتخاب کریں گے اور کب تک کریں گے یہ واضح نہیں مگر فیصلہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر نے اتفاق رائے سے کرنا ہے،حکمراں جماعت نے نگراں وزیراعظم کے لیے نام تجویز نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نجی چینلز و اخبار میں شائع ہونے والی اعزاز سید کی خبر کے مطابق ن لیگ نے نگراں وزیراعظم کے لیے نام تجویز نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنا یہ اختیار پیپلز پارٹی کو دیدیا ہے، یوں اب اتفاق رائے سے نگراں وزیراعظم کی تقرری میں بظاہر کوئی رکاوٹ نہیں دکھائی دے رہی ہے کیونکہ پیپلز پارٹی جو نام دے گی ن لیگ اس پر اتفاق کرے گی، خبر کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کا پیغام ملنے کے بعد گیارہ اپریل کو ہونے والی ملاقات میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو بتادیا تھا کہ حکومت نگراں وزیراعظم کے لیے نام تجویز نہیں کرے گی، نواز شریف کا نگراں وزیراعظم کا نام تجویز کرنے سے دستبرداری کا مقصد آصف علی زرداری کو منانا ہے۔
خورشید شاہ نے پارٹی قیادت سے منظوری کے بعد تحریک انصاف سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں سے مل کر نگراں وزیراعظم پر غور کیا اور بتایا جاتا ہے اپوزیشن نے کچھ ناموں کو حتمی شکل دیدی ہے، ن لیگ کے سینئر رہنما پرویز رشید نے تصدیق کی ہے کہ ن لیگ نام تجویز کرنے کے اپنے اختیار سے دستبردار ہوگئی ہے، خبر کے مطابق نواز شریف چاہتے ہیں کہ نگراں وزیراعظم کے لیے فیصلہ سیاسی جماعتیں کریں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ پیپلز پارٹی ان کے پیش کردہ ناموں پر اتفاق نہیں کرے گی، پیپلز پارٹی راضی نہ ہوئی تو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا جبکہ نواز شریف نہیں چاہتے کہ معاملہ الیکشن کمیشن تک جائے تو اس لیے انہوں نے سیاسی اتفاق رائے کے لیے اپنا نام تجویز نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ شاہزیب خانزادہ نے بتایا کہ اس حوالے سے ہم نے ن لیگی رہنما پرویز رشید سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلہ میں دیکھیں گے کہ پیپلز پارٹی کون سے نام سامنے لاتی ہے، اگر نام ٹھیک نہ لگے تو پھرن لیگ اپنے نام سامنے لائے گی،یہ ایک اہم فیصلہ ہے کیونکہ اس طرح وفاق کی حدتک حکومت اور اپوزیشن نگراں وزیراعظم لے آئیں گے، مگر کیا تحریک انصاف اس بات پر مان جائے گی، نگراں وزیراعظم کے لیے تحریک انصاف کی جانب سے بھی کچھ نام سامنے آئے ، مگر اس کے بعد پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف میں سخت بیانات کا تبادلہ ہوا، تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے سابق چیف جسٹس جسٹس تصدق جیلانی، سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین کے نام پر اتفاق کا دعویٰ کیا، اس بیان کے بعد اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے مشاورت کے بغیر نام سامنے لانے پر تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بنایا، خورشید شاہ نے الزام لگایا کہ تحریک انصاف نگراں وزیراعظم سامنے آنے والے نام کو متنازع بنانا چاہتی ہے۔ شاہزیب خانزادہ نے تجزیے میں مزید کہا کہ الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں پر اعتراضات سن رہا ہے، یہ سلسلہ چار مئی تک جاری رہے گا جس کے بعد نئی حلقہ بندیوں کا حتمی نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا لیکن اس نوٹیفکیشن کی وجہ سے الیکشن کے مقررہ وقت پر انعقاد پر شبہات پیدا ہورہے ہیں، اس حوالے سے قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے قانونی نکتہ اٹھایا ہے، گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات ایکٹ کے تحت حلقہ بندیاں مکمل ہونے کے 120دن میں الیکشن ہونے چاہئیں ، آئین کے مطابق اسمبلی کی مدت مکمل ہونے کے 60دن میں الیکشن ہونا ہے۔
برطانوی حکومت نے پاکستان میں فوجی عدالتوں سے 25شہریوں کو سزاؤں پر اپنا ردعمل جاری کردیا۔برطانوی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ اپنی قانونی کارروائیوں پر پاکستان کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے ، فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل میں شفافیت، آزادان...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی پابندیاں بلاجواز ہیں، پاکستان کا جوہری پروگرام سو فیصد دفاعی مقاصد کیلئے ہے، یہ جوہری پروگرام ملک کے 24کروڑ عوام کا پروگرام ہے جس پر ہم کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،پاکستان کے خلاف کوئی جارحیت کی جاتی ہے تو ہم صرف اپنا دفاع کریں گے۔ وفاقی کاب...
