... loading ...
پاکستان کوعطاکردی بے شمار نعمتوں میں سرفہرست اس کے فلک شگاف پہاڑاورطویل ترین گلیشیرہیں ،جنھیں قدرت پھلوں پھلوں اورقو قزع کے حسین رنگوں سے سجادیاہے ۔اوروادیاں بھی دلفریب ہیں ۔اورجھیلوں کاتذکرہ کیاجائے توذہن میں بے شمارنام کلبلانے لگتے ہیں ۔یہاں تما م جھیلوں کاتذکرہ مناسب نہیں اس لیے ’’گاشوجھیل ‘کی طرف آتے ہیں جوگلگت میں جگلوٹ کے قریب سائی بالاکے مقام پرواقع ہے ۔
جگلوٹ گلگت سے تقریباً 45 کلو میٹر جنوب مشرق میں واقع ہے اوریہی وہ مقام ہے جہاں دنیاکے تین بڑے پہاڑی سلسلے کوہ قراقرم ‘کوہ ہندوکش اورکوہ ہمالیہ آپس میں ملتے ہیں ۔ دنیامیں اس تاریخی مقام کاکوئی ثانی نہیں ہے یہ پاکستان باالخصوص جگلوت کے لیے فخرکاباعث ہے۔اس علاقے میں تقریباپندرہ کے قریب چھوٹے بڑے گائوں موجودہیں ،جن میں خاص طور پر داموٹ ‘ چاکر ‘ مانوٹ اورگاشو قابل ذکر ہیں ۔گاشو یاہوٹ کی مناسبت سے اس جھیل کا نام بھی گاشو پڑگیا۔
گاشو جھیل تک پہنچنے کے لیے جیب یاٹرک کے ذریعے ہی سفرکیاجاسکتا ہے ۔ دوران سفرجگہ جگہ بکھرے قدرکے حسین رنگ آپ کااستقبال کرتے نظرآئیں گے ۔لیکن راستہ بھی کسی حدتک پرخطرہے ۔اس کے علاوہ کہیں راستہ سنگلاخ ملے گاتوکہیں ہرجانب ہریالی پھیلی نظرآئے گی۔چٹانوںکودیکھ کرآپ کوایسالگے گاکہ آپ کسی طلسماتی دنیامیں پہنچ گئے ہوں ۔ جب آپ گاشوجھیل تک پہن جائیں گے توآپ کوایک خوشگوارنظارہ دیکھنے کوملے گا۔ سیاحوں کی بہت زیادہ آمدورفت نہ ہونے کی وجہ سے ابھی تک یہ جھیل صاف ستھری اورشفاف ہے ۔اس کاپانی کسی قدرنیلگوں ۔جھیل کوچاروں جانب سے بلندوبالاپہاڑوں نے اپنے حصار میں لیاہواہے ۔ایک جانب سرسبز اور شاداب مخلمین چراگاہ ہے تودوسری جانب برف پوش چوٹی ۔یوں لگتاہے جیسے یہ خوبصورت مقام ان برف پوش چوٹیوں کی آغوش میں ہو۔
گاشو جھیل کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ یہاں ٹرائوٹ مچھلیوں کی بڑی تعداد موجودہے اورآپ ایک گھنٹے میں سوسے زائد ٹرائوٹ مچھلیاں پکڑسکتے ہیں ۔ میرے خیال میں شمالی علاقوں اورگلیشیرکی جھیلوں میں گاشوجھیل وہ واحدجگہ ہے جہاں سب سے زیادہ ٹرائوٹ مچھلیاں موجودہیں۔اس لیے اگراسے ٹرائوٹ مچھلیوں کے شکاریوں کی جنت کہا جائے توکسی طورغلط نہ ہوگا۔
اس جھیل کے اطراف کامنظربھی بہت سہاناہے ،جھیل کامدھرحسن ‘ہرجانب پھیلی ہریالی اورپرندوں کی چہچہاہٹ ایک عجیب ساسماع باندھے رکھتی ہے ۔گاشوجھیل کاپانی پہاڑوں سے بہہ کرآنے والے چشموں کامرہون منت ہے ۔ ضرورت اس امرکی ہے کہ ارباب اختیاران خوبصورت تاریخی مقامات کے لیے مربوط اورجامع حکمت عملی تریت دیں ۔ اخبارات اورمیڈیاکے ذریعے ان علاقوں کی تشہیرکی جائے توسیاحوں کوان جانب متوجہ کیاجاسکتاہے ‘یہی نہیں چیئرلفٹ لگاکراس کی خوبصورتی کوچارچاند لگائے جاسکتے ہیں ۔
متعدد نوٹسز کے باوجود وقاص اکرم، حماد اظہر، زلفی بخاری، عون عباس، میاں اسلم، فردوس شمیم، تیمور سلیم، جبران الیاس، خالد خورشید، شہباز گل، اظہر مشوانی اور شامل ، جے آئی ٹی میں پیش نہیں ہوئے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے میں آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں قائم جے آئی...
سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی نے چند روز قبل حیدر آباد ، سکھر موٹروے کو ترجیح نہ دینے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کراچی سکھر موٹروے شروع نہ ہونے تک تمام منصوبے روکنے کا کہا تھا حیدرآباد ، سکھر موٹروے پر وفاق اور سندھ کے درمیان جاری تنازع میںوزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ کو ...
مصنوعی ذہانت کو کسی نئے مقابلے کے میدان میں تبدیل ہونے سے روکا جائے مصنوعی ذہانت کا استعمال نئے اسلحہ جاتی مقابلوں کا آغاز کر سکتا ہے، عاصم افتخار پاکستان نے اقوام متحدہ میں عسکری مصنوعی ذہانت کے خطرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ عسکری میدان میں آ...
جی ایچ کیو حملہ کیس تفتیشی ٹیم کو مکمل ریکارڈ سمیت اڈیالہ جیل میں پیش ہونے کا حکم سپریم کورٹ کی 4 ماہ کی ڈائریکشن کے مطابق کیس کا فیصلہ ہو گا ،التوا نہیں ملے گا جی ایچ کیو حملہ کیس کی آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ ش...
اڈیالہ میں پولیس نے بانی کی بہنوں اور دیگر قائدین کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا پی ٹی آئی کے قائدین کو ویرانے میں چھوڑنا انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ اڈیالہ میں پولیس کی جانب سے عمران خان کی بہنوں اور دیگر قائدین کے...
سندھ ہائی کورٹ نے پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواست کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی ترمیم صحافتی فرائض پر جبری سنسر شپ اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، درخواست میں مؤقف سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے صحافتی تنظیموں کی پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواست کی سماعت بغیر...
سی پی ایل سی نے سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران کراچی میں لوٹ مار کی تفصیل جاری کردی کروڑوں مالیت کی 537گاڑیوں اور 12ہزار 182موٹر سائیکلوں سے شہریوں کو ہاتھ دھونا پڑا شہر میں گزشتہ ماہ مارچ کے مہینے میں بھی لوٹ مار کی وارداتوں میں شہری بھاری مالیت کی 160 گاڑیوں اور ...
پاکستانی عوام کے پیروں تلے معدنی ذخائر اور ہاتھوں میں مہارت ہے، مایوسی کی کوئی گنجائش نہیں، مجھے پختہ یقین ہے کہ پاکستان معدنی معیشت میں ایک عالمی رہنما کے طور پر ابھرنے کے لیے تیار ہے، آرمی چیف چین ، امریکہ، روس، برطانیہ ، آذر بائیجان سمیت متعدد ممالک سے منرلز سکیورٹی میں شرا...
پی ٹی آئی کارکنوں کا جیل کے قریب احتجاج اور پتھراؤ ،عمران خان کی تینوں بہنوں، عالیہ حمزہ، ایم این اے شفقت اعوان سمیت متعدد کارکنوں کو حراست میں لیا گیا، خواتین کو کچھ دور لے جاکر پولیس نے رہا کردیا بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ اور ظہیر عباس چودھری کی گاڑی کو جیل سے کچھ دور لگے ...
ایم کیو ایم کا ایک گروپ کراچی میں نفرتیں پھیلا رہا ہے ، یہی لوگ افراتفری چاہتے ہیں ایم کیو ایم کو جو بات کرنی ہے وہ عوامی مینڈیٹ پرکرے، شرجیل میمن کا ایم کیو ایم کو جواب سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے ایم کیو ایم قیادت کو استعفے دے کر دوبارہ الیکشن لڑنے کا چیلنج دے دیا۔کراچی ...
ایم کیو ایم رہنماؤں نے پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا چنگاریاں اگر بارود کے ڈھیر تک پہنچیں تو شہر میں آگ لگ جائے گی، خالد مقبول متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے پاکستان پیپلزپارٹی(پی پی پی) کی حکومت سندھ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ک...
آرٹیکل 8 کی شق تین اے کے تحت معاملہ عدالت نہیں آسکتا‘ پھر اپیل کیسے؟ جسٹس جمال خان مندو خیل سانحہ جعفر ایکسپریس ،بولان میں دہشت گردی کا سپریم کورٹ میں تذکرہ،سات رکنی آئینی بینچ کی سماعت سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے ملٹری کورٹس کیس آئندہ دو سماعتوں پر مکمل کرنے کا ...