... loading ...
نام کتاب:نانگا پربت کا عقاب(سفر نامہ)
موضوع:سفر نامہ
مصنف:ندیم اقبال
ضخامت:320 صفحات
قیمت:800 روپے
ناشر:رنگِ ادب پبلی کیشنز، کراچی
مبصر:مجید فکری
پیشِ نظر کتاب ندیم اقبال کے سفر نامہ سے متعلق ہے جسے خاصے اہتمام سے رنگ ادب پبلی کیشنز نے شائع کیا ہے۔ موصوف کی سفرنامے سے متعلق یہ پہلی تحریر ہے جو کتابی شکل میں پیش کی گئی ہے۔
چونکہ ندیم اقبال کی یہ پہلی کتاب ہے میں نے سمجھا کہ ان کی تحریر ناپختہ اور کچے پن کا شکار ہوگی مگر جب کتاب کی ورق گردانی کی تو پتہ چلا کہ یہ تو کوئی منجھاہوا لکھاری ہے اس کی تحریرمیں کہیں بھی تحریر کی ناپختگی، لوچ اور ذرہ بھر ٹوٹ پھوٹ نظر نہ آئی اور کہیں بھی ایسا محسوس نہیں ہوا کہ وہ ایک نوآموز قلمکار ہیں۔ انہوں نے تو بڑی روانی اور آسانی سے اپنی نثر نگاری کا جوہر دکھایا ہے۔
مزید بر آں کتاب کے متعلق چند دوسرے حضرات کے تبصرے اور تجزیات بھی پڑھے۔ کتاب کے اندرونی فلیپ پر معروف سفر نامہ نگار مستنصر حسین تارڑ کا مختصر مگر واضح لکھا ہو اتبصرہ بھی پڑھا وہ لکھتے ہیں کہ ’’نانگا پربت کے پہاڑ کے دامن میں جو لوگ رہائش پذیر ہیں ا س پہاڑ کو نانگا پربت نہیں کہتے بلکہ ’’جھل مگسی‘‘ کا نام دیتے ہیں جس کے معنی ’’سو چہروں والا پہاڑ‘‘ ہے۔‘‘یہی مستنصر حسین تارڑ نے ندیم اقبال کے اندازِ تحریر کی بھی کچھ اس طرح تعریف کی ہے کہ ’’ان کے بیان میں کچا پن نہیں ہے بلکہ بیان میں پختگی ہے کہیں بھی نو آموزی کی جھلک نہیں۔‘‘
اسی طرح کتاب کے اندرونی صفحات پر برلن۔ جرمنی سے سرور غزالی نے لکھا کہ ’’ندیم اقبال کی تحریر اس لحاظ سے مجھے منفرد لگی کہ انہوں نے جیتی جاگتی حقیقت کو ایک خوب صورت داستان کا روپ دے کر اسے دیو مالی کہانیوں کا سا حسن بخشا ہے ان کا انداز بیان خوب صورت اور لاجواب ہے۔‘‘جبکہ اقلیم علیم کا خیال ہے کہ ’’ندیم اقبال کے اپنے رنگ ڈھنگ میں لکھی ہوئی تحریر پڑھنے کے قابل ہے اور تفریح طبع کے ساتھ ساتھ بہت سی معلومات ملتی ہیں۔‘‘اس کے علاوہ بھی متعدد افراد نے ندیم اقبال اور اس کی کتاب کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے اور انہیں دادِ تحسین اور مبارکباد پیش کی ہے۔
روزنامہ ایکسپریس کے محمد عثمان جامعی، پرویز بلگرامی کے اظہاریے بھی کتاب کا حصہ ہیں جو کتاب کے اندرونی صفحات پر موجود ہیں۔
البتہ پیش نظر کتاب کے بیک فلیپ پر عذرا رسول صاحبہ مدیرہ سرگزشت ، ماہنامہ پاکیزہ، جاسوسی ڈائجسٹ اور سسپنس ڈائجسٹ کا ایک مختصر مگر ٹھوس اور جامع تبصرہ بھی موجود ہے۔ وہ فرماتی ہیں کہ ماہنامہ ’’سرگزشت میں صرف وہی تحریریں شامل ہوتی ہیں جن کے لکھنے والوں کی قلم پر پکڑ مضبوط ہو اور مطالعہ وسیع ہو۔ سفرناموں میں بھی معروف قلم کاروں ہی کو شامل کیا جاتا ہے۔علی سفیان آفاقی، قر علی عباسی، الطاف شیخ جیسے منجھے ہوئے قلم کاروں کو ہی اول ترجیح دی جاتی رہی ہے۔کیونکہ یہ تمام قلم کار سفر نامہ نگاری میں ایک مقام رکھتے ہیں۔ سرگزشت کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کسی نئے قلم کار کا طویل سفر نامہ شاملِ اشاعت ہوا ہے۔‘‘
