... loading ...
زلزلہEarthquake ، Quake، Tremor یا Temblor زمین کی سطح کے ہلنے کو کہتے ہیں۔ یہ ہلنا واضح طور محسوس کیا جا سکتا ہے۔کبھی کبھار تو زمین اتنی زیادہ ہلتی ہے کہ عمارتیں گر جاتی ہیں اور ہزاروں جانوں کا نقصان ہوجاتا ہے۔بعض زلزلے تو اتنے شدید ہوتے ہیں کہ شہروں کے شہر ہی ملیا میٹ کر دیتے ہیں۔زلزلے کی بنیادی وجہ زمین سے نکلنے والی تواانائی یا گرمی ہوتی ہے۔زمین کی تہوں میں سے جب بہت زیادہ توانائی سطح زمین پر خارج ہوتی ہے تو وہ زلزلے کی لہر بناتی ہے،جس سے زلزلہ آتا ہے۔ جتنی زیادہ توانائی ہوگی، اتنا ہی شدید زلزلہ ہوگا۔
زلزلے کی اقسام
زلزلے کی بہت سی اقسام ہیں جن کی تفصیل درج ذیل ہیں۔
فور شاک(Foreshock)
فورشاک وہ زلزلہ ہوتا ہے جو بڑے زلزلے (مین شاک) سے پہلے آتا ہے۔فور شاک اور مین شاک دونوں میں وقت اور جگہ کے لحاظ سے تعلق ہوتا ہے۔کسی بھی بڑے زلزلے میں فور شاک، مین شاک اور آفٹر شاک تین اہم مرحلے ہوتے ہیں۔درمیانے درجے سے لے کر بڑے درجوں تک کے زلزلوں کے 40 فیصدفور شاک کو دریافت کیا جا سکتا ہے جبکہ 7.0درجے سے بڑے زلزلوں میں یہ شرح 70 فیصد ہوتی ہے۔فور شاک اور مین شاک کے بیچ میں چند منٹوں سے لے کر دنوں اور بعض حالاات میں اس سے بھی زیادہ وقفہ ہو سکتاہے۔
2002 میں سماٹرا میں آنے والے زلزلے کو 2004 میں بحر ہند میں آنے والے زلزلے کا فور شاک سمجھا جاتا ہے۔ دونوں واقعات کے درمیان دو سال کا فرق ہے۔
ضروری نہیں کہ ہر بڑے زلزلے سے پہلے فور شاک سامنے آئیں۔ 8.0درجے سے بڑے زلزلوں کے فور شاک نہیں ہوتے۔ اس کی مثال 1950 میں بھارت اور چین میں آنے والا M8.6کا زلزلہ ہے جس میں کوئی فور شاک نہیں آیا۔
آفٹر شاک
(Aftershock)
آفٹر شاک وہ چھوٹا زلزلہ ہوتا ہے جو مین شاک یعنی بڑے زلزلے کے بعد اسی علاقے میں آتا ہے۔اگرآفٹر شاک کا علاقہ مین شاک کے علاقے سے بڑا ہوتو اصطلاح میں آفٹر شاک کو مین شاک کہا جائے گا اور پچھلا مین شاک ، فور شاک میں تبدیل ہو جائے گا۔مین شاک کی وجہ سے جب ہٹ جائے تو سطح پر قشر ارض (Earth Crust) خود کو ایڈجسٹ کرتا ہے جس سے آفٹر شاک پیدا ہوتے ہیں۔
بلائنڈ تھرسٹ
بلائنڈ تھرسٹ زلزلہ، تھرسٹ فالٹ کے ساتھ آتا ہے۔تھرسٹ فالٹ، فالٹ یا قشر ارض میں دراڑ کی ایک قسم ہوتی ہے۔ اس میں پریشر کی وجہ سے چٹانیں اوپر نیچے ہوجاتی ہے۔ تھرسٹ فالٹ میں پرانی چٹانیں نئی چٹانوں کے اوپر ہوتی ہے۔
سطح زمین پر بلائنڈ تھرسٹ زلزلے کے نشانات نظر نہیں آتے نہ اسے سطح زمین سے محسوس کیا جا سکتا ہے۔تیل کی کھدائی یا دوسرے کاموں کے لیے زمین کی کھدائی کے دوران بلائنڈ تھرسٹ زلزلے دریافت ہو جاتے ہیں۔اس طرح کے زلزلے اگرچہ اتنی زیادہ قوت کے نہیں ہوتے تاہم شہروں کے نیچے آنے والے بعض بلائنڈ تھرسٹ زلزلے تباہ کن ہو سکتے ہیں۔