پاکستان نے فوجی عدالتوں سے شہریوں کو ملنے والی سزائوں پر بین الاقوامی ردعمل کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے اندرونی مسائل کا حل جانتا ہے، پاکستان کی سکیورٹی کے فیصلے پاکستانی قوم کرے گی، کسی بیرونی مداخلت کی ضرورت نہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے فوجی عدالتوں ...
سکھر(نامہ نگار)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل اسپیس خطرے میں ہے نوجوانوں کو ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رائٹس کے لیے حکومت کے سامنے مزاحمت کرنی ہوگی۔سکھر آئی بی اے کیمپس میں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں فخر کرتا ہوں کہ اس جا...
سابق صدر پاکستان عارف علوی نے کہا ہے کہ سیاست میں حصہ لینے والے تمام فوجی افسران کے خلاف تحقیقات ہونی چاہیے ۔پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق صدر پاکستان عارف علوی نے کہا کہ ہمارا سارا وقت اس بات پر گزر جاتا ہے کہ اس کو پکڑو، اس کو پکڑو، مذاکرات والے یہاں ہیں، ملک کا وقت...
پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان پنجاب میں پاور شیئرنگ سے متعلق مختلف امور پر اتفاق رائے ہوگیا جب کہ وفاق میں حکومت کی قیادت کرنے والی پارٹی نے اپنی اتحادی جماعت کو صوبے کے حوالے سے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی۔تفصیلات کے مطابق مرکز میں حکمران اتحاد میں شامل د...
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ختم ہوگیا، دونوں مذاکراتی کمیٹیوں نے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے، مذاکراتی کمیٹی کا آئندہ اجلاس 2 جنوری کو ہوگا۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت حکومت اور اپوزیشن کی کمیٹی ارکان کا پہلا ان کیمرہ اجلاس پارلیمنٹ ہاس ک...
صدر مملکت آصف زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف نے ایوان صدر میں ملاقات کی جس میں پی ٹی آئی سے مذاکرات اور مدارس بل پر بات چیت کی۔وزیراعظم شہباز شریف صدرمملکت سے ملنے پہنچے۔ اس موقع پر چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی، مخدوم احمد محمود، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، گ...
امریکا کی طرف سے پاکستانی میزائل پروگرام پر پابندیاں لگانے پر پاکستان کا امریکا سے شدید احتجاج کرتے ہوئے امریکا کی میزائل پروگرام پر پابندی کو نامناسب اور غیر ضروری قرار دے دیا۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیاسے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کا میزائل پروگرام چھوٹے پیمانے پر...
حکومت نے رائٹ سائزنگ کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد کا فیصلہ کرلیا اور حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی نے مزید کچھ وزارتیں اور ادارے ختم یا انہیں دیگر محکموں میں ضم کرکے مزید ہزاروں اسامیاں بند کرنے کی سفارشات تیار کر لیں۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی نے وزارتیں اور ادارے خت...
تحریک انصاف نے 9 مئی ملزمان کے ملٹری کورٹ ٹرائل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ قراردیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ملٹری کورٹ میں سویلین کے ٹرائلز پر یورپی یونین کا ردعمل سامنے آگیا، اگر القادر ٹرسٹ میں بانی چی...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی کی تجویز پر حکومتی اتحاد کے ممبران پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی۔کمیٹی میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ، سینیٹر عرفان صدیقی، راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، علیم خان اور چوہدری سالک حسین شامل ہیں۔گز...