گویا اس بات کی تصدیق تو ہوگئی کہ ندیم اقبال پہلے سفر نامہ نگار ہی سہی لیکن ان کے قلم میں پختگی، برجستگی اور انفرادیت بھی ہے۔
لہٰذا میں ہرگز یہ نہیں کہوں گا کہ ان کی تحریر میں کسی قسم کا کوئی بھی عیب نہیں ہے لیکن جب میں نے کتاب میں شامل ان کی ’’اپنی بات‘‘ میں ان کا یہ لکھا دیکھا کہ انہوں نے یہ سفر نامہ شفیق الرحمٰن سے متاثر ہو کر اور ان کی تقلید کرتے ہوئے لکھا ہے تو یہ واضح ہوا کہ وہ شفیق الرحمٰن سے متاثر نظر آتے ہیں تو یہی کہا جاسکتا ہے کہ انہوںنے اپنے لکھے ہوئے سفرنامے میں ان کے انداز کو اپناتے ہوئے یہ کوشش کی ہے۔
مگر یہ ضرور ہے کہ ندیم اقبال نے ان کے سفرنامے سے کچھ چُرایا نہیں ہے۔ یہ ان کی اپنی تحریر اپنا تجربہ اوران کا اپنا اندازِ نگارش ہے:
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ،اس کے علاوہ یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ وہ جلد از جلد کچھ اور لکھیں گے اور ہم جیسے قارئین کو چونکا دیں گے۔ چونکہ یہ ان کی پہلی کتاب ہے اور جب ناقدین کرام اسے پڑھیں گے تب اندازہ ہوگا کہ وہ کتنے کامیاب سفر نامہ نگار ہیں…!
میں نے ان کا تحریر کردہ سفر نامہ بغور پڑھا ہے جس سے مجھے بڑی حیرت اور استعجاب ہو اکہ ایک پہلی دفعہ کا نثر نگار اتنے عمدہ اور بہترانداز میں لکھ سکتا ہے جو کہ بہت مشکل تھا اتنا مشکل کہ اپنا سفر نامہ سنانے سے بھی زیادہ پیچیدہ اور دشوار ہے۔
بہرحا ل یہ مرحلۂ دشوار ندیم اقبال نے سر کرلیا ہے۔بالکل اسی طرح جیسے انہوں نے ’’نانگا پربت پہاڑ‘‘ کو سر کیا ہے۔ میں نے اوربھی کئی سفر نامہ نگاروںکو پڑھا اور ان پر اپنا بے لاگ تبصرہ بھی لکھا جنہوں نے سفر ناموں سے متعلق جہان ادب پر اپنی بے مثال کتابیں ترتیب دے لی ہیں۔ فی الحال جو سفر نامہ نگار اس موضوع پر اپنی کتابیں پیش کرچکے ہیں ان میں سے ایک شخصیت قیصر سلیم کی ہے جنہوں نے اچھوتے انداز میں بے شمار کتابیں لکھی ہیں۔ بدقسمتی سے وہ اب ہمارے درمیان نہیں رہے لیکن ان کی بے مثال کتب ابھی تک گردش میں ہیں جو انہوں نے امریکہ کے سفر کے دوران لکھیں اورا س کا عنوان بھی یہی تجویز کیا ’’امریکہ جیسا میں نے دیکھا جیسے میں نے جانا‘‘۔ اسی طرح ایک اور اہم شخصیت جو فاضل مصنف بھی ہیں شاعر بھی ہیں مقرر بھی ہیں او رماہرِ تعلیم بھی، وہ ہیں پروفیسر انوار احمد زئی، انہوں نے بیشتر سفر ناموں کا حال دلچسپ انداز میں پیش کیا ہے ایک اور سفر نامہ نگار غالباً جس کا نام وجاہت حسین ہے اس کے سفر نامے کی روداد کافی عرصے تک اخبار جنگ کے صفحات پر چھپتی رہی اور اس نے 50 روپے میں دنیا دیکھ لی اخبار میں اس سرخی کے ساتھ نمایاں رہا ’’آوارگی میں ہم نے زمانے کی سیر کی‘‘اور مستنصر حسین تارڑ سے تو آپ سب واقف ہیں بلکہ وہ سفر نامہ نگاروں میں سرفہرست بھی ہیں۔