جڑواں زلزلے
(Doublet earthquake)
ماہرین زلزلہ ایسے زلزلوں کو جڑواں ((Doublet) زلزلے کہتے ہیں جو قریب قریب جگہوں پر ایک ہی وقت میں یا کچھ وقفے سے رونماء ہوں۔یہ عام زلزلے کے آفٹر شاک سے تھوڑے مختلف ہوتے ہیں۔
ایک تو ان میں جگہوں کا فرق ہوتا ہے یعنی زلزلے کی جگہوں کا فاصلہ ہوتا ہے ، اسکے علاوہ دوسرا زلزلہ پہلے سے ذرا سی زیادہ شدت کاہوتا ہے۔ اس طرح کے زلزلے سال میں ایک دو بار ہی رونماء ہوتے ہیں۔زلزلوں کے کچھ واقعات میں ٹرپل زلزلے بھی سامنے آئے ہیں، جیسے 2010 کا منڈاناؤ زلزلہ۔
انٹر پلیٹ زلزلے
انٹرپلیٹ(Interplate) زلزلے وہ زلزلے ہوتے ہیں جو دو ٹیکنو پلیٹ کی حد پر آئیں۔اس طرح کے زلزلوں میں دنیا کے تمام زلزلوں کی توانائی کا 90 فیصد خارج ہو جاتا ہے۔جب ایک پلیٹ حرکت کر رہی ہوتی ہے تو دوسری لاک ہوجاتی ہے اور اس وقت تک لاک رہتی ہے جب تک بہت زیادہ دباؤ پیدا ہو کر پلیٹ پھسل نہ جائے۔ دونوں پلیٹوں کے پھسلنے سے زلزلہ آتا ہے جو زمین کی شکل بدل دیتا ہے اور زلزلے کی لہریں سطح زمین پر پھیل جاتی ہیں۔
اس طرح کے زلزلے شمالی امریکا کے مغربی ساحل( خاص کر کیلیفورنیا اور الاسکا)، شمال مشرقی بحیرہ روم(یونان، اٹلی اور ترکی)، ایران، نیوزی لینڈ، اندونیشیا، بھارت، جاپان اور چین کے کچھ حصوں میں آتے ہیں۔انٹرپلیٹ زلزلے شدت اور دباؤ کی وجہ سے دوسرے انٹرپلیٹ زلزلوں سے مختلف ہو سکتے ہیں۔ انٹرپلیٹ زلزلے کافی عام ہیں۔انٹرا پلیٹ زلزلے اگر بڑے علاقے میں ہوں تو بہت تباہی پھیلاتے ہیں۔
2001 میں گجرات کا زلزلہ اور 2012 کابحر ہند کا زلزلہ اس کی تباہی کی مثالیں ہیں۔اس کے علاوہ 1812 میں نیو میڈریڈ، میسوری اور 1886 میں چارلسٹن ، ساؤتھ کیرولینا کا زلزلہ بھی انٹرا پلیٹ تھا۔
میگا تھرسٹ(Megathrust) زلزلے
میگا تھرسٹ زلزلے subduction زون میں ہوتے ہیں۔ subduction زون یعنی جہاں قشر زمین کے کسی بھی تختے یا قطعے کے نیچے اور پہلو کی طرف کھسک کر کسی دوسرے تختے کے نیچے گھس جائے۔
اس سے آنے والے انٹرپلیٹ زلزلے زمین کے تباہ کن ترین زلزلیثابت ہو سکتیہیں جوشدت میں 9.0 سے بھی بڑھ جاتے ہیں۔1900 کے بعد سے آنے والے 9.0یازیادہ کے زلزلوں کو میگا تھرسٹ زلزلے کہا جاتا ہے۔سطح زمین یا ٹیکنو پلیٹ کی کوئی سرگرمی اس طرح کا زلزلہ نہیں بنا سکتی۔
ریموٹلی ٹریگرڈ
(Remotely triggered)
بڑے زلزلوں کے اثرات کی وجہ سے دوردراز کے کسی علاقے میں آنے والوں زلزلے یا زلزلوں کو ریموٹلی ٹریگرڈ زلزلہ کہتے ہیں۔دور دراز کے مقام پر آنے والا ریموٹلی ٹریگر زلزلہ پھر دوسرے دور دراز کے مقام پر کسی زلزلے کی وجہ بن سکتا ہے۔