مستنصر حسین تارڑ نے ندیم اقبال کی کتاب کے بارے میں نامہ نگار کے بارے میں اورا س کی نثر نگاری کے بارے میں اپنا جامع تبصرہ کتاب کے اندرونی فلیپ پر رقم کردیا ہے۔
اب مزید اس سفر نامہ کے بارے میں اور اس کے نامہ نگار کے بارے میں کچھ اور نہیں کہا جاسکتا:
سفر ہے شرط مسافر نواز بہتیرے
ہزار شجر سایہ دار راہ میں ہے
٭٭٭
نام کتاب:جدید غزل کا باب ظفر
مصنف:طارق ہاشمی
ضخامت:144 صفحات
قیمت: 300 روپے
ناشر:رنگِ ادب پبلی کیشنز، کراچی
مبصر: مجید فکری
پیش نظر کتاب طارق ہاشمی نے معروف شاعر صابر ظفر کے بارے میں تصنیف کی ہے اور ابتدا ہی میں ان کے سات مضامین جو شاعر کے بارے میں ہیں اس کتاب میں شامل ہیں۔
میں نے مصنف کے یہ ساتوں مضامین پڑھے تو یہ سوچنے پر مجبور ہوا کہ اتنے عمیق، گہرائی اور گہرائی کے بعد یہ مضامین تخلیق کرنے کے بعد طارق ہاشمی نے کوئی گنجائش نہیں چھوڑی کہ صابر ظفر کے لئے مزید کچھ لکھا جائے۔
طارق ہاشمی کے تعارف اور ادبی حیثیت کا مختصر جائزہ کتاب کے بیک فلیپ پر طارق نظامی نے پیش کردیا ہے وہ لکھتے ہیں کہ ’’طارق ہاشمی‘‘ نے تخلیق کار ہونے کے ساتھ ساتھ اردو شاعری کی عملی تنقید میں گزشتہ چند برسوں میں ایک فعال اور متحرک نقاد کے طور پر اپنی پہچان قائم کی ہے۔آپ نے جدید غزل اور جدید نظم کے عصری رویوں پر جم کر لکھا ہے اور فکری رجحانات کے ساتھ ساتھ اسلوب اور بیان کے تجربات پر بھی نظر کی ہے۔‘‘
گویا یہ کتاب صابر ظفر کے شعری ارتقاء کی ایک روداد ہے او رمصنف نے جیسا کہ میں نے اوپر عرض کیا کہ انہوںنے اپنے پیش لفظ کے بعد 7 (سات) مضامین لکھے ہیں جو سب کے سب صابر ظفر کی شاعرانہ جہت اور شخصیت سے متعلق ہیں جو کہ ایک دستاویز کی سی حیثیت رکھتے ہیں۔
اب آئیے صابر ظفر کی شاعرانہ کاوشوں پر نظر ڈالتے ہیں:
صابر ظفر جدید دور کا جدید شاعر ہے۔ اس کی شاعری کے کئی مجموعے شائع ہو کر دادِ تحسین حاصل کرچکے ہیں۔ وہ ہر طور پر خود کو زمانے کے ساتھ چلنے والا ہم سفر ثابت کرنے کی کوشش میں سرگرداں رہا ہے۔اُس نے ہر پرانے خیال کو بھی نئے سانچے میں ڈھال کر اپنی شاعرانہ انفرادیت کا ثبوت دیا ہے۔میں اسی کتاب میں شامل طارق ہاشمی کا ایک مضمون پڑھ رہا تھا انہوںنے میر تقی میرؔ کا ایک شعر اور پھر صابر ظفر کی جدت طرازی کے بعد لکھا ہوا ایک شعر نقل کیا آپ بھی ملاحظہ فرمائیں:
میر تقی میرؔ:
یہ توہم کا کارخانہ ہے
یاں وہی ہے جو اعتبار کیا
اب صابر ظفر کی اختراع دیکھیے:
دراصل نہیں ہے رنگ کوئی
سب اپنے خیال کی دھنک ہے
گویا پرانے مضمون کو نئے رنگ میں ڈھالنا بھی ان کے نزدیک ایک فن ہے اور صابر ظفر اس فن میں کمال رکھتے ہیں اور یہی جدید اندازِ فکر یا تخلیقی انداز شاعر کی پہچان میں شمار کیا جاتا ہے۔
صابر ظفر یقیناً ایک کامیاب شاعر ہے اور اس کی کامیابی کی دلیل یہ ہے کہ ناصر کاظمی اور شکیب جلالی کے بعدایک ایسا شاعر بھی موجود ہے جس کے کافی اشعار ضرب المثل کہلانے کا درجہ رکھتے ہیں۔ وہ بڑے دھیمے انداز میں بلکہ آسان الفاظ میں وہ با ت کہہ جاتا ہے جس کے لئے زمانے لگتے ہیں۔اس کااندازِ بیان سہل ممتنع کے ساتھ چلتا ہے اور وہ چھوٹی چھوٹی بحروں میں بڑی سے بڑی بات کہہ جاتا ہے اور پہلے شعر کے بعد دوسرے اس کے بعد تیسرے شعر بھی اس تسلسل کے ساتھ اُترتے چلے جاتے ہیں کہ جیسے دریا کی موجوں میں روانی ہوتی ہے۔اسی بات کو یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ شاعری دراصل خیالات کے تسلسل ہی کا نام ہے۔اب اسے تقلیدی عمل کہا جائے یا کوئی اور نام دیا جائے۔اصل میں ہم وہی کچھ دُہرا رہے ہیں جو اس سے پہلے بھی موجود تھا مگر موجودہ نسل کو سمجھانا اور ان کی زبان میں پیش کرنا ایک مشکل ترین عمل ہے۔کیونکہ یہ دور الیکٹرانک میڈیا او رانٹر نیٹ کا دور ہے مگر صابر ظفر نے یہ فریضہ بڑی آسانی سے سرانجام دیا ہے اور ہر پرانی بات کو نئے انداز میں اپنی کوشش و کاوش سے پیش کیا ہے۔
میں یہ تو نہیں کہتا کہ صابر ظفر نے صرف پرانے خیالات اور قدیم شاعری کو جدید انداز میں ہی پیش کرنا اپنا وطیرہ یا طریقہ بنایا ہے ۔ اُس نے اپنی بھی شاعری اپنے ہی انداز میں پیش کرنے کی جہد کی ہے۔اُس نے اپنے ہی دور میں اپنے انداز کی شاعری کا ایک طویل ذخیرہ جمع کرلیا ہے جو وقتاً فوقتاً مجموعہ کی شکل میں ہمارے سامنے آتا رہتا ہے۔
صابر ظفر کے دیگر مجموعۂ ہائے غزل کا مطالعہ کیجئے تو وہ ہرنئے خیال کو پیش کرنے کے لئے نئی نئی بحریں اور زمینیں تلاش کرتا ہوا نظر آئے گا۔ جہاں کام چھوٹی اور مختصر بحر میں چل سکتا ہے وہاں انہی بحروں میں موزوں شعر نکالنے کی کوشش کرتا ہے وگرنہ بڑی بڑی بحریں بھی استعمال کرتا ہے۔ لیکن اس کی تخلیقی کاریگری کا کمال یہ ہے کہ وہ اپنے اسلوب ، طرزِ بیان اور سادگی و پُر کاری کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑتا۔
کہتے ہیں کہ ابتدائی شاعری کے دور میں غالبؔپر مشکل پسندی کا بھوت سوار تھا جب اُن سے کہا جاتا کہ حضرت آسان زبان استعمال کیجیے تو فرماتے:
آساں لکھنے کی کرتے ہیں فرمائش
گویم مشکل وگرنہ گویم مشکل
یعنی آسان لکھنا ہی تو بڑی مشکل ہے۔ پھر ایک ایسادور آیا کہ بیدلؔ کے انداز میں شاعری کے لئے اصرار کیا جانے لگا تو غالبؔ فرمانے لگے:
رنگِ بیدلؔ میں ریختہ لکھنا
اسد اللہ خاں قیامت ہے