سست زلزلہ
(Slow earthquake)
سست زلزلہ مسلسل نہیں ہوتا۔ اس قسم کے زلزلے میں زمین اپنی توانائی کو سیکنڈوں یا منٹوں میں نہیں بلکہ گھنٹوں سے مہینوں میں خارج کرتی ہے۔
زیر سمندر
(Submarine) زلزلے
زیر آب یا زیر سمندر زلزلے پانی کی سطح کے نیچے سمندر میں رونماء ہوتے ہیں۔یہی زلزلے سونامی کی سب سے بڑی وجہ ہیں۔ سائنسی طور پر ان زلزلوں کو ریکٹر سکیل یا مرکالی سکیل پر ناپا جا تا ہے۔
سپر شیئر(Supershear)
سپر شیئر زلزلے وہ زلزلے ہوتے ہیں جس میں فالٹ کی سطح کے ساتھ انشقاق ْ(پھٹنے یا توانائی پھیلنے کاعمل )بہت تیزی سے ایس ویو(S-Wave) یا سیکنڈری ویوز ولاسٹی سے ہوتا ہے۔
سونامی(Tsunami)زلزلے
سونامی زلزلہ سے زلزلے کے شدت سے زیادہ شدت کی سونامی آتی ہے، جسے کم وقت کی سیسمک ویوز میں ماپا جاتا ہے۔یہ اصلاح 1972 میں ہیرو کاناموری نے متعارف کرائی۔ اس زلزلے میں خطرناک بات یہ ہے کہ سونامی بہت جلد کسی بھی قریبی ساحل سے ٹکرا کر نقصان کرتی ہے۔
ارتھ کوئیک سوارم
(Earthquake swarm)
ارتھ کوئی سوارم میں مختصر ٹائم میں ایک ہی علاقہ میں دوسریعلاقوں کے زلزلوں اثرات ظاہر ہوتے ہیں۔امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق یہ اثرات منٹوں، گھنٹوں، دنوں یا مہینوں میں ظاہر ہو سکتے ہیں۔
وجوہات
زمین اندر سے بہت گرم ہے۔اس کی گرمی زمین میں ہی جمع ہوتی رہتی ہے۔ جب یہ گرمی فالٹ لائنوں یا دیگر مقامات سے باہر نکلتی ہے تو زلزلے آتے ہیں۔کچھ دیگر وجوہات بھی ہیں جن کی تفصیل درج ذیل ہے
فالٹ(Fault) کی حرکت
ارضیات میں فالٹ ہموار زمین کے سلسلے میں رخنہ یا چٹانوں میں عدم تسلسل کوکہتے ہیں۔قشر ارض میں بہت بڑے بڑے فالٹس بھی ہیں۔ان کو نقشوں میں بڑی بڑی لائنوں سے بھی ظاہر کیا جاتا ہے۔فالٹس کا چٹانوں یا توانائی کے اخراج کی وجہ سے متحرک ہونا بھی زلزلے کی وجہ ہے۔ان فالٹ لائنوں پر موجود ممالک یا مقامات زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ جنوبی ایشیاء میں ہزاروں کلومیٹر طویل فالٹ لائنیں ہیں۔اسلام آباد کے نزدیک روات فالٹ لائن روات سے ہوتی ہوئی پنجاب، اسلام آباد اور کشمیر تک جاتی ہے۔پاکستا اور نیپال بھی ایک ہی فالٹ لائن پر ہے۔ پاکستان کا دو تہائی حصہ فالٹ لائنوں پر واقع ہے۔
آتش فشانی ٹیکنوٹک(tectonic) زلزلے
آتش فشانی ٹیکونک زلزلہ میگما(پگھلا ہوا مادہ جو زمین کی اندرونی تہوں سے برآمد ہوتا ہے اس میں سے آتش فشانی چٹانیں قلمیں بنتی ہیں میگما صرف پگھلی ہوئی چٹانوں پر مشتمل نہیں ہوتا اس میں اڑ جانے والے مادے بھی ہوتے ہیں یہ مادے آسانی سے بخارات میں تبدیل ہوجاتے ہیں ان میں پانی ،کاربن ڈائی آکسائیڈ ، ہائیڈروجن ، سلفائیڈ ، سلفر ، سلفر ڈائی آکسائیڈ اور کلورین بھی ہوتی ہے۔