مگر میں یہاں غالبؔ کو برسبیل تذکرہ کے طور پر لے آیا وگرنہ یہاں بات صرف صابر ظفر کے انداز و اسلوب پر ہورہی ہے جو اپنی شاعری آسان اور سہل انداز میں پیش کرنے کا عادی ہے اور یہی خوبی شاعر کی بڑی خوبی ہے۔ سہل ممتنع میں شعر کہنا اس کا پسندیدہ طرزِ عمل معلوم دیتا ہے۔ آپ اس کی تمام غزلوں میں سے ا گر سہل ممتنع کی بحروں میں کہے گئے اشعار تلاش کریں گے تو ان کی تعداد دیگر مشکل اور طویل بحروں میں کہے گئے اشعار کی تعداد سے کہیں زیادہ ہوگی۔لیکن مشکل بحروں میں بھی اس کا شعری سفر بڑی روانی سے دوڑتا ہے مثلاً ایک مشکل اور حوصلہ طلب کام’’رانجھا تخت ہزارے‘‘ کا ہے، یہ غزل’’ بحر، ترج مثمن محذوف اشترالصدر و ابتدا مضائف ‘‘ ہے۔
میں اپنے بیان مذکورہ میں کہہ چکا ہوں اس بیان کی تائید میں صابر ظفر کے یہ شعر پیش کردوں تو غیر مناسب نہ ہوگا۔
اسی گردشِ مہ و سال میں
کبھی آملو کسی حال میں
آزاد ہوں تجھ کو سوچنے میں
زنداں میں بھی شام ہے سہانی
اسی طرح اسی مجموعہ میں شامل پہلی غزل کا پہلا شعر شہرۂ آفاق حیثیت کا حامل :
دریچہ بے صدا کوئی نہیں ہے
اگرچہ بولتا کوئی نہیں ہے
اسی طرح لاتعداد اشعار اور ایسے ہیں جو ضرب المثل کا درجہ رکھتے ہیں:
کلام کرتا ہوا راستہ بناتا ہوا
گزر رہا ہوں میں اپنی فضا بناتا ہوا
ہماری جان ہے جانی تو جائے
مگر یہ دل کی ویرانی تو جائے
اک تری یاد رہ گئی باقی
جو تیرے بعد رہ گئی باقی
تو دیکھا آپ نے صابر ظفر کا سادہ، سلیس او رسہل ممتنع میں کہنے کا انداز! اب ذر اآگے چلتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ اُس نے اور کون کون سے رُخ اختیار کئے ہیں، اپنی شاعرانہ کاوش کے بطور یقیناً وہ اردو کی دیگر بحو ر میں بھی غلطاں ہوتا دکھائی دیتا ہے۔ ذرا اس کی رعایت لفظی کو ہی ملاحظہ کرلیجئے:
ترا بدن خطِ تعلیق کا تھا چشمہ کوئی
اسی کے نم سے ہمیشہ میں خود کو نم کرتا
اگر لکھے تو’’ خطِ استخواں ‘‘میں ایسے لکھو
کہ زندگی کی رمق خال خال ظاہر ہو
اوپر کے یہ دونوں شعر اس کی مشہور غزل ’’خطاطی‘‘ میں شامل ہیں جو غالباً 2009ء میں لکھی گئی۔ یہ ایک تخلیقی صلاحیت ہے اور صابر ظفر کی منفرد او ربے مثال جہت وگرنہ یہ فن اب خال خال ہی نظر آتا ہے مگر صابر ظفر نے اس بات کو بھی اپنے اشعار میں ملحوظ خاطر رکھا ہے کہ خطوں کے نام سے لُغت کا گماں نہ ہونے پائے اور وہ اس مقصد میں کامیاب دکھائی دیتا ہے اور ایسی غزلوں میں جہاں خطاطی سے وابستہ لفظیات کا ذکر کیا ہے تو ا س احتمال سے کہ لفظوں کی حرمت بھی اپنی جگہ قائم رہے اسی لیے وہ شاعرانہ سلیقے سے کام لیتے ہوئے لفظوں میں مزا، اور دلچسپی پیدا کرتا ہے مگر کہیں کہیں بھول چوک ہو بھی جاتی ہے وہ حرمت لفظی خواہ اشاروں کنائوں سے ہی کی گئی ہے آشکار ہوتی نظر آتی ہے۔ ذرا اس شعر کو دیکھئے جس میں عُریانیت کا شائبہ بھی موجود ہے:
میں دیکھتا رہا دو ’’نون‘‘ اس کے سینے پر
مگر نہ تذکرہ ان کا مِرے بیاں میں ہوا
اسے کہتے ہیں صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں!