میگما میں8فیصد تک پانی ہوتا ہے) کے زمین سے اخراج کی وجہ آتے ہیں۔ میگما کے دباؤ سے چٹانوں پر دباؤ بڑھتا ہے جو زلزلے کی وجہ بنتا ہے۔2007 اور 2008 میں برٹش کولمبیا، کینیڈا کا نازکو کا زلزلہ اسی کی مثال ہے۔
انڈیوڈسڈ سیس میٹی
انڈیوڈسڈ سیس میٹی(Induced seismicity) وہ کم شدت کے زلزلے ہوتیہیں جو کسی انسانی سرگرمی کی وجہ سے قشر ارض پر دباؤ پڑنے سے آتے ہیں۔
اس وجہ سے کچھ جگہوں بڑی باقاعدہ سے کم شدت کے زلزلے آتے ہیں۔ گیسرز(The Geysers) جیوتھرمل پلانٹ کیلیفورنیا میں پچھلے 5 سالوں کے دوران ہر سال 2 ایم 4 اور 15 ایم 3 زلزلے آتے ہیں۔
چند اصطلاحات
زلزلہ مرکز
زلزلہ مرکز(epicenter) وہ پوائنٹ ہوتا ہے جو ہائپو سنٹر یا فوکس( وہ جگہ جہاں زلزلہ یازیرزمین دھماکہ ہوا ہو) کے براہ راست اوپر ہوتا ہے۔یہ وہ جگہ ہوتی ہے جہاں سب سے پہلے فالٹ پھٹنا شروع ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ زلزلہ مرکز اس جگہ کو بھی کہتے ہیں جہاں سب سے زیادہ تباہی ہوئی ہو، تاہم ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ زلزلہ مرکز دورغیر آباد جگہ میں ہو اور تباہی بہت دور کسی گنجان آباد شہر میں زیادہ ہو۔
ہائپو سنٹر
ہائپو سنٹر(hypocenter) وہ جگہ ہوتی ہے جہاں چٹانوں میں توانائی محفوظ ہوتی ہے۔
اسی جگہ سے توانائی کا اخراج شروع ہوتا ہے۔یہ وہی پوائنٹ ہوتا ہے جہاں سے پوائنٹ پھیلنا شروع ہوتا ہے۔یہ پوائنٹ زلزلہ مرکز کے عین نیچے ہوتا ہے۔ہائپو سنٹر اور زلزلہ مرکز کا فاصلہ فوکل یا ہائپو سنٹرل گہرائی کے نام سے جانا جاتا ہے۔
شیڈو زون
شیڈو زون(Shadow zone) زمین کی سطح کا وہ حصہ ہیں جہاں سیسمو گراف زلزلے کی لہریں گذرنے کے بعد زلزلے کا پتہ نہیں چلا سکتے۔
جب زلزلہ آتا ہے تو زلزلے کی لہریں زلزلے کے فوکس سے کروی انداز میں پھیلتی ہیں۔جب زلزلہ آتا ہے تو پرائمری سیسمک ویوززمین کے بیرونی مائع کور سے منعطف ہوتی ہیں۔104ڈگری سے 140 ڈگری (11,570اور15,570 کلومیٹر یا 7,190 اور 9,670میل) تک انہیں شناخت نہیں کیا جا سکتا ہے۔
زلزلے کی لہریں
زلزلے کی لہریں(Seismic waves) اصل میں توانائی کی لہریں ہوتی ہیں جو زمین کی تہوں میں سفر کرتی ہوئی، باہر نکل کر ، زلزلے کا باعث بنتی ہیں۔
پیمائش کے طریقے
سیسمک سکیل
سیسمک سکیل(seismic scale) زلزلے کی شدت کو کیلکولیٹ کرنے اور موازنہ کرنے کے کام آتے ہیں۔بنیادی طور پر دو طرح کے سکیل استعمال ہوتے ہیں۔ دونوں ہی اہم ہیں۔اصل فورس اور زلزلے کی توانائی کو magnitude سکیل سے ناپا جاتا ہے جبکہ کسی مخصوص مقام پر زمین کے ہلنے کی شدت کو ناپنے کے لیے intensityسکیل استعمال کیا جاتا ہے۔