اسی فنِ خطاطی کے زمرے میں اپنے شعری وجدان کو مزید وسعت دے کر کہتا ہے:
جس طرح زیر کسی حرف کے نیچے ہو لگی
دل ترے قدموں تلے بے سروسامان ہے گم
اسی وسعت نگاری میں صابر ظفر ان کتبوں تک بھی پہنچ گیا جن سے تہذیب انسانی کی تاریخ کا بھی انکشاف ہوتا ہے:
بہت سے لوگوں نے چھوڑے محبتوں کے نقوش
خطوط ان کے ملے ہیں قدیم کتبوں سے
مگر یہ تمام مثالیں پیش کرنے سے میں کہیں اپنے پچھلے اظہاریے سے نہ ہٹ جائوں اسی شاعری کی طرف آتا ہوں جو روانی اور سیلِ رواں کے ساتھ آگے بڑھتی نظر آتی ہے :
غزل میں دیکھنا میری روانی
کبھی باڑہ، کبھی کُرم رہا ہوں میں
اب آئیے مصنف کے ’’اساطیر کم نما کی نمود‘‘ والے مضمون کی طرف۔ یہ طویل تو بہت ہے مگر اشعارِ ظفر سے اس کی معنویت او روضاحت کا پتہ چل جاتا ہے:
تجھے بھی سمجھوں اساطیر کم نما کا فسوں
کہ تو نہیں ہے تو میں کیوں تجھے تلاش کروں
پھر ’’یہ زبانِ غزل‘‘ میں صابر کا مزید استفسار دیکھئے:
یہ وہ غزل ہے کہ محشر ہی جس کا مقطع ہے
اسی کا نور ہے سب مطلعٔ ازل نے کہا
اس کے بعد بھی وہ غزل مسلسل کے نئے قرینے کے ساتھ کچھ اس طرح وارد ہوتا ہے:
ہو گیا ہے آرزو میں آرزو کرتا ہوا
ایک روح گم شدہ کی جستجو کرتا ہوا
مجھے اُمید ہے بلکہ یقینِ واثق کے ساتھ میں یہ کہنے میں حق بجانب ہوں کہ صابر ظفر نے شاعر ی کا کوئی ایسا موضوع نہیں چھوڑا کہ جس کے لئے اس سے اصرار کیا جائے کچھ اس پر بھی لکھو۔ وہ ایک مکمل اور مستند پختہ گو شاعر ہے اور میری گزارش ہے علم و دانش سے اور ناقدین عصر سے کہ وہ صابر ظفر کو ایک ممتاز شاعر ثابت کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
میں محترم طارق ہاشمی کا بھی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اپنے لکھے ہوئے سات مضامین میں صابر ظفر کی عظمتِ شعری اور شہرتِ دوامی کے لئے کوئی گوشہ چھوڑا نہیں ہے میں ان کے ساتوں مضامین کے عنوانات درج کرتاہوں:
٭پیش لفظ،ابتدا سے آئینوں کی راہداریوں تک،ظفریاب غزل…چند اور پڑائو،غزل خطاطی کے شعری خطوط،اباسین کے کنارے پر،اساطیر کم نما کی نمود،بہ زبانِ غزل،غزل مسلسل کے نئے قرینے
اونچ نیچ آفتاب احمد خانزادہ سوال زندہ ہونے کا ثبوت دیتے ہیں ،ایک سوال جس میں وقت کے ساتھ ساتھ شدت آتی جارہی ہے کہ آخر پاکستان کے عوام ملک کے سیاسی ، سماجی ، معاشرتی کے ساتھ ساتھ اپنے تمام معاملات سے اتنے لا تعلق کیوں ہوتے جارہے ہیں ؟ماتمی جلوسوں کے علاوہ ان کی آوازیں کیوں سنا...