سیسمو میٹر
سیمو میٹرز(Seismometers) وہ انسٹرومنٹس ہیں جن سے زمین پرزلزلے سیپیدا ہونے والی سیسمک ویوز، آتش فشاں کا اخراج اور دوسرے سیسمک سورسزناپے جاتے ہیں۔اسی ڈیٹا کی بنیاد پر ماہرین زمین کے اندرونی حصے کے نقشے بناتے ہیں۔
ارتھ کوئیک ڈیوریشن میگنیچیوڈ
ارتھ کوئیک ڈیوریشن میگنیچیوڈ(Earthquake Duration Magnitude) کا تصور 1958 میں بسزٹرکسانی نے دیا تھا۔اس سے سطح کی لہریں ماپی جا سکتی ہیں۔
ریکٹر سکیل
ریکٹر میگنیچیوڈ سکیل یا ریکٹر ا سکیل کی مدد سے زمین سے نکلنے والی توانائی کو ایک عدد سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ریکٹر ا سکیل 1930 کی دہائی میں بنایا گیا۔اس کی بنیاد 10 لوگرتھم ا سکیل ہے۔
ایک بات یاد رہے کہ ریکٹر سکیل پر 5.0درجے کے زلزلے کی شدت 4.0ریکارڈ کیے گئے زلزلے سے 10 گْنا زیادہ ہوتی ہے۔اسی طرح 4 کے مقابلے میں 5 درجے کے زلزلے میں زمین سے 4درجے کے زلزلے سے31.6 گنا زیادہ نوانائی پیدا ہوتی ہے۔زلزلہ جتنا درجوں میں بڑھتا جائے گا اس کی شدت بھی اسی حساب سے بڑھتی جائے گی۔
ریکٹر سکیل کے درجوں کی وضاحت
2.0سے 2.9 تک
ایسے زلزلوں کو مائیکرو زلزلے کہا جاتا ہے۔ایسے زلزلے سال میں کئی ملین بار آتے ہیں۔یہ اتنے ہلکے ہوئے ہیں کہ سائنس دان کبھی کبھار ہی انہیں اپنے آلات سے ماپ سکتے ہیں۔
سے 3.9 تک ،یہ زلزلے شدت میں Minor ہوتے ہیں۔ یہ سال میں ایک لاکھ بار آتے ہیں اور کبھی کسی بلڈنگ کو نقصان نہیں پہنچاتے۔
4.0 سے 4.9 تک ،ان کی شدت لائٹ/ ہلکی ہوتی ہے۔یہ سال میں 10 ہزار سے پندرہ ہزار دفعہ آتے ہیں۔ان سے کم سے کم نقصان ہوتا ہے۔
5.0سے 5.9تک،ایسے زلزلے سال میں 1000 سے 1500 آتے ہیں۔درمیانے درجے کے یہ زلزلے کچی اورناقص بنی ہوئی عمارتوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
6.0 سے 6.9تک،ان زلزلوں کا درجہ شدید ہوتا ہے۔یہ سال میں 100 سے 150 کی تعداد میں آتے ہیں۔ ا س طرح کے زلزلے کافی نقصان کرتے ہیں۔
7.0سے 7.9تک،اس طرح کے زلزلوں کا درجہ شدیدتر ہوتا ہے۔یہ سال میں 10 سے 20 بار آتے ہیں۔اس طرح کے زلزلے کا بہت زیادہ جانی اور مالی نقصان ہو سکتا ہے۔
8.0سے 8.9تک،شدید ترین درجے کے یہ زلزلہ سال میں ایک بار آتا ہے۔ اس قسم کے زلزلے میں عمارتیں گر جاتی ہیں بہت سا جانی نقصان ہوتا ہے۔
9.0سے زیادہ،انتہائی شدید ترین درجے کا یہ زلزلہ 10 سے 50 سال کے دوران ایک مرتبہ آتا ہے۔عمارتوں اور بلڈنگوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچتا ہے۔ جانی نقصان اس کے علاوہ ہوتا ہے۔
پاکستان میں آنے والے زلزلے کی شدت
محکمہ موسمیات کے مطابق 26 اکتوبر 2015 کو آنے والے زلزلے کی شدت 8.1تھی۔اتنی شدت کے زلزلے سے اتنی توانائی خارج ہوتی ہے جتنی جاپان میں گرائے ہوئے ایٹم بم جیسے 1,421.5ایٹم بم مل کر خارج کرتے ہیں۔اتنی توانائی کہ 17,825,018.8بارآسمانی بجلی چمک جائے۔یہ اتنی توانائی ہوتی ہے 21,301, 408.7 ٹن ٹی این ٹی (بارود)کو پھونک کر اتنی توانائی حاصل ہو۔اتنی توانائی تیل کہ 675,190,104.6گیلن سے حاصل ہوگی یا اتنی توانائی کیلیے 42, 440, 520,863.5بارود کی سٹکس جلانی پڑیں گی۔
زلزلے کے دوران حفاظتی تدابیر
زلزلوں کے دوران درج ذیل حفاظتی تدابیر اختیار کر کے جانی نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔زلزلے کے دوران اگر آپ گھر سے باہر ہیں تو عمارتوں، دیواروں ، درختوں اور بجلی کی تاروں سے دور رہیں۔اگر آپ بس یا گاڑی سے سفر کر رہے ہیں تو اس کو فوراً روک دیں یا روکوا دیں۔ گاڑی کو عمارتوں، کھمبوں اور بجلی کی تاروں سے دور روکیں۔زلزلے کے وقت عمارت میں موجود ہیں تو عمارت سے نکل جائیں، اگر نکلنا ممکن نہ ہوتو دروازے کی چوکھٹ پر کھڑے ہوجائیں یاسیٹرھیوں اور میز کے نیچے پناہ لیں۔یہ ممکن نہ تو گھٹنوں کے بل بیٹھ جائیں اور اپنے ہاتھوں سے سر اور گردن ڈھانپ لیں۔
بلڈنگ سے باہر نکلتے وقت لفٹ
کااستعمال نہ کریں۔
کھڑکیوں یا شیشے کی چیزوں سے بھی دور رہیں۔بیرونی دیواروں اور لمبے فرنیچر سے بھی دور رہیں۔ زلزلے کے بعد پرسکون رہیں اور معلومات کے لیے ریڈیو یا ٹی وی سنیں۔اگر خدانخواستہ کوئی ملبے کے نیچے دبا ہوا ہے تو اسے چاہے کہ لائٹر اور ماچس نہ جلائے، اپنے منہ پر کپڑیا رومال رکھ لے۔امدادی ٹیم کو متوجہ کرنے کے لیے لوہے کاپائپ اگر موجود ہوتو اسے دیوار میں مارتے رہیں۔
زلزلے کے بعد کمزور اور ٹوٹی ہوئی عمارتوں میں جانے سے گریز کریں۔
اگر گھر کو نقصان پہنچے تو
اس وقت تک گھر میں داخل نہ ہوں، جب تک اس کے محفوظ ہونے کا یقین نہ ہو۔گھر میں داخل ہوتے ہیں گیس کی لیکیج چیک کریں۔ اگر گیس لیگ نہیں ہو رہی تو بجلی کی چیزیں یا ٹی وی وغیرہ چلائیں۔
اگر کوئی تار ٹوٹ گئی ہو تو مین سوئچ فوراً بند کر دیں۔
برطانوی حکومت نے پاکستان میں فوجی عدالتوں سے 25شہریوں کو سزاؤں پر اپنا ردعمل جاری کردیا۔برطانوی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ اپنی قانونی کارروائیوں پر پاکستان کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے ، فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل میں شفافیت، آزادان...
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ختم ہوگیا، دونوں مذاکراتی کمیٹیوں نے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے، مذاکراتی کمیٹی کا آئندہ اجلاس 2 جنوری کو ہوگا۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت حکومت اور اپوزیشن کی کمیٹی ارکان کا پہلا ان کیمرہ اجلاس پارلیمنٹ ہاس ک...
صدر مملکت آصف زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف نے ایوان صدر میں ملاقات کی جس میں پی ٹی آئی سے مذاکرات اور مدارس بل پر بات چیت کی۔وزیراعظم شہباز شریف صدرمملکت سے ملنے پہنچے۔ اس موقع پر چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی، مخدوم احمد محمود، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، گ...
امریکا کی طرف سے پاکستانی میزائل پروگرام پر پابندیاں لگانے پر پاکستان کا امریکا سے شدید احتجاج کرتے ہوئے امریکا کی میزائل پروگرام پر پابندی کو نامناسب اور غیر ضروری قرار دے دیا۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیاسے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کا میزائل پروگرام چھوٹے پیمانے پر...
حکومت نے رائٹ سائزنگ کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد کا فیصلہ کرلیا اور حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی نے مزید کچھ وزارتیں اور ادارے ختم یا انہیں دیگر محکموں میں ضم کرکے مزید ہزاروں اسامیاں بند کرنے کی سفارشات تیار کر لیں۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی نے وزارتیں اور ادارے خت...
تحریک انصاف نے 9 مئی ملزمان کے ملٹری کورٹ ٹرائل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ قراردیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ملٹری کورٹ میں سویلین کے ٹرائلز پر یورپی یونین کا ردعمل سامنے آگیا، اگر القادر ٹرسٹ میں بانی چی...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی کی تجویز پر حکومتی اتحاد کے ممبران پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی۔کمیٹی میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ، سینیٹر عرفان صدیقی، راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، علیم خان اور چوہدری سالک حسین شامل ہیں۔گز...
چیف آف آرمی اسٹاف سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ریاست کے خلاف مذموم سرگرمیوں میں ملوث افراد، اُن کے سہولت کاروں اور مالی معاونت کرنے والوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف نے آج جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کا دورہ کیا ج...
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو سول نا فرمانی کی تحریک شروع کریں گے ، بیرون ملک سے آنے والے زرمبادلہ بند کرنے کا کہیں گے ۔ہری پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکراتی کمیٹی نیک نیتی سے بنائی ...
صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول سندھ کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔ نارکوٹکس کنٹرول ونگ کی ٹیم نے گزشتہ روز سپرہائی وے پر قائم نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر شراب کی فیکٹری، بڑی تعداد میں غ...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سول نافرمانی سے متعلق عملی اقدامات روک لئے۔پارٹی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے مذاکراتی ٹیم کی تشکیل کے باعث سول نافرمانی کے احکامات روکے، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حکومتی سنجیدگی کا اندازہ لگانے کیلئے اتوار کی دوپہر 2 بجے تک ...
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اتوار کی صبح بغیر پروٹوکول اچانک ملیر ایکسپریس وے کا دورہ کرنے پہنچ گئے۔ انہوں نے جام صادق پل سے شاہ فیصل انٹرچینج تک نو کلومیٹر حصے کا معائنہ کیا اور دسمبر کے آخر تک کام مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ ایکسپریس وے کو ٹریفک کے لیے کھولا جا سکے۔مراد علی شاہ ...