گھریلو صارفین کو 34روپے 37پیسے فی یونٹ بجلی ملے گی ، صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں مزید 7روپے 59پیسے کمی ،جس کے بعد صنعتی صارفین کیلئے فی یونٹ 40 روپے 60پیسے ہوگئی 77 سال سے ملک کو غربت کی جانب دھکیلنے والے مسائل کو جڑ سے اکھاڑ نہ پھینکا تو یہ ریلیف اور آئندہ آنیوا...
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کے لیے کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف کی بانی سے ملاقات سے متعلق غلط خبریں چل رہی ہیں۔شی...
اگر ججز اپنے احکامات پر عمل درآمد نہ کروا سکے تو بہتر ہے استعفیٰ دیکر کر گھر چلے جائیں اضلاع میں حکومت کی رٹ نہیں، انتظامیہ بلوچستان میں لا اینڈ آرڈر نہ ہونے کا اقرار کر رہی ہے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے الزام لگایا ہے کہ عمران خان کو عید کی نماز نہیں پڑھنے دے...
پاکستان کی خودمختاری اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے صدر مملکت کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر تعزیتی پیغام، شاندار الفاظ میں خراج تحسین صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو جاری رکھیں گے اور پاکستان کو اُن کے وژن کے م...
سردار اختر مینگل کی جانب سے احتجاج کے دوران 3 مطالبات رکھے گئے ہیں دھرنے میں بی این پی قیادت، سیاسی و قبائلی رہنما، لاپتا افراد کے لواحقین شریک بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی۔ مینگل) کی جانب سے انسانی حقوق کے کارکنوں کی حالیہ گرفتاریوں کے...
پارٹی رہنماؤں کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کرنے کا ٹاسک دینے کے فیصلے سے لاعلمی کا اظہار عدالتیں زیرو ہو گئیں، عدلیہ ، ججز اپنی عزت کی حفاظت خود کریں گے ، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شبلی فراز نے بانی پی ٹی آئی...
ملاقات میں اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی پر نظرثانی پر بھی گفتگو، علی امین اور بیرسٹرسیف بانی پی ٹی آئی کو قائل کرنے میں کامیاب ،عمران خان نے دونوں رہنماؤں کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دے دیا ڈھائی گھنٹے طویل ہونے والی اس ملاقات کا محور اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات تھا، علی ...
رائٹس ایکٹوسٹس کی حالیہ گرفتاریوں کے خلاف بی این پی کا احتجاج چھٹے روز میں داخل ، بلوچستان میںوائی فائی پھر بند، حکومتی وفد اور سردار اختر مینگل کے درمیان بات چیت کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہمارے جائز مطالبات پر مذاکرات کے لیے کل جو حکومتی وفد آیا تھا، ان کے پاس آزادانہ ب...
جنرل سید عاصم منیر نے مغربی سرحد پر تعینات افسروں اور اہلکاروں کے ساتھ عید الفطر منائی پاک فوج کے جوانوں کا عزم اور قربانیاں پاکستان سے گہری محبت کی بھی عکاسی کرتی ہے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ خیب...
غیر قانونی افغانوں کیخلاف سرچ آپریشن کیے جائیں گے، بائیومیٹرک ریکارڈ محفوظ رکھا جائے گا غیر افغان باشندوںکو جائیدادیں کرائے پر دینے والے شہریوں کو بھی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا 31 مارچ تک پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغان باشندوں کی تعداد 8 لاکھ 85 ہزار 902 ہوگئ...
وزیر اعظم آج پاور سیکٹر کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت اور قوم سے خطاب کریں گے شہباز شریف خطاب میں قوم کو سرپرائز ، بڑی خوشخبری سنائی جائے گی، وزارت اطلاعات وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے آج بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان متوقع ہے ۔رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف ...